Pages

Saturday, February 16, 2019

سی پیک کی جاسوسی اور تباہی کیلئے بھیجا گیا تھا، کلبھوشن کا اعتراف،بھارت کا گھناؤناچہرہ بے نقاب کر دیا

لاہور (این این آئی) گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو کے اقرار نے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں جواب جمع کرایا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کا ٹاسک دیا گیا تھا جبکہ کلبھوشن کو حسین مبارک پٹیل نام کا پاسپورٹ بھارتی حکومت نے جاری کیا، کلبھوشن جاسوس ہے۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ ویانا کنونشن کے تحت کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی، پاسپورٹ جعلی تھا تو کلبھوشن نے 17 بار ممبئی اور دہلی کا سفر کیسے کیا۔ بلوچستان سے پکڑا گیا کلبھوشن یادیو 1345 معصوم پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔ دی ہیگ میں جاسوس یادیو کیس کی سماعت اٹھارہ فروری سے شروع ہو گی

The post سی پیک کی جاسوسی اور تباہی کیلئے بھیجا گیا تھا، کلبھوشن کا اعتراف،بھارت کا گھناؤناچہرہ بے نقاب کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...