Pages

Sunday, March 31, 2019

رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران قرضوں کا نیا ریکارڈ قائم ،حکومت نے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں ،دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران 2 ارب 75 کروڑڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں ،دستاویزات کے مطابق مالی سال کے 8 ماہ کے دوران 2 ارب 75 کروڑڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے۔مالی سال کے 8 ماہ کے قرض میں سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر اور یوے اے کے ایک ارب ڈالربھی شامل نہیں۔دستاویزات کے مطابق جولائی تا فروری قرضوں اور

گرانٹس کی مد میں 2 ارب94 کروڑ ڈالر ملے جن میں چین سے ایک ارب 21 کروڑڈالر قرض لیا گیا جبکہ فرانس سے 4 کروڑ18 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔دستاویزات کے مطابق جاپان سے 4 کروڑ 77لاکھ ڈالر،برطانیہ سے 8 ماہ میں 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالر،امریکا سے 5 کروڑ14 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔جرمنی سے ایک کروڑ41 لاکھ ڈالر،آئی ڈی بی سے 38 کروڑ88 لاکھ ڈالر،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 37 کروڑ61 لاکھ قرض لیا گیا۔جولائی تافروری آئی ڈی اے سے 14 کروڑ28 لاکھ ڈالر،دبئی بینک سے 18 کروڑ44 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

The post رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران قرضوں کا نیا ریکارڈ قائم ،حکومت نے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کے ایک اورکرنسی نوٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور(آن لائن)1,2,5روپے کے نوٹ کے بعد 10روپے کے کرنسی نوٹ کو بھی مرحلہ وار طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 10روپے کا سکہ رائج کیا جائے گا۔ اس سے قبل دس روپے کا پرانا نوٹ بھی ختم کر کے نیا نوٹ مختص کیا گیا تھا۔ دس روپے کے کرنسی نوٹ کے استعمال کی مدت زیادہ سے زیادہ 2سال ہوتی ہے اوراس کی تیاری پر لاگت اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق تین روپے ہیں۔ اس کے مقابلے میں دھات کے سکے کے

استعمال کی معیاد 25سے 40سال ہوتی ہے 10روپے مالیت کے سکے پر لاگت 8روپے ہو گی دس روپے کے کرنسی نوٹ کی نقل تیارکرنا بھی آسان ہے جبکہ دس روپے کے جعلی سکہ کی تیاری ناممکن ہے۔ نقل سے بچنے کے لئے 10روپے کے سکے میں سیکورٹی کے تین نئے فیچرز بھی رکھے جائینگے۔ آئندہ دو سال کے اندر دس روپے کے کرنسی نوٹ کے ختم ہونے سے مختلف کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

The post پاکستان کے ایک اورکرنسی نوٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ بارے کثرت سے پوچھے جانیوالے سوال اور ان کے جواب شائع کر دیئے 

اسلام آباد (این این آئی) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے عمومی طور پر پوچھے جانے والے سوال اور ان کے تفصیلی جواب شائع کر دیئے ہیں۔

ان کا مقصد عوام اور مالیاتی شعبے سے منسلک افراد میں اینٹی منی لانڈرنگ کی تصور کو واضح کرنا اور اس حوالے سے سمجھ بوجھ اور آگہی میں اضافی کرنا ہے۔ ان سوال و جواب کے ذریعے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ ریگولیشنز 2018 اور گائیڈ لائینز کی مختلف شقوں اور ہدایات کی وضاحت اور تشریح کی گئی ہے۔ یہ سوال و جواب مالی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور فنانشل ماہرین کوا ینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ کے تحت ان کے فرائض و ذمہ داریوں کوبہتر طریقے سے سمجھنے میں معاون ہوں گے۔ ا ینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرازم فنانسنگ کے موضوع پرمنعقد کئے گئے سیمیناروں اور سکیورٹیز، نان بینکنگ فنانشل کمپنیز اور انشورنس سیکٹر کے شراکت داروں کی جانب سے عمومی طور پر پوچھے جانے والے سولات کے تفصیلی اور تسلی بخش جواب شامل کئے گئے ہیں۔ ان میں صارفین کی جاچ پڑتال (سی ڈی ڈی)، صارف کی شناخت اور تصدیق، صارف کے رسک کا جائزہ، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں، ایف اے ٹی ایف کی سفارشات، اقوام متحدہ کی پابندیوں اور دیگر موضوعات پر تفصیلی معلومات شامل ہیں۔

The post ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ بارے کثرت سے پوچھے جانیوالے سوال اور ان کے جواب شائع کر دیئے  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگر آپ پر سکون نیند کے خواہشمند ہیں تو ان پانچ عادات سے فوری چھٹکارا پا لیں

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی یا سوتے میں آنکھ کھل جاتی ہے تو آپ مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں تو آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔ رات دیر سے کھانے سے پرہیز اگر آپ رات کو دیر تک کھانا کھانے کے عادی ہیں تو فوراًاس عادت سے نجات حاصل کریں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہم جب رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں تو معدے میں تیزابیت پیدا ہونے سے ہماری نیند اڑ جاتی ہے۔ رات دیر سے ورزش کرنا ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہمارا جسم تیز کام کرنا شروع کردیتا ہے اور نیند کم ہونا شروع ہو جاتی ہے لہذا اگر آپ کو ورزش کی عادت ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ سورج ڈھلنے سے قبل ہی ورزش مکمل کر لی جائے۔ بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا <ایک وقت تھا لوگ ٹی وی کو بیڈ روم میں نہیں رکھا کرتے تھے جس سے ان کی نیند کبھی خراب نہیں ہوتی تھی لیکن جب سے ٹی وی بیڈ روم کا حصہ بنا ہے ہم لوگ نیند کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ٹی وی دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ مکمل طور پر الرٹ ہوجاتا ہے اور اس طرح نیند ہماری آنکھوں سے کوسوں دور چلی جاتی ہے۔ رات کو دیر تک کام کرنا کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ رات کو دیر تک دفتر رہتے ہیں یا دفتر کا کام گھر لا کر کرتے ہیں جس سے انہیں ذہنی تنا? ہوتا ہے اور یوں نیند کم ہوتی جاتی ہے۔آپ کوشش کریں کہ دفتر سے جلد گھر آئیں اور گھر میں دفتر کا کوئی کام نہ کریں۔ بہت زیادہ بولنا اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دن بھر مصروف رہنے کے بعد اپنے جیون ساتھی سے بات کرنے کا موقع نہیں ملتا اور صرف رات کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے سے کھل کر بات کر پاتے ہیں۔یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ گھر جلدی آکر دن کی باتیں جلد کر لی جائیں اور رات کو جلد سویا جاسکے۔

The post اگر آپ پر سکون نیند کے خواہشمند ہیں تو ان پانچ عادات سے فوری چھٹکارا پا لیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دریائے چناب پرڈیم بنانے کا فیصلہ،تفصیلات جاری

سرگودہا (آن لائن)دریائے چناب پر1 ارب 46 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت سے ڈیم بنانے کا فیصلہ، 78میگا واٹ بجلی کی پیدوارمتوقع ، طالب والا سے چنیوٹ پل تک ڈیم کی تعمیر کے لیے کمشنر سرگودھاکی ہدایت پر پی سی ون مکمل ، سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد دریاؤں میں ڈالنے کا بھی پلان تیار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق طالب والا سے چنیوٹ پل تک 1 ارب 46 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت سے ڈیم تیار کیا جائے گا جس کے 15 دروازے پانی کے بہاؤ پر لگائے جائیں گے ،

جن سے 78 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، اپرجہلم کنال کے بہاؤ میں بارہ ہزار کیوسک تک کا اضافہ کیا جارہاہے تاکہ زرعی وتوانائی کی پیداوارکو منظم اور معتدل بنایا جاسکے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے محکمہ اریگیشن کے افسران کو ہدا یت کی کہ وہ کسانوں کو فصلوں کیلئے موسمیات کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ٹیل کے کسانوں کیلئے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے انتظامات بھی کئے جائیں ۔ انہوں نے نہروں او رکھالوں کی بروقت بھل صفائی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اریگیشن اور ڈرینج کا محکمہ سیوریج واٹر کو دریاؤں میں بہانے سے قبل اس کے ٹریٹمنٹ کیلئے پلانٹس کی فز یبلٹی بھی بنائیں تاکہ اس پانی کو مفید بنایا جاسکے ۔ سرگودہا ڈویژن سے تین دریا بہتے ہیں جن میں دریائے چناب ‘ دریائے جہلم اور دریا ئے سندھ شامل ہے جبکہ ان دریاؤں سے تین نہریں نکالی گئی ہیں جہاں سے 24ہزار 575 کیوسک آب پاش پانی فراہم کیا جارہاہے جبکہ 576 چینل بنائے گئے ہیں جن کی کل لمبائی 4ہزار 635میل ہے جبکہ ڈویژن سے 33 ڈرینز گزرتی ہیں جن کی کل لمبائی 1835 میل ہے ۔ ڈویژن میں 245 میل سیلابی بند بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ سرگودہا ڈویژن میں جناح بیراج اور چشمہ بیراج اہم ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرگودہا ڈویژن کی 46لاکھ ایکڑ زرعی زمین کوجو نہری سرکلز سیراب کر رہے ہیں جن میں لوئر جہلم کینال اور تھل کینال اہم ہیں سال 2018-19 میں محکمہ اریگیشن کی 22 سکیمیں شروع کی گئی ہیں ۔ جن میں لنگر والا پل کے قریب سیلابی بند کی تعمیر بھی شامل ہے ۔

The post دریائے چناب پرڈیم بنانے کا فیصلہ،تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے چھ قدرتی طریقے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کیل مہاسے عام طور پر شحمی رطوبت کی پیداوار ہیں۔ مردہ جلد اوربکٹیریا کی اضافی فاسد کے شیڈنگ کی وجہ سے ہے۔ کیل مہاسے اس وقت نکلتے ہیں جب غدود، تیل اور مردہ جلد کے خلیات کے منہ بند ہوں۔ کیا آپ کیل مہاسے کا شکار ہیں ؟ آپ کی جلد دھبے دار ہے اور لگتا ہے آپ کو پمپلز نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ قدرتی طور پر آپ کو ذہن نشین ہونا چاہیئے کہ تمام دوائیں، کیمیکل اور مہنگا سامان استعمال کرنے کے لیئے زیادہ محفوظ اور موثر ہوسکتا ہے۔

قدرتی علاج کا استعمال کرتے ہوئے اس کے بہترین نتائج کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کیلئے خالص اور خام مصنوعات کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔یہاں ہم آپ کو کیل مہاسوں سے نجات حاصل کرنے کے ۶ قدرتی طریقے بتا رہے ہیں۔ آپ انہیں کیمیکل مصنوعات کے متبادل استعمال کرسکتے ہیں۔ شہد:شہد مجموعی طور پر نہ صرف آپ کے جسم کیلئے بھی فائدہ مند ہے بلکہ یہ کیل مہاسے کی خصوصیات سے بھی مالا مال ہے۔ شہد قدرتی اور اینٹی بکٹیریل ہے۔ شہد اس کے علاوہ قدرتی طور پر آپ کے جسم میں نمی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ بہر حال، شہد اکیلے ہی آپ کے کیل مہاسوں کا علاج نہیں کریگا بلکہ اسے آپ دیگر چیزوں میں شامل کر کے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسا کہ دارچینی، دودھ ، دہی یہاں تک کے اسٹرابری میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ دار چینی اور شہد کا ماسک بنانے کیلئے دو چمچے دارچینی اور ایک چمچہ شہد لیں۔ دار چینی نہ صرف اینٹی بکٹیریل ہے بلکہ یہ اینٹی مائکربیئل بھی ہے۔ (اس میں کچھ ہلاک ہوجاتے ہیں اور یہ بکٹیریا کو روکتا ہے خمیر کے طور پر دوسرے جرثوموں کو جیسا کہ فنگی وائرس وغیرہ شہد کے ماسک کے ساتھ دہی اور دودھ بنانے کلیئے مکمل دہی کی چکنائی ایک چمچ شہد میں ملائیں۔ بہت سے لوگوں کو دودھ کیل مہاسے پیدا کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے نگلنے سے کیا ہوتا ہے یہ صرف ہار مون کیل مہاسے کا سبب بنتا ہے۔ لیکن اس کو مضمون کے لیئے استعمال کیاگیا ہے۔

یہ اسموت پریشان جلد اور لالی کو صاف کرتا ہے۔ ا?خر میں اسٹرابری اور شہد کا ماسک۔ تین تازہ اسٹرابری لیں اس میں چائے کے تین چمچ شہد ملائیں۔ عام طور پر اس کا علاج کیمیکل بنیاد پر پایا جاتا ہے،اسٹرابری میں سالیسی لیک ایسٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔ سالیسی لیک بیکٹریا کو بے اثر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ ان کو مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن اس کا اطلاق ایک دن میں پندرہ منٹ کے لیئے ہوگا۔ سیب سائیڈر سرکہ:سیب سائیڈر سرکہ اینٹی بکٹیریا کی مضبوط خصوصیات کا مالک ہے اور بیکٹیریا کی ہلاکت کا سبب ہے۔

آپ کے چہرے کے کم تیزابیت بنانے کے عمل کے ذریعے مشکل بکٹیریا زندہ رہنے کیلئے کرتا ہے۔ جو جلد کے درمیان اور باہر توازن رکھتا ہے یہ بکٹیریا کو سخت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد سے اضافی تیل اور مناسب طریقے سے سانس لینے کی اجازت دیتا ہے۔ سیب سائیڈر سرکہ کے استعمال کرنے کے لیئے آدھا پانی اور آدھا سیب سائیڈر سرکہ اپنے چہرے پر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ بعد اس کو دھولیں۔ ایلوویرا:ایلوویرا خود دیگر بیماریوں کے علاج کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایلوویرا کے پلانٹ میں جیل کی طرح مستقل مزاجی پائی جاتی ہے

یہ ایک قدرتی پلانٹ ہے۔ اگر آپ اپنے اسٹور میں جیل ڈھونڈنے جارہے ہیں تو کم رقم کے استعمال سے اسے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ایلوویرا میں اینٹی بکٹیریا کی خصوصیات پائی جاتی ہیں آپ ان کو سوزش، لالی اور سوجن کم کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ چائے کے درخت کا تیل:چائے کے درخت سے اضافی شحمی رطوبت مردہ جلد کے طور پر کاٹتا ہے۔ یہ ایک سالویٹس کے طور پر کام کرتا ہے یہ بھی اینٹی بکٹیریل کی خصوصیات میں شامل ہیں یہ اینٹی بکٹیریل کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ چائے کے درخت کا تیل پتلا کرنے کی ضرورت ہے آپ اسے پہلے استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

