Pages

Sunday, June 30, 2019

حوثی ملیشیا نے امدادی سامان لینے والے یمنی شہری بھون ڈالے، 4 جاں بحق

صنعاء(این این آئی )یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے امدادی سامان کے حصول کے لیے جمع شہریوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ادھر اتحادی طیاروں نے مستبا ڈار یکٹوریٹ میں الطینہ گائوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور ان کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

ایک گاڑی پر گرنے والے گولے نے اس پر سوار تمام جنگجو ہلاک کردئیے،عینی شاہدین نے عرب ٹی وی کوبتایاکہ حوثی ملیشیا نے توپ خانے کی مدد سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بے گناہ بچے اور دیگر شہری مارے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے حوض الاشراف کالونی میں امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر ہاون طرز کے راکٹ برسائے جس سے متعدد شہری جاں بحق ہو گئے۔خیال رہے کہ تعز گورنری میں حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری آباد پر مسلسل گولہ باری اور راکٹ حملوں میں سیکڑوں شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں شمال مغربی گورنری حج میں عرب اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں دسیوں حوثی شدت پسند ہلاک اور زخمی ہو گئے۔یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ اتحادی طیاروں نے مستبا ڈار یکٹوریٹ میں الطینہ گائوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور ان کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں33 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ایک گاڑی پر گرنے والے گولے نے اس پر سوار تمام جنگجو ہلاک کردئیے۔

The post حوثی ملیشیا نے امدادی سامان لینے والے یمنی شہری بھون ڈالے، 4 جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی ولی عہد کی ایٹمی حملے میں زندہ بچنے والی اکلوتی عینی شاہد خاتون سے ملاقات

ہیروشیما(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں امن میموریل میوزیم کا دورہ کیا۔ اس عجائب گھر میں دوسری عالمی جنگ میں ہیروشیما پر امریکا کے جوہری بم کے حملے کی تباہ کاریوں کے شواہد محفوظ کیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد کے دورہ عجائب گھر کے موقع پر جوہری بم کے حملے میں زندہ بچ جانے والی

اکلوتی جاپانی خاتون سے ملاقات بھی کرائی گئی۔ انھوں نے معزز مہمان کو شہر میں جوہری بم کے حملے سے قبل، دوران اور بعد میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔81 سالہ خاتون نے بتایا کہ جب ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا گیا تو اس وقت اس کی عمر 7 سال تھی۔ اس نے ایٹم بم زمین پر گرنے کے بعد دیکھا کہ ایک نیلے رنگ کا فلیش مرغولے کی شکل میں آسمان کی سمت جاتا دکھائی دیا۔ اس نے پورے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مجھے ایسے لگا کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔زندہ بچ جانے والی جاپانی خاتون نے بتایا کہ ہیرو شیما شہر میں ایٹم بم سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان تھی۔ ہر طرف المیے کی کیفیت تھی، شجر وحجر ہر چیز بھسم ہو گئی تھی۔جاپانی خاتون نے سعوی ولی عہد کو بتایا کہ ہیرو شیما پر ایٹمی حملے کے کئی سال بعد وہ اسکول جانے لگی۔ وہ سب کی توجہ کا مرکز تھی کیونکہ بچ جانے والوں میں اس کا نام بھی شامل تھا۔ اس نے کہا کہ ایٹمی حملے سے ہونے والی تباہی نے ہمارے اعصاب منجمد کر دیئے تھے اور وہ ایسا کڑا تجربہ تھا جسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔خیال رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے موقع پر امریکا نے جاپان کے دو شہروں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے تھے۔ صرف ہیرو شیما پر ایٹمی حملوں میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اسی حوالے سے شہر میں ہیرو شیما پیس میوزیم کے نام سے ایک عجائب گھر قائم کیا گیا ہے جس میں دوسری عالمی جنگ میں ہیروشیما پر امریکا کے جوہری بم کے حملے کی تباہ کاریوں کے شواہد محفوظ کیے گئے ہیں۔

The post سعودی ولی عہد کی ایٹمی حملے میں زندہ بچنے والی اکلوتی عینی شاہد خاتون سے ملاقات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکی کبھی مذاکرات کے لیے قابل اعتبار نہیں رہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

تہران (این این آئی)امریکی کبھی مذاکرات کے لییقابلِ اعتبار نہیں رہے ہیں اور نہ وہ مستقبل میں کبھی ایسے ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اور جوہری کمیٹی کے چیئرمین محمد ابراہیم رضائی نے ایک بیان میں کہی ۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کی حالیہ پابندیاں امریکی حکام کی مایوسی اور تشویش کی مظہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا اپنی بین الاقوامی شہرت کھو چکا ہے اور امریکی حکومت کے حکام بھی اپنی قدر کھو چکے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کی ایران کے خلاف تدبیریں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔ایران کے رپبرِ اعلیٰ اور دوسرے عہدے داروں کے خلاف امریکا کی حالیہ پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ابراہیم رضائی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ان کی مایوسی اور بے چینی کی حالت کو ظاہر کرتے ہیں اور ان کے تمام اقدامات اور الفاظ ایک دوسرے سے باہم متصادم ہیں۔امریکا نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دوسرے عہدے داروں کے خلاف نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔علی خامنہ ای نے 20 جون کو جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے تہران میں ملاقات کے موقع پر اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا اور امریکا کے اقدامات کو مایوسی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔ جاپانی وزیراعظم نے اس ملاقات میں ایرانی رہبرِ اعلیٰ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک پیغام پہنچایا تھا۔

The post امریکی کبھی مذاکرات کے لیے قابل اعتبار نہیں رہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

40سال کی مہمان نوازی کرکے دیکھ لی اب بغیر ویزہ کوئی افغان پاکستان میں نہیں آنا چاہیے،سوشل میڈیا پر’’ملک بچائو افغانی بھگائو‘‘ پرجوش مہم کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)’’ملک بچائو افغانی بھگائو‘‘ سوشل میڈیا پر پرجوش اور ولولہ سے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، مصلحت پسندوں نے بھی گزشتہ روز کرکٹ واقعہ پر اپنی آراء دینا شروع کردی ہیں، پاکستانی قوم نے بیدار ہو کر ان دنوں سوشل میڈیا پر ’’ملک بچائو افغانی بھگائو‘‘ مہم کا آغاز کرتے ہوئے نوجوان نسل کا لہو گرمانا شروع کردیا ہے۔40سال کی مہمان نوازی کرکے دیکھ لی اب بغیر ویزہ کوئی افغان ملک میں

نہیں آنا چاہیے ، دلچسپ امر یہ ہے کہ پسماندہ علاقوں سے چلنے والی تحریک میں لاکھوں افراد نے شیئرز اور لائیکس کرنا شروع کردیا ہے ۔دوسری جانب مصلحت پسند لوگ جو کہ میانہ روی اور عقیدتوں کے بندھن میں بندھے تھے انہوں نے بھی افغان اور پاکستان کرکٹ میچ کے بعد پیدا ہونیوالے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانیوں کو نمک حرام تک کہنا شروع کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تحریک کا حصہ بن گئے ہیں۔

The post 40سال کی مہمان نوازی کرکے دیکھ لی اب بغیر ویزہ کوئی افغان پاکستان میں نہیں آنا چاہیے،سوشل میڈیا پر’’ملک بچائو افغانی بھگائو‘‘ پرجوش مہم کا آغاز کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بحرین : اعلیٰ اپیل عدالت کا 92 افرادکی شہریت کی تنسیخ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم

منامہ(این این آئی)بحرین کی ایک اعلیٰ اپیل عدالت نے 90 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں ایک ماتحت عدالت نے بحرینی حزب اللہ کے نام سے دہشت گرد گروپ تشکیل دینے کے الزام میں ان افراد کی شہریت منسوخ کردی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ماتحت عدالت نے اس کیس میں ماخوذ 69 مدعا علیہان کو عمر قید ، 39 کو 10 سال اور 23 کو سات سال ، ایک کو پانچ سال اور چھے کو تین ، تین سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔تیس افراد کو ان پر عاید الزامات سے برّی کردیا گیا تھا۔ اس

عدالت نے مجموعی طور پر 138 ملزموں کی قومیت ضبط کرنے کا فیصلہ سنا یا تھا۔گذشتہ سال ستمبر میں بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا تھا کہ اس کو نظامت برائے تفتیش ِجرائم ( سی آئی ڈی) کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے ایک سیل کی تشکیل سے متعلق رپورٹ موصول ہوئی تھی۔یہ گروپ ایرانی نظام کے لیڈروں کے ایما پر تشکیل دیا گیا تھا اور انھوں ہی نے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کو مختلف دہشت گرد دھڑوں کے عناصر کو اکٹھا کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ بحرین میں دہشت گردی کے حملے کر سکیں۔

The post بحرین : اعلیٰ اپیل عدالت کا 92 افرادکی شہریت کی تنسیخ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف بی آر نے بجٹ بنانے کے نام پرکروڑوں کا ڈاکہ ڈالنے کیلئے تمام انتظامات کرلئے،ڈکیتی میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران بھی شامل

اسلام آباد ( آن لائن ) ایف بی آر نے بجٹ بنانے کے نام پرکروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے کیلئے تمام انتظامات کرلئے ہیں ، اس ڈکیتی میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران کو بھی شامل کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام ہر سال بجٹ بنانے کے نام پر ریوارڈ (انعام) کے نام پر قومی خزانہ سے کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالتے ہیں ۔

بڑے افسران پانچ بنیادی تنخواہ جبکہ چھوٹے ملازمین میں تین تنخواہوں پر مشتمل ریوارڈ حاصل کرتے ہیں ۔یہ پریکٹس گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے اور اس ڈکیتی میں دونوں سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تمام اداروں کو سادگی کا حکم دے رکھا ہے اور ریوارڈز کے نام پر کروڑوں روپے کی ڈکیتی سے منع کر رکھا ہے تاہم ایف بی ار حکام نے اس کا بھی حل نکال لیا ہے اس لئے انہوں نے اے جی پی آر حکام کو اس ڈکیتی میں شامل کرتے ہوئے ان سے کیش کی صورت میں کروڑوں روپے کی وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بینکنگ ٹرانزیکشن کی زحمت سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام اے جی پی آر سے کیش کی صورت میں کروڑوں روپے وصول کرکے تمام ملازمین اور افسران میں تقسیم کرینگے تاکہ اس رقوم کا کوئی دستاویزاتی ثبوت بھی سامنے نہ آئے ۔اس حوالہ سے وزیر مملکت حماد اظہر سے پوچھا گیا کہ ریوارڈز کے نام پر کروروں روپے کی ڈکیتی روکیں گے یا نہیں تاہم وزیر مملکت حماد اظہر نے اس ریوارڈز کے نام پر کروڑوں کی ڈکیتی کی تردید کی ہے بلکہ پوچھنے پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔

The post ایف بی آر نے بجٹ بنانے کے نام پرکروڑوں کا ڈاکہ ڈالنے کیلئے تمام انتظامات کرلئے،ڈکیتی میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران بھی شامل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایشا دیول نے اپنی دوسری نومولود بیٹی کا نام میرایاتختانی رکھ دیا

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی اوراداکار دھرمیندر کی بیٹی بھارتی اداکارہ ایشادیول کے ہاں دوسری بچی کی پیدائش ہوئی ہے ، اس سے قبل بھی ان کی پونے دو سال کی ایک بیٹی ہے ۔ ایشادیول اور ان کے خاوند بھرت تختانی نے دوسری نومولود بیٹی کا نام

میرایاتختانی رکھا ہے اوربیٹی کی پیدائش کے اعلان کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیا۔ پوسٹر کی صورت میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے خاندان میں خوش آمدید، ایک لڑکی میرایاتختانی10جون 2019ء کو پیداہوئی ، اور یہ پوسٹربڑی بہن رادھیہ، والدین ایشا اور بھرت کی طرف سے شیئرکیاگیا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا’’ ڈھیر سارا پیار اور نیک خواہشات کیلئے بہت بہت شکریہ‘‘۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایشا اور بھارت کی شادی 2012ء میں ہوئی تھی ،بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اوردھرمیندرجیسے کامیاب اداکاروں کی بیٹی ایشادیول کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ایشانے 2002 میں فلم ’’کوئی میرے دل سے پوچھے‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، فلم باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی تاہم ایشاکو بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ایشا نے اپنے کیرئیرمیں متعدد فلموں میں کام کیا ہے تاہم فلم’’دھوم‘‘اور’’یووا‘‘کے علاوہ وہ اور کسی فلم میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ان کے بارے میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ ہیمامالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلمساز انہیں فلموں میں کاسٹ کرتے تھے تاہم پے درپے فلاپ فلمیں دینے کی وجہ سیانہیں کام ملنا بند ہوگیا۔فلموں میں ناکامی کے باعث ایشانے شادی کرنے میں ہی عافیت جانی اور بھارتی بزنس مین بھرت تختانی سے 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ایشا اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوارزندگی گزاررہی ہیں۔ جب کہ ان کے والدین اپنی بیٹی کے ماں بننے پربے انتہا خوش ہیں۔

