Pages

Thursday, October 31, 2019

میرے بیٹے نے پاک فوج میں جانے کے لیے بہت محنت کی حافظ حمد اللہ غیر ملکی قرار دیے جانے پر آبدیدہ،کیا کہہ دیا ؟ جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ حمد اللہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ حمداللہ کو آپ بوری میں ڈالیں جہاں چاہیں پھینک دیں لیکن اس ملک کی عزت و ناموس کیساتھ کھلواڑ نہ کریں۔ میرا بیٹا بہت محنت کرکے پاک فوج میں سلیکٹ ہوا ، فوج میں شامل ہونے والے نوجوان کو پتہ ہوتا ہے کہ میں ایسی فورس میں شامل ہو رہا ہوں جس میں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ انہوں نے دشمن سے

اور اپنے ملک کیلئے لڑنا ہے ۔ یہ کہہ کر حافظ حمد اللہ آبدیدہ ہو گئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آدمی کو جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔ میں جانتا ہوں اس سے میری قوم کا نقصان ہوا ، میری پارٹی کو بھی میری وجہ سے نقصان ہوا ہو گا لیکن میں جانتا ہوں میرے ساتھ ایسا کیوں کیا جارہا ہے ۔یہاں جو بولتا ہے دیوار سے لگا دیا جاتا ہے ۔

The post میرے بیٹے نے پاک فوج میں جانے کے لیے بہت محنت کی حافظ حمد اللہ غیر ملکی قرار دیے جانے پر آبدیدہ،کیا کہہ دیا ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حرم شریف کے فرش کی ٹھنڈک کا راز کیا ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ کعبہ مسلمانوں کی مقدس ترین عبادت گاہ ہے، موسم گرما میں جب سورج آگ برسا رہا ہوتا ہے تو مسجد حرام کا فرش اس وقت بھی زائرین کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔رزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق حرم شریف میں تعینات رضاکاروں کا کہنا ہے کہ حرم شریف کے خدام کی ذمہ داری زائرین کعبہ کو ہر ممکن سکون اور سہولت مہیا کرنا ہے۔

ہر دور میں حرم شریف کے بیرونی فرش کو دن کے اوقات میں ٹھنڈا رکھنے کے لیے مختلف تکنیک استعمال کی جاتی رہی ہیں۔اس ضمن میں اہم خصوصیات کے حامل سنگ مرمر کو تلاش کیا جو سخت گرمی میں بھی کم سے کم گرم ہونے کی خصوصیت کا حامل ہو۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرم پاک کے فرش کی ٹھنڈک کا راز ایک خاص قسم کا سنگ مر مر ہے، ’التاسوس‘ کے نام سے مشہور سنگ مرمر دوسروں کی نسبت گرمی زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سنگ مرمر زیادہ درجہ حرارت میں دوسرے پتھروں کی نسبت فرش کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے اور فرش کا درجہ حرارت معتدل رکھتا ہے۔’التاسوس‘ نامی یہ سنگ مرمر نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت مہنگا بھی ہے، حرم شریف کے لیے یہ سنگ مرمر خاص طور پر یونان سے لایا گیا ہے۔خیال رہے کہ مکہ شریف میں پانچ سینٹی میٹر موٹی ٹائلیں لگائی گئی ہیں۔یہ پتھر رات کے اوقات میں باریک مساموں کے ذریعے رطوبت جذب کرتے ہیں اور دن کے وقت اس رطوبت کو خارج کرتے ہیں۔اس طرح یہ پتھر قدرتی طور پر بھی گرمی میں ٹھنڈا رہتا ہے۔دوسری جانب تاریخی اعتبار سے مسجد حرام کو ہر دور کے مسلم حکمرانوں کی خصوصی توجہ حاصل رہی ہے۔

The post حرم شریف کے فرش کی ٹھنڈک کا راز کیا ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آزادی مارچ ، حالات خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر کیا کیا جائے گا ؟ خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے حساس ترین علاقے ریڈ زون میں ٹرپل ون بریگیڈ کو تعینات کرنے کی بھی درخواست دے دی۔آزادی مارچ کے شرکا کی تعداد اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس اور اسلام آباد کی انتظامیہ ابہام کا شکار نظر آئی۔

اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں 25 سے 30 ہزار افراد کی گنجائش ہے تاہم شرکا کی تعداد اس سے زائد ہونے کی صورت میں کوئی پلان بی موجود نہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ صورتحال خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر پلان بی ترتیب دیا جائے گا جبکہ پشاور موڑ جلسہ گاہ کے گرد اضافی خار دار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کے حساس علاقے ریڈ زون سمیت شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر ساڑھے 5 ہزار کنٹینر لگائے گئے ہیں جبکہ حالات خراب ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر طویل اور مختصر فاصلے کے 10 ہزار آنسو گیس شیلز کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں آزادی مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر غیر اعلانیہ نیٹ سروس معطل کردی گئی تاہم اسلام آباد انتظامیہ اور وزیر داخلہ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس بحال ہے البتہ پشاور موڑ پر جہاں آزادی مارچ کے شرکا موجود ہیں اس مقام پر انٹرنیٹ کام نہیں کررہا۔ادھر آزادی مارچ میں شامل ہونے کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں جے یو آئی (ف) کے کارکنان جمع ہو کر 2 بجے کے بعد رنگ روڈ سے روانہ ہوئے اور قومی وطن پارٹی چارسدہ انٹرچینج سے احتجاجی مارچ کا حصہ بننے کے لیے روانہ ہوئے۔