ایک ٹوٹکا یہ بھی استعمال کرسکتے ہیں کہ نو حصہ پانی کا اور ایک حصہ تیل کا متاثرہ حصوں پر لگائیں۔ چائے کے تیل کو پتلا کرکے نگلنے سے کمزوری کبھی نہیں ہوتی یہاں تک کے آپ حساس جلد کے لیئے اسے پانی کے متبادل کے بھی آپ ایلوویرا استعمال کرسکتے ہیں۔ لیموں:لیموں قدرتی طور پرانفیکٹس ہیں یہ ہمارے چہرے کے نشانات ختم کرنے کے لیئے ہماری مدد کرسکتے ہیں۔ لیموں ہمیشہ کے لیئے جلد کو وٹامن کے ذریعے بہت فائدے دیتا ہے۔ یہ جلد کو چکنا کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ ایک سائڈر ایسڈ ہے یہ سیب سائیڈر ایسڈ کی طرح کام کرتا ہے۔ جو چہرے کے داغ دھبے کو مٹا کر چہرے کو تروتازہ بناتا ہے۔ اس کا تازہ رس بہت ذائقہ دار ہوتا ہے

اس کو دہی کے ساتھ ملائیں اور چہرے پر موجود داغ کو مٹائیں۔ قدرتی تیل:جلد کیلئے قدرتی تیل کا اطلاق بھی بہت فائدے مند ہوسکتا ہے۔ اس میں کسی بھی پریشانی کے آثار کو شامل نہیں کیا جاسکتا۔ اس میں کوئی بھی ملاوٹ نہیں ہوتی یہ قدرتی تیل ہے اس کے اجزاء طاقتور ہوتے ہیں آپ اسے آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ کچھ تیل جس میں ارنڈی کا تیل، انگور کے بیجوں کا تیل وغیرہ۔ صحت مند رہیئے:اس میں کوئی شک نہیں کہ اچھی صحت اچھی جلد کی ضمانت ہے۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پھل ، سبزیاں بھی کھائے اور ورزش بھی کرے۔ کیل مہاسے کا علاج کرنے میں یہ عوامل کافی حد تک ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔ اس بارے میں آپ اپنے ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں تو بہتر ہوگا۔

The post کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے چھ قدرتی طریقے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عوام کو ایک اور جھٹکا،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کر دیا،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرو ل 6روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3,3روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول 11 روپے91پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 11 رپے 17پیسے ، مٹی کاتیل 6روپے 65پیسے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 49پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے جبکہ مٹی کے

تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3,3رویے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 6روپے اضا فے کے ساتھ پٹرول کی نئی قیمت 98روپے 89پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117روپے 43پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89روپے 31پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق لائٹ ڈیز ل 80رپے 54پیسے فی لٹر دستیاب ہو گا،پٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے نافد العمل ہو گیا۔

The post عوام کو ایک اور جھٹکا،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کر دیا،نوٹیفیکیشن جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

روزمرہ استعمال کی اشیاء میں شامل وہ 5 خطرناک ترین کیمیکلز جن سے آپ کو بچ کر رہنا چاہیے

لندن(نیوزڈیسک)ہم دن بھر میں مختلف طرح کے برتن استعمال کرتے ہیں اور کچھ میں ایسا خطرناک کیمیکلز ملے ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے لئے انتہائی مضر ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسے کیمیکلز کے بارے میں بتاتے ہیں۔ پلاسٹک کے برتن اگر ہمارے جسم میں Bisphenol۔A (BPA)کی مقدار شامل ہوتی رہے تو اس سے کئی خطرناک طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں کینسر،اچاکن دل کا دورہ اور جگر کے امراض شامل ہیں۔

اگر BPAکی مقدار زیادہ ہوجائے تو یہ مسائل جنم لیتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ پیک کھانا یا مشروب خریدنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ انہیں BPAفری بوتلوں اور ڈبوں میں پیک کیا گیا ہے۔اسی طرح تھرمل پیپر پر نکالی گئی رسیدوں کو ہرگز ہاتھ مت لگائیں۔ کریموں اور خوشبویات کا استعمال کئی لوشنز،کریمز اور خوشبوئیں ایسی ہوتی ہیں جن میں Phthalatesکے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو کہ بہت ہی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔بالخصوص مردوں میں یہ بانجھ پن پیدا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے استعمال سے موٹاپا،ذیابیطس اور خون کی شریانیں بند ہوسکتی ہیں۔حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں میں دل کے امراض Phthalatesکی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ ایسی چیزوں کا استعمال کریں جن میں یہ کیمیکل شامل نہ ہو۔اسلام طریقہ علاج حجامہ کے حیرت انگیز طبی فوائد جدیدسائنس بھی مان گئی نان سٹک برتن اگر آپ نان سٹک برتن لے رہے ہیں تو دھیان سے دیکھیں کہ کہیں اس میں Perfluorinated chemicals (PFCs)شامل تو نہیں کیونکہ اس کیمیکل کی وجہ سے تھائی رائیڈ گلینڈ کے فنکشن میں خرابی ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ یہ کیمیکل سپرم کی کوالٹی،گردوں اور دل پر بری طرح سے اثر انداز ہوتا ہے۔ضال ہی میں کی گئی ڈنمارک میں بچوں پر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں کے خون میں PFCsکی مقدار زیادہ تھی انہیں دل،ذیابیطس اور انسولین کی مسائل کا سامنا تھا۔ نیا فرنیچراور کپڑے نئے کپڑوں، کارپٹ،میٹرس اور فرنیچر سے ایک عجیب قسم کی خوشبو آتی ہے جو مختلف طرح کے کیمیکل کی وجہ سے آتی ہے

جس میں ایک کیمیکل Polybrominated Diphenyl Ethers (PBDEs)بھی ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے تھائی رائیڈ ہارمونز میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے IQلیول کم ہوسکتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ گھر کی صفائی کے لئے ویکیوم کلینر کا استعمال کریں کہ اس طرح جلد اس کیمیکل سے نجات مل جائے گی۔ ڈرائے کلیننگ کپڑوں کو ڈرائی کلین کرنے کے لئے ایک خاص کیمیکل Perchlorateکا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کپڑے صاف ہونے کے علاوہ سکڑتے نہیں اور انہیں دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی بو کی وجہ سے تھکاوٹ،سردرد اور قے کی شکایت ہوسکتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ جب بھی ڈرائے کلین ہوئے کپڑے لے کر آئیں تو سب سے پہلے اس کے اوپر سے پلاسٹک بیگ اتار دیں تا کہ اسے ہوا لگے۔ایسے کپڑوں کو کم از کم ایک دن بعد پہننا چاہیے تا کہ کیمیکل اڑ چکا ہو۔

The post روزمرہ استعمال کی اشیاء میں شامل وہ 5 خطرناک ترین کیمیکلز جن سے آپ کو بچ کر رہنا چاہیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گرمی میں جسم کو توانا اور چست رکھنے کے 5 بہترین طریقے

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک )گرمی کاموسم آتے ہی بھوک کم ہو کر پیاس بڑھنے لگتی ہے لیکن اس شدید گرم موسم میں اپنی غذا کو متوازن رکھنا بھی ضروری ہے جس میں پھل اور سبزیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں 5 ایسی غذائیں جس کے استعمال سے آپ خود کو گرمی کے مضر اثرات سے بچا پائیں گے۔ پھلوں کے جوس: گرمی کے موسم میں کولڈ ڈرنک کی بجائے پھلوں کے جوس پینے کو اپنی عادت بنائیں، تربوز، آم، انگور اور دیگر پھلوں کے جوس کے استعمال سے جسم صحت مند اور ہائڈرئیٹ رہتا ہے جو سخت موسم میں نکلتے پسینے کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔ سلاد کا استعمال: کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال بڑھا دیں جس میں بھر پور توانائی موجود ہوتی ہے جب کہ سلاد ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آپ کافی دیر تک تھکاوٹ اور تکان سے بچاتا ہے اور جسم کو توانا اور سرگرم رکھتا ہے۔ بیریز کا استعمال: بیریز بالخصوص بلیو بیریز گرمی کا بہترین تحفہ ہے اس میں زبردست اینٹی آکسی ڈینٹ موجود ہوتا ہے اور یہ آپ کے جسم کو وٹامن سی کی بڑی مقدارمیں فراہم کرتی ہے جبکہ وٹامن سی گرمی میں کئی قسم کے انفیکشن سے بچاتی ہیں۔ ناشپاتی کی طرز کا پھل: یہ پھل سلاد کے ساتھ بھی استعمال ہوتا ہے لیکن اسے آپ دہی کے ساتھ استعمال کریں تو زیادہ مفید رہتا ہے، ناشپاتی کے طرز کے اس پھل میں فائبر، وٹامن بی 5، بی 6، سی اور کے علاوہ پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو جسم کو گرمی میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ کھیرے کا استعمال: شدید گرمی میں مشروبات سے بھی بڑھ کر 2 یا 3 ٹکڑے کھیرا جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور کئی گھنٹے گرمی میں کام کرنے کے باوجود جسم کو چست رکھتا ہے۔ کھیرے میں بیٹا کیروٹین، میگنیشیم، پوٹاشیم جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم میں ہائیڈریٹ کو متوازن رکھتے ہیں۔

The post گرمی میں جسم کو توانا اور چست رکھنے کے 5 بہترین طریقے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بچوں کی پڑھائی میں عدم دلچسپی ،وجہ والدین خود بھی ہوسکتے ہیں مگر کیسے ؟ماہرین نفسیات کے حیرت انگیز انکشافات 

اسلام آباد (نیوزڈیسک )اوہایواگر آپ کا بچہ سکول نہ جانے کے لیے ہر روز بہانے گھڑتا ہے اور صبح اْٹھنے میں ٹال مٹول سے کام لیتا ہے تو اس کی وجہ خود آپ بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ہم میں علم حاصل کرنے کی خواہش یا عدم دلچسپی ہوگی تو وہ ہمارے بچوں پر شدید اثر انداز ہوتی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق بچوں میں تعلیم سے رغبت نہ ہونے کی وجہ بہت حد تک جینیاتی بھی ہوسکتی ہے یعنی یہ ہمارے جین میں تحریر ہوتا ہے اور اس کا 40 سے 50 فیصد اثر بچوں کی تدریس پر پڑتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 6 ممالک کے 13 ہزار جڑواں بچوں کا مطالعہ کیا جن کی عمریں 9 سے 16 برس تک تھیں، مطالعے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ ماحول، رہن سہن اور خاندان تو مشترکہ عوامل ہیں لیکن ان میں بہت حد تک جینیات کا عمل دخل بھی ہوتا ہے اور اسی کا پڑھنے لکھنے سے گہرا تعلق دیکھا گیا ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہم بچوں کو اسکول جانے اور پڑھائی کی طرف راغب کرنے میں کمی کردیں بلکہ یہ جانیں کہ خود والدین بھی اپنی اس کم عمر میں اسکول جانے سے جی چراتے رہے تھے اور اسی وجہ سے یہ جین اب ان کی اولاد تک منتقل ہوئے ہیں جب کہ وہ والدین جو اپنے بچپن میں اسکول جانے اور پڑھائی میں دلچسپی لیتے ہیں ان کے بچوں میں بھی یہ رحجان زیادہ پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک والدین اکثر اسکول کے ماحول اور اساتذہ کو بچے کی تعلیمی اکتاہٹ کا ذمے دار ٹھہراتے ہیں جو کہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا اسی لیے والدین کو چاہئے کہ وہ روزانہ کچھ وقت بچوں کو دیں اور انہیں اپنے ساتھ بٹھا کر پڑھانے کی کوشش کریں تاکہ مؤثر نتائج برآمد ہوں۔

The post بچوں کی پڑھائی میں عدم دلچسپی ،وجہ والدین خود بھی ہوسکتے ہیں مگر کیسے ؟ماہرین نفسیات کے حیرت انگیز انکشافات  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں ’’انصاف‘‘وقت پر ملنا مشکل ترین ہوگیا،ملک بھر کی عدالتوں میں18لاکھ5ہزار250کیسز پینڈنگ ،انتہائی افسوسناک انکشافات

اسلام آباد( آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چےئرمین قائمہ کمیٹی ریاض فتیانہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔ قائمہ کمیٹی کو سیکرٹری لاء اینڈجسٹس کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر محمد رحیم اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کی عدالتوں میں اسوقت 1805250کیسز زیرالتواء ہیں ،نئے 154713 کیسز آئے، 139121 پر فیصلے سنائے گئے ،اس طرح 1819512کیسز کے فیصلے ہونے ابھی باقی ہیں،

ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے ججز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے آئے روز رٹ پٹیشن کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ججز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فیصلے تیزی سے نہیں ہورہے۔ یکم جنوری 2019سے 28فروری 2019تک سپریم کورٹ میں 41102کیسز پینڈنگ ہیں، نئے داخل ہونے والے کیسز 2265، 3033 پر فیصلے سنا دیئے گئے جبکہ 38061کیسز پر فیصلے ہونا باقی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 17103کیسز پہلے سے تھے جبکہ نئے 37032نے کیسز ہوئے ۔ 37957کیسز کے فیصلے ہوئے اور 345004کیسز بقایا ہیں۔ اس طرح لاہورہائی کورٹ میں 166157کیسز پینڈنگ تھے جبکہ 22525کیسز نئے اندراج ہوئے ، 23480کیسز کے فیصلے ہوئے لہذا اس طرح 165202کیسز بقایا ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں 88931کیسز پینڈنگ ،نئے دائر ہونے والے 6013اور 5943کیسز کے فیصلے ہوئے جبکہ 88972کیسز بقایا ہیں۔ اس موقع پر کمیٹی ممبر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس ثاقب نثارمختلف اداروں پرتوچھاپے مارتے رہے اور اپنے ادارے کا حال بدترتھا شاید وہ نہیں چاہتے تھے کہ عدلیہ کی طرف توجہ دیں اور سالہا سال سے پینڈنگ کیے ہوئے کیسز کا فیصلہ کرتے ۔سیکرٹری لاء اینڈجسٹس کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ہائی کورٹ کے ذریعے ہر ڈسٹرکٹ کو چار لاکھ روپے دیتے ہیں تاکہ وہ ان لوگوں پر استعمال کریں جو معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں اور وہ وکیل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزارت قانون تیزی سے اس معاملے پر پیش رفت کرے کہ معمولی جرائم میں ملوث لوگوں کو فوری اور سستا انصاف مہیا کرنے کیلئے وکیل کردیا جائے۔ سابقہ حکومتوں نے یہ کام تو نہیں کیا اور ہر ایک نے اس کام میں کوتاہی سے کام لیا ۔ قائمہ کمیٹی کے چےئرمین نے اگلی میٹنگ سیالکوٹ جیل میں قتل ہونے والے ججز اور لاہور سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملہ پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کمیٹی نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹری اور آئی جیز کو بھی طلب کرلیا ہے۔ کمیٹی میں اجلاس میں رانا ثنا اللہ ، خواجہ سعد رفیق ، محمودبشیر ورک ، ملک محمد امان اللہ ، ڈاکر نفیسہ شاہ ، سیکرٹری قانون جسٹس (ر) عبدالشکور راجہ اور دیگر نے شرکت کی ۔