The post ایشا دیول نے اپنی دوسری نومولود بیٹی کا نام میرایاتختانی رکھ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’انداز اپنا اپنا ‘ کے سیکوئل کی تیاریاں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی شہرہ آفاق فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔سال 1994ء میں ریلیز ہونے والی سلمان خان اور عامر خان کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے مصنف دلیپ شکلا نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں فلم کے سیکوئل کا اسکرپٹ لکھ رہا ہوں لیکن اب میرے لیے اس فلم کا سیکوئل لکھنا آسان نہیں کیوں کہ جس طرح کی وہ فلم تھی اور جو اس کی مقبولیت تھی اسے مدنظر رکھتے ہوئے اس سیکوئل کو مزید دلچسپ بنانا ہوگا۔اس سیکوئل میں سلمان اور عامر کی شمولیت کے سوال پر مصنف نے بتایا کہ یہ

سیکوئل سلمان خان اور عامر کے بغیر نامکمل ہوگا اس لیے اْن کی موجودگی اہم ہے جب کہ اس بار ان دونوں اداکاروں کے ساتھ مزید تین اداکار بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کرینگے۔دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سیکوئل میں رنویر سنگھ، ورون دھون،عالیہ بھٹ اور کریتی سنن کو بھی شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 1994ء میں راج سنتوشی کی ہدایت کاری میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں عامر خان، سلمان خان ، کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے مرکزی ادا کیے تھے جب کہ اس فلم میں پریش راول اور شکتی کپور کی لاجواب اداکاری اور کامیڈی آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

The post مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’انداز اپنا اپنا ‘ کے سیکوئل کی تیاریاں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہالی ووڈ فلم’’ کرال‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

نیویارک(این این آئی)خوف ودہشت اور سنسنی سے بھرپورہالی ووڈ فلم’’ کرال‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ایلگڑینڈر ایجا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو شدید طوفان کے دوران گھر میں پھنس جاتی ہے جہاں اسے جان بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں کایا اسکولڈیلاریو،بیری ریپر،اینسن بون،جوز پالما اور روس اینڈرسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post ہالی ووڈ فلم’’ کرال‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے، احسن خان

لاہور(این این آئی) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے کیوں کہ ملک صرف ٹیکس سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکار احسن خان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے اور عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے، ہم اپنے ملک پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ملک صرف ٹیکس سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر ہر چیز کو برا بھلا کہنے کے بجائے لوگوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔احسن خان کا کہنا تھا کہ اب بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں، نئے لوگ بہترین کام کررہے ہیں لیکن سنیما گھروں کے مہنگی ٹکٹ نے عام لوگوں سے تفریح چھین لی، پہلے سو دو سو کا ٹکٹ ہوتا تھا اور اب ٹکٹ کی قیمت 700 یا 800 روپے ہے جس کیساتھ کھانا پینا علیحدہ ہے جو کسی بھی عام شہری کیلئے ممکن نہیں ہے، اس سلسلے میں ریلیف ضروری ہے۔احسن خان نے مزید کہا کہ فلاحی کام فیشن سمجھ کر نہیں بلکہ مذہبی اور معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر کرتا ہوں کیونکہ اللہ اور اس کے رسول? نے بھی دوسروں کا خیال رکھنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کہا ہے اس لیے میں زندگی بھر فلاحی کام جاری رکھوں گا۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں مستند فلاحی اداروں کے ساتھ ہی کام کرتا ہوں جب کہ میرے خیال میں پاکستانی بچوں کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک بہت ضروری ہے، میرا ارادہ ہے کہ مستحق بچوں کے لیے تعلیم عام کروں۔

The post عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے، احسن خان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یاسر حسین کا ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

کراچی(این این آئی) اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی۔یاسر حسین نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ سوال کریں مگر ایسے نہیں کہ میں ہی پھنس جاؤں جس پر ایک صارف نے فوری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ بہترین اداکارہ کیلئے اقراء اور ماہرہ خان میں سے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے اقراء عزیز کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ اگر ماہرہ خان اداکاری سیکھ لیں تو پھر ماہرہ ہی

بہترین اداکارہ ہوں گی۔یاسر حسین کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔ آمنہ نامی صارف نے کہا کہ یاسر حسین کو غیر ضروری باتوں سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے،  در حقیقت یہ شہرت حاصل کرنے کے بے ہودہ طریقے ہیں۔حریم نامی صارف نے یاسر حسین کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں انتہائی بدتمیز قرار دیا۔واضح رہے کہ یاسر حسین کچھ ماہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس بار انہوں نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

The post یاسر حسین کا ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’اسلام کا بہت زیادہ مطالعہ کیا ،قادیانی جھوٹے ہیں‘‘ چناب نگر کی رہائشی قادیانی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

چنیوٹ(آن لائن)چناب نگر کی رہائشی قادیانی خاتون نے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق احمد نگر تحصیل لالیاں کی رہائشی عائشہ دختر گلزار احمد نے قادیانیت سے توبہ تائب ہو کر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔ نو مسلم خاتون عائشہ دختر گلزار احمد

کا کہنا ہے کہ میں نے اسلام کا بہت زیادہ مطالعہ کیا ہے۔ قادیانی جھوٹے ہیں۔میں نے قادیانیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے ۔اس موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی عائشہ بی بی کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

The post ’’اسلام کا بہت زیادہ مطالعہ کیا ،قادیانی جھوٹے ہیں‘‘ چناب نگر کی رہائشی قادیانی خاتون نے اسلام قبول کر لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سونم کپور نے آنند آہوجا سے ملاقات اور محبت کی کہانی بیان کر دی

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور گزشتہ سال مئی میں نئی دہلی کے کاروباری شخص آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اب شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد سونم کپور نے آنند آہوجا سے ملاقات اور محبت کی کہانی بیان کر دی ہے جو ایسی حیران کن ہے کہ سن کر ’جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں‘ والی کہاوت پر یقین آ جائے۔سونم نے بتایا ہے کہ میں سنگل تھی اور

میرے دوست مجھے کسی کے ساتھ رشتے میں دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ شخص آنند آہوجا کا دوست تھا جس کے ساتھ میرے دوست چاہتے تھے کہ میں محبت کا رشتہ قائم کر لوں۔ ایک بار میرے دوست مجھے دھوکے سے تاج ہوٹل کی بار میں لے گئے۔ وہاں پہنچ کر مجھے پتا چلا کہ میرے دوستوں نے آنند آہوجا اور ان کے اس دوست کو بھی مدعو کر رکھا تھا۔سونم نے اپنی محبت کی کہانی سناتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ 2015ء کی بات تھی جب میں اپنی فلم ’پریم رتن دھن پائیو‘ کی پروموشن میں مصروف تھی۔ جب میں نے وہاں بار میں آنند اور ان کے دوست کودیکھا تو میں اپنے دوستوں پر برہم ہوئی اور ان سے کہا کہ مجھے کسی سے ڈیٹ کرنا یا شادی کرنا بالکل پسند نہیں اور میں ان احمقانہ باتوں پر یقین بھی نہیں رکھتی۔ میں نے وہاں آنند اور اس کے دوست کو پہلی بار دیکھا۔سونم نے مزید بتایا کہ پھر ایک روز مجھے فیس بک پر آنند کی فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہوئی، ساتھ ہی اس نے ایک میسج بھی کیا جس میں اس نے لکھا کہ تم ابھی سنگل ہو؟ کیونکہ میرا وہ دوست بھی اب تک سنگل ہے اور لندن میں ہوتا ہے، اگر تم کبھی لندن جائو تو اس سے رابطہ کرنا۔یہ آدھی رات کا وقت تھا جب مجھے آنند کا یہ میسج ملا۔ میں نے اسے جواب میں لکھا کہ پہلی بات یہ کہ تم نے اتنی رات گئے مجھے میسج کیوں کیا۔ میری زندگی کسی سکول ٹیچر جیسی ہے۔ میں رات کو جلدی سوتی اور صبح جلدی اٹھتی ہوں۔ آئندہ اتنی رات گئے مجھے تنگ مت کرنا اور دوسری بات کہ اگر تمہارے دوست کو مجھ میں دلچسپی ہے تو اسے خود مجھے میسج کرنا چاہیے، تم کیوں میسج کر رہے ہو؟ یہ وہ پہلی گفتگو تھی جو میری اور آنند کی ہوئی اور اس کے بعد گفتگو ایسی شروع ہوئی کہ کب محبت میں تبدیل ہو گئی، ہمیں کچھ پتا ہی نہیں چلا۔ وہ مجھے اپنے دوست کے ساتھ ملانا چاہتا تھا لیکن خود میری زندگی میں آ گیا۔

The post سونم کپور نے آنند آہوجا سے ملاقات اور محبت کی کہانی بیان کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

منشیات کے بعد اب آئس کا مہنگا ترین نشہ بھی یونیورسٹیوں میں پہنچ گیا آئس نشہ کیا ہے ،اسکی فی گرام قیمت کتنی ہے اور اسے استعمال کرنے کے بعد کیا اثر ہوتاہے؟اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی پولیس اور وزارت تعلیم کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث جڑواں شہروں کے چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیات کا بے دریغ استعمال ہونے لگا ،منشیات کے بعد اب آئس کا مہنگا ترین نشہ بھی یونیورسٹیوں میں پہنچ گیا ہے یہ مہنگا ترین نشہ کہاں سے آتاہے حکومتی ادارے تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہے ۔

ا قوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 76لاکھ سے زائد افراد منشیات کا استعمال کرتے ہیں جن میں 68%مرداور 32%خواتین شامل ہیں جبکہ سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 80فیصد تک طلباء اور طالبات نشہ کرتے ہیں جن میں انہوں نے اکثریت طالبات کی بتائی تھی ۔ڈاکٹر زکے مطابق آئیس کا نشہ استعمال کرنے والوں میں 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کی اکثریت ہے یہ وقتی طور پر توانائی تو فراہم کرتا ہے تاہم انسان کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان پہنچاتا ہے مارکیٹ میں آئس کی قیمت 1500 روپے فی گرام ہے جبکہ درآمدی آئس 2500 روپے فی گرام فروخت ہوتا ہے۔انتہائی تشویش کی بات یہ ہے کہ پا رٹیز سے نکل کرآئس کا نشہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کی رگوں میں زہرگھول رہاہے۔ ذرائع کے مطابق آئس کا نشہ استعمال کرنے سے نیند نہیں آتی اس لیئے طلباء زیادہ تر آئس کا نشہ استعمال کرتے ہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق یہ نشہ ایک بارمنہ کو لگ جائے تو چھوڑناآسان نہیں۔ اکثر لوگوں نے اسے تجرباتی طور پر استعمال کیا اور پھر اس کی دلدل میں دھستے چلے گئے ہیں ۔اس خطرناک نشہ کو روکنے کیلئے حکومتی سطع پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جو افسوسناک ہے ۔

The post منشیات کے بعد اب آئس کا مہنگا ترین نشہ بھی یونیورسٹیوں میں پہنچ گیا آئس نشہ کیا ہے ،اسکی فی گرام قیمت کتنی ہے اور اسے استعمال کرنے کے بعد کیا اثر ہوتاہے؟اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں ایسے ماحول میں کام کرتی رہی جو مسلسل میرے ایمان میں مداخلت کرتا رہا جس سے میرا مذہب سے تعلق خطرے میں پڑگیا دنگل فلم سے مشہورزائرہ وسیم کابالی ووڈچھوڑنے کااعلان

نئی دہلی (آن لائن) سپرہٹ فلم ‘دنگل’ سے بولی ووڈ میں مشہور ہونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں زائرہ وسیم نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثرانداز ہورہا تھا۔انہوں نے لکھا ہے کہ میرے بولی وڈ میں 5 برس مکمل ہوگئے ہیں ۔

اس موقع پر میں اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے کام سے ملنے والی شناخت پر خوش نہیں، طویل عرصے سے مجھے لگ رہا تھا کہ میں کوئی اور شخصیت بننے کی جدوجہد کررہی ہوں، میں نے اب ان چیزوں کو کھوجنا اور محسوس کرنا شروع کیا ہے جن کے لیے میں اپنا وقت، کوششیں اور جذبات مختص کرنا چاہتی ہوں اور ایک نئے طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہوں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مجھے یہ احساس ہونے لگا کہ شاید میں اس انڈسٹری میں اچھی طرح فٹ ہوجائوں مگر میں یہاں سے تعلق نہیں رکھتی، اس شعبے سے مجھے بہت محبت، تعاون اور ستائش ملی، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مجھے لاعلمی کے راستے پر لے گیا، کیونکہ میں خاموشی اور لاشعوری طور پر ایمان سے باہر نکلنے لگی۔زائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ میں مسلسل اپنے خیالات اور وجدان سے مفاہمت کے لیے اپنی روح سے جنگ کررہی تھی تاکہ اپنے ایمان کا تصور مستحکم کرسکوں مگر میں بری طرح ناکام ہوئی، اور ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ سو بار ہوا۔ میں ایسے ماحول میں کام کرتی رہی جو مسلسل میرے ایمان میں مداخلت کرتا رہا جس سے میرا مذہب سے تعلق خطرے میں پڑگیا، مگر میں اسے نظرانداز کرکے آگے بڑھتے ہوئے خود کو قائل کرنے کی کوشش کرتی رہی کہ میں ٹھیک کررہی ہوں اور اس میں متاثر نہیں ہوں گی۔

