Pages

Sunday, March 31, 2019

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹیکسلا اور راولپنڈی میں این جی او کے دفاتر سیل،ریکارڈ ضبط ،جانتے ہیں اس این جی او کاصدر دفتر کس ملک میں واقع ہے؟

راولپنڈی (اے این این ) مقامی انتظامیہ نے پولیس اور انٹیلی جنس حکام کی مدد سے راولپنڈی اور ٹیکسلا میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت این جی اوز کے دفاتر کو سیل کر کے اس کے ریکارڈ اور سامان کو قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ دفاتر راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ کے ٹنچ بھٹہ اور نیو کٹاریاں کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا کی کوہسار کالونی میں واقع ہیں، ٹیکسلا میں این جی او کا دفتر ایک کرائے کے گھر میں واقع تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے آفیشلز نے وزارت داخلہ سے ہدایات موصول ہونے کے بعد دفاتر پر چھاپہ مار کر انہیں سیل کردیا، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اکاؤنٹ بکس، کمپیوٹر، این جی او کے دیگر ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے متعدد سینئر آفیشلز یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ این جی اوز کے خلاف کن الزامات کے تحت آپریشن عمل میں لایا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں صدر دفتر کی حامل این جی او کے خلاف کارروائی انٹرنیشنل اور مقامی این جی اوز کے خلاف سیکیورٹی آڈٹ کے بعد عمل میں لائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں مائیکرو فنانس پروگرام چلا رہی تھی اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے کے بعد غیرملکی فنڈنگ کو روکنے کے لیے حکومت نے یہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

The post نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹیکسلا اور راولپنڈی میں این جی او کے دفاتر سیل،ریکارڈ ضبط ،جانتے ہیں اس این جی او کاصدر دفتر کس ملک میں واقع ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...