The post پاکستان میں ’’انصاف‘‘وقت پر ملنا مشکل ترین ہوگیا،ملک بھر کی عدالتوں میں18لاکھ5ہزار250کیسز پینڈنگ ،انتہائی افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت کو سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ،ورلڈ بینک نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

کراچی(آن لائن) ورلڈ بینک نے بھارتی جارحانہ عزائم اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کیساتھ تجارتی پینگیں بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ جنوب ایشیا اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین علاقائی تجارت کو آسان بنانے کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو

بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔معاشی اور سماجی اہداف اور سفارشات پر مشتمل ’’سو سال کا پاکستان‘‘ رپورٹ میں ورلڈ بینک نے علاقائی تجارت میں پائے جانے والے امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے ممالک، وسط ایشیائی ریاستوں اور چین کیساتھ اپنی مجموعی تجارت کو 18ارب 48کروڑ ڈالر کی موجودہ سطح سے 2047تک 58ارب ڈالر تک بڑھاسکتا ہے۔ورلڈ بینک نے بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان انڈیا جوائنٹ چیمبر آف کامرس کو فعال بنانے، عوام اور تاجروں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنانے اور تجارت کو آسان بنانے کے لیے مذاکرات کے آغاز پر زور دیا ہے۔ پڑوسی ملکوں سے مضبوط تعلقات کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو سی پیک سے استفادہ کے لیے مدعو کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔  ورلڈ بینک نے بھارتی جارحانہ عزائم اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کیساتھ تجارتی پینگیں بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ جنوب ایشیا اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین علاقائی تجارت کو آسان بنانے کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

The post بھارت کو سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ،ورلڈ بینک نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بعدچین پاکستان کو تجارتی فوائد دینے پر بھی رضامند ،بڑے پیمانے پر پاکستان سے خریداری کے آرڈرز دے دیئے

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرے گا ، ہمارا کاٹن کا بیج بہت غیر معیاری ہے اس کی بڑی وجہ دو نمبری ہے ، کیڑے مار ادویات بھی غیر معیاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا ۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینٹر مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں منعقدہ ہوا۔

کمیٹی نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا جائے ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا کہ ہماراکاٹن کا بیج بہت غیرمعیاری ہے اس کی بڑی وجہ دونمبری یے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کمپنیاں مل ملا کر رجٹریشن کرالیتی ہیں کیڑے مار ادویات بھی غیر معیاری ہیں انہوں نے کہا کہ میں تجارت کے فروغ کے لئے پالیسی سازی کررہاہوں رزاق داود نے کہا کہ چین ایف ٹی اے کے علاوہ پاکستان سے ایک ارب ڈالر کی درآمدات کرے گا چین پاکستان سے ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرے گا پاکستان چین کو ڈھائی لاکھ ٹن چینی بھی برآمد کرے گا حکومت کو چین سے چاول اور چینی کی خریداری کے آرڈر موصول ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپٹما کو اب کوئی سبسڈی نہیں دے گی جلد ہی چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کرنے جارہے ہیں معاہدے سے قبل تمّ شراکت داروں کو اعتماد میں لیا گیا ہیاس موقع پر سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ برآمدات کے فروغ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہیٹی ڈیپ میں کرپشن ہے اور اوورسٹاف ہے سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کی بجائے یہ ادارہ صرف نمائشیں کرارہا ہے یہ ادارہ مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے سنیٹر دلاور خان نے کہا کہ تمام اداروں کو ری وزٹ کرالیں یہ صرف اخراجات ہی کررہے ہیں سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم ادھر شور مچاتے رہتے ہیں ٹی ڈیپ میں کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا جس پر سینٹر نعمان وزیر کا کہنا تھا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ‘کی پرفارمنس انڈیکیٹرز’بہتر کئے جائیں جس پر قائمہ کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا جائے

The post اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بعدچین پاکستان کو تجارتی فوائد دینے پر بھی رضامند ،بڑے پیمانے پر پاکستان سے خریداری کے آرڈرز دے دیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ ‘‘میں سرمایہ کاری،منافع ڈالر اور پاکستانی روپے دونوں میں ،کم از کم کتنی سرمایہ کاری کی جاسکے گی؟ تفصیلات جاری

لاہور( این این آئی ) اوورسیز پاکستانی ’’پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ ‘‘میں کم ازکم سرمایہ کاری 5ہزارڈالر سے کرسکتے ہیں اورمنافع ڈالر اور پاکستانی روپے دونوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ ‘‘کے ذریعے سرمایہ کاری پرسرٹیفکیٹ ملے گا، 5سے7منٹ میں خودکارطریقے سے رجسٹریشن ہوجائے گی۔سرٹیفکیٹ حکومت پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوگا،

تین سال کے لئے6.25 فیصد اور پانچ سال کے لئے 6.75فیصد منافع ہوگا ۔ کم ازکم سرمایہ کاری 5ہزارڈالرسے ہوسکتی ہے اور منافع ڈالراورپاکستانی روپے دونوں میں حاصل کیاجاسکتا ہے۔یاد رہے 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان نے ’’پاکستان بنا ؤسرٹیفکیٹ ‘‘کا اجرا ہ کیا تھا اور انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ’’پاکستان بنا ؤسرٹیفکیٹ ‘‘خریدیں۔

The post ’’پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ ‘‘میں سرمایہ کاری،منافع ڈالر اور پاکستانی روپے دونوں میں ،کم از کم کتنی سرمایہ کاری کی جاسکے گی؟ تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پھیپھڑوں کو جان لیوا انفیکشن سے بچانے کیلئے لہسن کاحیرت انگیزاستعمال،دِل کے دورے اوردیگر سنگین بیماریوں سے بھی بچاؤ ممکن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اپنے کھانے میں لہسن کا تڑکا لگائیے، کیونکہ یہ آپ کے پھیپھڑوں کو جان لیوا انفیکشن سے بچا سکتا ہے. ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے. بتا دیں کہ لہسن کئی دوائیوں خصوصیات سے بھرپور ہے. لہسن کا بارہ ماہ تک استعمال اچھا سمجھا گیا ہے اور خاص کر سردیوں میں لہسن بہت فائدہ مند ہوتا ہے. کچھ لوگوں کو لہسن کا ذائقہ پسند نہیں آتا ہے، لیکن اگر آپ لہسن کی ایک کلی روزانہ کریں تو اس سے جسم کو بہت سے فوائد ہوتے ہیں.لہسن صرف ہمارے کھانے کے ذائقہ کو ہی نہیں بڑھاتا ہے بلکہ ہمارے جسم

کو بھی کئی بیماریوں سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے. لہسن میں کچھ ایسی اینٹی بیکٹیریل عنصر پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو بیکٹیریل انفیکشن ہونے سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں. لہسن جسم میں موجود خون کو پتلا کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں خون کے کلاٹس بھی نہیں بننے دیتا.اس کے علاوہ، لہسن کا استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد سے تو راحت ملتی ہی ہے، اس کے ساتھ ہی جلد میں چمک آجاتی ہے۔لہسن ہمارے دل کو بھی محفوظ رکھتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک جیسی بیماری کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے

The post پھیپھڑوں کو جان لیوا انفیکشن سے بچانے کیلئے لہسن کاحیرت انگیزاستعمال،دِل کے دورے اوردیگر سنگین بیماریوں سے بھی بچاؤ ممکن appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومتی اقدامات کے اثرات ، ٹیکس فائلرز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد( آن لائن )ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ملکی تاریخ میں پہلی بار 31مارچ تک 18لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔ اتوار کے روز ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 18لاکھ تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز 31مارچ تک 18لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فائلرز کی تعداد 18

لاکھ تک پہنچی ہے ۔ ایف بی آر نے سال 2018کیلئے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 31مارچ مقرر کی تھی تاہم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے والوں کی تعداد میں حوصلہ افزاء اضافے کے بعد آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس مالی سال 2018کے گوشوارے جمع کروانے کی نئی تاریخ 30اپریل مقرر کردی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

The post حکومتی اقدامات کے اثرات ، ٹیکس فائلرز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،نیا ریکارڈ قائم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلام آباد،نشے میں دھت دو پولیس اہلکاروں کا پیپلز پارٹی کے اہم رہنما پر مبینہ تشدد،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا جناح ایونیو نزد سیورفوڈ کے قریب نشے میں دھت دو پولیس اہلکاروں نے پیپلز پارٹی کی منیارٹی ونگ کے صدر چوہدری جاوید اٹھوال کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا تھانے لے جاکر تلاشی کے بہانے 1 لاکھ80 ہزار روپے نکال لئے جو واپس کرنے سے انکاری ہوگئے ہیں،

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کی حدود میں ڈیوٹی کرنے والے دو پولیس اہلکار ایگل سکوارڈ کہ ملازم نے منیارٹی ونگ کے صدر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا چوہدری جاوید اٹھوال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز شام چار بجے کے قریب ہمراہ دو افراد وسیم اورالیاس ولد بوٹا مسیح کے ساتھ میریٹ ہوٹل سے پرمنٹ کے مطابق شراب لے کر آ رہے تھے کے تھانہ کوہسار کی حدود بلیو ایریا نزد سیورفوڈ کے قریب 2پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار نے پیچھا کرتے ہوئے روکا. اور روکنے پر دونوں پولیس اہلکاروں نے دو بوتل شراب مانگنے کا تقاضا کیا انکار کرنے پر انہوں نے ہاتھاپائی شروع کردی اس دوران پاس موجود اسلحہ سے انہوں نے پسٹل اور رائفل کے بٹ مار کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں زخمی ہوگیا. اور زخمی حالت میں پولیس اہلکاروں نے مجھے اور میرے دوستوں کو تھانہ کوہسار منتقل کردیااس دوران ہماری تلاشی بھی لی گئی. دوران تلاشی پولیس اہلکاروں نے بھاری رقم ایک لاکھ 80ہزار روپے کیش نکال لی جو انہوں نے واپس نہ کی. متعلقہ تھانہ کے ایڈ یشنل ایس ایچ او نو از SIنے معاملے کو سنا. اور مجھے زخمی دیکھ کر بولے کے فوری طور پر اپنا علاج کروائیں. ہم سے برآمد ہونے والی شراب کا پرمنٹ دیکھ کر بو تلیں واپس کردی. تشدد کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی اور کہا کسی بھی افسر کو ہمارے بارے میں بتایا تو کار سرکار میں مداخلت وہ دیگر دفعات لگا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دوں گا.

تشدد کا نشانہ بننے والے پیپلز پارٹی کی منیا رٹی ونگ کے صدر چوہدری جاوید اٹھوال نے چیف کمشنر اسلام آباد وزیر داخلہ اسلام آباد اور آئی آپریشن اسلام. آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور دوران تلاشی مجھ سے لی گئی رقم 1 لاکھ 80 ہزار برآمد کر کے میرے حوالے کی جائے۔

اس با رے میں جبب متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او عبد الرزا ق سے مو قف لیا گیا تو انہو ں نے کہا کہ میں اپنے آ با ئی علا قہ میں اا یا ہو ا ہو ں اور چھٹیو ں پر ہوں مجھے اس با رے کو ئی علم نہیں ،تھا نہ کو ہسارکے ڈ یو ٹی آفسر نو از SIسے را بطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا تا ہے کہ مجھے سا ری با ت کا علم ہے اور ان سے مو قع پر شرا ب پکڑ ی گئی تھی تحقیقات کی گئیں تو چو ہد ری جا وید نے پر منٹ دیکھا یا تو تینو ں کو چھو ڑ دیا تھا ،ایک رو پیہ تک وصو ل نہیں کیا ،ہما رے اوپر پیسو ں کا الز ام لگا یا جا رہا ہے ۔

The post اسلام آباد،نشے میں دھت دو پولیس اہلکاروں کا پیپلز پارٹی کے اہم رہنما پر مبینہ تشدد،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اربوں ڈالر لاگت کے سی پیک منصوبوں کے آڈٹ کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا

لاہور(این این آئی) پاکستان میں سرکاری اداروں کے احتساب میں آڈٹ رپورٹوں کے ذریعے اہم ترین کردار ادا کرنیوالے اہم ترین محکمے آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں بھی اصلاحات کو تیز کردیا گیا ہے جن کے تحت آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اربوں ڈالروں سے بنائے جارہے چین،پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں کے آڈٹ کے لئے محکمے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سی پیک کے نام سے نیا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

جبکہ جاری اصلاحات کے تحت محکمے میں 3 نئے شعبے قائم کردئیے گئے ہیں۔ ان شعبوں میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ماحولیات آڈٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل سیفٹی نیٹ آڈٹ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن سسٹم آڈٹ شام ہیں۔یہ انکشاف گزشتہ روز لاہور میں آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے آڈٹ اینڈ اکانٹس اکیڈمی میں 45ویں سپشلائزڈ پروگرام کے شرکا کی پاسنگ آٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آڈیٹر جنرل کے افسروں اور سٹاف کو حکومت کے بدلتے ہوئے ڈھانچے سے ہم آہنگ ہوکر چلنا پڑے گا تب ہی وہ ملک سے کرپشن کیخاتمے کے لئے محکمے سے وابستہ توقعات پر پورا اتر سکیں گے۔جاوید جہانگیرنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور ان کے ادارے بڑی تعداد میں ترقیاتی منصوبوں ،اخراجات اور وصولیوں کے سپیشل آڈٹ کا تقاضہ کررہی ہیں جس کے لئے ہمیں فرانزک آڈٹ،انفارمیشن ٹیکنالوجی آڈٹ اور ماحولیاتی آڈٹ کے شعبوں میں مہارت کو بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کئی افسروں نے ان شعبوں میں اہم رپورٹیں تیار کرکے اس شعبے میں آگے بڑھنیکیعزم کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے نوجوان افسروں کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں، جس کے تحت ان کو مالی احتساب اور گڈ گورنس کے مسائل سے نکالنے کے لئے پاکستان کے محکموں کی قیادت کرنا ہے۔اس لئے نوجوان افسر خود کو جدید ٹریننگ،علم اور مہارت سے لیس کرنے کی ٹھان لیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ افسروں کی جدید خطوط پر تریبیت میں آڈٹ اینڈ اکانتس اکیڈمی کے کردار کو بھی سراہا۔ تقریب میں اکیڈمی کیریکٹر فرید محمود چودھری کے علاوہ محکمے کے اعلی افسروں ،نئے افسروں کے والدین اور دیگر شرکا نے بھی شرکت کی۔