The post آزادی مارچ ، حالات خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر کیا کیا جائے گا ؟ خبردار کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم ! چین کے صبر کا پیمانہ لبریز ، دھماکہ خیز اعلان کردیا

بیجنگ(این این آئی) چین نے مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم کو غیر قانونی اور باطل عمل قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر نام نہاد جموں و کشمیر اور لداخ یونین کے علاقوں کا اعلان کیا جس میں چین کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں جنہیں بھارت نے اپنے دائرہ اختیار میں شامل کیا ہے۔جینگ شوانگ نے کہا کہ چین ان اقدامات کی بھرپور مخالفت کرتا ہے جس میں

بھارت نے یک طرفہ طور پر اپنے مقامی قوانین اور انتظامی تقسیم کو تبدیل کر کے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے جس سے چین کی سالمیت متاثر ہوگی۔واضح رہے کہ مودی سرکار 5 اگست کے سیاہ فیصلے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کردئیے۔نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم ! چین کے صبر کا پیمانہ لبریز ، دھماکہ خیز اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

POWERFUL: Hungary's President Posts Photo to Social Media of Nick Vujicic and Himself Praying 

The president of Hungary posted a powerful image of himself kneeling to pray with evangelist Nick Vujicic.

from CBNNews.com https://ift.tt/33eYGPr

دنیا کو ایران سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید اقدامات کئے ہیں،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے والے سینٹر کے فیصلوں کا خیرمقدم کیاہے جس نے دہشت گردی کے مالی معاونت کاروں کی فہرست میں 25 ایرانی اور ایران نواز اداروں اور افراد شامل کیا ہے۔ دنیاکو ایران کے شر سے محفوظ رکھنے لیے مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے ٹویٹر پر اپنے ایک

ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے کے مرکز کے فیصلوں سے دنیا کو ایران سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جانے کی نشاندہی ہوتی ہے۔اْنہوں نے وضاحت کی کہ ایران میں حکومت دنیا کو یہ دکھانا نہیں چاہتی کہ وہ اپنے پیسوں کا غلط استعمال کیسے کرے۔انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے دو بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کرے۔

The post دنیا کو ایران سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید اقدامات کئے ہیں،امریکی وزیرخارجہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکا نے البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹرل کمانڈ نے نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شمالی شام میں ایک اسپیشل کارروائی کے دوران ہلاک کیے جانے کے بعض مناظر پرمبنی فوٹیج جاری کی ہے اورکہاہے کہ البغدادی کو ہلاک کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد اس کی لاش کو سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل

کینتھ میک کینزی نے کہا کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خود کو بارودی جیکٹ کے دھماکے میں ہلاک کیا جب کہ امریکی فوج کے لیے خطرہ بننے والے پانچ دوسرے داعشی جنگجوئوں کو بھی اس آپریشن میں قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ البغدادی کے قتل سے داعش کے کارندوں کو نشانہ بنانے کی ہماری صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔جنرل میک کینز کا کہنا تھا کہ ابو بکر البغدادی کے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین بچوں کی عمر صرف 12 سال کے لگ بھگ تھی۔اْنہوں نے زور دے کر کہا کہ حملہ آور امریکی فورس نے اس کمپاؤنڈ میں 11 بچوں کی جانیں بچائیں جنہیں مبینہ طورپر انسانی ڈھال بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ بغدادی نے کرد فورسز کے صدر مقام سے چار میل سے زیادہ دور نہیں تھا۔اس نے اپنی پناہ گاہ کے لیے شمالی شام میں ایک الگ تھلگ رہائشی کمپائونڈ کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کو شامی ڈیموکریٹک فورسز سے حاصل کردہ معلومات نے البغدادی کو ہلاک کرنے کے منصوبے کے مسودہ تیار کرنے میں معاون ثابت کیا ہے۔امریکی فوج کی داعش کے سربراہ کے خلاف کامیاب کارروائی سے فوجی کی پیشہ وارانہ صلاحیت کی عکاستی ہوتی ہے۔اس موقع پرالبغدادی کے خلاف کیے گئے آپریشن کے بعض مناظرکی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔امریکی فوجی کمانڈر نے تصدیق کی کہ مشرقی فرات میں تیل کے ذرائع فی الحال امریکی افواج کے کنٹرول میں ہیں۔

The post امریکا نے البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹرین پر بیٹھنے سے پہلے تمام سلنڈروں سے گیس نکا ل دی گئی تھی ،پھر آگ کیسے لگی؟بڑا انکشاف سامنے آگیا، جاں بحق افراد کی تعداد افسوسناک حد تک بڑھ گئی

رحیم یار خان (این این آئی)کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب آتشزدگی کے باعث 73 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد بوگیوں سے کئی افراد کی جلی ہوئی لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے کئی لاشوں کے ٹکڑے ملے ہیں، فوری طورپر شناخت نہ ہوسکی۔

زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ، لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر کے ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بوگی میں ایک چولہا اور دو سلنڈر موجود تھے ایک کے پھٹنے سے باقی نے بھی تباہی مچادی، مسافروں کا سامان چیک کرنے کی سہولت صرف بڑے اسٹیشنز پر موجود ہے ،باقی چھوٹے اسٹیشنز پر مسافروں کے سامان کی تلاشی لینے کا کوئی نظام نہیں،غلطی ریلوے کی نہیں ،مسافروں کی ہے، سلنڈر کیسے پہنچے ،تحقیقات ہونگی ؟مسافروں اور ٹرین کی انشورینس ہے جس سے مالی نقصان کی تلافی ہوسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق بدقسمت ٹرین کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیاجس کے نتیجے میں 73افراد جاں بحق اور درجنوں خمی ہوگئے ۔ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور خان اور ریسکیو ہیڈ بہاولپور باقر حسین نے حادثے میں 73 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 18 کا تعلق سندھ سے ہے،تیز گام ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 18 افراد کا تعلق میرپور خاص سے ہے۔

