Pages

Thursday, June 27, 2019

عراقی عدالت نے انڈونیشی خاتون کو ’’داعش ‘‘ میں شمولیت پر 15 سال قید کی سزا سنا دی

بغداد(این این آئی)عراق کی ایک فوج داری عدالت نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کوداعش میں شمولیت پر 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق کی جوڈیشل کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ انڈونیشی خاتون داعش کے ایک جنگجو کیساتھ شادی شدہ تھی۔ اس کے شوہر کو امریکا کی قیادت میں قائم عالمی عسکری اتحاد نے شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ داعشی خاتون شام سے

عراق کی نینویٰ گورنری میں داخل ہوئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ عراق میں کب داخل ہوئی تھی۔چند ہفتے پیشتر عراق کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں 10 فرانسیسی شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی تاہم ان میں سے کسی کی سزاپرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔گذشتہ برس بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عراق کی جیلوں میں 19 ہزار داعشی اور دیگر دہشت گرد قید ہیں۔ ان میں سے تین ہزار کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

The post عراقی عدالت نے انڈونیشی خاتون کو ’’داعش ‘‘ میں شمولیت پر 15 سال قید کی سزا سنا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...