The post اربوں ڈالر لاگت کے سی پیک منصوبوں کے آڈٹ کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

12ہزار 156آسامیوں پر بھرتیوں کافیصلہ، سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

پشاور(آن لائن ) صوبے کے 25اضلاع کے پرائمری سکولوں کے لئے 12ہزار 156آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے سفارشات محکمہ خزانہ کوا رسال کردی ہے اضافی آسامیوں پر محکمہ خزانہ کے منظوری کے بعد پشاور کے 548آسامیوں پر ، چارسدہ کے 631، مردان کے 793، نوشہرہ کے 459، سوات کے 663، کوہاٹ کے 414، ابیٹ آباد کے 435، بنوں کے 438،

بٹگرام کے 400، بونیر کے 378، چترال کے 184، ڈی آئی خان کے 671، دیر بالا کے 790، دیر لوئر کے 817، ہنگو کے 204، ہری پور کے 437، کرک کے 448، کوہستان کے 403، لکی مروت کے 551، مالاکنڈ کے 345، مانسہرہ کے 665، شانگلہ کے 447، صوابی کے 400، ٹانک کے 202، طور غر کے 153، اضافی آسامیاں شامل ہیں ۔

The post 12ہزار 156آسامیوں پر بھرتیوں کافیصلہ، سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سیاسی بلیک میلنگ عروج پر، اتحادی جماعتوں کے مطالبے پر وفاقی کابینہ میں مزید توسیع ،حکومت مجبور ہوگئی

اسلام آباد(آن لائن )اتحادی جماعتوں کے مطالبے پر وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا امکان ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد35 سے تجاوز کرگئی۔ وفاقی کابینہ میں مزید وزارتوں کے لیے اتحادی جماعتیں تاحال حکومت سے مطالبہ کرتی نظر آرہی ہیں ۔کابینہ میں توسیع کی باتیں کافی دنوں سے شہر اقتدار میں گردش کررہی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی،

اس وقت کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 25 ہے جبکہ وزرائے مملکت کی تعداد 5 ہے،مشیروں کی تعداد 4 ہے جن کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے، اس کے علاوہ معاون خصوصی کی تعداد 10 ہے جن میں سے 4کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہے۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین کو بھی وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے، قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کی بڑی اکثریت نہ ہونے کے باعث سیاسی مصلحت پسندی کا عنصر اس کابینہ میں حاوی نظر آ تا ہے۔ ماضی میں بھی اکثر جمہوری حکومتیں ایسی مصلحتوں کا شکار ہو کر اتحادی جماعتوں یا سیاسی گروہوں کی سیاسی بلیک میلنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ وفاقی کابینہ میں اتحادی وزرا کی تعداد6 ہے،اتحادی جماعتوں میں سے2 وزرا ایم کیو ایم جبکہ ق لیگ، عوامی مسلم لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا ایک ایک وزیر شامل ہے، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کی 7 نشستیں اور2 وزیر،بلوچستان عوامی پارٹی کی4 نشستیں اور ایک وزیر، جی ڈی اے کی3 نشستیں اور ایک وزیر، ق لیگ کی 5 نشستیں اور ایک وزیر لیکن پھر بھی اتحادی جماعتیں ناخوش ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی وزیر اعظم سے ملاقات میں ایک مزید وزارت کا مطالبہ کرچکے ہیں، چوہدری برادران کی خواہش ہے کہ مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنایا جائے۔ذرائع وزیراعظم آفس کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق عمران خان ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے کے لیے راضی نہیں ہوئے، حکومت اس کے بدلے چوہدری سالک حسین کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش کرچکی ہے

جس کو ق لیگ نے رد کیا تھا اور بد ستور ایک مزید وزارت کے مطالبے پر بضدہے، دوسری جانب کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے امکانات بھی ظاہر ہورہے ہیں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومتوں کی کابینہ ہمیشہ ہی بڑی رہی ہے کیونکہ ان تمام جماعتوں کو وزارتیں دے کر راضی رکھا جاتا ہے اور اس طرح حکومت چلائی جاتی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کے نام پرکچھ اہم وزرا کو تبدیل کردیاجائے گا، اگر وزیراعظم عمران خان کو اتحادی جماعتیں بلیک میل کرنے میں کامیاب ہوگئیں تومونس الٰہی سمیت کچھ نئے چہرے بھی کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

The post سیاسی بلیک میلنگ عروج پر، اتحادی جماعتوں کے مطالبے پر وفاقی کابینہ میں مزید توسیع ،حکومت مجبور ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مسلم لیگ (ن) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حکومتی اعلان کے جواب میں بڑے اقدام کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماء مرتضی جاوید عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے اعلان پر احتجاج کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سیاسی انتقام ہے،اگر حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کو پارلیمنٹ میں لے کر آئی تو مسلم لیگ ن بھرپور مخالفت کرے گی ۔

اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سیاسی انتقام ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت خود تو کچھ کر نہیں سکتی لیکن جنہوں نیعوام کے لئے کام کئے انکا نام بھی برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو ایک لیڈر تھی جنہوں نے سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے شہادت پائی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بے نظیر بھٹو کے نام سے جاری پروگرام کو مزید آگے بڑھایا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے اعلان پر احتجاج کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کو پارلیمنٹ میں لے کر آئی تو مسلم لیگ ن بھرپور مخالفت کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنی نااہلی چھپانے کے لئیاپوزیشن کو احتساب کے نام پر ٹارگٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کا موجودہ معاشی بحران حکومت کی غلط پالیسیوں کی نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا وزیراعظم ہونے اور یو ٹرن لینے پر عمران خان کو تغمہ امتیاز ملنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ خدارا موجودہ حکمران مدینہ کی ریاست کو بدنام نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ مدینہ ریاست کی بنیاد نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے سچائی پر رکھی تھی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے کے منہ سے ریاست مدینہ کی بات اچھی نہیں لگتی۔

The post مسلم لیگ (ن) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حکومتی اعلان کے جواب میں بڑے اقدام کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا، بھارتی صحافی نے مودی کا بھانڈہ پھوڑ دیا

دو حہ (این این آئی)بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ نہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی فوجی طاقت مسئلہ کا حل ہے ، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔ عالمی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو دمیں معروف بھارتی دانشور، مصنفہ اور صحافی ارون دھتی رائے نے کہا کہ فوجی طاقت کا استعمال مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے اور نہ ہی کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،اس مسئلے کو وہاں کی عوام پر چھوڑ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ

حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔ مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت انتہا پسندی کا شکار ہو گیا اور بھارتی میڈیا سے لیکر عوام تک جنگی جنون میں مبتلا ہوگئے۔ایک سوال کے جواب میں خاتون صحافی نے کہاکہ بھارت میں کسان، عدالتی نظام، تاجر اور طلباء سب پریشان ہیں کوئی بھی حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ تاہم بھارتی انتخابات ذات پات کی پیچیدگیوں میں جکڑے ہوئے ہیں اس لیے نتائج کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔

The post کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا، بھارتی صحافی نے مودی کا بھانڈہ پھوڑ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع کر دی 

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں30اپریل تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں

توسیع کا اطلاق کمپنیز اور ایسوسی ایشنز پر بھی ہو گا۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے توسیع کا فیصلہ عوام اور تاجر تنظیموں کے اصرار پر کیا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

The post ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع کر دی  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طالبان سے امریکی مذاکرات،اشرف غنی، حامد کرزئی امن مذاکرات میں ’یکساں موقف‘ کیلئے کوشاں ،بڑا قدم اُٹھالیا

کابل (آن لائن )افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن عمل سے متعلق سابق صدر حامد کرزئی سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہے ۔انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے گزشتہ روز افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور سابق مجاہدین کمانڈر عبدالرب رسول سیف اور ہائی پیش کونسل کے چیئرمین محمد کریم خلیلی سے ملاقات کی۔

افغان صدر نے یہ ملاقات امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ افغانستان سے چند روز قبل کی۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ’ ملاقات میں سیاسی رہنماؤں نے امن عمل میں پیش رفت اور حالیہ حقائق سے مطابقت رکھتے ہوئے معاشرے کے تمام حصوں کی بہتر نمائندگی کے لیے تجاویز پیش کیں‘۔صدارتی آفس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تبادلہ خیال کا مقصد امن کے لیے مختلف کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔ملاقات کے بعد اشرف غنی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ امن عمل پر متحد موقف کے لیے میں دیگر سیاستدانوں اور تمام شعبوں کے نمائندگان سے مشاورت کرتا رہوں گا‘۔گزشتہ چند ماہ میں طالبان نے امریکی نمائندگان اور روس اور قطر میں حامد کرزئی سمیت افغان سیاست دانوں کے خصوصی گروپ سے مذاکرات کیے تھے۔تاہم طالبان، افغان حکام سے مذاکرات سے مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ امریکا اور طالبان حکام افغانستان سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے، تمام امریکی فوجیوں کے انخلا، جنگ بندی اور کابل۔طالبان مذاکرات جیسے تمام اہم معاملات پر راضی ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو بڑھانے کے لیے ایک بار پھر متحرک ہیں۔

The post طالبان سے امریکی مذاکرات،اشرف غنی، حامد کرزئی امن مذاکرات میں ’یکساں موقف‘ کیلئے کوشاں ،بڑا قدم اُٹھالیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مولانافضل الرحمان نے 30لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کرنے کا اعلان کردیا،کاؤنٹ ڈاؤن شروع

سرگودھا ( آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 30لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کردیں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی سے جعلی حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا ۔ آج ملک سے اخلاق اور تہذیب کا جنازہ نکل رہا ہے۔سرگودھا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری جنگ آمریت کے خلاف ہے ہم جمہوری قوتوں کو ملک اور جمہوریت بچانے کی دعوت دیتے ہیں۔ جلد اسلام آباد جائیں گے اور اسے

جام کردیں گے ۔ جب 30لاکھ افراد اسلام آباد جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ ہم ملک بھر میں ملین مارچ کے عنوان سے اجتماعات کررہے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل آج 10واں مارچ کررہے ہے ۔ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے جعلی حکومت کو لایا گیا۔ آج اس ملک سے اخلاق اور تہذیب کا جنازہ نکالا جارہا ہے اگر کسی قوم سے اخلاق چھین لیا جائے تو اسے غلام بنانا آسان ہوجاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس سڑک کا افتتاح ہم نے ژوب سے کیا تھا حکومت نے اس کاافتتاح کوئٹہ سے کردیا ہے۔

The post مولانافضل الرحمان نے 30لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کرنے کا اعلان کردیا،کاؤنٹ ڈاؤن شروع appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملتان پی پی 218 میں ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں سخت مقابلے کے بعد حیرت انگیز نتیجہ سامنے آ گیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے حلقہ پی پی 218 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے، اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار واصف راں 32458 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے ارشد راں نے 27895 ووٹ حاصل کیے، اس حلقے میں 138 پولنگ سٹیشن تھے

اور یہاں پولنگ پانچ بجے تک جاری رہی۔ اس حلقے میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کے علاوہ ن لیگ کے امیدوار بھی میدان میں تھے۔ واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مظہر راں کے فوت ہو جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، اس طرح یہ نشست تحریک انصاف نے ہی دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

The post ملتان پی پی 218 میں ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں سخت مقابلے کے بعد حیرت انگیز نتیجہ سامنے آ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا پروگرام کو بند کرنے کی سازش ہے، حکومت کا اصل مقصد کیا ہے؟بلاول زر داری نے سنگین الزام عائد کردیا

شکار پور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا پروگرام کو بند کرنے کی سازش ہے،ٹھٹھہ اور سہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں،

یہ لوگ عوام دشمن اور غریب دشمن لوگ ہیں،وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،پانی کی چوری روکیں گے اور پانی کی بچت کریں گے۔ اتوار کو یہاں شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا ایک سازش ہے، یہ لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں، یہ لوگ عوام دشمن اور غریب دشمن لوگ ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ لانگ ٹرم سازش ہے، یہ لوگ پہلے نام تبدیل کریں گے اور پھر رقم کم کریں گے، یہ لوگ پھر پروگرام بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پیسہ ضائع ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کا سب سے اچھا پروگرام ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناصرف خواتین مضبوط ہو رہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی طاقت مل رہی ہے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے، وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری روکیں گے اور پانی کی بچت کریں گے۔

The post بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا پروگرام کو بند کرنے کی سازش ہے، حکومت کا اصل مقصد کیا ہے؟بلاول زر داری نے سنگین الزام عائد کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عالمی برداری کی تنقید مسترد،اہم اسلامی ملک نے شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا، سنگساری سمیت سزائے موت دی جا سکے گی

دارالسلام(این این آئی)برونائی کی حکومت نے عالمی برداری کی تنقید مستردکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تین اپریل بروز بدھ سے اسلامی قوانین کا نفاذشروع کردیاجائیگا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برونائی حکومت کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ نئے متعارف کروائے گئے ان قوانین میں زنا اور ہم جنس پرستی پر سنگ ساری جیسی سزائیں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی جانب سے ان قوانین پر سخت تنقید کی جا رہی ہے مگرہمیں ان کی کوئی پروا نہیں ہے،اورپارلیمنٹ سے منظوری کے بعداس چار لاکھ آبادی کے مسلم اکثریتی ملک برونائی نے تین اپریل سے اپنے ہاں نئے قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اوراس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا،انہوں نے کہاکہ ان نئے قوانین کے تحت ریپ اور زنا پر سنگ ساری سمیت سزائے موت دی جا سکے گی۔

The post عالمی برداری کی تنقید مسترد،اہم اسلامی ملک نے شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا، سنگساری سمیت سزائے موت دی جا سکے گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا،گاڑیوں کی نئی قیمتوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (این این آئی)پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے قیمت میں مزید 20ہزار روپے اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ مہران وی ایکس آر کی بندش کا اعلان کیا تھا جہاں نومبر میں اس نے مہران وی ایکس کی بندش کا بھی اعلان کیا تھا۔اس وقت کمپنی نے بتایا ہے کہ ستمبر 2018 سے مارچ 2019 تک کمپنی نے مہران وی ایکس آر کے 19ہزار 247یونٹ فروخت کیے جبکہ اسی عرصے میں مہران وی ایکس کے 4ہزار 574 یونٹ فروخت کیے گئے تھے۔

