Pages

Sunday, March 31, 2019

واٹس ایپ گروپس و فیس بک پیجز پر حکومت کیخلاف کیا مہم چلائی جانے لگی؟ سخت ایکشن لے لیا گیا ،سرکاری افسران کو بڑا حکم جاری

کوئٹہ (اے این این ) حکومت بلوچستان نے واٹس ایپ گروپس اور فیس بک پیجز پرحکومت مخالف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے تمام سرکاری افسران کو واٹس ایپ گروپوں اور فیس بک پیجز سے نکل جانے کا حکم دے دیا ۔وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری نور الامین مینگل نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں واٹس ایپ اور فیس بک پر

حکومت مخالف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے بتایا کہ کچھ عناصر واٹس ایپ اور فیس بک پر منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں لہذا تمام سرکاری افسران کو ہدایات کی جاتی ہیں کہ وہ واٹس ایپ گروپوں اور فیس بک پیجز سے نکل جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ گروپوں اور فیس بک پیجز سے نہ نکلنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

The post واٹس ایپ گروپس و فیس بک پیجز پر حکومت کیخلاف کیا مہم چلائی جانے لگی؟ سخت ایکشن لے لیا گیا ،سرکاری افسران کو بڑا حکم جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...