جبکہ ٹنڈوجام اور ٹندولہیار کے شہری بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔میرپورخاص مدینہ مسجدسٹیلائٹ ٹاون کیامام قاری مقبول بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ کی شدت بہت زیادہ تھی جس نے تیزی سے دوسری بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے قریبی شیخ زید ہسپتال اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور ملتان کے اٹالین برن یونٹ منتقل کیا گیا جبکہ ضلع بھر کے دیگر ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق آگ ٹرین کی بوگی نمبر 3 میں موجود سلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے تیزی سے مزید 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ایک عینی شاہدنے بتایاکہ ٹرین پر بیٹھنے سے پہلے تمام سلنڈروں سے گیس نکا ل دی گئی تھی اور پنکھے کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی اور یہ آگ اے سی سلیپر میں لگی ۔حکام کے مطابق متاثرہ بوگیوں میں سوار مسافر رائیونڈ اجتماع میں شرکت کیلئے جارہے تھے اور آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والی دو بوگیاں خصوصی طور پر بک کروائی گئی تھی۔

متاثرہ بوگیوں میں زیادہ تر مرد حضرات سوار تھے جن کے پاس کھانا بنانے کیلئے سلنڈر بھی موجود تھا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد ہونے والے دھماکے کی آواز سن کر دیگر مسافر تخریب کاری کے خطرے کے پیشِ نظر چلتی ہوئی ٹرین سے کود گئے۔حکام کے مطابق چلتی ٹرین سے ریلوے ٹریک کے قریب پتھروں پر کودنے کے باعث زیادہ مسافر زخمی ہوئے جن میں 3 سے 4 خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد سب سے پہلے مقامی افراد نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد بوگیوں سے کئی افراد کی جلی ہوئی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے کئی لاشوں کے ٹکڑے ملے ہیں۔ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے بتایا ہے کہ زیادہ تر مرنے والوں کی لاشیں جھلسنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں،ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تصدیق کی کہ 13 افراد ٹرین سے چھلانگ لگانے اور مختلف وجوہات کی بنا پر ہلاکتیں ہوئیں ۔شیخ رشیدنے بتایا کہ بوگی میں ایک چولہا اور دو سلنڈر موجود تھے ایک کے پھٹنے سے باقی نے بھی تباہی مچادی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافروں کا سامان چیک کرنے کی سہولت صرف بڑے اسٹیشنز پر موجود ہے ،باقی چھوٹے اسٹیشنز پر مسافروں کے سامان کی تلاشی لینے کا کوئی نظام نہیں۔انہوں نے کہا ریلوے میں یہ روایت موجود ہے کہ تبلیغی جماعت کے لیے امیر کے نام پر بوگی بک کرلی جاتی تھی جبکہ ہر مسافر کی تفصیلات نہیں لی جاتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرین کی اکانومی کلاس میں موجود سلنڈر پھٹنے سے بوگیوں میں آگ لگی جس پر تبلیغی جماعت کے افراد ناشتہ بنارہے تھے اس کے ساتھ انہوں نے دو گھنٹے میں ٹریک بحال کرنے کا بھی دعویٰ کیا ۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسافر ٹرین میں سلنڈر کیسے لے کر پہنچے اس کی تحقیقات کی جائیگی، مسافر چولہے اپنے تھیلے میں رکھ دیتے ہیں اور قانون سے نہیں ڈرتے، کراچی سے مسافر سلنڈر لے کر چڑھے تو نوٹس لیں گے۔شیخ رشید نے بتایا کہ سروس کی معطلی کے بعد پاکستان ریلوے کی 134 ٹرینز اور ان کے اپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم ٹریکس کو بحال کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب حادثے کے سبب دیگر ٹرینوں کو ان کے قریبی اسٹیشنز پر ہی روک دیا گیا جبکہ اسی ٹریک پر آنے والی زکریا ایکسپریس کو لیاقت پور سے قبل خان پور اسٹیشن پر روکا گیا۔

دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں سلنڈر لے جانے کی قطعاً اجازت نہیں اور تحقیقات کے بعد اس بات کا تعین کیا جائیگا کہ کس کی غفلت کے باعث مسافر ٹرین میں سلنڈر لے کر سوار ہوئے۔اس ضمن میں ڈویژنل کمرشل آفیسر جنید اسلم نے بتایا کہ متاثر ہونے والی 2 بوگیاں اکانومی جبکہ ایک بزنس کوچ تھی اور ایک بوگی امیر حسین جبکہ دوسری جماعت کے نام پر بک کروائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کیلئے بوگیاں کسی ایک شخص کے نام پر بوگیاں بک کروالی جاتی ہیں اور باقی تفصیلات ان کے امیر کے پاس ہوتی ہیں ۔

جس کے باعث تمام مسافروں کی شناخت فراہم نہیں کی جاسکتی البتہ انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ ایک بوگی میں 78 جبکہ دوسری بوگی میں 77 افراد کے لیے بکنگ کروائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ بزنس کلاس بوگی میں 54 افراد کی بکنگ کروائی گئی تھی جس میں مختلف افراد سوار تھے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ آگ ٹرین کی بوگی نمبر 3،4،5 میں لگی، تینوں متاثرہ بوگیوں کے زیادہ تر ٹکٹس ایک ہی مسافر کے نام پر بک کرائے گئے تھے جس وجہ سے انفرادی نام نکالنے میں مشکل ہوئی ۔