یکم اپریل سے لاگو ہونے والی قیمتوں کے مطابق مہران وی ایکس اور مہران وی ایکس آر کی قیمت بالترتیب 7لاکھ 99ہزار اور 8لاکھ 80ہزار ہو گئی ہے جہاں ان کی قیمتوں میں بالترتیب 10 اور 20ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ویگن آر وی ایکس آر اور وی ایکس ایل کی قیمتیں بڑھ کر بالترتیب 12لاکھ 64ہزار اور 13لاکھ 44ہزار روپے ہو گئی ہے جہاں اس سے قبل ان کی قیمتیں بالترتیب 12لاکھ 24ہزار اور 13لاکھ 14ہزار روپے تھی۔کلٹس وی ایکس آر اور وی ایکس ایل بالترتیب 14لاکھ 10ہزار اور 15لاکھ 31ہزار سے بڑھا کر 14لاکھ 40ہزار اور 15لاکھ 51ہزار کر دی گئی ہے،بولان اور کارگو کی قیمتیں بالترتیب 8لاکھ 74ہزار اور 8لاکھ 40 ہزار ہو گئی ہیں جہاں اس سے قبل قیمتیں بالترتیب 8لاکھ 54ہزار اور 8لاکھ 20ہزار تھیں۔راوی، اے پی وی، سیاز ایم ٹی اور سیاز اے ٹی بالترتیب 7لاکھ 96ہزار، 31لاکھ 40ہزار، 21لاکھ 60ہزار اور 23لاکھ روپے میں دستیاب ہو گی، اس سے قبل ان گاڑیوں کی قیمت ترتیب وار 7لاکھ 76ہزار، 30لاکھ 40ہزار، 20لاکھ 60ہزار اور 22لاکھ روپے تھی۔سوزوکی ویٹارا اور جمنائی کی قیمتیں بڑھا کر 40لاکھ 90ہزار اور 24لاکھ 93 ہزار روپے کردی گئی ہے جہاں اس سے قبل ان کی قیمت ترتیب وار 39لاکھ 90ہزار اور 23لاکھ 93ہزار روپے تھی۔سوزوکی کی جانب سے سوئفٹ کے دونوں ماڈلز اور کلٹس اے جی ایس ماڈل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اسی طرح موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے

جس کا اطلاق یکم پاریل 2019 سے ہو گا۔جی ایس 150، جی ایس 150 ایس ای اور جی ا?ر 150 کی قیمت بالترتیب ایک لاکھ 65ہزار، ایک لاکھ 83ہزار اور 2لاکھ 49ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے ،اس سے قبل ان موٹر سائیکلوں کی قیمت بالترتیب ایک لاکھ 62ہزار، ایک لاکھ 80ہزار اور 2لاکھ 43ہزار روپے تھی۔پاک سوزوکی نے اپنے تصدیق شدہ ڈیلرز کو بھیجے گئے خط میں قیمتوں میں اضافے کی کوئی بھی وجہ بیان نہیں کی البتہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کے سبب یہ اضافہ کیا گیا ہو گا۔

The post سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا،گاڑیوں کی نئی قیمتوں کی تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

،بد قسمتی سے پاکستان قرضوں کے بہت بڑے بحران میں پھنس چکا ،خدا کیلئے کوئی عمران خان کو کوئی سمجھائے کہ ۔۔! چوہدری نثار کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا مطالبہ کردیا

واہ کینٹ (این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اور نواز شریف کی بھارتی پالیسی میں کوئی فرق نہیں، امن کیلئے روز بھیک مانگنا غیرت مند قوم کیلئے مناسب نہیں ، خدا کیلئے کوئی عمران خان کو کوئی سمجھائے حکومتیں ٹویٹ پر نہیں چلتیں،حکومت ایک دن کچھ اور ا گلے دن کچھ اور کہتی ہے ،بد قسمتی سے پاکستان قرضوں کے بہت بڑے بحران میں پھنس چکا ہے جس سے نکلنے کیلئے ملک کو کئی سال لگیں گے،

پاکستان کے مسائل پر اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے ،تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے مسائل کا حل نکالنے کیلئے راستہ نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے،نوازشریف کے کیسز عدالت میں ہیں میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کا مطلب انتخابی نتائج کو قبول کرنا ہے۔اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان قرضوں کے بہت بڑے بحران میں پھنس چکا ہے لیکن حکومت کی ملکی مسائل پر توجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ہر کوئی اپنے مفاد کے لیے تگ ودو کر رہا ہے،حکومت ایک دن کچھ اور اگلے دن کچھ اور کہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قرضوں پر چل رہا ہے، اس اہم معاملے پر سوچنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این آر او کون لے رہا ہے اور کون دے رہا ہے، ایسی چیزوں پر بحث کی جا رہی ہے،حکومت کی باتوں میں تسلسل نہیں ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ہم قرضوں کے گرداب میں ہم پھنسے ہوئے ہیں جس سے نکلنے کیلئے ملک کو کئی سال لگیں گے۔ پاکستان کے مسائل پر قومی اسمبلی میں ڈبیٹ ہونی چاہیے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور نواز شریف کی بھارتی پالیسی میں کوئی فرق نہیں، امن کے لیے روز بھیک مانگنا غیرت مند قوم کیلئے مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ خدا کیلئے کوئی وزیر اعظم عمران خان کو کوئی سمجھائے حکومتیں ٹویٹ پر نہیں چلتیں،

انھیں نریندر مودی کی مبارکباد کا ذکر ٹویٹ میں نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو بھارت کے حوالے سے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہیں ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ افغانستان ایشوز پر بھی ڈبیٹ ہونی چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ احتساب کے نظام کو شفاف بنایا جائے،جب کوئی آدمی پکڑا جاتا ہے تو حکومت شور مچاتی ہے کہ نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت نیب کو بطور آزاد ادارہ کام کرنے دے،اپوزیشن کی بہت ساری شکایات جائز ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان بے انتہا مسائل میں گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک شارٹ کٹ سیاسی استحکام ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملکی مسائل پر سب کو اکٹھا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے راستہ نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ مسائل کا حل اتحاد سے کیا جا سکتا ہے،حکومت نے اگر عملی طور پر کچھ کرنا ہے تو سب کو یکجا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے کیسز عدالت میں ہیں میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کا موقف تھا کہ

صوبائی ممبران کی تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہیے تو یہ اپنی پارٹی کو کہہ دیتے کہ اس معاملے کو اسمبلی میں نہ لائیں لیکن وہ بل پیش بھی ہوا اور پاس بھی ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو مناسب وقت میں فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کا مطلب ہو گا کہ آپ نے انتخابی نتائج تسلیم کر لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بطور ایک سیاستدان مستقبل کا فیصلہ کروں گا، 35 سال ایک جماعت کے ساتھ کھڑا رہا، پھر اس پارٹی کی لیڈر شپ سے علیحدہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے مجھے پر اعتماد کیا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں سیاسی کشمکش ہے۔انہوں نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حیران ہوں عمران خان کو اتنی جلدی کیسے پتہ چل گیا کہ تیل اور گیس کا کوئی خزانہ ملنے والا ہے؟موجودہ حکومت نے عوام کو لال بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔

The post ،بد قسمتی سے پاکستان قرضوں کے بہت بڑے بحران میں پھنس چکا ،خدا کیلئے کوئی عمران خان کو کوئی سمجھائے کہ ۔۔! چوہدری نثار کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا مطالبہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

برطانوی نژاد خاتون کو پاکستانی شوہر ڈاکٹرعادل نے دو کروڑ روپے سے محروم کردیا،افسوسناک انکشافات

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی نژاد خاتون کو ان کے پاکستانی شوہر ڈاکٹرعادل نے 2 کروڑ روپے سے محروم کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے بتایا کہ برطانوی نژاد خاتون پاکستانی شوہر کے فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ شوہر نے اپنی برطانوی نڑاد بیوی کے اکاؤنٹ سے دو کروڑ روپے نکال لئے اور روپوش ہوگیا،

متاثرہ خاتون نے شوہر کی جعل سازی پر ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر عادل نامی شخص کو جعلسازی پر برطانیہ سے بھی 5 سال قبل ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ایف آئی اے نے متاثرہ خاتون کی درخواست کا نوٹس لے لیا اور اس معاملے کی تحقیقات کے لئے بینکوں سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

The post برطانوی نژاد خاتون کو پاکستانی شوہر ڈاکٹرعادل نے دو کروڑ روپے سے محروم کردیا،افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بینظیر انکم پروگرام کا نام بدلنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)بینظیر انکم پروگرام کا نام بدلنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا حکومت کے لیے ایک مشکل امتحان ثابت ہو گا کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت منظور کیا گیا، نام تبدیل کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنا پڑے گی، قومی اسمبلی سے حکومت سادہ اکثریت سے قانون میں ترمیم کرا سکتی ہے،

سینٹ میں حکومت کی اکثریت نہیں، وہاں منظوری میں دشواری ہو گی۔ حکومت عارضی طور پر آرڈیننس کے ذریعے نام بدل سکتی ہے اس کو بھی 120 روز کے بعد قومی اسمبلی میں لانا ہو گا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق بینظیر انکم پروگرام کا نام بدلنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نام کی تبدیلی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ۔

The post بینظیر انکم پروگرام کا نام بدلنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دل کے امراض،موٹاپا،جوڑوں ،کمر کے درد،شوگر،جادو سمیت 72سے زائد بیماریوں کا حل،عمل کرنا واحد شرط حضرت محمد ؐ نے بھی اس طریقے پر عمل کیا اور شفا پائی

لاہور(این این آئی) حجامہ سے جادو کا علا ج عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺپر جا دو کیا گیا تو آپ ﷺ پر حجامہ لگوا یا ۔دنیا بھر کے لو گ اس طریقہ علا ج سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر حکیم محمد احمد، حکیم محمد افضل میؤ،حکیم محمد اسما عیل اختر قصوری اورحکیم ڈاکٹر شہزادہ سبطین الحسن نے مر کزالحجامہ مطب عبداللہ پریس والا با زارٹاؤن شپ لا ہورمیں حجا مہ کی افا دیت کے حوا لے سے منعقدہ مجلسِ مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے بتا یا کہ حجامہ سنت طریقہ علا ج 72سے زا ئد

بیماریوں سے نجا ت کا ذریعہ ہے جن میں گردے اور مثانہ کے امرا ض گردے کی پتھری ،کولیسٹرول اور دل کے امرا ض ،یورک ایسڈ کی زیا دتی مہروں کے امراض ،موٹاپا،سوکھا پن،الرجی و خون کے امراض ،جوڑوں کے امراض،نفسیاتی و ہنی امراض،جلدی امراض،کمر درد،عرق النساء،آدھے سر کا درد،اولا د کا نہ ہو نا ،فا لج بلڈ پریشر ،جگر کے امراض،شوگر،سر دردسحریعنی جا دو قا بلِ ذکر ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ سنت تاریخوں چا ند کی سترہ،اُنیس اور اکیس کو حجامہ لگوا یا جائے تو اس میں تمام بیماریوں کے لئے یقینی شفاء ہے۔ ۔

The post دل کے امراض،موٹاپا،جوڑوں ،کمر کے درد،شوگر،جادو سمیت 72سے زائد بیماریوں کا حل،عمل کرنا واحد شرط حضرت محمد ؐ نے بھی اس طریقے پر عمل کیا اور شفا پائی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قبل از وقت بال سفید ہونا کس بیماری کی نشاندہی کرتا ہے، ماہرین نے حیران کن انکشاف کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سفید بال ہونا آج کل عام سی بات ہے اور مردوخواتین دونوں ہی اس بات سے پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ سفید بال بڑھاپے کی نشانی سمجھی جاتی ہے ۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قبل از وقت بال سفید امراض قلب کا عندیہ دیتے ہیں۔ یونیورسٹی آف قاہرہ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 545 مردوں میں سفید بالوں اور دل کی بیماری کے

خطرے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔جس کے بعد معلوم ہوا کہ بالوں کی جتنی سفید رنگت زیادہ تھی اتنا ہی دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔ ماہرین نے مردوں کو وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے۔کہ بالوں میں سفیدی جھلکنے لگے تو اپنے معالج سے اپنا مکمل چیک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ سادہ غذا اور پیدل چلنے کو معمولات زندگی میں ضرور شامل کریں۔

The post قبل از وقت بال سفید ہونا کس بیماری کی نشاندہی کرتا ہے، ماہرین نے حیران کن انکشاف کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آخر کی بورڈ کے انگریزی حروف تہجی ترتیب کے مطابق کیوں نہیں ہوتے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے بیشتر افراد تقریباً روزانہ ہی کی بورڈ کا استعمال کرتے ہیں، اب چاہے وہ دفتر کے کمپیوٹر کا کی بورڈ ہو یا اسمارٹ فون کا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آخر کی بورڈ انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق کیوں نہیں ہوتے۔

یعنی ‘اے’ کے بعد ‘بی’ اور ‘سی’ کی جگہ ‘ایس’ اور ‘ڈی’ کیوں ہیں؟ ہوسکتا ہے آپ کو علم ہو یا نہ ہو مگر موجودہ کی بورڈ کو QWERTY کہا جاتا ہے جو کی بورڈ کی اوپری لائن کی بائیں جانب کے چھ الفاظ سے بنا ہے۔ اس کی بورڈ کو 1870 کی دہائی میں اصل ٹائپ رائٹرز کے بانیوں میں سے ایک کرسٹوفر لیتھم شولز نے ایجاد کیا تھا۔ مگر انہوں نے الفاظ کو کی بورڈ کے لے آﺅٹ میں حروف تہجی کی ترتیب کے بجائے بے ترتیب کیوں رکھا؟ دنیا کے پہلے کی بورڈ کا پیٹنٹ 1868 میں درج کرایا گیا تھا جس کا کی بورڈ پیانو کی کیز (Keys) کی طرح انگریزی حروف تہجی کے مطابق تھا۔ مگر اس کی کیز اکثر منجمند یا جام ہوجاتی تھیں جس کی وجہ یہ تھی کہ بہت زیادہ استعمال ہونے والے حروف ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب تھے۔ لہذا یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس مشکل کو دیکھتے ہوئے کرسٹوفرشولز نے QWERTY کی بورڈ تیار کیا، جس میں زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کو مختلف جگہوں پر منتقل کردیا گیا تاکہ مکینیکل مسائل سے بچا جاسکے۔ شولز نے اس زمانے میں ایک کمپنی ریمنگٹن کے ساتھ معاہدہ کیا جس نے اس کی بورڈ کو اپنے مقبول ٹائپ رائٹر ریمنگٹن نمبر ٹو کا حصہ بنایا۔ کی بورڈ کی اوپری لائن میں وہ تمام الفاظ موجود ہیں جو کی بورڈ لکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم 2 محققین موجودہ کی بورڈ کے حوالے سے ایک مختلف خیال پیش کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ٹائپ رائٹرز کو ٹیلی گراف آپریٹرز استعمال کرتے تھے جو مورس کوڈ میں موصول پیغام کو تحریر کرتے ہوئے درست حروف تہجی پر مبنی کی بورڈ پر ٹائپ کرتے ہوئے الجھن کا شکار ہوجاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ کی بورڈ کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا۔ اب ان دونوں میں سے وجہ جو بھی ہو، لیکن کی بورڈ کی یہ ترتیب کمپیوٹرز سے لے کر اسمارٹ فونز کے کی بورڈ کے لیے بھی اپنائی جاچکی ہے۔