مگر اس سے میری زندگی سے رحمت ختم ہوگئی۔18 سالہ اداکارہ نے لکھا ‘برکت وہ لفظ ہے جس کے معنی صرف خوشی، تعداد یا رحمت نہیں، بلکہ استحکام کے خیال پر توجہ مرکوز کرنا بھی ہے، جس کے بارے میں مجھے بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑرہی تھی’۔زائرہ وسیم کے مطابق ‘مجھے اپنے اس فیصلے پر برقرار رہنے کے لیے خود سے لڑنے میں جتنی بھی مشکل کا سامنا کیوں نہ ہو، میں ایک دن ایسی شخصیت کے طور پر سامنے آئوں گی جس کا مقصد خود کو بدلنا ہوتا ہے اور میں بہت جلد بدل کر دکھائوں گی، میں اپنے خیالات سے جنگ جاری رکھوں گی۔

The post میں ایسے ماحول میں کام کرتی رہی جو مسلسل میرے ایمان میں مداخلت کرتا رہا جس سے میرا مذہب سے تعلق خطرے میں پڑگیا دنگل فلم سے مشہورزائرہ وسیم کابالی ووڈچھوڑنے کااعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

US Officials Attend Opening at Controversial Jerusalem Dig

American officials looked on Sunday as Israel opened a newfound Roman-era street at a divisive archaeological site in east Jerusalem, a move that deepened Palestinian animosity toward the White House’s mediation efforts.

from CBNNews.com https://ift.tt/2FVmo9N

ٹیکس ایمنسٹی سکیم : دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ

لاہور( این این آئی )ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد سب سے زیاد ہ ہے ،16لاکھ سے زائد افراد نے ایف بی آر کی ویب سائٹ سے رجوع کیا۔ نجی ٹی وی نے ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یومیہ 56ہزار افراد نے ایف بی آرکی ویب سائٹ کا وزٹ کررہے ہیں تاہم 20جون کے بعد اس تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ۔پاکستان کے علاوہ مختلف ملکوں سے ٹریفک ویب سائٹ پر آرہا ہے جس میں امریکہ پہلے، متحدہ عرب امارات دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے پاکستانیوں نے دبئی کی جائیدادوں کوبڑے

پیمانے پر ظاہر کیا، ٹیکس ایمنسٹی میں دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والے سب سے آگے ہیں۔یاد رہے چند روز قبل متحد ہ عرب امارات کے جریدے خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمنسٹی سکیم سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10 کھرب کے بیرونی اثاثے قانونی بنالئے ہیں ۔ سب سے زیادہ یو اے ای میں موجود اثاثے قانونی بنائے گئے اور یو اے ای میں موجود 346 ارب کے اثاثے سفید کیے گئے۔عرب اخبار نے کہا تھا کہ یو اے ای کے بعد سب سے زیادہ اثاثے سوئزر لینڈ میں بنائے گئے، تیسرے نمبر پر برطانیہ اور چوتھے نمبر پر سنگاپور جبکہ پانچواں نمبر پربرٹش ورجن آئی لینڈز میں اثاثے بنائے گئے۔

The post ٹیکس ایمنسٹی سکیم : دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات پر مبنی نمو سے جڑا ہے : صدر ایران پاک فیڈریشن

لاہور(این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں پاکستان کی برآمدات دو فیصد سے کم ہو کر ایک فیصد سے بھی نیچے چلی گئی ہیں،ملک میں مضبوط صنعتی ڈھانچے کا فقدان ہے،9ماہ میں ڈالر39.82 روپے مہنگاجبکہ

بیرونی قرضوں میں1400ارب کا اضافہ ہو چکا ہے،روپے کی بے پناہ بے قدری نے تاریخ ساز مہنگائی کو جنم دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن کے جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ معیشت کی ترقی کے لئے تجاویز پر مبنی ڈرافٹ مرتب کر کے حکومت کو ارسال کیا جائے گا ۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی مستقل برآمدات پر مبنی نمو کے ماڈل سے جڑا ہے،برآمدات کو دگنا کر نے کے لئے پاکستان کو اپنی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر کو اتنا کم کر دیا جائے گا کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا اور اگر اب بھی معیشت مستحکم نہ ہوئی تو اگلے سال اس سے بھی زیادہ کرنسی کی قدر گرانا پڑئے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں جس پر قابو پانے کے لئے طویل المدتی پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی کیونکہ سابق ادوار کی ڈھنگ ٹپا پالیسی نے ہی آج حکومت کو آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے پر مجبور کیا ہے جس کا سارا اثر غریب عوام برداشت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلے موجودہ حکومت نے مشکل اور غیر معمولی فیصلے کیے ہیں جن کو کامیاب کرنے کے لیے سب کو آگئے آنا ہو گا۔مشکل حالات میں قومی اتحاد نا گزیر ہے اور پاک فوج کے سربراہ کا بیان انتہائی خوش آئند ہے ۔

The post پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات پر مبنی نمو سے جڑا ہے : صدر ایران پاک فیڈریشن appeared first on JavedCh.Com.



loading...

15ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

لاہور( این این آئی)15ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ( منگل) کو ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں1کروڑ روپے کے تین جبکہ جبکہ تیسرے انعام میں ایک لاکھ85ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

The post 15ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے کمی سے 171روپے،زندہ برائلر مرغی5روپے کمی سے 118روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 88روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

The post برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بینک اورمالیاتی ادارے آج بند رہیں گے

لاہور( این این ائی )آج نئے مالی سال کے آغاز یکم جولائی 2019ء کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کے باعث تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے، جس کے باعث عوامی لین دین نہیں ہوسکے گا۔واضح رہے کہ یکم جولائی کو ہر سال بینک ہالیڈے ہونے کی وجہ سے تمام بینک بند رہتے ہیں۔

The post بینک اورمالیاتی ادارے آج بند رہیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترک مفادات پر حملہ کر سکتے ہیں، لیبی باغی فوجی سربراہ کی دھمکی

انقرہ(این این آئی)لیبیا کے طاقتور جنگی سردار خلیفہ حفتر نے خبردار کر دیا ہے کہ لیبیا میں ترک مفادات پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ، جب اس جنگی گروہ کی طرف سے دارالحکومت لیبیا پر قبضے کی کوشش

ناکام ہو چکی ہے۔ حفتر کے مطابق ترکی نے باغیوں کو مدد فراہم کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں ناکامی ہوئی۔ ترکی لیبیا میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حامی ہے۔ آمر معمر قذافی کی معزولی اور ہلاکت کے بعد سے اس شمالی افریقی ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت ہے۔

The post ترک مفادات پر حملہ کر سکتے ہیں، لیبی باغی فوجی سربراہ کی دھمکی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں کس ملک سے اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد سب سے زیاد ہ رہی؟ایف بی آ ر کی ویب سائٹ پر بھی ریکارڈ وزٹ

لاہور( این این آئی )ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،16لاکھ سے زائد افراد نے ایف بی آر کی ویب سائٹ سے رجوع کیا۔ نجی ٹی وی نے ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یومیہ 56ہزار افراد ایف بی آرکی ویب سائٹ کا وزٹ کررہے ہیں تاہم 20جون کے بعد اس تعداد میں

تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ۔پاکستان کے علاوہ مختلف ملکوں سے ٹریفک ویب سائٹ پر آرہا ہے جس میں امریکہ پہلے، متحدہ عرب امارات دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے پاکستانیوں نے دبئی کی جائیدادوں کوبڑے پیمانے پر ظاہر کیا، ٹیکس ایمنسٹی میں دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والے سب سے آگے ہیں۔

 

The post ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں کس ملک سے اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد سب سے زیاد ہ رہی؟ایف بی آ ر کی ویب سائٹ پر بھی ریکارڈ وزٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (این این آئی )ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اْن کا ملک امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرتا رہے گا، بالکل اْسی طرح جیسے اْس نے عراق کے کیمیکل حملوں کا سامنا کیا تھا۔ صدام حسین کے دور میں سن 1980 کی دہائی میں لڑی گئی جنگ میں بھی ایران نے ہمت نہیں ہاری تھی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ عراقی آمر صدام حسین کے

دور میں سن 1980 کی دہائی میں لڑی گئی جنگ میں بھی ایران نے ہمت نہیں ہاری تھی اور ایران آج بھی ہمت نہیں ہارے گا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مغربی اقوام نے عراقی صدر صدام حسین کی حمایت کی تھی اور سکیورٹی کونسل نے عراقی گیس حملوں کی مذمت بھی نہیں کی تھی۔ صدام حسین نے ایران کے صوبے ویسٹ آذربائیجان کے دارالحکومت سردشت پر مہلک کیمیاوی مسٹرڈ گیس کے بم گرائے تھے۔

The post ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایسا ناقابل یقین اعلان کردیا کہ پوری دنیا حیرت میں ڈوب گئی

لاہور(آن لائن)پاکستان کی جانب سے کرتار پور کوریڈور کی تیزی سے تعمیر اور دنیا بھر کے سکھوں کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے بھارت پاکستان کیساتھ کرتارپور کوریڈور سے متعلق آفیشل حکام کی بات چیت پر تیار ہوگیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے 11 سے 14 جولائی 2019 تک لاہور کے واہگہ بارڈر پر مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے ‘تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس تجویز کے جواب میں کوئی تاریخ حتمی نہیں کی گئی ہے۔

بھارت نے 2 اپریل کو واہگہ بارڈر پر طے شدہ میٹنگ میں اس وجہ سے انکارکردیا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کرتارپور کے حوالے بنائی گئی کمیٹی میں شامل بعض سکھ رہنما جن میں گوپال سنگھ چاولہ قابل ذکر ہیں وہ خالصتان تحریک کے حامی سمجھے جاتے ہیں،دونوں ممالک کے ٹیکنیکل ماہرین کے مابین کرتارپور بارڈرپر متعدد میٹنگز ہوچکی ہیں تاہم اب جولائی میں ہونے والی یہ متوقع ملاقات دونوں ملکوں کے آفیشل حکام کی دوسری بیٹھک ہوگی۔

The post بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایسا ناقابل یقین اعلان کردیا کہ پوری دنیا حیرت میں ڈوب گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم نے پہلی یوتھ کونسل قائم کردی،حسن علی ،حمزہ علی عباسی ، منیبہ مزاری کیساتھ ایسا جوان بھی شامل کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی یوتھ کونسل قائم کردی ہے ،عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چیئرمین ہوں گے،33 ارکان پر مشتمل نیشنل یوتھ کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،جس میں کھیل،تعلیم، مذہب ،معیشت اور آرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ نمایاں شخصیات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہادری کی تاریخ رقم کرنے والا پاک فوج کا جوان بھی کونسل کا حصہ ہو گا۔

آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کا پہلا رکن ہے،کرکٹر حسن علی،ثنا میر،حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان بھی یوتھ کونسل میں شامل ہیں،کے 2سر کرنے والی ثمینہ بیگ اور معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری بھی شامل ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کے نوجوانوں کیلئے انتہائی اہم ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر 8ماہ پہلے نوجوانوں کی فلاح وبہبود کا بیڑا اٹھایا تھا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے سفر میں آج وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیا،انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے،وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے یوتھ منسٹرز کو کونسل کا حصہ بنا دیا گیا ہے،ملک بھر سے نوجوان قومی ہیروز اور یوتھ آئیکنز کو کونسل میں شامل کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہو گا۔

The post وزیراعظم نے پہلی یوتھ کونسل قائم کردی،حسن علی ،حمزہ علی عباسی ، منیبہ مزاری کیساتھ ایسا جوان بھی شامل کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بدترین شکست پر افغانیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر حملہ ،پی سی بی کا آئی سی سی سے رجوع ،بڑا مطالبہ تسلیم کرلیاگیا

لندن(آن لائن) ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیساتھ کم سکیورٹی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )سے شکایت کرتے ہوئے ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔افغانستان کیخلاف میچ کے بعد کچھ افغان شائقین کے غصیلے انداز میں میدان میں آنے پر پاکستانی کرکٹ کھلاڑی خوف کا شکار ہوگئے تھے ۔

