Pages

Thursday, June 27, 2019

عمر شریف کے بیٹے نے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی

کراچی (این این آئی ) معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے اپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے تھے اور اس وقت وہ تھیٹر کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں سے گھر والوں کو بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جواد عمر نے کہا کہ عمر شریف جلد ہی اسٹیج پر پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

The post عمر شریف کے بیٹے نے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...