The post کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آخر کی بورڈ کے انگریزی حروف تہجی ترتیب کے مطابق کیوں نہیں ہوتے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سیلفی کے شوقین افراد کے لیے دستیاب 5 بہترین اسمارٹ فونز

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر افراد ایک اسمارٹ فون خریدتے ہوئے کیمرے کے معیار کو بھی مدنظر رکھتے ہیں خصوصاً سیلفی کیمرا توجہ کا زیادہ مرکز ہوتا ہے۔ مگر اس وقت مارکیٹ میں دستیاب کونسے فونز سیلفی کا شوق پورا کرنے کے لیے بہترین ہیں؟ اس حوالے سے ہر ایک کا معیار الگ ہوسکتا ہے مگر ایک کمپنی ڈی ایکس اومارک نے فیصلہ کیا کہ صارفین کی مدد کی جائے۔

یہ کمپنی بنیادی طور پر موبائل فوٹوگرافی کے حوالے سے جانی جاتی ہے اور اس نے 2019 کے لیے بہترین سیلفی کیمرا فونز کی فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرست میں مختلف عناصر کو مدنظر رکھ کر اسمارٹ فونز کو اسکور دیئے گئے اور درج ذیل میں ٹاپ 5 فونز کو دیکھ سکتے ہیں۔ 5۔ گوگل پکسل 2 (80 پوائنٹس) گوگل پکسل 2 کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل ریزولوشن والا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 1/3.2 انچ سنسر اور 1.14µm پکسل سائز دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں ان ڈور اور کم روشنی میں وائٹ بیلنس تو کافی بہتر ہے مگر باہر کے ماحول میں اس کی تصاویر میں گلابی جھلک سی نظر آنے لگتی ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ پکسل 2 ان افراد کے لیے زیادہ بہتر آپشن ہے جو اپنے ساتھ سیلفی میں پس منظر کو بھی زیادہ دکھانا پسند کرتے ہوں۔ 4۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس (81 پوائنٹس) سام سنگ کے اس فلیگ شپ فون کے فرنٹ کیمرے پر کافی توجہ دی گئی تھی اور کمپنی کی کوشش تھی کہ کچھ فاصلے سے لی جانے والی سیلفی زیادہ بہتر ہو، اس کے فاسٹ ایف 1.7 آپرچر سے گزر کر آنے والی روشنی اسے گروپ سیلفی کے لیے بہترین بناتی ہے بلکہ سیلفی اسٹک کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ 3۔ آئی فون ایکس ایس میکس (81 پوائنٹس) گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آنے والے اس فون کا فرنٹ کیمرہ 7 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جس میں فکسڈ فوکس اور ایف 2.2 آپرچر دیا گیا ہے، تاہم اس میں ایپل کا ٹرو ڈیپتھ کیمرا سسٹم بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی منظر کی تفصیلات اور دھندلے پن کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ان چند اولین ڈیوائسز میں سے ایک ہے جس میں فرنٹ کیمرے میں ایچ ڈی آر پراسیسنگ کا فیچر موجود ہے۔ شیاﺅمی کے اس فون میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ

اچھی پورٹریٹ فوٹوز لے سکیں جس میں bokeh ایفیکٹ بھی موجود ہے، مگر اس میں ایچ ڈی آر پراسیسنگ کا آپشن نہ ہونا اسے نمبرون کی بجائے 2 پر لے گیا، اس کے علاوہ فکسڈ فوکس کی وجہ سے یہ دیگر ڈیوائسز سے زیادہ محدود ہے جس سے گروپ شاٹ متاثر ہوتے ہیں۔ 1۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 (92 پوائنٹس) اس نمبر پر ٹائی ہے  سام سنگ کا یہ فلیگ شپ فون 8 میگا پکسل ریزولوشن اور 1.22µm پکسل سے لیس ہے، جبکہ سلوموشن

ویڈیو کا آپشن بھی موجود ہے اور سیلفی کے شوقین افراد کے لیے ویڈیوز بنانے کا تجربہ کافی زبردست ثابت ہوتا ہے، اس میں آٹو فوکس لینس بھی موجود ہے جو کہ عام طور پر سیلفی کیمروں میں نظر نہیں آتا۔ گوگل نے اس میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا ہے جس کے ساتھ پی ڈی اے ایف سسٹم بھی ہے جو کہ ڈیوائس کو فوکس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ کیمرا سسٹم 30 سے 120 سینٹی میٹر کے درمیان بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

The post سیلفی کے شوقین افراد کے لیے دستیاب 5 بہترین اسمارٹ فونز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ فیس بک پر آپ کی پوسٹ کتنے دوست دیکھ سکتے ہیں ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ فیس بک پر آپ کی پوسٹ کتنے دوست دیکھ سکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی افواہ کو مانا جائے تو یہ تعداد محض 26 ہے۔ جی ہاں واقعی فیس بک پر کروڑوں افراد تک یہ افواہ پھیل چکی ہے کہ اس ویب سائٹ کے الگورتھم میں کی جانے والی حالیہ تبدیلوں کے باعث آپ کی پوسٹس

صرف 2 درجن دوست ہی دیکھ سکتے ہیں۔ درحقیقت اس حوالے سے 2017 میں سامنے آنے والا ایک پیغام بھی گردش کررہا ہے جس میں فیس بک صارفین اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ وہ جواب میں محض ہائی یا ہیلو کمنٹ کرکے ظاہر کریں کہ یہ پوسٹ ان کی نیوزفیڈ پر نظر آئی ہے اور وہ منتخب کردہ 26 دوستوں میں سے ایک ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر افراد نے جب اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کیا تو جواب میں 26 سے زیادہ افراد نے کمنٹ کیا مگر پھر بھی لاکھوں افراد اس افواہ کو درست مان رہے ہیں۔ جس کی وجہ ماضی میں فیس بک کے بانی کا یہ اعلان تھا کہ اب نیوزفیڈ کا الگورتھم مخصوص افراد کی پوسٹس کو زیادہ ترجیح دے گا اور جتنے لوگ کسی پوسٹ پر کمنٹ وغیرہ کریں گے وہ نیوزفیڈ پر اوپر آتی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس افواہ کو ماننے میں لوگوں کو کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔ اور اب فیس بک کو خود اس بارے میں بیان جاری کرکے بتانا پڑا ہے کہ یہ افواہ بالکل غلط ہے۔ فیس بک پراڈکٹ منیجر برائے رینکنگ رامیا شترومن نے اس پر ایک بلاگ میں بتایا ‘ یہ خیال کہ نیوزفیڈ پر آپ کی پوسٹس مخصوص تعداد میں دوستوں کے سامنے نظر آتی ہے، غلط ہے، نیوزفیڈ کا مقصد آپ کو ایسی پوسٹس دکھانا ہے جو آپ کے لیے اہمیت رکھتی ہوں اور پرلطف تجربہ ثابت ہوسکے۔ اگر کسی طرح ہم آپ کے لیے ہر ایک کے مواد کو بلاک کرنے لگے اور بہت کم تعداد میں دوستوں کی پوسٹس نظر آئیں تو یقیناً آپ فیس بک پر کبھی واپس نہیں آئیں گے’۔ ویسے فیس بک نیوز فیڈ کا الگورتھم کس طرح کام کرتا ہے وہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ وہ ہر وقت بدلتا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی اگر آپ اپنے نیوزفیڈ پر کچھ دن اسکرولنگ کرتے ہوئے پوسٹس کو ذہن میں رکھیں تو کبھی بھی مطابقت نظر نہیں آئے گی اور الگورتھم کچھ پراسرار انداز سے کام کررہا

ہوگا۔ ایک مثال یہ بھی ہے کہ کسی قریبی دوست کی شادی کی تصاویر پر ماضی کے کسی جاننے والے کی ملازمت ملنے کی اپ ڈیٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ الگورتھم کس طرح کرتا ہے، وہ بتانا کسی کے بس کی بات نہیں۔ ویسے آپ چاہیں تو اپنے نیوزفیڈ کا کنٹرول خود بھی سنبھال سکتے ہیں اور اسے بہت حد تک اپنی پسند کا کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ڈیسک ٹاپ پر دائیں جانب اوپر موجود ایرو پر

کلک کرکے News Feed Preferences پر جانا ہوگا جبکہ موبائل پر سیٹنگز میں جاکر یہ آپشن ڈھونڈنا ہوگا۔ یہاں آپ اپنے دوستوں، پیجز اور دیگر کی پوسٹس کو ترجیح دے سکتے ہیں جو ہمیشہ نیوزفیڈ پر اوپر نظر آئیں گی۔ اسی طرح ایک اور فیچر سی فرسٹ ہے جس میں مطلوبہ فیس بک پروفائل پر جاکر فالوونگ کے بٹن پر کلک کریں گے تو نیچے ڈراپ مینیو میں سی فرسٹ آپشن پر کلک کردیں۔

The post کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ فیس بک پر آپ کی پوسٹ کتنے دوست دیکھ سکتے ہیں ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طیاروں کی سیٹوں کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)  طیاروں کے حوالے سے ان میں چھپے راز عام مسافروں کے لیے ہمیشہ معمہ بنے رہتے ہیں۔پائلٹ کی زندگی سے لے کر ائیر ہوسٹز کے کوڈز سے لے کر، طیاروں پر کام کرنے والوں کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ طیاروں کی نشستوں کی رنگت بھی مخصوص وجہ کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے؟اور یہ وجہ اکثر ہوائی پروازوں میں جانے والے افراد کے لیے قابل فہم بھی ہے۔ہوسکتا ہے کہ آپ نے غور نہ کیا ہو مگر بیشتر فضائی

کمپنیاں طیاروں کی نشستوں کی رنگت کے لیے نیلے رنگ کا انتخاب کرتی ہیں ۔ اس کے پیچھے بھی ایک وجہ چھپی ہے اور وہ مسافروں کو سکون اور امن کا احساس دلانے کے ساتھ ان کے اندر فضائی کمپنی کے لیے اعتماد پیدا کرنا ہے۔ فضائی کمپنیوں کے خیال میں یہ رنگ نروس مسافروں کو زیادہ محفوظ اور سکون کا احساس دلاتا ہے۔اس رنگت کا انتخاب اکثر بڑی کمپنیاں اور ہسپتال بھی اسی وجہ سے کرتے ہیں۔کلر ویب سائٹ کلر وہیل پرو کے مطابق یہ رنگ انسانی ذہن اور جسم کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔

The post طیاروں کی سیٹوں کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قازقستان کا بدقسمت شہر کلاچی، جس پر نیند کے آسیب نے حملہ کر دیا تھا

الماتے(مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان کے شہر کلاچی کو ایک پراسرار آسیب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، عوام ہجرت پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی قازقستان کے صوبے اقمولا کا ایک بدقسمت دیہات ہے، جس کی آبادی کا بڑا حصہ نیند کی پراسر بیماری میں مبتلا ہے۔اس علاقے کے باسی اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے اچانک نیند کی لپیٹ میں‌ آجاتے ہیں۔ کچھ لوگ سڑک پر

چلتے چلتے فٹ پاتھ پر ڈھیر ہو تے ہیں، کچھ افراد دفتر میں اچانک سو جاتے ہیں، کچھ کے ساتھ یہ پراسرار واقعہ ڈرائیونگ کے دوران پیش آیا ۔ جلد ہی اس خبر نے پورے قازقستان کو لپیٹ میں لے لیا اور اسے کسی آسیب کا اثر قرار دیا جانے لگا۔حکومت نے عوام میں‌خوف پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر فوری اپنی ٹیمیں‌کلاچی روانہ کیں، جنھوں نے جائزہ لیا کہ یہ مرض بچوں، بوڑھوں اور جوانوں‌ پر یکساں اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے اثرات جانوروں‌ پر بھی دیکھے گئے. یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ نیند سے بیدار ہونے والے افراد کچھ دیر کے لیے اپنی یادداشت سے محروم ہوجاتے ہیں۔ حکومت کی تحقیقاتی ٹیم نے علاقے کی فضا میں‌کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھاتی مقدارکے باعث انسان کو آکسیجن نہیں ملتی اور وہ نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں قصبے سے چند میل دور یورینیم کی کانوں کو اس کی وجہ قرار دیا گیا، مگر حیرت انگیز طور پر ان کانوں کے نزدیک موجود گاؤں میں اس طرح کا کبھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔حکومت کی جانب سے رپورٹ جاری کرنے کے بعد اس کیس کی فائل بند کر دی گئی ہے ۔

The post قازقستان کا بدقسمت شہر کلاچی، جس پر نیند کے آسیب نے حملہ کر دیا تھا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں مرد کی بیوی کون ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر روز انٹرنیٹ پر نت نئی پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ایسی ہی ایک پہیلی آج کل سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے جس کا درست جواب 10 سے صرف 3 افراد ہی دے پاتے ہیں۔ بس آپ کو اوپر لگی تصویر کو باریک بینی سے دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ ان 3 خواتین میں سے اس مرد کی بیوی کون ہے جو دائیں جانب کونے میں کھڑا ہے؟ آپ خوب سوچ سمجھ کر اور تصویر کی تمام تر تفصیلات کا تجزیہ کرکے اپنا جواب نیچے کمنٹس میں بتائیں۔ تو آپ نے کیا جواب دیا یا کس خاتون کا انتخاب کیا؟ ویسے اس

کا جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ اگر تو آپ نے مرد کے سامنے کھڑی سیاہ جیکٹ والی خاتون کا انتخاب کیا ہے تو بدقسمتی سے وہ غلط اور 70 فیصد افراد عام طور پر اسی کو منتخب کرتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ نے بائیں کونے میں کھڑی سفید قمیض والی خاتون کا انتخاب کیا تو وہ بھی غلط ہے۔ اس کا درست جواب تو اب جان ہی چکے ہوں گے اور وہ ہے درمیان میں کھڑی خاتون۔ جس شخص نے یہ تصویر بنائی اس کے بقول شوہر اور بیوی نے شادی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے جو اس جوڑے کی شناخت میں مدد دیتی ہے۔

The post کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں مرد کی بیوی کون ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Trump Seeks to Cut Foreign Aid to 3 Central American Nations

Taking drastic action over illegal immigration, President Donald Trump moved Saturday to cut direct aid to El Salvador, Guatemala, and Honduras, whose citizens are fleeing north and overwhelming U.S. resources at the southern border.