جس پر سیکیورٹی حکام نے صورتحال کو سنبھالا اور عماد وسیم کے ساتھ وہاب ریاض کو بحفاظت ڈریسنگ پہنچایا۔میدان کے اندر اور باہر پاکستان اور افغانستان کے تماشائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر پاکستانی ٹیم بھی خوفزدہ ہوگئی تھی۔اس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں ہی موجود رہے۔ اضافی سیکیورٹی آنے پر کھلاڑیوں کو باحفاظت بس تک پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی آفیسر نے تمام تر صورتحال سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کو آگاہ کیا ‘جس پر آدھے گھنٹے کی میٹنگ ہوئی، بعدازاں آئی سی سی نے یہ مطالبہ منظور کیا کہ پاکستانی ٹیم کیساتھ اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق میچ سے قبل بھی تماشائیوں کے درمیان تلخ جملوں کیساتھ ساتھ مار پٹائی کے واقعات سامنے آئے۔ میچ کے دوران صورتحال انتہائی کشیدہ رہی ‘جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز کیساتھ ساتھ کھلاڑی بھی پریشان دکھائی دیے۔اس خطرناک صورتحال پر سیکیورٹی حکام نے 12افغانی تماشائیوں کو حراست میں بھی لیا اور انہیں میدان سے نکالا۔ افغانی تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کیساتھ بھی بدسلوکی کی ‘جس کی رپورٹ پولیس کو کر دی گئی ہے۔

The post بدترین شکست پر افغانیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر حملہ ،پی سی بی کا آئی سی سی سے رجوع ،بڑا مطالبہ تسلیم کرلیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کیساتھ پاکستان کا دورہ کب کرینگے؟حیران کن اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ رواں سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے،برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستا ن کا دورہ دفتر خارجہ کی دعوت پرکررہے ہیں۔شہزادہ ولیم تاج برطانیہ کے دوسرے ولی عہد ہیں، وہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں، شہزادہ ولیم سے پہلے ولی عہد شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال سن 2006 ءمیں پاکستان آچکے ہیں۔

شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی اپنی چیئریٹی خدمات کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، دوسری جانب پاکستان ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام انکے استقبال کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہی جوڑے کا دورہ برطانیہ پاکستان تعلقات کی عکاسی کرے گا ، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی روابط ہیں جنہیں دونوں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ تاریخ اور جن شہروں کا شاہی جوڑہ دورہ کرے گا ان کا اعلان ابھی باقی ہے۔

The post برطانیہ کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کیساتھ پاکستان کا دورہ کب کرینگے؟حیران کن اعلان کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈرون واقعے کے بعد ایران میں کتنےاہداف پر بمباری کا فیصلہ کیا تھا ؟ٹرمپ نے اندر کی بات بتا دی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے ایران میں تین اہم اہداف پر بم باری کا فیصلہ کیا تھا تاہم 150 افراد کی ممکنہ ہلاکت کے خدشے کے تحت بمباری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ پینٹا گان میں جاری ایک اجلاس میں ان کی فوج نے ایران میں تین اہم اہداف پر بم باری کا فیصلہ کیا تھا جب نقصان کا اندازہ لگایاگیا تو 150 افراد کی ممکنہ ہلاکت کے خدشے کے تحت بمباری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

The post ڈرون واقعے کے بعد ایران میں کتنےاہداف پر بمباری کا فیصلہ کیا تھا ؟ٹرمپ نے اندر کی بات بتا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر اداکارہ پائل چودھری کووارننگ جاری

لاہور(این این آئی)قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر اداکارہ پائل چودھری کووارننگ جاری کردی گئی۔ بتایا گیاہے کہ اداکارہ الحمرا میں ہونیوالے سٹیج ڈرامے’’ نخرے پائل دے ‘‘میں پرفارم کررہی ہیں اورپرفارمنس کے دوران وہ شائقین سے غیر اخلاقی اشارے بازی کررہی تھیں۔

جس پر الحمراانتظامیہ نے انہیں تحریری طور پروارننگ جاری کرتے ہوئے نوٹس بھیج دیا،اداکارہ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی نہ کریں بصورت دیگر ان پر پابندی عائد کر دی جائیگی ،اداکارہ نے آئندہ قواعد وضوابط کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

The post قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر اداکارہ پائل چودھری کووارننگ جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Saturday, June 29, 2019

الریاض میٹرو ٹرین چل پڑی، قصر اسٹیشن تک آزمائشی سفر، یومیہ کتنے افراد سفر کرسکیں گے؟پڑھئے تفصیلات

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کو دوسرے شہروں سے میٹرو ٹرین کے ذریعے ملانے والی ریل سروس کا آزمائشی سفر شروع ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے آزمائشی ٹرین سروس نے مغربی الریاض سے قصر اسٹیشن تک کا سفر کیا۔ آزمائشی ٹرین چلانے والے ایک نوجوان نے ٹرین کی آزمائشی سروس کی ایک فوٹیج تیار کی ہے جو میٹرو کے آزمائشی سفر سے متعلق اہم معلومات کی حامل ہے۔

آزمائشی سروس میں ریل گاڑیوں اور مسافروں کے تحفظ کے حوالے سے کئی اقدامات کئے گئے۔ ان میں ریل گاڑیوں بوگیوں کی اچھی طرح دیکھ بحال، ریلوے کپتان کے ساتھ اور بغیر کپتان کے پٹی پرٹرین چلانے کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی الریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں بتایا گیا کہ ریاض ٹرین کے لیے 42 کلو میٹر پرمشتمل پٹری بچھائی گئی ہے۔ اس کا آغاز مکہ روڈ پلیٹ فارم سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد راستے میں آنے والے دیگراہم اسٹیشنوں میں طویق، اسٹیشن، دوق، مغربی دارالحکومت اسٹیشن، شاہراہ عائشہ بنت ابو بکر،ظہرہ البدیعہ، سلطانہ کالونی، الجرادیہ،عدالت آڈیٹوریم اسٹیشن اور آخر میں قصر الحکم اسٹیشن پر اختتام ہوتا ہے۔خیال رہے کہ مجموعی طورپر الریاض میٹرو ٹرین پروجیکٹ 6 مختلف ریلوے لائنوں پرمشتمل منصوبہ ہے جس کی کل مسافت 176 کلو میٹر ہے۔ سعودی عرب میں بجلی پرچلنے والی مسافر اورمال بردار ٹرین کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔الریاض ریلوے لائن سے یومیہ اڑھائی لاکھ افراد سفر کرنے کے ساتھ 4 لاکھ لیٹر ایندھن بھی ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ سعودی عرب میں یہ ماحول دوست ریلوے پروجیکٹ ہے جو کم سے کم فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد سڑکوںپر ٹریکف کا بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی

The post الریاض میٹرو ٹرین چل پڑی، قصر اسٹیشن تک آزمائشی سفر، یومیہ کتنے افراد سفر کرسکیں گے؟پڑھئے تفصیلات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کسی سے آن لائن محبت کا اظہار نہیں کرسکتی، عالیہ بھٹ

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلموں میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ان کی زیادہ تر فلمیں کامیاب ہی گئی ہیں۔عالیہ بھٹ ان دنوں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، مگر چند ہفتے قبل ان کی ریلیز ہونے والی میگا کاسٹ فلم ’کلنک‘ بری طرح فلپ ہوئی تھی۔’کلنک‘ کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا تھا اور اس کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، ورون دھون

مادھوری ڈکشٹ، سوناکشی سنہا، ادیتیا رائے کپور، سنجے دت، کیارا ایڈوانی اور کرٹی سونن سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم باکس آفس پر کامیاب جائے گی لیکن فلم میگا کاسٹ کے باوجود فلاپ ثابت ہوئی۔فلموں کے ناکام ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے بعض مرتبہ اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم کئی مداح ایسے بھی ہوتے ہیں جو فلموں کی ناکامی کے باوجود اپنے پسندیدہ فنکاروں کی حمایت کرتے ہیں۔فلموں کی ناکامی کے بعد مداحوں کی جانب سے حمایت کیے جانے پر زیادہ تر اداکار اپنے مداحوں سے آن لائن والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔تاہم عالیہ بھٹ ایسا نہیں کرتیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں سے محبت کا اظہار کم ہی کرتی ہیں اور گر جب کبھی کرتی ہیں تو محبت کے اظہار میں بھی احتیاط کرتی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میںعالیہ نے بتایا کہ وہ کسی بھی مداح سے آن لائن محبت کا اظہار نہیں کرتیں، کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ عمل اچھا نہیں۔عالیہ بھٹ نے مداحوں سے آن لائن محبت کے اظہار کو فلموں کی کامیابی اور ناکامی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی فلم ناکام ہوتی ہے اور ان کے مداح ان سے فلم کی ناکامی کے باوجود محبت کا اظہار کرتے ہیں تو وہ جوابا ان سے آن لائن محبت کا اظہار نہیں کرسکتیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی کوئی بھی فلم ناکام ہوتی ہے تواس کا سب سے زیادہ دکھ ان کے مداحوں کو ہوتا ہے، تاہم وہ اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے ٹوئٹر اور فیس بک پر انہیں ’ آئی لو یو‘ نہیں کہ سکتیں۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے فلم کو کامیاب بنائیں اور ان کے مداح انہیں ان کے کام سے جانیں، لیکن بعض اوقات کوششوں کے باوجود فلمیں ناکام بھی جاتی ہیں اور ایسا ہونے پر انہیں خود بھی افسوس ہوتا ہے۔

The post کسی سے آن لائن محبت کا اظہار نہیں کرسکتی، عالیہ بھٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکاراب فلموں میں گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں، اداکارہ ملکا شراوت نے بولی وڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں اقربا پروری پر وقتا بوقتا بات ہوتی رہتی ہے اور کئی نامور اداکار یہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے۔علاوہ ازیں بولی وڈ میں کام کے بدلے جنسی تعلقات اور رومانس کی باتیں بھی ہوتی آئی ہیں اور ماضی میں آئٹم گرل ملکا شراوت بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ ماضی میں انہیں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا گیا۔

اداکارہ نے جولائی 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان سے کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر لوگوں سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں گی تو فلموں میں کام ملے گا۔ملکا شراوت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آف اسکرین رومانس سے انکار کے باعث کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اور اب انہوں نے بولی وڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔اداکارہ ملکا شراوت میں فلموں میں کم آنے کی وجہ سے بتاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار فلم میں انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو ترجیح دے رہے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بولی وڈ ہیروز اپنی فلموں میں انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ملکا شراوت نے کسی بھی اداکار کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ہر معاملے اور مسئلے پر رائے رکھنے اور آواز اٹھانے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کئی اداکاروں کو اپنی فلموں میں ان کی جگہ گرل فرینڈز کو کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا۔اداکارہ نے کسی بھی فلم یا کسی بھی اداکار کی گرل فرینڈ کا نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں اس وقت سے نظر انداز کیا جانے لگا ہے جب سے بولی وڈ میں خواتین کی اہمیت و حیثیت پر بات کرنے سمیت دیگر معاملات پر اپنی رائے دینے لگی ہیں۔اداکارہ کے مطابق جب وہ ماضی میں خواتین کے حقوق اور بولی وڈ میں خواتین کی عزت و حیثیت پر بات کرتی تھیں تو کسی کو ان کی بات سمجھ نہیں آتی تھی، اب حالات کچھ بدلنے لگے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں کچھ اداکاروں کی وجہ سے 20 سے 30 فلموں میں کام نہیں مل سکا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے خود کچھ بولی وڈ اداکاروں کو یہ دوسروں سے یہ کہتا سنا کہ ملکا شراوت بہت بولتی ہے اور ہر مسئلے پر بولتی ہے اس لیے اسے فلموں میں کاسٹ مت کریں۔

The post اداکاراب فلموں میں گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں، اداکارہ ملکا شراوت نے بولی وڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میرا کے شاندار پرفارمنس سے فلم’’باجی‘‘ کا اچھا آغاز

لاہور (این این آئی)اداکارا میرا کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی اور فلم ’باجی‘ میں ان کے شاندار پرفارمنس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔میرا، عثمان خالد بٹ اور آمنہ الیاس کی ایکشن ڈرامہ فلم ’باجی‘ کو 28 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق فلم نے اچھا آغاز کیا۔’باجی‘ کو پاکستان، شمالی امریکا

برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک اور خلیجی ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔باکس آفس کلیکشن کے مطابق فلم نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے دن اچھی کمائی کی، تاہم کرکٹ ورلڈ کی وجہ سے فلم نے اندازوں سے کم کمائی کی۔علاوہ ازیں 29 جون کو کرکٹ ورلڈ میں پاکستان کے اہم میچ کی وجہ سے بھی فلم کی کمائی متاثر ہوئی، تاہم مجموعی طور پر فلم نے اچھا آغاز کیا۔’باجی‘ کو ایک ایسے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے جب ملک میں نہ تو عید کا سماں ہے اور نہ ہی کوئی قومی یا ثقافتی دن قریب ہے، تاہم اس باوجود فلم نے اچھی کمائی کی۔شائقین کو فلم میں سب سے زیادہ میرا کا کردار اچھا لگا اور فلم دیکھنے والے زیادہ مداحوں کے مطابق پہلی بار اداکارہ میرا کو ان کی اہمیت کے مطابق کردار ملا ہے۔’باجی‘ میں میرا نے اہم کردار ادا کیا ہے جو فلم میں شوبز کی مشہور اداکارا کے طور پر دکھائی دیتی ہیں۔فلم میں شوبز کی شہرت کی بلندیوں کو چھوتی اداکارہ کو ڈھلتی عمر کی وجہ سے مداحوں اور انڈسٹری کے افراد کی جانب سے نظر انداز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ڈھلتی عمر کی وجہ سے اپنی شہرت کی کمی کو دیکھتے ہوئے میرا فلم میں آمنہ الیاس کو سیکریٹری کے طور پر ملازمت پر رکھتی ہیں، تاہم دیکھتے ہی دیکھتے ان کی سیکریٹری فلمی آقاؤں کی منظور نظر بن جاتی ہیں۔فلم میں خالد عثمان بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم میں مہوش حیات بھی مختصر کردار اور آئٹم سانگ پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