حادثے کے بارے چیئرمین ریلویز سکندر سلطان نے کہا کہ ٹرین میں سلنڈر کا مٹی کا تیل لے جانے کی اجازت نہیں اور اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا کہ ٹرین میں مسافر سلنڈر لے کر کیسے سوار ہوئے؟وہ اس بات کا تعین کریں گے کہ سلنڈر کس طرح ٹرین میں لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔رحیم یار خان میں تیز گام ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی پر پاک فوج کی امدادی ٹیمز بھی سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کے دستے، ڈاکٹرز اور طبی عملہ پہنچ گیا ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید زخمیوں کومنتقل کرنے کیلئے ملتان سے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا گیا دوسری جانب سانحہ تیز گام کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے علیحدہ علیحدہ بیان جاری کرتے ہوئے تیزگام ایکسپریس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے عرصے میں ٹرینوں کے تصادم اور پٹڑی سے اترنے کے ساتھ مختلف قسم کے حادثات میں واضح اضافہ سامنے آیا ۔اس سے قبل 11 جولائی کو صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ولہار اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں جس کی نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 85زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 20 جون 2019 کو حیدرآباد میں جناح ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی تھی جس کی وجہ سے ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے تھے۔17 مئی کو سندھ کے ضلع نوشہرہ فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی مال گاڑی کے حادثے کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔یکم اپریل کو رحیم یار خان میں مال بردار ریل گاڑی پی کے اے-34 کی 13 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھی جس سے محکمہ ریلوے کو نہ صرف لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

بلکہ ملک بھر میں مسافر ریلوں کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔24 دسمبر 2018 کو فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس کو پیچھے سے آنے والی ملت ایکسپریس نے ٹکر ماردی تھی، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے تھے۔27 ستمبر 2018 کو دادو میں سن کے قریب ٹرین کی گیارہ بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں جس کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔16 جون 2018 کو میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس کی سات بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 20 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

The post ٹرین پر بیٹھنے سے پہلے تمام سلنڈروں سے گیس نکا ل دی گئی تھی ،پھر آگ کیسے لگی؟بڑا انکشاف سامنے آگیا، جاں بحق افراد کی تعداد افسوسناک حد تک بڑھ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نواز شریف کے داماد، اسحاق ڈار کے بیٹے نے دوسری شادی کرلی،سابق وزیراعظم کی بیٹی کا بھی اہم فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو موبائل فون تک رسائی حاصل ہے۔نواز شریف لندن میں مقیم اپنی بیٹی اور بیٹوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی کچھ دوستوں سے بھی بات ہوتی رہتی ہے۔عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے داماد نے

دوسری شادی کر لی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی اسماء کی شادی اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار سے ہوئی ہے۔علی ڈار نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دوسری شادی کر لی ہے۔اب نواز شریف کی بیٹی اسماء پاکستان واپس آنا چاہتی ہیں۔تاہم شریف خاندان نے کہا ہے کہ ہم یہ رسک نہیں لے سکتے ایسا نہ ہو اسماء شریف کو بھی پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا جائے۔

The post نواز شریف کے داماد، اسحاق ڈار کے بیٹے نے دوسری شادی کرلی،سابق وزیراعظم کی بیٹی کا بھی اہم فیصلہ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مشترکہ ویزے کے اجرا کے لئے سعودی عرب اور امارات کے درمیان رابطہ کاری

ریاض(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت انجینئر سلطان المنصوری نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے درمیان مشترکہ ویزوں کے اجرا کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بیچ رابطہ کاری جاری ہے۔ اس طرح امارات کا دورہ کرنے والا کوئی بھی فرد اس ویزے پر سعودی عرب بھی جا سکے گا اور اسی طرح اس کے برعکس بھی ممکن ہو گا۔

سعودی اخبارکے مطابق مشترکہ ویزے کا مقصد سعودی عرب کے اْن بڑے اقدامات سے استفادہ ہے جو وہ سیاحوں کے مملکت میں داخلے کو آسان بنانے کے واسطے کر رہا ہے۔المنصوری نے توقع ظاہر کی کہ مشترکہ ویزے کے منصوبے کا اطلاق سال 2020 کے دوران ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت اس حوالے سے فریقین کے درمیان مشترکہ اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔اماراتی وزیر کے مطابق یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی پروازوں کی تعداد بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حالیہ تعداد نا کافی ہے اور اسے دو گنا کرنے کی ضرورت ہے۔المنصوری نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبے پر عمل درامد سے امارات اور سعودی عرب میں قومی کمپنیاں مستفید ہوں گی اور سیاحت، ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کے سیکٹرز کو فروغ حاصل ہو گا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری اجلاس کے دوران سلطان المنصوری نے باور کرایا کہ یہ ایک اہم کانفرنس ہے ،اس سے استفادہ محض سعودی عرب کی سطح تک محدود نہیں بلکہ یقینا پورے خطے کی سطح پر ہے جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

The post مشترکہ ویزے کے اجرا کے لئے سعودی عرب اور امارات کے درمیان رابطہ کاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

100 سالہ ورثے کی حفاظت سعودی خاندان نے گھر کو میوزیم بنا ڈالا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ایک خاندان نے اپنے ایک سو سالہ پرانے ورثے کو محفوظ بناتے ہوئے گھر میں پرانے دور میں عام استعمال کی اتنی چیزیں جمع کردی ہیں کہ وہ ایک اچھا خاص میوزیم دکھائی دیتا ہے۔الرشید میوزیم کے مالک خالد عبد اللہ الرشید نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ ہمارا خاندان القصیم گورنری کے

