Pages

Thursday, June 27, 2019

امریکا کی پابندیوں اورتوہین سے ایران پسپا نہیں ہوگا، علی خامنہ ای

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکا کی ظالمانہ پابندیوں اور توہین سے ( اپنے مقاصد سے) پسپا نہیں ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہاکہ امریکی حکومت کے سفاک عہدے دار ایران پر الزام عاید کرتے اور اس کی توہین کرتے ہیں۔ایرانی قوم اس طرح کی توہین

آمیزی سے پیچھے ہٹے گی اور نہ سرنگوں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کی مذاکرات کی پیش کش ایک فریب ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ مذاکرات ایک دھوکا ہیں اور وہ ( امریکی) یہی چاہتے ہیں۔اگر ایک ہتھیار آپ کے پاس ہے اور وہ آپ کے نزدیک آنے کی جرات نہیں کریں گے۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائیں تاکہ وہ ہمارے ساتھ جو چاہیں کرتے ،پھریں۔یہ مذاکرات ہیں۔

The post امریکا کی پابندیوں اورتوہین سے ایران پسپا نہیں ہوگا، علی خامنہ ای appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...