The post میرا کے شاندار پرفارمنس سے فلم’’باجی‘‘ کا اچھا آغاز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جاوید اختر ماضی کے مقبول گیتوں کے ری میک بنانے پر پھٹ پڑے

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر ماضی کے مقبول گیتوں کے بھونڈے انداز میں ری میک بنانے پر پھٹ پڑے۔بالی ووڈ میں گزشتہ کچھ عرصے سے ماضی کے مقبول گیتوں کا ری میک بنانے کا ٹرینڈ چل پڑا ہے اورفلمساز شائقین کی توجہ اپنی فلموں کی جانب مبذول کرانے کے لیے سپر ہٹ گانوں کا ری میک بناکر فلم میں شامل کرتے ہیں، لیکن کئی بار یہ ری میک اتنے

بھونڈے انداز میں بنائے گئے ہوتے ہیں کہ اصل گانے کو بھی تباہ کردیتے ہیں اور لوگ سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔بالی ووڈ سے وابستہ کچھ افراد فلمسازوں کے اس عمل سے خوش نہیں ہیں جن میں جاوید اختر بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں 1994 کی فلم ’’مہرا‘‘ کے سپر ہٹ گانے’’ٹپ ٹپ برسا پانی‘‘ کو ری میک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ گانا اکشے کمار اورروینہ ٹنڈن پر فلمایا گیا تھا اور آج بھی لوگوں میں اتنا ہی مقبول ہے جتنا ماضی میں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار روہت شیٹھی نے اپنی آنے والی فلم ’’سوریاونشی‘‘ میں اس گانے کو نئے انداز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے اس بار بھی اکشے کمار پر فلمایا جائے گا لیکن روینہ کی جگہ کترینہ کیف گانے میں شامل ہیں۔جاوید اختر نے گانے کا ری میک بنانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس چیز کو بند ہوجانا چاہئے، میں اس طرح کے طرز عمل پر پہلے بھی قانونی ایکشن لے چکاہوں۔ میں نے ماضی میں فلم ’’پاپا کہتے ہیں‘‘ کہ مقبول گیت ’’گھر سے نکلتے ہی کچھ دور چلتے ہی‘‘ کو دوبارہ بنانے والوں کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ بدقسمتی سے آنند بخشی صاحب (جنہوں نے ٹپ ٹپ برسا پانی گانا لکھاتھا) اب ہمارے درمیان نہیں ہیں جو احتجاج کرسکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ماضی کے کئی مقبول گیتوں کے ری میک بنائے گئے ہیں جن میں ’’چھما چھما‘‘، ’’ایک دو تین‘‘،’’میں چیز بڑی ہوں مست‘‘، ’’دل ٹوٹے ٹوٹے ہوگیا‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

The post جاوید اختر ماضی کے مقبول گیتوں کے ری میک بنانے پر پھٹ پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پرویز خٹک کا بھانجا بھی غیر قانونی کام میں ملوث نکلا، انکوائری رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

پشاور (صباح نیوز) وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کے بھانجے کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم اے نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ احد خٹک سمیت 15افراد غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔ تحصیل ناظم، سابق نائب ناظم اور سابق ایڈمنسٹریٹر نوشہرہ بھی ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے 2013سے 2018تک ٹی ایم اے نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیاں کیں اور تقریباً 144افراد کو بھرتی کیا گیا۔ احد خٹک ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے یہ بھرتیاں کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق میرٹ کے بر عکس افراد کو ترجیح دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھرتی کے عمل میں غیر قانونی طریقہ اپنایا گیا۔

The post پرویز خٹک کا بھانجا بھی غیر قانونی کام میں ملوث نکلا، انکوائری رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملکا شراوت تقریباً 2 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی

ممبئی (این این آئی)42 سالہ ملکا شراوت جلد ہی ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم’ ’بو۔۔ سب کی پھٹے گی‘‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ملکا شراوت تقریباً 2سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی، ان کی آخری فلم ’زینت‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، اس سے قبل وہ 2015 کی فلم ’ڈرٹی پولٹکس‘ میں نظر آئی تھیں۔ملکا شراوت نے 2016 میں چینی فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور وہ ‘ٹائم ریڈرز‘

میں ایکشن میں دکھائی دیں۔ملکا شراوت نے 2002 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، تاہم انہیں شہرت 2004 کی ہارر رومانٹک فلم ’مرڈر‘ سے ملی، وہ اب تک 3 درجن سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ملائکا شراوت نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد آئٹم سانگس پر بھی شاندار پرفارمنس کی، ان کے مشہور گانوں میں ’جلیبی بائی، شالو کے ٹھمکے، لیلیٰ اور گاگھرا‘ شامل ہیں۔

The post ملکا شراوت تقریباً 2 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عالیہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے نا صرف لوگوں کو تفریح فراہم کریں گی بلکہ اس کے ذریعے پیسے بھی بنائیں گی۔انسٹاگرام اورٹوئٹر کے بعد اب عالیہ بھٹ نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا اور اب عالیہ بھٹ فلموں کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گی۔عالہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل

لانچ کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور تقریباً ڈھائی منٹ پر مشتمل اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے پردے کے پیچھے کی عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا اس کے علاوہ ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے مزاحیہ پلوں کو بھی شامل کیا اوربتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ لوگ کتنا مزہ کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے چینل لانچ کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی دنیا میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور اب وہ یوٹیوب کی دنیا میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے چینل کو صرف ایک دن میں تین لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا جب کہ اب تک اس چینل کو 2.2 ملین (22 لاکھ سے زائد)لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2014 میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیاتھا لیکن وہ یوٹیوب پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں پریانکا کے علاوہ اداکارہ گوہر خان بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرچکی ہیں اور ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر ویڈیوز کی مونیٹائزیشن کے ذریعے پیسے کمانے کا رجحان پاکستان اوربھارت دونوں جگہ ہے جہاں لوگ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ڈالرز میں پیسے کماتے ہیں۔

The post عالیہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ ایمانداری سے اپنی روزی کماؤ گے تو اللہ آپ کو غلط طریقے سے حاصل کردہ چیزوں سے بہتر کچھ دے گا‘‘ دبئی میں پاکستانی کلینر نے ایماندار ی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

دبئی (آئی این پی) دبئی میں ایک پاکستانی کلینر کو 2.5ملین درہم مالیت کا15کلوگرام سونے سے بھرا بیگ واپس لوٹانے پر اعزاز سے نواز گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکی جانب سے سیالکوٹ کے گاؤں چاکری سے تعلق رکھنے والے طاہر علی مقبول کو2.5ملین درہم مالیت کا15کلوگرام

سونے سے بھراملنے والا بیگ واپس لوٹانے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔27سالہ طاہر علی مقبول نے بتایاکہ پارکنگ سے ملنے والا سونے سے بھرا ایک سیاہ بیگ اس کے ذہن کو تبدیل نہیں کرسکاکیونکہ اسے یاد ہے کہ اس کے والد نے کہا تھاکہ ایمانداری سے اپنی روزی کماؤ گے تو اللہ آپ کو غلط طریقے سے حاصل کردہ چیزوں سے بہتر کچھ دے گا۔

The post ’’ ایمانداری سے اپنی روزی کماؤ گے تو اللہ آپ کو غلط طریقے سے حاصل کردہ چیزوں سے بہتر کچھ دے گا‘‘ دبئی میں پاکستانی کلینر نے ایماندار ی کی اعلیٰ مثال قائم کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے کا مسافروں سے بھرا جہاز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،بیجنگ ائیر پورٹ پر بھگدڑ،حکام کا نوٹس،کیبن کریو معطل

بیجنگ ، اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ساتھ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا کہ اسے 50 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کرنا پڑا۔بیجنگ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کی ہنگامی سلائڈ(شوٹ)کھل گیا، جس کے باعث ایئرلائن کو پرواز کے اس سیکشن سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے پر مجبور کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں اس طرح کا پہلا واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہوا تھا، جہاں مسافر نے غلطی سے ایمرجنسی اخراج کا دروازہ کھول دیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 درجن سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا اور پرواز کی اڑان میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔تاہم اس حالیہ واقعہ پر پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹوکیو-بیجنگ-اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز (پی کے-853) بیجنگ ایئرپورٹ پر کھڑی تھی اور پرواز میں کھانا رکھنے کا عمل جاری تھا کہ ہنگامی سلائیڈ کھل گئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پرواز کی اڑان میں تقریبا 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پی آئی اے حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اسی تناظر میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر عمل کرتے ہوئے بیجنگ سے شامل ہونے والے 50 مسافروں کو ان کے سامان سمیت آف لوڈ کردیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اس تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کردیا گیا اور انہیں ہوٹل کی سہولت فراہم کردی گئی، ان مسافروں کو پاکستان کے لیے دستیاب اگلی پرواز میں ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔دوسری جانب قومی ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ دار کیبن کریو کو معطل کردیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ تحقیقات یکم جولائی تک مکمل ہوجائے گی اور جو قصوروار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

The post پی آئی اے کا مسافروں سے بھرا جہاز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،بیجنگ ائیر پورٹ پر بھگدڑ،حکام کا نوٹس،کیبن کریو معطل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اب ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمائیں گی

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے پیسے بنائیں گی۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق انسٹاگرام اورٹوئٹر کے بعد اب عالیہ بھٹ نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا اور اب عالیہ بھٹ فلموں کے ساتھ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گی۔عالہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور تقریباً ڈھائی منٹ پر مشتمل

اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے پردے کے پیچھے کی عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا اس کے علاوہ ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے مزاحیہ پلوں کو بھی شامل کیا اوربتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ لوگ کتنا مزہ کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے چینل لانچ کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی دنیا میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور اب وہ یوٹیوب کی دنیا میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے چینل کو صرف ایک دن میں تین لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا جبکہ اب تک اس چینل کو 2.2 ملین (22 لاکھ سے زائد)لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2014 میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیاتھا لیکن وہ یوٹیوب پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں پریانکا کے علاوہ اداکارہ گوہر خان بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرچکی ہیں اور ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر ویڈیوز کی مونیٹائزیشن کے ذریعے پیسے کمانے کا رجحان پاکستان اوربھارت دونوں جگہ ہے جہاں لوگ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ڈالرز میں پیسے کماتے ہیں۔

The post بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اب ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمائیں گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں : نیلم منیر

لاہور(این این آئی)اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں،پہلی دو فلموں میں میرے مد مقابل دو خانز نے کردار ادا کیا جو میرے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے شاید مستقبل میں فواد خان کیساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیلم نے کہا کہ بالی ووڈ بڑی انڈسٹری ہے جہاں سالانہ سینکڑوں فلمیں بنتی ہیں اور ابھی ہم اس سے بہت پیچھے ہیں۔ اگر ہم بھی ٹھان لیں تو لالی ووڈ کو مقابلے پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔ ہم ایسا لائحہ عمل مرتب

کرناہوگا کہ پاکستان میں بھی تسلسل کیساتھ فلمیں بنیں اور ہمیں اپنی فلموں کو دوسرے ممالک میں بھی نمائش کیلئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ میرے کیرئیر کی ابتدائی دونوں فلمیں کامیاب ہوئی ہیں ۔ فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘میں احسن خان اور ’’ رانگ نمبرٹو‘‘ میں سمیع خان نے میرے مد مقابل کام کیا اوردونوں خانز میرے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے ، شاید مستقبل میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے اور خانزکے ساتھ کامیابی کی میری ہیٹرک مکمل ہو جائے ۔

The post پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں : نیلم منیر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بابر اعوان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کی تیاریاں،کس اہم شخصیت سے بڑا عہدہ لیکر انہیں دیاجائیگا؟عمران خان نے فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نندی پور کرپشن کیس میں نام آنے پر مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہونے والے بابر اعوان دوبارہ

سے اپنے عہدے پر فائز ہونے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی بابر اعوان کو دوبارہ سے کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا اور اب بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر دوبارہ فائز کیا جائے گا ۔