علاقے عنیزہ میں 100 سال سے نوادرات اور پرانے دور میں عام استعمال ہونے والی چیزیں جن میں برتن، لال ٹینیں، پرانے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن اور دیگر مشینیں بھی شامل ہیں ذخیرہ کرتا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ورثے کے تحفظ کے مشن کے تحت ہم نے مختلف پرانی اشیاء کے 15 ہزار نوادرات جمع کیے۔ 1998ء میں ایک خاص میوزیم قائم کیا جسے ہم الرشید میوزیم کا نام دیا گیا۔ اس عجائب گھر میں ہم نے ان تمام اشیاء کو سیلقے اور ترتیب کے ساتھ رکھا جوہمارا خاندان ایک سو سال سے جمع کرتا چلا آ رہا ہے۔الرشید خاندان نے اپنے ورثے کی حفاظت کرتے ہوئے بے شمارچیزیں اکھٹی کیں۔ ان میں زرعی اوزار، بندوقیں جنہیں ان کے آبائو اجداد خرید کرتے رہے، پرانے برتن اور ان گنت دیگر اشیاء شامل ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ میوزیم میں 150 سال پرانی بندوق کی باقیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ زرعی مقاصد اور آب پاشی کے لیے استعمال ہونے والی ایک مشین جو 60 سال پرانی ہے اس عجائب گھر کا حصہ ہے۔الرشید میوزیم نے سعودی عرب میں 70 نمائشوں اور میلوں میں حصہ لیا۔ اب اس کی شہرت دور دور تک پھیل چکی ہے اور لوگ دور دراز سے دیکھنے آتے ہیں۔الرشید کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے بچے، بڑے اور خواتین صرف تاریخی نوادرات جمع کرنے میں مشہور نہیں بلکہ وہ کارپینٹری کے طور پر دروازوں پر نقش و نگاری ، ہر طرح کی دستکاری اور زراعت کے پیشوں میں بھی مشہور ہیں۔

The post 100 سالہ ورثے کی حفاظت سعودی خاندان نے گھر کو میوزیم بنا ڈالا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

برائلر گوشت کی قیمت میں کتنے روپے فی کلو کمی ہوئی؟ جانئے

لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 8روپے کمی سے 225روپے،زندہ برائلر مرغی 6روپے کمی سے 155روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 112روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

The post برائلر گوشت کی قیمت میں کتنے روپے فی کلو کمی ہوئی؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آگ پر قابو پالیا گیا،بوگیوں کے اندر گئے تو کیا مناظر دیکھے ؟ریسکیو اہلکاروں نے بتا دیا

رحیم یار خان(آن لائن)ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور اور بہاول پور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ تین بوگیوں میں تقریباً 200 سے

زائد افراد سوار تھے جن میں سے ایک بوگی میں 78 ، دوسری میں 77 اور بزنس کلاس کی بوگی میں 54 افراد کی بکنگ تھی، حادثے کے بعد بوگیوں سے کئی افراد کی جلی ہوئی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے کئی لاشوں کے ٹکڑے ملے ہیں۔

The post آگ پر قابو پالیا گیا،بوگیوں کے اندر گئے تو کیا مناظر دیکھے ؟ریسکیو اہلکاروں نے بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یاسر حسین اقرا عزیز کی غلامی کیلئے تیار

کراچی(این این آئی) اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اقرا عزیز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقرا کی زندگی میں بادشاہ نہیں بلکہ غلام ہیں۔اداکارہ اقرا عزیز نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دلہن اوریاسر حسین دلہا بنے ہوئے نظر آرہے تھے۔ تاہم یہ ان کی حقیقی شادی کی ویڈیو نہیں تھی بلکہ ایک برائیڈل شوٹ کے لیے کیا گیا فوٹو شوٹ تھا اوراب یاسر حسین نے اسی فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔تصاویر کے ساتھ یاسر حسین نے

نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اقراعزیز کو ملکہ اور خود کو ان کا غلام قرار دیا۔ یاسر حسین نے لکھا ’’ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں غلام نہیں ہوتا ہے اور غلام حاضر ہے اقرا عزیز۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اقراعزیز نے یاسر حسین کے تبصرے پر نہایت محبت بھرا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت سکتی‘‘۔واضح رہے کہ چند روز قبل اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی اوریاسر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ یاسر کے ساتھ شادی کرنے کے لیے دن گن رہی ہیں۔

The post یاسر حسین اقرا عزیز کی غلامی کیلئے تیار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شیخ رشید کے وزیر ریلوے بننے سے حادثات میں ریکارڈ اضافہ جانتے ہیں صرف ایک سال میں کتنے حادثے ہوچکے؟

رحیم یا ر خا ن(آن لائن)پاکستان ریلوے میں حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، گزشتہ ایک سال میں ریکارڈ 80 ٹرین حادثات ہوچکے ہیں، ریلوے ریکارڈ کے مطابق جولائی 2018ء سے جولائی 2019 تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ جون میں 20 حادثات ہوئے جس میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ریلوے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، یکم جون کو لاہور یارڈ میں ریلیف ٹرین ڈی ریل ہوگئی۔ 3 جون کو عید سپیشل ٹرین لالہ موسی سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔5 جون کو فیصل آباد اسٹیشن کے قریب شاہ حسین ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 5 جون کو ہی کراچی ڈویڑن میں کینٹر ٹرین کو حادثہ پیش آیا اور تھل ایکسپریس کی 5 بوگیاں کندھ کوٹ کے قریب پٹڑی سے اترگئیں۔ 20 جون کو حیدرآباد سٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔18 جون کو ملتان ڈویڑن میں ہڑپہ سٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین کی ڈائننگ کار کو آگ لگ گئی، 22 جون کو لاہور ریلوے سٹیشن کے یارڈ میں کراچی جانے والی تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔11 جولائی 2019 کو صادق آباد کے قریب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 11 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور مسافر ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں تباہ ہوگئیں۔

