Pages

Sunday, September 30, 2018

لندن : باکسر عامر کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ٹیم خان کا شاندار پریمئر ٗ عامر کی محنت لگن اور جستجو کو زبردست طریقے سے فلمایا گیا

لندن(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘ کا شاندار پریمیر رینڈانس فلم فیسٹول میں ہوا۔دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘باکسر عامر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی محنت لگن اور جستجو کو زبردست طریقے سے فلمایا گیا ہے۔فلم کے پریمیر میں باکسر عامر نے اپنی فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔باکسر عامر نے دو روز

قبل دستاویزی فلم کے پریمیئر کے حوالے سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ’ٹیم خان‘ کیلئے انتہائی پر جوش ہیں جو 29 ستمبر کو لندن کے رینڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔عامر خان نے بتایا کہ رواں برس دستاویزی فلم نمائش کے لیے بھی پیش کردی جائے گی۔ٹیم خان کو فلم فیسٹیول میں بیسٹ یوکے فیچر اور بہترین سینما ٹو گرافی کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

The post لندن : باکسر عامر کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ٹیم خان کا شاندار پریمئر ٗ عامر کی محنت لگن اور جستجو کو زبردست طریقے سے فلمایا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...