The post بابر اعوان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کی تیاریاں،کس اہم شخصیت سے بڑا عہدہ لیکر انہیں دیاجائیگا؟عمران خان نے فیصلہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’12بلین ڈالرمیں دیتا ہوں ،نوازشریف کو چھوڑ دو‘‘ جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کی مدد کیلئے کون سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور کاروباری شراکت دارنے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ ہم نواز شریف کی جگہ 12 بلین ڈالر ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو قید سے چھوڑ دیا جائے، مریم نواز کے خلاف بنایا گیا کیس ختم کر دیا جائے اور وعدے کے طور پر یہ لوگ انگلینڈ چلے جائیں گے۔ ان لوگوں کی وجہ سے آپ تنگ نہیں ہوں گے کیونکہ یہ لوگ نہ تو آپ کے خلاف بیان دیں گے نہ ہی آپ پر کوئی تنقید کریں گے۔جس سے ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ مبشر لقمان نے کہا کہ یہ ساری بات مریم نواز کو کسی طور قبول نہیں ہے ۔ایک تو انہیں پیسہ جانے کا بے حد دکھ ہے ، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح پیسہ نہ جائے۔ اسی وجہ سے شریف خاندان میں بہت زیادہ اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ مریم نواز اور شہباز شریف ایک دوسرے سے ملاقات تک نہیں کرتے۔ جس دن بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا آئے تھے اور وہاں پر ان کو کھانے کی دعوت دی گئی۔ شہباز شریف اس دن خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور آئے لیکن مریم نواز نے ان کو میٹنگ میں نہیں آنے دیا۔مریم اس میٹنگ کو خود چیئر کرنا چاہ رہی ہیں۔ وہ میڈیا کی توجہ بھی اپنے اوپر مرکوز رکھنا چاہتی تھیں۔ مریم نواز کا بیانیہ اور شہباز شریف کا بحیثیت صدر مسلم لیگ ن بیانیہ مختلف ہو چکا ہےاور مسلم لیگ ن واضح طور پر تقسیم ہو چکی ہے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اگر مریم نواز اور نواز شریف پیسے دے کر بچ جاتے ہیں تو اس صورت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر بہت زیادہ دباؤ آجائے گا۔کیونکہ شہباز شریف خود اور ان کے دونوں صاحبزادے ہی نیب میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔اگر انہوں نے بھی پیسے دے دئیے تو ان کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔ شریف خاندان نے خود بھی سوچ لیا ہے کہ اب ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے کیونکہ ڈیل بے شک خفیہ ہو لیکن وہ بالآخر کسی نہ کسی طرح باہر آ ہی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ میثاق معیشت کے حوالہ سے مریم نوازاور شہبازشریف کی رائے میں واضح اختلات گزشتہ دنوں اس وقت سامنے آیا تھا جب مریم نواز نے پریس کانفرنس کی  تھی ۔

The post ’’12بلین ڈالرمیں دیتا ہوں ،نوازشریف کو چھوڑ دو‘‘ جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کی مدد کیلئے کون سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کی اپنی ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں منفردپہچان ہے ، عارف لوہار

لاہور(این این آئی)پاکستان کے نامورگلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ پاکستان کی اپنی ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں منفردپہچان ہے ، فنکاراورکھلاڑی پوری دنیا میں اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں اس لئے میں نے ہمیشہ اپنے ملک کا روشن اورمثبت چہرہ روشناس کرانے کی کوشش کی ہے ۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہارنے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ،میری کوشش رہی ہے

کہ پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کروں او راس میں کامیاب بھی رہا ہوں ۔ میں نے اپنے فن کے ذریعے امن ،محبت اور پیار کی بات کی ہے جس سے دنیا کو یہ باور کرانے میں مدد ملی ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہیں اور امن کو فروغ دے رہے ہیں ۔ عارف لوہار نے تجویز دی کہ غیر ملکیوں کو پاکستان کی سیاحت کی جانب راغب کرنے کے لئے مختلف شعبوں پر مشتمل بیرون ممالک روانہ کئے جائیں۔

The post پاکستان کی اپنی ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں منفردپہچان ہے ، عارف لوہار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کسی بھی شعبے میں کامیابی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ، افتخار ٹھاکر

لاہور( این این آئی) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی بلکہ اس کے لئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ، شوبز میں آنے سے پہلے کئی شعبوں میں قسمت آزمائی کی لیکن مجھے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر رزق اور شہرت ملنا تھی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ انسان نیک نیتی اور لگن سے محنت کرتا رہا اسے اس کی اصل منزل

ضرور ملتی ہے اور میں اس کی زندہ مثال ہوں ۔ انسان کو صبر اور شکر کرنے والا ہونا چاہیے کیونکہ خدا کی ذات کو یہ صفت بڑی پسند ہے ۔ افتخار ٹھاکر نے نے بتایا کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل فلم ’’ لائیے جے یاریاں ‘‘ آئندہ ماہ ریلیز ہو گی جس کاموضوع گھر سے دوری اور پردیس کی مشکلات ہیں۔فلم میں میرے سمیت تمام فنکاروں نے اپنے کرداربہترین طریقے سے نبھانے کی کوشش کی ہے اورمجھے امید ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو ضرورپسند آئے گی ۔

The post کسی بھی شعبے میں کامیابی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ، افتخار ٹھاکر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بین الاقوامی منشیات فروشوں کی بڑی تعداد کے لاہو ر میں مکروہ کاروبار،شادیاں بھی کرنے کا انکشاف

لاہور( این این آئی ) بین الاقوامی منشیات فروشوں کی بڑی تعداد کے لاہو رمیں مکروہ کاروبار کرنے کا انکشا ف ہوا ہے ۔پولیس کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ رواں سال پولیس نے14غیرملکی منشیات فروشوں کوگرفتارکیاجن میں فرانسیسی،نائجیرئن اور دیگر ممالک کے منشیات فروش شامل ہیں۔گرفتارملزموں میں غیرملکی منشیات کے دھندے میں ملوث خاتون بھی شامل ہے۔

گرفتارمنشیات فروشوں نے پاکستان میں شادیاں بھی رچارکھی ہیں۔پولیس کے مطابق غیرملکی منشیات فروشوں کوصدرڈویژن ، ماڈل ٹائون اور اقبال ٹاون ڈویژن سے گرفتارکیاگیا۔ ملزموں نے دوران تفتیش مزید کئی غیرملکی منشیات فروشوں کے ناموں سے پردہ اٹھایا ۔ پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپہ مارٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

The post بین الاقوامی منشیات فروشوں کی بڑی تعداد کے لاہو ر میں مکروہ کاروبار،شادیاں بھی کرنے کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کیساتھ ہیں ، انشا اللہ ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتیں گے : معمررانا

لاہور(این این آئی) نامور اداکار معمر رانانے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور انشا اللہ ہم نہ صرف سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرینگے بلکہ ٹائٹل بھی جیتیں گے ،کروڑوںعوام کرکٹ سے لگائورکھتے ہیں اور قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جذبات میں آجا نا فطرتی عمل ہے۔ایک انٹرویو میں معمررانا نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کو بھرپور

سپورٹ کیا ہے لیکن میں ہرگز اس حق میں نہیں کہ ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کی نجی زندگی یا فیملی پر تنقید کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرپاکستانی قوم جیت پر خوشی مناتی ہے توہم ہار کو برداشت کرنے کا بھی حوصلہ رکھتے ہیں او رہم نے یہ ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں اور انشا اللہ گرین شرٹس فتحیاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔

The post پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کیساتھ ہیں ، انشا اللہ ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتیں گے : معمررانا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور میں اہم سیاستدان کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ ،ملزمان فرار،فائرنگ کے وقت گھر کے اندر کیا ہورہاتھا؟جانئے

لاہور(آن لائن)لاہور کے علاقے اقبال ٹائون میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار حافظ سلمان کے گھر پر فائرنگ

کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ فائرنگ کے وقت حافظ سلمان کے گھر پر طلباء تنظیموں کے تنازع پر اجلاس ہو رہا تھا۔

The post لاہور میں اہم سیاستدان کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ ،ملزمان فرار،فائرنگ کے وقت گھر کے اندر کیا ہورہاتھا؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رانا مشہود کی امریکہ فرار ہونے کی کوشش ناکام ،نیب کا فوری ایکشن ، لیگی رہنما پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر تعلیم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کو امریکا جانے سے روک دیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں غیر ملکی ایئر لائن کی امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ اس موقع پررانا مشہود اور امیگریشن اہلکاروں

کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے رانا مشہود کو صاف بتا دیا کہ ان سے مت الجھیں نام بلیک لسٹ سے خارج کرائیں اس کے بعد جہاں چاہیں جائیں۔دوسری جانب نیب نےرانا مشہود کو 8 جولائی کوطلب کرلیا،رانامشہودکو پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کیس میں طلب کیا گیا۔

The post رانا مشہود کی امریکہ فرار ہونے کی کوشش ناکام ،نیب کا فوری ایکشن ، لیگی رہنما پر بجلیاں گرادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکی پابندیوں کے باوجودچین کا ایران سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان

بیجنگ (این این آئی) چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف لگائی گئی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ہم امریکا کی طرز پر ایرانی تیل کی درآمدات کم سے کم کرنے کی پالیسی پر نہیں چلیں گے۔ ہم یکطرفہ سزاؤں کے خلاف ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جوہری معاہدے کا پاس رکھتے ہوئے ایران کو اپنا تیل برآمد کرنے کا موقع دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں اسلحہ کنڑول کے ڈائریکٹر جنرل فو کانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ چین ایران کے خلاف لگائی گئی امریکی

پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ یاد رہے گذشتہ چند مہینے قبل امریکا نے جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر پابندیاں عاید کر دی تھیں۔چینی وزارت خارجہ میں اسلحہ کنڑول کے ڈائریکٹر جنرل فو کانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم امریکا کی طرز پر ایرانی تیل کی درآمدات کم سے کم کرنے کی پالیسی پر نہیں چلیں گے۔ ہم یکطرفہ سزاؤں کے خلاف ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جوہری معاہدے کا پاس رکھتے ہوئے ایران کو اپنا تیل برآمد کرنے کا موقع دیا جائے۔ مئی 2018ء میں معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد ایران کی تیل برآمدات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

The post امریکی پابندیوں کے باوجودچین کا ایران سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب مدد نہ کرتا تو یمنی حکومت ناکام ہو جاتی، خالد الیمانی

صنعاء (این این آئی)یمن کے مستعفی وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں اگر سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا نہ ہوتا یمنی حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہو جاتی۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی

مداخلت کی وجہ سے حوثی باغی امن معاہدے سے بھاگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا الحدیدہ بندرگاہ سے اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔خالد الیمانی نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس پر زور دیا کہ وہ یمن کے حوالے سے سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں  کے عملی نفاذ کے لیے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے یمن کے معاملے میں کئی غلطیاں کیں۔ ان کا اشارہ اقوام متحدہ کی طرف سے یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا کے درمیان مساوات کے قیام کے مطالبے کی طرف تھا۔خالد الیمانی نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت اور قوم کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت مسلسل مذاکرات کی حامی ہے اور آج بھی مذاکرات کر رہی ہے۔خیال رہے کہ خالد الیمانی نے 10 جون کو وزارت خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

The post سعودی عرب مدد نہ کرتا تو یمنی حکومت ناکام ہو جاتی، خالد الیمانی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر عائد امریکی پابندیاں ان کے مقربین کو متاثرکریں گی،مبصرین

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا تو مبصرین میں یہ بحث چھڑ گئی کہ رہبر اعلیٰ کو امریکی پابندیاں کیسے متاثر کریں گی جب کہ ان کے امریکا میں نہ تو اثاثے ہیں اور نہ وہ امریکا کا سفر کرتے ہیں۔بعض مبصرین اور دانشوروں نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سوموار کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر

جن پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا انہیں لاگو کرنے سے ایران میں انسانی حقوق کا کیس متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ ان پابندیوں سے سپریم لیڈر کے وہ مقربین نشانہ بنیں گے جو ملک میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب پائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایرانی رجیم کے معاندانہ طرز عمل کا اصل ذمہ دار سپریم لیڈر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں ایران کی بڑھتی اشتعال انگیزی کا مناسب اور طاقت ور جواب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مبصرین نے کہاکہ امریکا کی طرف سے ایرانی سپریم لیڈر پر پابندیاںسیاسی اقدام ہے۔ ان کے مطابق کہ یہ پابندیاں براہ راست ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ کو متاثر نہیں کر سکتیں کیونکہ ان کے امریکا میں نہ تو اثاثے ہیں اور نہ وہ امریکا آتے جاتے ہیں۔مگرانصاف برائے ایران’ تنظیم کی مندوب شادی صدر کا کہنا تھا کہ قانونی اعتبار سے دیکھا جائے تو خامنہ ای پر امریکی پابندیاں علامتی اقدام نہیں بلکہ ان پابندیوں سے خامنہ کے مقربین کی فوج ظفر موج پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ وہ ایرانی عناصر ہیں جو عوامی مظاہرے کچلنے اور ملکی پالیسی تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔سپریم لیڈر پر پابندیوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والوں میں 58 سالہ مذہبی لیڈر ابراہیمی رئیسی بھی شامل ہیں۔ رئیسی کو کچھ عرصہ پیشتر ایران میں سپریم جوڈیشل کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ ایران میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ریاستی عہدیداروں میں رئیسی کا نام سر فہرست ہے۔اایران میں سپریم لیڈر کا چنائو کرنے والے ادارے کے رکن 92 سالہ آیت اللہ جنتی صدارتی انتخابات میں سیکڑوں امیدواروں کو انتخابات سے روکنے، پارلیمنٹ کا رکن بننے سے باز رکھنے یا خبرگان کونسل میں ان کی آمد کا راستہ روکنے میں پیش پیش رہے ہیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای پرعاید کی جانے والی امریکی پابندیوں کے