The post شیخ رشید کے وزیر ریلوے بننے سے حادثات میں ریکارڈ اضافہ جانتے ہیں صرف ایک سال میں کتنے حادثے ہوچکے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مہوش اورہمایوں ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے

کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے ’پنجاب نہیں جائوں گی ‘ کے بعد ’لندن نہیں جائوں گا ‘ میں بھی ہمایوں سعید کے ہمراہ نظر آئیں گی۔ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی اور اس حوالے سے اداکار اور ہدایتکار ندیم بیگ نے ایک ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لندن نہیں جائوں گا‘ میں ہمایوں سعید کے ہمراہ مہوش حیات بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔ندیم بیگ نے

یہ بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’لندن نہیں جائوں گا‘ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پنجاب نہیں جائوں گی ‘ کا سیکوئل نہیں ہے کیوں کہ اس فلم کی کہانی مکمل طور پر مختلف ہے جسے خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے۔ہدایتکار نے کہا کہ 2020 میں فلم ’لندن نہیں جائوں گا‘ کے ساتھ ہمایوں سعید کے ساتھ ایک اور فلم بنائی جا رہی ہے لیکن اب تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ کس فلم کی شوٹنگ پہلے شروع کی جائے گی کیوں کہ یہ اسکرپٹ پر انحصار کرتا ہے کہ کون سا اسکرپٹ پہلے تیار ہو کر آتا ہے۔

The post مہوش اورہمایوں ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جاں بحق ہونے والے 18افراد کی شاخت ، تعلق کس کس شہر سے نکلا؟چیئرمین ریلوےنےواقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

رحیم یار خان(آن لائن)چیئرمین ریلوے سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ انسپکٹر آف ریلوے کی سربراہی میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وہ اس بات کا تعین کریں گے کہ سلینڈر کس طرح ٹرین میں لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔تیز گام ایکسپریس حادثے

میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 18 افراد کا تعلق میرپور خاص سے ہی جبکہ ٹنڈوجام اور ٹنڈوالہ یار کے شہری بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔میرپورخاص مدینہ مسجدسٹیلائٹ ٹاون کے امام قاری مقبول بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

The post جاں بحق ہونے والے 18افراد کی شاخت ، تعلق کس کس شہر سے نکلا؟چیئرمین ریلوےنےواقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکارہ نیلم منیر کاآئندہ کسی فلم میں آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے آئندہ کسی فلم میں آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں آئٹم سانگ میری زندگی کا پہلا او رآخری آئٹم سانگ تھالیکن میں جو کرتی ہوں اسے فخر کے ساتھ اپناتی بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے جو اچھالگتا ہے میں وہ کرتی ہوں اور’’ کاف کنگنا‘‘ کاآئٹم سانگ بھی اسی وجہ سے کیا ۔

The post اداکارہ نیلم منیر کاآئندہ کسی فلم میں آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لاہور( این این آئی)شوبزکہکشاںکی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی ،محب مرزااور آمنہ شیخ کی 2005ء میں شادی ہوئی تھی ،اس طویل رفاقت کے بعد علیحدگی پر شوبز حلقوں میں حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اداکار و فلمساز محب مرزا اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے علیحدگی کی چہ مگوئیاں تھیں۔ دونوں کی شادی 2005ء میں ہوئی اور ان کے ہاں شادی کے 10 سال بعد پہلے بچی کی پیدائش ہوئی ۔شادی کے بعد دونوں نے متعدد ڈراموں اور دیگر شوبز منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جاتا رہا۔محب مرزا اور

آمنہ شیخ کی جوڑی کا شمار طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے والی جوڑیوں میں ہوتا تھا تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ نہ دیکھے جانے کی وجہ سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔محب مرزا نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے اور آمنہ شیخ کے درمیان کب سے اور کس وجہ سے علیحدگی ہوئی اور نہ ہی انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کے درمیان طلاق ہوئی یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اب وہ اور آمنہ شیخ ساتھ نہیں رہتے۔

The post محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ریل گاڑی میں سلنڈر کہاں سے آئے؟ خوفناک حادثے کا ملبہ مسافروں پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سانحہ تیز گام ایکسپریس کی ذمہ داری مسافروں پر عائد کر دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈر جلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔دوسری جانب سینئر صحافی امین حفیظ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ

کوئی شیخ رشید یا ریلوے کے کسی دوسرے حکام سے یہ پوچھے کہ ریلوے کی جتنی ڈائننگ کاریں ہوتی ہیں جوکہ دوران سفر مسافروں کو چائے اور کھانا بنا کر دیتی ہیں ان کا چولہا کس پر چلتا ہے ؟ ان کا چولہا سلنڈر پر چلتا ہے اور ایک سلنڈر نہیں بلکہ اس میں چھ تک سلنڈر ہوتے ہیں ، چلتی ہوئی ٹرین پر سلنڈر کا استعمال نہایت ہی خطرناک ہے ۔ دوسری جانب اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 70ہوگئی ۔

The post ریل گاڑی میں سلنڈر کہاں سے آئے؟ خوفناک حادثے کا ملبہ مسافروں پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

محکمہ تعلیم پنجاب اور مائیکرو سافٹ تکنیکی تعلیم کی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں

لاہور ( پ ر )پاکستان مائیکرو سافٹ کے زیر اہتمام پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب ٹی ای وی ٹی اے اور پنجاب گروپ آف کالجز کے تعاون سے “مائیکروسافٹ ایجو ڈے” کے نام سے ایک تعلیمی سیمینار منعقد کیاگیا ۔ سیمینار میں خطے بھر سے مندوبین کو مدعو کیا گیا۔

تاکہ خاص طورتعلیمی شعبہ کے لیے متعارف گئی جدید ترین ٹیکنالوجی اور 21 ویں صدی کے علوم سے کامل آگاہی دی جا سکے۔ اس سیمینار میں صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس ، چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیقی ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہپارہ رضوی ، مشیروزیر تعلیم پنجاب آسیہ خرم آغا ، مشیرہائر ایجوکیشن کمیشن آصف شاہد خان، مائیکروسافٹ کنٹری جنرل منیجرعابد زیدی ، مائیکروسافٹ کنٹری ایجوکیشن لیڈجبران جمشید اور مائیکروسافٹ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن لیڈجئے رچرڈز ہل سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سیمینارکا مقصد نوجوانوںکو بااختیار بنانے کی خاطر، ممکنہ شراکت کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھاجن کی تعداد ۲۰۱۷ کی پاکستان نیشنل ہیومین ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس رپورٹ میںواضح کیا گیا ہے کہ اگر ملک کے نوجوانوں کو تعلیم اور علم کے ساتھ بااختیار بنایا جائے تو وہ ترقی کے لئے ایک اہم قوت ثابت ہوسکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائمری سکول سطح ہی سے ہنرمندوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت بن گئی ہے ، کیونکہ نوجوان تیزی سے ٹیکنالوجی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی اگر کلاس روم میں ہی دستیاب ہو توسیکھنے والے ، اکیسویں صدی میں ملازمت کے حصول کے لیے ڈیجیٹل مہارتیں بڑھا سکتے ہیں ۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اگرچہ سیکھنے والوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اساتذہ کو بھی بااختیار بنایا جائے اور انہیں ضروری وسائل مہیا کیے جائیں تاکہ وہ طالب علموں کو کامیابی کے ساتھ تعلیم دے سکیں۔اس موقع پرآفس 365 ، Azure ، مائیکروسافٹ امیجنی، اکیڈمی سرٹیفیکیشنز اور مائیکروسافٹ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) اور کیمپس مینجمنٹ سلوشنز کی نمائش کی گئی۔

یہ ٹیکنالوجیز کوسیکھنے کے بہتر نتائج ، علم و دانش کو فروغ دیتے کلاس روم اور اداروں کو موثر طریقے سے چلانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ۔ مصنوعی ذہانت تعلیم کے حصول میں استعمال ہونے والے زیادہ تر عوامل کو طاقت دیتی ہے ، چاہے وہ محفوظ کیمپس مینجمنٹ کے لئے علمی APIs کا استعمال ہو ، یا اعدادوشمار کا تجزیہ کرنے کے لئے ،اعداد و شمار کے اربوں ذرائع کو Azure IOT سویٹ سے مربوط کریں ، یا طلباء کی کارکردگی کی بنیاد پر سیکھنے کے نتائج کی پیش گوئی کریں۔

ہمہ وقت بصیرت افروز فیصلے کرنا صرف اے آئی کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ممکن ہے ، جو مائیکرو سافٹ پلیٹ فارم میں بنایا گیا ہے۔پاکستان کے لئے مائیکروسافٹ کنٹری کے جنرل منیجر عابد زیدی نے کہاکہ ، ” زندگی بھرسیکھنے اور کام آنے والے تجربات کے حصول کے لیے مائیکرو سافٹ ٹیمیں ، مائن کرافٹ اور ون نوٹ جیسی ٹیکنالوجیزاہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عابد زیدی کہتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ایک معلم کی ملازمت کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ توجہ اور تندہی سے تدریس کا فریضہ انجام دے سکیں۔

بطور مائیکرو سافٹ ، ہم کلاس روم میں بہترین ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرکے ہر سیکھنے اور معلم کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔اس نما ئش کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی شوکیس مائیکرو سافٹ نے مقامی مائیکرو سافٹ انوویٹیو ایجوکیٹر ماہروں کے لئے ای ای 2 ایجوکیٹرز ایکسچینج مقابلے کا بھی اعلان کیا۔ اس مقابلے سے مقامی تعلیمی رہنماؤں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ 2020 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ای 2 میں شرکت کریں اور عالمی ماہرین تعلیم سے مل کر صنعت کے رجحانات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تلاش کرسکیں۔

پاکستان کے لئے مائیکروسافٹ کنٹری ایجوکیشن لیڈ جبران جمشید نے کہا کہ ، “ہم یقینی طور پرمقامی ایم آئی ایز کو دنیا بھر کے اساتذہ سے ملنے اورجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے کا موقع فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ “ہر ایم آئی ای تربیت اورمدد دی جائے گی کہ اس پروگرام میں کیسے شریک ہو سکتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آج کی اس تقریب کے شرکا کو نئے آئیڈیاز اور نئی امیدیں ملی ہوں گی کہ آئندہ نسل کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی، دنیا سے وابستگی کے احساس کے ساتھ کس قدر اہم ہے۔

The post محکمہ تعلیم پنجاب اور مائیکرو سافٹ تکنیکی تعلیم کی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 37ویں برسی 5نومبر کو منائی جائیگی

