Pages

Friday, June 28, 2019

ایمنسٹی اسکیم : ایف بی آر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے اب تک توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ ہوسکے ،جس کے بعد اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں توسیع کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع زیادہ افراد کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینے کیلئے کی جائیگی،ایمنسٹی اسکیم میں توسیع صدارتی

آرڈیننس کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور اسکیم میں توسیع 3 ماہ کیلئے کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی۔واضح رہے کہ (آج)بروز ہفتہ 30 جون کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم ختم ہورہی ہے جبکہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اشارہ بھی دیا تھا ۔

The post ایمنسٹی اسکیم : ایف بی آر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...