Pages

Saturday, February 16, 2019

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور دھماکہ،اعلیٰ بھارتی فوجی افسرسمیت مزید2 اہلکار ہلاک ہوگئے

سرینگر(این این آئی) لائن آف کنٹرول کے قریب راجوڑی سیکٹر پر بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرہ سیکٹر پر بھارتی فوج کا میجر اور ایک سپاہی زمین میں دبائے گئے بارودی مواد کی زد

میں آگئے جب وہ وہاں گشت کررہے تھے۔بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل آنند کا کہنا ہے کہ بارودی مواد تازہ کھدی ہوئی زمین میں چھپایا گیا، اور واقعے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر کئے گئے خود کش حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 44 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں ایک اور دھماکہ،اعلیٰ بھارتی فوجی افسرسمیت مزید2 اہلکار ہلاک ہوگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...