from CBNNews.com https://ift.tt/2JV1OdO

18 ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں آج کھیلے جائینگے

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18 ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں (آج) پیر کو کھیلے جائیں گے، فائنل میچز (کل) منگل کو کھیلے جائیں گے فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر دورانی ہونگے جو چمپئن شپ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ چمپئن شپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

The post 18 ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں آج کھیلے جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

برطانیہ اور رومانیہ کے درمیان ورلڈ گروپ ٹو پلے آف ٹائی22 اپریل سے شروع ہوگی

لندن(این این آئی)برطانیہ اور رومانیہ کے درمیان ورلڈ گروپ ٹو پلے آف ٹائی 22 اور 23 اپریل کو کھیلی جائیگی۔برطانیہ نے رواں ماہ رومانیہ کے خلاف شیڈول فیڈکپ ٹائی کیلئے ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کروشیا کے خلاف ٹائی کی فاتح ٹیم ہی رومانیہ کے خلاف ٹائی کیلئے کورٹ میں اتریگی۔ برطانیہ اور رومانیہ کے درمیان ورلڈ

گروپ ٹو پلے آف ٹائی 22 اور 23 اپریل کو کھیلی جائیگی۔ اعلان کردہ ٹیم جوہانا کونتا، ہیتھرواٹسن، لارا روبسن اور جوسلائن رائی پر مشتمل ہے۔ برطانیہ نے رواں سال فروری میں کروشیا کو ہرا کر ورلڈگروپ پلے آف میں جگہ بنائی تھی۔ اعلان کردہ رومانوی ٹیم میں سیموناہالپ، ایرینا کامیلا، مونیکا اور سورانا پر مشتمل ہے۔

The post برطانیہ اور رومانیہ کے درمیان ورلڈ گروپ ٹو پلے آف ٹائی22 اپریل سے شروع ہوگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سجاد نے 12 قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، اعجاز الرحمن دوسرے نمبر پر رہے

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں کھیلی گئی 12 قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل سجاد نے اپنے نام کر لیا جبکہ اعجاز الرحمن نے دوسرے نمبر پر رہے، مینز ڈبلز کا ایونٹ احمر اور علی سوریا،ایمجور ایونٹ میں فہد،ڈیف ایونٹ میں خرم،ویمنز ایونٹ میں روشی اور انڈر12۔ ایونٹ میں دنیال اعجاز نے کامیابی حاصل کی جبکہ میڈیا کا ایونٹ شاہ خالد نے جیت لیا۔ چمپئن شپ کے اختتام پر جناح پارک کے

سیکورٹی انچارج کرنل(ر) نعیم بھٹی، اسلام آباد اینڈ نارتھ پاکستان ترکش ایئرلائنز کے سیلزمنیجر محمد عمر خان اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقدکیش انعامات تقسیم کئے، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام لیڑر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک ، راولپنڈی میں کھیلی گئی 12 قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ کا مینز سنگلز کاٹائٹل سجاد نے اپنے نام کر لیا ہے جبکہ اعجازالرحمن دوسرے نمبر پر رہے،مینز سنگلز کے ایونٹ میں450 پوائنٹس کے سجاد نے پہلی ، اعجاز الرحمن نے 399 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، فاضل نے 389 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، مشتاق نے 336 کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ علی سوریا اور افضل اختر بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے،مینز ڈبلز کے ایونٹ میں احمر اور علی سوریا نے کامیابی حاصل کی جبکہ علیم اور روبرٹ نے دوسری جبکہ فاضل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹیم ایونٹ میں بابو/ سجاد/علی/ احمر نے پہلی، علیم / روبرٹ/ فاضل/ شبیر نے دوسری اور اعجاز/ ثاقب/ سکندر/افضال نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایمجور ایونٹ میں فہد نے پہلی جبکہ شاہ رخ اور علی چھٹہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،ڈیف ایونٹ میں خرم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قاسم اسد اور ناصر ڈار نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،ویمنز ایونٹ میں روشی نے پہلی جبکہ نور العین اور روزینہ علی دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں اور انڈر12۔ ایونٹ میں دنیال اعجاز نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایازن اعجا ز اور رفیع ثاقب نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، میڈ یا ایونٹ میں شاہ خالد نے پہلی، شاکر عباسی نے دوسر اور رضوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،چمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، فیصل آباد، ملتان، لاہور اور پشاور سے کھلاڑی نے حصہ لیا،یہ چمپئن شپ آٹھ روز تک جاری رہی۔

The post سجاد نے 12 قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، اعجاز الرحمن دوسرے نمبر پر رہے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمر ایوب پر اثاثے چھپانے پر نااہلی کیس ، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

ہری پور(آن لائن) اثاثے چھپانے پر نااہلی کیس میں پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے اگلی سماعت پر خود پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ اس کے ساتھ ایم سی بی بنک اور جے ایس بنک کو بھی نوٹس جا ری کر دیے۔ گزشتہ سماعت کے دوران وفاقی وزیر عمر ایوب پیش نہیں ہو سکے تھے۔

ان کے پرسنل سیکرٹری نے عدالت میں پیش ان کا نمائندہ بن کر پیش ہونے کے بعد عدالت کو بتایا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب بیرون ملک دورے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ۔پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے بابر نوازخا ن نے وفاقی وزیر عمر ایوب کے خلاف اثاثے چھپانے لندن دوبئی میں فلیٹ اقامہ سمیت پاکستان کے بنکوں قرضہ شامل ہیں جوکہ تمام تفصیلات گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئیں تھیں ۔زرائع کے مطابق سابق ایم این اے بابر نواز خان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے ابیٹ آباد بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب نے گزشتہ انتخابات میں گوشواروں میں اپنے اثاثے آمدنی ظاہر نہیں کی ہے ۔عمر ایوب کے لند ن دوبئی میں اربوں کی جائیدادیں اقامہ سمیت پاکستان میں نواسن فیکٹری ہدف نامی این جی اوز جس کو غیر ملکی فنڈنگ حاصل ہے۔ پاکستان کے بنکوں جے ایس اور ایم سی بی بنک سے بھاری قرضہ حاصل کیا گیا ان تمام کی تفصیلات عمر ایوب نے چھپائی ہیں جوکہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے ۔گزشتہ سماعت پر عمر ایوب کی جانب سے ان کے پرسنل سیکرٹری نعیم اللہ پیش ہوئے اور معزز عدالت کو بتایا کہ وفاقی وزیر بیرون ملک دورے پر ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔

جس پر پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد کے دو رکنی بنچ نے اگلی سماعت چھ مئی مقرر کرکے وفاقی وزیر عمر ایوب کو خود پیش ہونے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ متعلقہ دو بنکوں ایم سی بی اور جے ایس بنکوں کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔درخواست گزار سابق ایم این اے بابرنواز خان کی جانب سے معروف قانون طاہر نعمانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ وفاقی وزیر عمر ایوب کی جانب سے رحمان قادرایڈووکیٹ کیس کی پیروری کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عمر ایوب کے کزن پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب بھی جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ سے تاحیات ناہل ہو چکے ہیں۔

The post عمر ایوب پر اثاثے چھپانے پر نااہلی کیس ، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طالبان کا افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم پرقاتلانہ حملہ، 4 محافظ مارےگئے ،6 افراد زخمی

کابل (اے این این ) افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم خود ساختہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد دوسرے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ان کا ایک محافظ جاں بحق ہوگیا۔عبدالرشید دوستم کی جماعت ‘جنبش ملی پارٹی’ کے ترجمان بشیر احمد تیانجی کا کہنا تھا کہ دوستم کے قافلے پر قاتلانہ حملہ صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف سے جوزجان صوبے جاتے ہوئے راستے میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالرشید دوستم حملے سے باخبر تھے، جبکہ اس حملے میں دو محافظ زخمی بھی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے قاتلانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جو دوستم کی 8 ماہ قبل ترکی سے وطن واپسی کے بعد دوسرا حملہ ہے۔خیال رہے کہ عبدالرشید دوستم پر پہلا قاتلانہ حملہ کابل ایئرپورٹ میں ہوا تھا جہاں وہ طویل خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے افغانستان پہنچے تھے تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ حملے میں 4 محافظوں کو مارا گیا اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ عبدالرشید دوستم پر گزشتہ قاتلانہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ نے قبول کی تھی، دوستم پر افغانستان میں اپنے سیاسی مخالفین پر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرنے کا الزام ہے۔عبدالرشید دوستم جلاوطنی کے دوران ترکی میں تقریبا ایک برس تک مقیم رہے جبکہ امریکا سمیت افغانستان کو امداد دینے والی مغربی طاقتوں کی جانب سے ان پر شدید دباو تھا۔جنبش پارٹی اپنے قائد کی واپسی کے بعد افغانستان کے سیاسی عمل میں سرگرم ہے جس کو افغانستان کے ہزارہ قبیلے کے اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور دوستم خود ملک کی بڑی سیاسی شخصیت تصور ہوتے ہیں۔

عبدالرشید دوستم افغانستان کے صدارتی انتخاب میں افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی الیکشن ٹیم کا حصہ ہیں جو 28 ستمبر کو شیڈول انتخاب کے لیے میدان میں موجود کئی امیدواروں میں شامل ہیں۔افغانستان کے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 22 جولائی 2018 کو دھماکے میں کم ازکم 14 افراد جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوگئے تھے جہاں نائب صدر عبدالرشید دوستم کے استقبال کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے حملے کو خودکش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خودکش حملہ آور پیدل تھا جبکہ متاثرین میں عام شہریوں کے علاوہ بچے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔

The post طالبان کا افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم پرقاتلانہ حملہ، 4 محافظ مارےگئے ،6 افراد زخمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قومی اسمبلی اور سینٹ کی امور دفاع کمیٹیوں کے اراکین 4اپریل کو جی ایچ کیو کیا کرنے جارہے ہیں؟سب منتظر

اسلام آباد(اے این این ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 اپریل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی امجد خان کی سربراہی میں 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی ۔ قائمہ کمیٹی کی قیادت امجد علی خان کریں گے ۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں کمیٹی کے چیئرمین امجد علی خان اراکین اسمبلی کے وفد کی قیادت کریں گے، 21رکنی کمیٹی کے اراکین میں طاہر صادق، چوہدری فرخ الطاف، سید فیض الحسن، برجیس طاہر، اعجاز احمد شاہ، ریاض الحق، محمد خان ڈاہا، اورنگزیب کھچی، عالم داد لالیکا، ریاض حسین پیرزادہ، غوث بخش مہر، خورشید احمد جونیجو، آفتاب شعبان میرانی، عامر علی مگسی، جمیل احمد خان، سید امین الحق، صلاح الدین ایوبی، روبینہ عرفان اور رمیش کمار وانکوانی شامل ہیں۔ آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اعظم سواتی اراکین کی قیادت کریں گے، اس اجلاس میں جو اراکین شرکت کریں گے ان میں رحمن ملک، شیری رحمن، انوار الحق کاکڑ، چوہدری تنویز خان، خوش بخت شجاعت، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، کبیر احمد محمد شاہی، جاوید عباسی، طلحہ محمود، مشاہد حسین سید، مشتاق احمد اور سجاد حسین طوری شامل ہیں۔بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کو بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور جی ایچ کیو سمیت مسلح افواج کے امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

آرمی چیف کی بریفنگ کے بعد کمیٹی اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے جہاں وہ پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔یہ ایک ماہ کے عرصے میں آرمی چیف کی پارلیمنٹیرین کو دوسری بریفنگ ہو گی، اس سے قبل پارلیمنٹیرینز کو 27فروری کو پارلیمنٹ میں منعقدہ ان کیمرہ سیشن میں بریفنگ دی گئی تھی جہاں اسی دن پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے مار گرائے تھے البتہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بریفنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی طلب کیا گیا ہے کیونکہ وہ دونوں قائمہ کمیٹیوں کے سابق رکن رہ چکے ہیں۔اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر پہنچ جائیں اور جو لوگ براہ راست جی ایچ کیو پہنچنا چاہتے ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس سے قبل اپنی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر فراہم کریں۔

The post قومی اسمبلی اور سینٹ کی امور دفاع کمیٹیوں کے اراکین 4اپریل کو جی ایچ کیو کیا کرنے جارہے ہیں؟سب منتظر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مقامی انتخابات کے بعد سب سے پہلے شام کا مسئلہ حل کریں گے ،ترک صدر

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک مقامی حکومتوں کے انتخابات کے بعد برسرزمین شام کا مسئلہ حل کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں ایک انتخابی ریلی میں اپنی جماعت آق کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے بعد ہم پہلا کام یہ کریں گے کہ اگر ممکن ہوا تو ہم میدان میں شام کا مسئلہ حل کریں گے ، میز پر نہیں۔

The post مقامی انتخابات کے بعد سب سے پہلے شام کا مسئلہ حل کریں گے ،ترک صدر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گرین لائن کے کرایوں میں خاموشی سے بڑا اضافہ،پنڈی سے لاہور اور کراچی تک نئے کرائے کیا ہونگے؟ پڑھ کر آپکے ہوش اڑ جائینگے

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے براستہ لاہور کراچی چلنے والی گرین لائن کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیاجس کا اطلاق 15اپریل سے کیا جائے گا۔ نئے کرایوں کے مطابق لاہور سے گرین لائن کا کرایہ5700روپے سے بڑھا

کر 6500روپے، راولپنڈی سے کرایہ 5900سے بڑھا کر 7ہزار روپے ، بچوں کا لاہور سے کراچی کا کرایہ4100روپے سے بڑھا کر 5700روپے جبکہ راولپنڈی سے کراچی تک بچوں کا کرایہ 4400روپے سے بڑھا کر 5200روپے کر دیا جائے گا۔

The post گرین لائن کے کرایوں میں خاموشی سے بڑا اضافہ،پنڈی سے لاہور اور کراچی تک نئے کرائے کیا ہونگے؟ پڑھ کر آپکے ہوش اڑ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جرمن غیرسرکاری امدادی تنظیم ہائنرِش بوئل شٹفٹنگ کا پاکستان میں کام بند کرنے کااعلان

برلن(این این آئی)جرمن غیرسرکاری امدادی تنظیم ہائنرِش بوئل شٹفٹنگ (ایچ بی ایس )نے پاکستان میں سرگرمیاں روکنے کا اعلان کردیا ، اس تنظیم نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ضوابط کے تحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ایچ بی ایس جرمنی کی گرین پارٹی سے