نتیجے میں متاثر ہونے والوں میں پاسداران انقلاب میں پولیس چیف جنرل حسین اشتری بھی شامل ہیں۔ حسین اشتری نے دسمبر 2017ء اور جنوری 2018ء کے دوران عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تھا اور نہتے شہریوں پرمظالم ڈھانے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی۔

The post ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر عائد امریکی پابندیاں ان کے مقربین کو متاثرکریں گی،مبصرین appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تیل کی سعودی تنصیبات پر حملے عراق سے کئے گئے،امریکی اخبار کا دعویٰ

بغداد/واشنگٹن(این این آئی)مؤقر امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امسال مئی میں سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملوں میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ادھر عراقی حکومت نے اس حوالے سے امریکا سے مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ عراق سے اڑائے گئے ڈرون طیاروں کے ذریعے تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ دوسری طرف عراقی حکومت نے اس حوالے سے امریکا سے مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اخبار نے باخبر عہدیداروں کے حوالے

سے بتایا کہ مئی میں سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر حملوں کے لیے جنوبی عراق سے ڈرون طیارے بھیجے گئے۔ عراق سے کی گئی کارروائی سے اشارہ ملتا ہے کہ سعودی تیل پائپ لائن پر حملہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں نے کیا۔خیال رہے کہ مئی میں سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر ڈرون طیاروں کی مدد سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں دو دن تک تیل کی سپلائی متاثر رہی جس کے بعد سپلائی بحال کر دی گئی تھی۔یہ حملہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ینبع بندرگاہ کے قریب شرقا غربا بچھائی گئی پائپ لائن پر کیا گیا۔ اس تیل پائپ لائن سے یومیہ 50 لاکھ بیرل تیل منتقل کیا جاتا ہے۔

The post تیل کی سعودی تنصیبات پر حملے عراق سے کئے گئے،امریکی اخبار کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شیخ رشید ،عمران خان کو مٹھائی کیوں اور کس خوشی میں  کھلا رہے ہیں؟جان کر آپکو بھی یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد (این این آئی)رائل پام کنٹری کلب کے فیصلے کی خوشی میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو مٹھائی کھلائی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ ریلوے کے حق میں آنے پر خوشی سے نہال وفاقی وزیر شیخ رشید وزیراعظم کو میٹھائی کھلانے پہنچے۔ شیخ رشید نے وزیر اعظم

کو فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔شیخ رشید نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو مٹھائی کھلائی اور کہاریلوے کا خسارہ دور ہونے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے استفسار کیا اب رائل پام کنٹری کلب کو کون چلائیگا، شیخ رشید نے جواب دیا اب انٹرنیشنل ٹینڈر ہوگا، عالمی سطح کی کمپنی چلائیگی۔

The post شیخ رشید ،عمران خان کو مٹھائی کیوں اور کس خوشی میں  کھلا رہے ہیں؟جان کر آپکو بھی یقین نہیں آئیگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہمارے انتخابات میں دخل نہ دیجئے گا،ٹرمپ کا پیوٹن کے ساتھ مذاق

اوساکا(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے جی ٹوئنٹی سمٹ کی سائیڈ لائنز پر باہمی مذاکرات کرتے ہوئے ان سے پیش آئند امریکی انتخابات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا اظہار تفنن ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کانگرس 2016 کے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والی ٹیم اور روس کے درمیان جوڑ توڑ کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔کیمروں کے فلیش کی چکا چوند میں صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے از راہ تفنن یہ

کہتے ہوئے مخاطب ہوئے کہ پلیز! اگلے انتخاب میں مداخلت سے باز رہیے گا۔پوتین سے ہونے والی ملاقات کے آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنے روسی منصب سے میرے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ ولادی میر پوتین کے ساتھ بیٹھنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری مرتبہ ملاقات جولائی 2018 میں ہلسنکی کے مقام پر ہونے والے اجلاس میں ہوئی تھی۔صدر پوتین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدت ہوئی کہ ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔تاہم اس دوران دونوں ملکوں کی انتظامیہ نے مل کر کئی کام سرانجام د یئے۔

The post ہمارے انتخابات میں دخل نہ دیجئے گا،ٹرمپ کا پیوٹن کے ساتھ مذاق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مناما کانفرنس اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے نہیں تھی،بحرین

مناما(این این آئی)خلیجی ریاست بحرین کے وزیرِ خارجہ الشیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ ان کا مْلک فلسطینیوں کے حق خود اردایت، سنہ 1967ء سے قبل آزاد فلسطینی علاقوں پر فلسطینی ریاست قائم کرنے اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مناما کی میزبانی میں ہونے والی ورکشاپ کا مقصد اسرائیل سے

تعلقات کو معمول پر لانا نہیں تھا۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک ہمارے پاس امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے صدی کی ڈیل کے سیاسی خدوخال کی کوئی تفصیل نہیں۔ انہوں نے کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور وہ ہمارے موقف کا احترام کرتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں بحرینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ سنچری ڈیل کے حوالے سے ہم صرف ذرائع ابلاغ سے ہی سنتے ہیں۔ یہ ڈیل دونوں فریقین کے درمیان ہو گی۔ ہمارے پاس اس کے بارے میں کوئی مستند معلومات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے روابط کے بعدد ہمارے پرچم بلند اور سرحدیں وسیع ہوں گی۔ایک اور سوال کے جواب میں الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا کہ میں نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ سے اس لیے بات کی تاکہ بحرینی قوم کا پیغام ان تک براہ راست پہنچایا جا سکے۔ایران، امریکا کشیدگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایران کے ساتھ جنگ نہ کرنے کے موقف کی قدر کرتے ہیں مگر ساتھ ہی ایران پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ خطے میں جنگ روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

The post مناما کانفرنس اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے نہیں تھی،بحرین appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Friday, June 28, 2019

تمام کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن واپس جائینگے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

ہیڈنگلے(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ اب ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن واپس جائیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور اس وقت ان کی توجہ صرف ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ٹیم کو یقین ہے کہ اب وہ ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن

واپس لوٹیں گے۔طلعت علی کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصہ انگلینڈ میں گزرا ہے لیکن فٹنس مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اس کی وجہ ان 2 سالوں میں فٹنس پر بہت زیادہ کام ہے۔ٹیم منیجر نے کہا کہ اب تک دورے میں کسی کھلاڑی کو جرمانے نہیں کرنے پڑے کیوں کہ اب وہ دور نہیں رہا جب کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانے کرنے پڑتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل دیر سے واپس آنے کی عادت نہیں ہے۔

The post تمام کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن واپس جائینگے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی ولی عہد دوست ، مملکت کے لئے بہت زیادہ کام کر رہے ہیں، ٹرمپ

اوساکا (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اور دوستی میرے لیے عزت کا مقام ہے۔ محمد بن سلمان بہترین دوست ہیں اور سعودی مملکت کے لیے بہت زیادہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ جی 20 سمٹ کے موقع پر سعودی ولی عہد سے ملاقات میں کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیاہے۔ ان کا اشارہ دونوں  ملکوں کے درمیان عسکری، اقتصادی

اور سیاسی شراکت داری وتعاون کی جانب تھا جس کے نتیجے میں امریکا میں روزگار کے غیر معمولی مواقع پیدا ہوئے۔ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے مملکت سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے شاندارکام کیا۔اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششوں میں آپ کی خدمات پر پوری دنیا احسان مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ ایک طویل سفر ہے اور ہم نے یہ سفر مکمل کرکے ملک کو منزل تک پہنچانا ہے۔

The post سعودی ولی عہد دوست ، مملکت کے لئے بہت زیادہ کام کر رہے ہیں، ٹرمپ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اربوں ڈالرز قرض لینے کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی،پریشان کن صورتحال

اسلام آباد (صباح نیوز) اربوں ڈالرز قرض لینے کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔اس وقت سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سات ارب 28کروڑ ڈالرز کی سطح پر ہیں جبکہ سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اگست 2018میں نو ارب 88کروڑ ڈالرز تھے۔ 11ماہ میں سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں دو ارب 60کروڑ ڈالرز

کی کمی آئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 11ماہ میں نو ارب 60کروڑ ڈالرز کے غیر ملکی قرضے لئے گئے۔ چین سے 4.6ارب ڈالرز، سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز اور یو اے ای سے دو ارب ڈالرز پاکستان کو ملے۔ اس وقت پاکستان کے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 35کروڑ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔ جبکہ اگست 2018میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 16ارب 39کروڑ ڈالرز تھے۔

The post اربوں ڈالرز قرض لینے کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی،پریشان کن صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگااورکس کس ملک میں دیکھا جا سکے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(صباح نیوز) رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور 3 جولائی کے درمیان ہوگا۔ڈائریکٹر میٹرولوجسٹ زبیر احمد صدیقی کے مطابق سورج گرہن 2 جولائی کو رات 9 بج کر 55 منٹ پر شروع اوررات 12 بج کر 23 منٹ پر پورا سورج گرہن ہوگا۔سورج گرہن 3 جولائی

کو رات 2 بج کر 51 منٹ پرختم ہوگا جبکہ یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔سورج گرہن چلی اور ارجنٹینا میں غروب آفتاب سے قبل دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پیسیفک اور جنوبی امریکا کے کچھ ملکوں ایکواڈور، برازیل، یوراگواے اور پیراگوئے میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔

The post رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگااورکس کس ملک میں دیکھا جا سکے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا معاملہ ،سپیکر کی رائے پر وزارت قانون نے اپنا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(آن لائن) وزارت قانون نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی مخالفت کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی جس پر وزارت قانون نے کہا کہ دونوں ارکان اسمبلی پر دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور سنگین مقدمات میںملوث ملزمان کے پروڈکشن آرڈر کی مثال نہیں ملتی۔

The post محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا معاملہ ،سپیکر کی رائے پر وزارت قانون نے اپنا فیصلہ سنادیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایمنسٹی اسکیم : ایف بی آر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے اب تک توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ ہوسکے ،جس کے بعد اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں توسیع کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع زیادہ افراد کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینے کیلئے کی جائیگی،ایمنسٹی اسکیم میں توسیع صدارتی

آرڈیننس کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور اسکیم میں توسیع 3 ماہ کیلئے کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی۔واضح رہے کہ (آج)بروز ہفتہ 30 جون کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم ختم ہورہی ہے جبکہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اشارہ بھی دیا تھا ۔

The post ایمنسٹی اسکیم : ایف بی آر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جماعت کو شکست دینے والے نومنتخب مئیر اکرم امام اولو کون ہیں؟

استنبول(این این آئی)استنبول کے نئے منتخب ہونے والے میئر اکرم امام اولو نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امام اولو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جماعت کے امیدوار کو شکست دے کر میئر کی نشست پر

کامیاب ہوئے تھے۔اپوزیشن ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اولو تین ماہ پہلے ہونے والے انتخابات میں بھی کامیاب ٹھہرے تھے تاہم حکمران جماعت کی طرف سے ان کی کامیابی کے خلاف درخواست کے بعد دوبارہ انتخابات کرائے گئے۔

The post ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جماعت کو شکست دینے والے نومنتخب مئیر اکرم امام اولو کون ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو ٹیکس ہالیڈے اور ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی اجازت دیدی گئی ، وزیراعظم کی جانب سے پرکشش مراعات ملنے پر کمپنیوں نے کتنے ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی )مزید گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پر کشش مراعات کے بعد ابتدائی طور پر فیصل آباد میں43 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا جنہیں ٹیکس ہالیڈے اور ایک بار ڈیوٹی فری مشینری درآمد کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی اعلیٰ اختیاراتی خصوصی اقتصادی زون کمیٹی نے

گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو زون انٹرپرائز کی حیثیت دے دی۔ ایم تھری موٹر وے پر واقع یہ اہم ترین انڈسٹریل سٹی 4356 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں 10 سالہ ٹیکس چھوٹ اور ایک مرتبہ مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کی سہولت حاصل ہو گی۔ یہ فیصلہ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری عمر رسول، فیڈمک کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی، پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام اور دیگر بھی شریک تھے۔ ایکسپورٹ سے وابستہ اور امپورٹس کی متبادل انڈسٹری کو فیصلے میں ترجیح دی گئی تاکہ برآمدات کے فروغ اور امپورٹ بل میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ 42 بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو پہلے ہی یہ سٹیٹس حاصل ہے اور اب یہ تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے جو صوبے میں صنعتکاری کے میدان میں فیڈمک کا ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ 11 کمپنیاں پہلے مرحلے میں 43 ارب کی سرمایہ کاری کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک میں کام کرنے والی صنعتوں کو اعلی معیار کا بنیادی ڈھانچہ، بلا رکاوٹ بجلی کی سپلائی، عوامی سہولیات اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو پیش کردہ بے مثال پرکشش مراعاتی پیکیج نئی ملازمتوں،