وابستہ تنظیم ہے۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق یہ تنظیم پاکستان میں گزشتہ 25 برس سے کام کر رہی تھی۔ ابتدا میں اس تنظیم نے لاہور سے کام کا آغاز کیا تھا، جب کہ بعد میں اسلام آباد میں خدمات انجام دینا شروع کی تھیں۔ ایچ بی ایس جرمنی کی گرین پارٹی سے وابستہ تنظیم ہے۔

The post جرمن غیرسرکاری امدادی تنظیم ہائنرِش بوئل شٹفٹنگ کا پاکستان میں کام بند کرنے کااعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

واٹس ایپ گروپس و فیس بک پیجز پر حکومت کیخلاف کیا مہم چلائی جانے لگی؟ سخت ایکشن لے لیا گیا ،سرکاری افسران کو بڑا حکم جاری

کوئٹہ (اے این این ) حکومت بلوچستان نے واٹس ایپ گروپس اور فیس بک پیجز پرحکومت مخالف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے تمام سرکاری افسران کو واٹس ایپ گروپوں اور فیس بک پیجز سے نکل جانے کا حکم دے دیا ۔وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری نور الامین مینگل نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں واٹس ایپ اور فیس بک پر

حکومت مخالف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے بتایا کہ کچھ عناصر واٹس ایپ اور فیس بک پر منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں لہذا تمام سرکاری افسران کو ہدایات کی جاتی ہیں کہ وہ واٹس ایپ گروپوں اور فیس بک پیجز سے نکل جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ گروپوں اور فیس بک پیجز سے نہ نکلنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

The post واٹس ایپ گروپس و فیس بک پیجز پر حکومت کیخلاف کیا مہم چلائی جانے لگی؟ سخت ایکشن لے لیا گیا ،سرکاری افسران کو بڑا حکم جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

30ارب سے بنایا گیاملتان میٹرو بس منصوبہ2 برس بعد ہی خستہ حال، پل سے پتھر گرنے لگے،ایک فیملی بال بال بچی

ملتان(سی پی پی)ملتان میٹرو بس کے پل سے پتھر گرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق 30 ارب کی خطیر رقم سے بنایا گیا میٹرو بس منصوبہ خستہ حال ہونا شروع ہو گیا ہے۔گزشتہ روز بوسن روڈ پر چونگی نمبر 6کے قریب میٹرو بریج سے کنکریٹ کا ٹکرا گاڑی پر گرا جس سے

گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا لیکن خوش قسمتی سے کار میں سوار فیملی محفوظ رہی۔ کار سوار خاندان کوٹ ادو سے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے آیا تھا۔ ملبہ گرنے سے بوسن روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی جبکہ شہری ڈرتے ہوئے میٹرو بس بریج کے نیچے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

The post 30ارب سے بنایا گیاملتان میٹرو بس منصوبہ2 برس بعد ہی خستہ حال، پل سے پتھر گرنے لگے،ایک فیملی بال بال بچی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹیکسلا اور راولپنڈی میں این جی او کے دفاتر سیل،ریکارڈ ضبط ،جانتے ہیں اس این جی او کاصدر دفتر کس ملک میں واقع ہے؟

راولپنڈی (اے این این ) مقامی انتظامیہ نے پولیس اور انٹیلی جنس حکام کی مدد سے راولپنڈی اور ٹیکسلا میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت این جی اوز کے دفاتر کو سیل کر کے اس کے ریکارڈ اور سامان کو قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ دفاتر راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ کے ٹنچ بھٹہ اور نیو کٹاریاں کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا کی کوہسار کالونی میں واقع ہیں، ٹیکسلا میں این جی او کا دفتر ایک کرائے کے گھر میں واقع تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے آفیشلز نے وزارت داخلہ سے ہدایات موصول ہونے کے بعد دفاتر پر چھاپہ مار کر انہیں سیل کردیا، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اکاؤنٹ بکس، کمپیوٹر، این جی او کے دیگر ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے متعدد سینئر آفیشلز یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ این جی اوز کے خلاف کن الزامات کے تحت آپریشن عمل میں لایا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں صدر دفتر کی حامل این جی او کے خلاف کارروائی انٹرنیشنل اور مقامی این جی اوز کے خلاف سیکیورٹی آڈٹ کے بعد عمل میں لائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں مائیکرو فنانس پروگرام چلا رہی تھی اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے کے بعد غیرملکی فنڈنگ کو روکنے کے لیے حکومت نے یہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

The post نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹیکسلا اور راولپنڈی میں این جی او کے دفاتر سیل،ریکارڈ ضبط ،جانتے ہیں اس این جی او کاصدر دفتر کس ملک میں واقع ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’نام نہیں،کام دیکھناچاہئے‘‘شاہ محمود قریشی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کی مخالفت کردی

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کانام بدلنے کی تجویز ہے تاہم میں ذاتی طورپرنام بدلنے کے حق میں نہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کانام بدلنے کی تجویز ہے تاہم میں ذاتی طورپر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کے حق میں نہیں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نام نہیں،کام دیکھناچاہئے،جیالے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاغلط استعمال کرتے ہیں۔

The post ’’نام نہیں،کام دیکھناچاہئے‘‘شاہ محمود قریشی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کی مخالفت کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت کو آف شور کمپنی کے ایک اکائونٹ سے کتنی بڑی رقم ملی؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوسی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آف شور کمپنی کے ایک اکائونٹ سے 10.7 ملین روپے برآمد کیے ہیں، نیب کی کار کر دگی بہتر بنانے کیلئے قوانین میں مزید بہتر لانا چاہتے ہیں ، کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب یقینی بنایا جائے گا ۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس کے قوانین میں ترمیم لانا چاہتی ہے تاہم حزب اختلاف اپنے اوپر دائر مقدمات پر ریلیف کے لیے نیب قوانین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب یقینی بنایا جائے گا کیونکہ ملکی عوام نے اسی مقصد کے حصول کے لیے وزیراعظم عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے کی پیشکش نہیں کرتی تاہم عدالت کے سامنے یہ معاملہ پیش کرنے کے بعد یہ آپشن بھی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے شہباز شریف کا نام لئے بغیر کہا کہ حکومت نے سزا یافتہ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کو عدالت سے مفرور قرار دیا جا چکا ہے اور وہ ابھی تک ملک واپس نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کے بعد ابھی تک وہ کسی بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے اور عدالت نے صرف 6 ہفتوں تک انہیں ضمانت دی ہے۔آف شور کمپنیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت نے آف شور کمپنی کے ایک اکائونٹ سے 10.7 ملین روپے برآمد کیے ہیں۔

The post حکومت کو آف شور کمپنی کے ایک اکائونٹ سے کتنی بڑی رقم ملی؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یہ لڑیں گے جنگ پاکستان سے۔۔۔!!! ذہنی دباؤ کے شکار بھارتی فوجی افسر نے خود کشی کرلی

سرینگر(اے این این)مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے افسر نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ وادی میں تعیناتی کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا ۔تفصیلات کے مطابق مالی کشمیر کے کنزر ٹنگمرگ علاقے میں قائم ٹائون ہال کی سیکورٹی پر تعینات آئی ٹی بی پی افسر نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ انڈو تبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی) کی 4 بٹالین سے وابستہ سب انسپکٹر چندر منی نے

ٹائون ہال کنزر میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا دیگر اہلکار گولی کی آواز سننے کے بعد یہاں فورا ًپہنچ گئے ۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کرکے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔چندر منی کے ساتھی اہلکاروں کے مطابق چندر منی کا حال میں وادی میں تبادلہ کیا گیا تھا اور وہ مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کے باعث دباؤ کا شکارتھا۔

The post یہ لڑیں گے جنگ پاکستان سے۔۔۔!!! ذہنی دباؤ کے شکار بھارتی فوجی افسر نے خود کشی کرلی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پوپ کی انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے مبلغین اسلام کو تربیت فراہم کرنے پر تعریف

رباط(این این آئی)عیسائیت کے رومن کیتھو لک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے جنونیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں مستقبل کے لیے مذہبی رہ نما اصولوں کی مناسب تیاری کی ضرورت ہے ادھر مراکش کے شاہ محمد ششم نے کہاہے کہ مذہبی انتہا پسندی کا علم ہی کے ذریعے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔بنیاد پرست سخت گیری کا کوئی فوجی یا مالی حل نہیں بلکہ اس کا واحد حل تعلیم ہی ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسیحوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم دوروزہ سرکاری دورے پر رباط پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کی،انھوں نے مستقبل کے لیے مذہبی رہ نما اصولوں کی مناسب تیاری کی ضرورت پر زورد یا ۔انھوں نے ضمیر کی آزادی اور مذہبی آزادی کا انسانی وقار کے بنیادی حق کے طور پر دفاع کیا ہے اور مختلف عقیدوں کے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہیں۔رومن کیتھو لک کے کسی روحانی پیشوا کا گذشتہ 34 سال کے بعد مراکش کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انھوں نے اپنی آمد کے فوری بعد مراکش کے شاہ محمد ششم کے ہمراہ آئمہ اور اسلام کے مردو خواتین مبلغین کی تربیت کے لیے قائم کردہ مرکز کا دورہ کیا۔رباط میں یہ مرکز 2015ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہاں دوسرے افریقی ممالک اور یورپ سے تعلق رکھنے والے ائمہ کو بھی مراکشی حکام کے بہ قول اعتدال پسند اسلام کی تربیت دی جاتی ہے۔پوپ نے اپنی تقریر میں مراکشی شاہ کی انتہاپسندی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مبلغین اسلام کو تربیت فراہم کرنے پر تعریف کی ۔اس موقع پر شاہ محمد ششم نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کا علم ہی کے ذریعے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔بنیاد پرست سخت گیری کا کوئی فوجی یا مالی حل نہیں بلکہ اس کا واحد حل تعلیم ہی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام دہشت گردوں میں مشترکہ چیز مذہب نہیں بلکہ اس سے لاعلمی ہے۔

The post پوپ کی انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے مبلغین اسلام کو تربیت فراہم کرنے پر تعریف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جو دیمک اداروں کو لگی اسکا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں، فواد چوہدری تمام حدیں پار کر گئے

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیدخورشیدشاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ اداروں کی تباہی میں

سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا ۔ انہوں نے کہاکہ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں۔

The post جو دیمک اداروں کو لگی اسکا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں، فواد چوہدری تمام حدیں پار کر گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے مہنگائی میں اضافہ اور معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہو جائیگا : خواجہ حبیب الرحمان

لاہور(این این آئی )ایران پا ک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اورگیس معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہو جائے گا۔

جس سے معاشی شرح نمو کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا، مالی سال کا خسارہ اور کھاتے کا خسارہ بھی زائد رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات سے ملک میں پیداواری صلاحیت کو وسیع اور ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتی ہے۔ صنعتی شعبے کی پیداوری لاگت میں کمی کیلئے بجلی وگیس سستی کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اورتجارتی خسارہ کم نہیں کر سکی جس کی وجہ سے روپے کی قیمت میں دن بدن کمی ہوتی جا رہی ہے۔ ڈالر اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کے عفریت نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اور مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ امپورٹرز کو اربوں کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکومت کی معاشی ٹیم کو مضبوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی اور بے روزگاری کنٹرول کرکے ڈالر کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لیجائی جانے والی کھربوں روپے کی رقم کو واپس لایاجائے،وزراء اور بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات ختم کئے جائیں ۔بیرون ملک سے منگوائی جانے والی پر تعیش اشیاء پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔

The post روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے مہنگائی میں اضافہ اور معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہو جائیگا : خواجہ حبیب الرحمان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بڑی پریشانی سے چھٹکارہ!دبئی ائیر پورٹ پر مسافروں کیلئے نئی حیران کن سہولت کا آغاز

دبئی(این این آئی)دبئی  ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے نئی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی ائیر پورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی بروقت بورڈنگ کیلئے دبئی انٹرنیشنل ہوٹل کے اشتراک سے نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔ مسافروں کو رات کے آخری پہر ائیر پورٹ روانہ ہونے کی کوفت سے نجات مل جائے گی۔

ائیر پورٹ انتظامیہ اور ہوٹلنگ کمپنی کے اشتراک سے نئی سروس حاصل کرنے کیلئے 4 افراد پر مشتمل خاندان کو 12 گھنٹے کیلئے 350درہم ادا کرنا ہونگے۔ مسافر اپنی فلائٹ سے 12 گھنٹے قبل ائیر پورٹ پہنچ کر دبئی ہوٹل میں کمرہ بک کرسکیں گے جس کے بعد وہ آرام سے سو کر وقت گزار سکتے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ انہیں فلائٹ سے کچھ دیر قبل بیدار کر کے ٹرمینل پر روانہ کر دے گی۔ہوٹلنگ کی یہ خدمت دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل نمبر 3 کیلئے مخصوص کی گئی ہے۔ ہوٹلنگ کمپنی کے ڈائریکٹر میتھیو ہاروبین کا کہنا تھا کہ پیش کی جانے والی نئی سروس ان فلائٹوں کے مسافروں کیلئے مثالی ہو گی جن کی پرواز صبح سویرے ہوتی ہے اور انہیں اپنی رہائش سے ہوٹل تک پہنچنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس سروس کو حاصل کرنے والے مسافروں کیلئے ٹرمنل 3 پر خصوصی کائونٹر قائم کیاگیا ہے جہاں و ہ خود کو رجسٹر کرا نے کے بعد کمرہ حاصل کر سکتے ہیں۔

The post بڑی پریشانی سے چھٹکارہ!دبئی ائیر پورٹ پر مسافروں کیلئے نئی حیران کن سہولت کا آغاز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان بلین ٹری سونامی منصوبہ،عمران خان کی محنت رنگ لانے لگی،عالمی سطح پر ایسا ردعمل کہ آپ بھی خوش ہو جائینگے

لاہور( این این آئی )عالمی بون چیلنج کے تحت پاکستان بلین ٹری سونامی منصوبے کے ساتھ پہلا ملک ہے جس نے 34کروڑ80لاکھ ایکڑرقبے پرجنگلات کی بحالی کاعزم ظاہرکیاہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کی جانب سے منعقد کئے گئے اعلی سطح کے اجلاس میں بلین ٹری سونامی کے اپنے منصوبے

کو ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑی کوششوں کے طور پر پیش کیا ہے۔ اب یہ منصوبہ ملک بھر میں 10ارب درختوں کی سونامی مہم میں تبدیل ہو چکا ہے۔فطرت کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی یونین نے عالمی بون چیلنج میں پاکستان کی کامیابیوں اور 10ارب درختوں کی سونامی مہم کے ذریعے جنگلات کی بحالی کیلئے کوششوں کو سراہا ہے۔

The post پاکستان بلین ٹری سونامی منصوبہ،عمران خان کی محنت رنگ لانے لگی،عالمی سطح پر ایسا ردعمل کہ آپ بھی خوش ہو جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...