سرمایہ کاری کے فروغ اور نئے صنعتی یونٹوں کے قیام کی بنیاد بنے گا۔ کسٹمرز کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا حل فیڈمک کا طرہ امتیاز ہے۔ ایم تھری موٹر وے کی تکمیل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے کاروباری آسانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دی گئی

سہولیات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل معاشی استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موجودہ حکومت اچھی حکمرانی، شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور اسے اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمر رسول نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ، صنعتی ترقی، اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور پاکستان ہر شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو برابر کے مواقع اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آٹوموبائلز، فوڈ پراسیسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے مسابقت پر مبنی مواقع میسر ہیں۔ کاروباری لاگت کو کم کرنے اور کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور رواں سال کے آخر تک اس میں نمایاں بہتری سامنے آئے گی۔

The post گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو ٹیکس ہالیڈے اور ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی اجازت دیدی گئی ، وزیراعظم کی جانب سے پرکشش مراعات ملنے پر کمپنیوں نے کتنے ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران پر سخت امریکی پابندیاں اثر دکھا رہی ہیں، امریکی سفارت کار

پیرس (این این آئی)ایران کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کا شدید معاشی دباؤ اپنا اثر دکھا رہا ہے۔ برائن ہْک نے پیرس میں برطانوی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امریکا زیادہ سے زیادہ معاشی

دباؤ ڈالنے کی پالیسی جاری رکھے گا کیوں کہ اس کا اثر ہو رہا ہے اور ایرانی حکومت کے ریوینیو میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا تاہم یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کے رد عمل میں ایران کو اپنی جوہری ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا حق حاصل نہیں۔

The post ایران پر سخت امریکی پابندیاں اثر دکھا رہی ہیں، امریکی سفارت کار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تیونسی صدر باجی القائد السبسی کی حالت تشویش ناک ، فوجی ہسپتال داخل

تیونس سٹی(این این آئی)تیونسی صدر باجی القائد السبسی کی صحت اچانک بگڑ گئی ہے اور انھیں تشویش ناک حال میں دارالحکومت میں واقع ایک فوجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ان کے ایک مشیر نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 92سالہ صدر کی حالت بہت تشویش ناک ہے لیکن وہ زندہ ہیں۔فوری طور پر ان کی صحت کے بارے میں مزید کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ۔صدر السبسی کو گذشتہ ہفتے بھی

ہسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن تب ایوان صدر نے بتایا تھا کہ انھیں معمول کے علاج کے لیے لے جایا گیا ۔تیونسی وزیراعظم یوسف شاہد نے فوجی اسپتال میں صدر باجی قائد السبسی کی تیمار داری کی ہے اور اس کے بعد اپنے فیس بْک صفحے پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔انھوں نے لکھا کہ میں تیونسیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جمہوریہ کے صدر کی صحت کا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے۔ میں ہرکسی پر زور دیتا ہوں کہ وہ جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے تیونسیوں کے درمیان الجھاؤ پیدا ہوگا۔باجی القائد السبسی تیونس میں سابق مطلق العنان صدر زین العابدین بن علی کی حکومت کے جنوری 2011ء میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں خاتمے کے بعد سے اہم کردار رہے ہیں۔ انھیں بن علی کی معزولی اور ملک سے فرار کے بعد عبوری دور کے لیے وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔اس کے تین سال کے بعد وہ ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔وہ 2011ء میں عرب بہاریہ انقلاب سے قبل بھی تیونس کی ایک معروف شخصیت رہے ہیں۔وہ تیونس کی آزادی کے بعد ملک کے بانی صدر حبیب بو رقیبہ کے دورِ حکومت میں وزیر خارجہ رہے تھے اور بن علی کے دورِ حکومت میں وہ پارلیمان کے اسپیکر رہے تھے۔انھو ں نے گذشتہ سال جون میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ 2019ء میں ہونے والی صدارتی انتخابات میں دوسری مدت کے لیے امیدوار نہیں ہوں گے حالانکہ ان کی جماعت انھیں دوبارہ امیدوار بنانے کے حق میں ہے اور ابھی تک اس نے اپنے کسی صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

The post تیونسی صدر باجی القائد السبسی کی حالت تشویش ناک ، فوجی ہسپتال داخل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایرانی رجیم کے وفادار بلوائیوں نے خامنہ کا استعفیٰ مانگنے والوں کی زندگی اجیرن کردی

تہران(این این آئی)ایران میں حکومت کے وفادار غنڈہ گردوں کی طرف سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے سماجی کارکنوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ایرانی رجیم کے پروردہ یہ ایجنٹ آئے روز ان کارکنوں کے گھروںپر دھاوے بول کر گھروں میںموجود خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق خامنہ ای کو مکتوب ارسال کرنے والے

کارکنوں میں ایرانی رجیم سے منحرف ہونے والے سماجی کارکن محمود نوری زاد بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 کارکنوں نے اپنے دستخطوں سے ایرانی سپریم لیڈر کو مکتوب ارسال کیے۔ ان کا کہناتھاکہ ہم جانتے ہیں خامنہ ای سے استعفے کا مطالبہ خطرات سے پرہے مگرہم اپنی ذمہ داری ادار کرتے ہوئے ایرانی لیڈر کو حالات سے آگاہ کررہے ہیں تاکہ وہ کوئی بروقت فیصلہ کرسکیں۔خیال رہے کہ 10 اور 20 جون کے دوران میں ایران میں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے 14 کارکنوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھے دو الگ الگ مکتوبات میں استعفیٰ دینے اور دستور میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ دونوںمکتوب ایرانی رجیم کی طاقت ور شخصیت کو ذاتی طورپر ارسال کیے گئے تھے۔جیسے ہی ان مکتوبات کی خبر پھیلی تو ان کارکنوں کے گھروں پر بلوائیوں کے حملے شروع ہوگئے۔ حملے کرنے والے شرپسندوں میں ایرانی رجیم کے پروردہ ایجنٹ شامل ہیں جو خامنہ ای کے استعفے اور ملکی دستور میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

The post ایرانی رجیم کے وفادار بلوائیوں نے خامنہ کا استعفیٰ مانگنے والوں کی زندگی اجیرن کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی سمیت پچاس سے زائد برانڈڈ اشیا ء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لاہور( این این آئی) یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی سمیت پچاس سے زائد برانڈڈ اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدایک کلوچینی 69روپے سے بڑھ کر 72روپے فی کلوہوگئی۔مختلف برانڈز کے صابن کی قیمت میں

بھی دو روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ 400 ایم ایل شیمپوکی قیمت میں 20 روپے اور 200 ایم ایل شیمپو کی قیمت میں 10روپے تک کا اضافہ ہوا جس کے بعد 400ایم ایل کا برانڈڈ شیمپو374روپے سے بڑھ کر 394روپے کاہو گیا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر مجموعی طور پر 50سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا ہے ۔

The post یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی سمیت پچاس سے زائد برانڈڈ اشیا ء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب میں بھی فائیوجی سروس کا آغاز،دنیا کا تیسراملک بن گیا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت ٹیلی کام کی طرف سے کہاگیا ہے نیوم سٹی کے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ اس اعتبارسے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ پورے خطے میں پہلی بار اس ہوائی اڈے پرفائیوجی سروس استعمال کی جا رہی ہے۔ یوں سعودی عرب پورے خطے میں فائیو جنریشن انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ

ایک ٹویٹ میں کہا گیاکہ سعودی عرب پورے خطے میں ہوائی اڈوں پرفائیوجی سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔اس ٹویٹ کیساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وہ الفاظ بھی درج کیے جن میں انہوںنے کہا تھاکہ ہم اپنے ملک کو مستقبل میں ایک منفرد مقام دلانے کی سعی جاری رکھیں گے۔ حکام کا کہنا تھا کہ نیوم ہوائی اڈے پرانٹرنیٹ انتہائی تیز رفتاری کیساتھ چلایا جارہا ہے اور صارفین اس سے بھرپورطریقے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

The post سعودی عرب میں بھی فائیوجی سروس کا آغاز،دنیا کا تیسراملک بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چینی کمپنی ریت کی آڑ میں پاکستان سے کتنے من سونا لے اڑی ؟ سونے کے ذخائر کی منتقلی چین کیسے کی جاتی رہی ؟ حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان قدرتی ذخائر مالا مال اور اس میں بے شمار قدرتی خزانے چھپے ہوئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے ایک چینی کمپنی کو ریت کا ٹھیکہ دیا ہے ،

چینی کمپنی ریت کی بجائے پاکستان سے سونا نکال کر چین بھجواتی رہی ، سونا چند تولے یا پھر چند کلو نہیں بلکہ  حجم 82من بتایا گیا ہے اور یہ سب کچھ پاکستان کی محکمہ معدنیات کی ناک تلے ہوتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام کی میزبان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سونا پنجاب کے ضلع اٹک کا ہے جہاں درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنی ہائی اونگ سوپر کو سی پیک کے تحت بننے والی موٹرو ے برہان تا حویلیاں موٹروے کی تعمیر کیلئے اٹک سے ریت نکالنے کیلئے ٹھیکہ دس کروڑ 20لاکھ میں دو سال کیلئے دیاگیا ۔کمپنی نے گیارہ ماہ میں 20ارب سے زائد 82من سے زائد سونا نکال کر چین بھجوایا ۔ جبکہ محکمہ معدنیات اس علاقے میں سونے اور دیگر قیمتی معدنیات سے باخوبی آگاہ ہے ۔ ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم امتناعی میں توسیع کر دی ہے ۔ عدالت نے سیکرٹری معدنیات سے ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وکلا کو بحث کیلئے بھی طلب کر لیا ہے ۔

The post چینی کمپنی ریت کی آڑ میں پاکستان سے کتنے من سونا لے اڑی ؟ سونے کے ذخائر کی منتقلی چین کیسے کی جاتی رہی ؟ حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تیل کمی پوری کرنے کے لیے عالمی منڈی کو سپلائی جاری رکھیں گے،سعودی عرب

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک کی حیثیت سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی جاری رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا تاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ دوسرے ذرائع سے کسی بھی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پرسعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پوری کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد اور کورین صدر کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سعودیہ

عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔سعودی ولی عہد کے دورہ جنوبی کوریا کے آخر میں دونوںملکوں کے درمیان سعودیہ میں کورین کمپنیوں نے تجارتی بنیادوں پرجوہری توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعاون، پیداواری صلاحیتوں میں اضافے، افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے، تحقیق اور جوہری ترقی میں باہمی تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے این اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو سیول میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر مختلف سمجھوتوں اور یاداشتوں پردستخط کئے۔

The post تیل کمی پوری کرنے کے لیے عالمی منڈی کو سپلائی جاری رکھیں گے،سعودی عرب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکا اروڑا کے رشتے کے حوالے سے کئی رپورٹس طویل وقت سے سامنے آرہی تھیں۔یہ دونوں اداکار متعدد ایوانٹس اور مقامات پر ایک ساتھ نظر تو آئے، تاہم رپورٹرز کے پوچھنے کے باوجود ان دونوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔حال ہی میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ملائیکا اروڑا کچھ روز کے لیے چھٹیاں منانے

بھارت امریکا روانہ ہورہی ہیں اور اس دوران اداکار ارجن کپور بھی ان کے ساتھ اس ٹرپ پر موجود ہوں گے۔دونوں اداکاروں نے تو اس ٹرپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا البتہ چند روز بعد ان کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جس کے بعد ملائیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردی۔ملائیکا اور ارجن تو ہمیشہ ایک دوسرے کو اپنا اچھا دوست کہتے آرہے تھے تاہم اس ٹرپ پر ایک ساتھ جانے کے بعد سے ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے مزید خبریں سامنے آنے لگی۔اور اب بولی وڈ اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام پر ارجن کپور کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کا اعلان کردیا۔رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اداکار امریکا میں ارجن کپور کی سالگرہ خفیہ طور پر منانے کے لیے گئے تھے۔یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کو سوشل میڈیا پر خود سے 11 برس چھوٹے ارجن کپور سے تعلق رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ارجن کپور کی بات کی جائے تو ان کا نام بھی کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، جن میں پرینیتی کپور، شردہا کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔تاہم ارجن کپور ملائیکا اروڑا کے ساتھ اپنے تعلق پر کافی سنجیدہ رہے۔ایسی رپورٹس بھی کئی بار سامنے آئیں کہ ملائیکا سے تعلقات پر ارجن کپور کے والد پروڈیوسر بونی کپور ان سے خوش نہیں، جبکہ وہ کئی مرتبہ ارجن کپور کو ملائیکا کو چھوڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔جبکہ سلمان خان بھی اپنے بھائی کی سابق اہلیہ سے تعلق رکھنے پر ارجن کپور سے ناراض ہوگئے۔

The post ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...