لاہور(این این آئی )پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 37ویں برسی 5نومبر کو منائی جائے گی۔شباب کیرانوی 1925 میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے جن کا اصل نام حافظ نذیر احمد تھا۔ وہ بنیادی طور پر حافظ قرآن تھے۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1955 میں بطور پروڈیوسر فلم ’’جلن ‘‘سے کیا جبکہ بطور ہدایتکار ر ان کی پہلی فلم ’’ثریا ‘‘تھی۔انہوںنے اپنے کیریئر کے دوران بے شمار شہرہ آفاق فلمیں بنائیں ۔ تین سال بعد سپر ہٹ موویز کے بینر تلے انہوں نے ’’ٹھنڈی سڑک ‘‘فلم بنائی جو قدرے کامیاب ہوئی۔1960 میں اسی ادارے کے تحت انہوں نے ایک جادوئی ٹائپ فلم ’’گلبدن ‘‘بنائی اور حسب معمول اس کی ہدایات بھی اے حمید ہی نے دیں۔انہوں نے پہلی باراپنے ہی ادارے سپر ہٹ موویز کی فلم ’’ثریا ‘‘کی ڈائریکشن دی جو ایک عمدہ ومعیاری اور کامیاب شاہکار ثابت ہونے سمیت شباب کیرانوی کے ہدایتکار انہ کیریئر کیلئے سنگ میل ثابت ہوئی ۔بطور ہدایتکار کامیاب فلموں میںثریا،مہتاب ،ماں کے آنسو،شکریہ،جمیلہ ،عورت کا پیار ،آئینہ،انسانیت ،دل دیوانہ،میری دوستی میرا پیار ،شاہی محل،تمہی ہو محبوب میرے ،انسان اور آدمی ،انصاف اور قانون ،افسانہ زندگی کا ،بازار ،دل کا آئینہ ،من کی جیت  پردے میں رہنے دو ،آئینہ اور صورت ،میرا نام ہے محبت ،انسان اور فرشتہ سمیت دیگردرجنوں فلمیں شامل ہیں۔

The post پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 37ویں برسی 5نومبر کو منائی جائیگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حالیہ چند سالوں میں متعددنامور اداکارائوں کی اسٹیج سے کنارہ کشی

لاہور( این این آئی )حالیہ چند سالوں میں اسٹیج کی جا ن سمجھی جانے والی متعددنامور اداکارائوںنے نا معلوم وجوہات کی بناء پر اس سے کنارہ کشی اختیا رکر لی جس پر شوبز حلقوں میں بھی حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج پر راج کرنے والی سپر سٹاراداکارہ نرگس،دیدار،حناشاہین،ماہ نور،شیبارانی،صائمہ خان

،زارااکبراورصوبیہ خان سمیت دیگر اداکارائیں اسٹیج سے بالکل لا تعلق ہو گئی ہیں اور مذکورہ اداکارائوں کی جانب سے شوبز کی دنیا میں کسی طرح کی سر گرمیاں نہیں کی جارہیں۔ تمام اداکارائوںنے اسٹیج پر بے پناہ محنت کے بعدنام کمایا اور اب نا معلوم وجوہات کی بناء پر اسٹیج سے کنارہ کش ہو چکی ہیں جس پر شوبز حلقوں میں بھی حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

The post حالیہ چند سالوں میں متعددنامور اداکارائوں کی اسٹیج سے کنارہ کشی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سانحہ تیزگام ایکسپریس ، عثمان بزدار نے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر مختص کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ تیزگام ایکسپریس کے بعد تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں ، زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیا،نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ تیزگام ایکسپریس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر

دی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی سرگرمیوں کےلئے اپنا ہیلی کاپٹر بھی مختص کردیا ہے ، انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شدید زخمیوں کوشفٹ کرنے کیلئے میرا ہیلی کاپٹراستعمال کیاجائے،عثمان بزدار کچھ دیر بعد لیاقت پور روانہ ہوں گے،جہاں وہ جائے حادثہ کا دورہ اور زخمیوں کی عیادت کرینگے۔

The post سانحہ تیزگام ایکسپریس ، عثمان بزدار نے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر مختص کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Wednesday, October 30, 2019

تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوئی بلکہ ،عینی شاہدین نے دھماکہ خیز انکشاف کردیا،نیا پنڈورا باکس کھل گیا ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سلنڈر دھماکے سے نہیں ہوئی بلکہ شارٹ سرکٹ سے ہوئی ،عینی شاہدین کا انکشاف،۔نجی ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سلنڈر دھماکے سے نہیں ہوئی بلکہ شارٹ سرکٹ سے ہوئی ہے۔

بوگیوں سے رات سے بدبو آ رہی تھی جس کے متعلق ریلوے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے بتایا کہ تیز گام ٹرین کی ایئر کنڈیشنڈ اور بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی ہوئی جن میں 209 مسافر سوار تھے۔ متعدد لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔ حادثے کا شکار اکانومی کلاس کی دو بوگیاں امیرحسین اینڈجماعت کے نام سے بک کی گئی تھیں۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی آپریشن جاری ہے جس میں پاک فوج کے دستے بھی شریک ہیں جبکہ خان پور، لیاقت پور اور ریلوے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔حکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر بریگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریلوے انتظامیہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں 15لاکھ روپے دے گی، جبکہ زخمی ہونے والوں کو50ہزار روپے سے3لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،صدرمملکت عارف علوی،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت حکومتی و دیگر سیاسی شخصیات نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

The post تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوئی بلکہ ،عینی شاہدین نے دھماکہ خیز انکشاف کردیا،نیا پنڈورا باکس کھل گیا ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تیزگام ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی، 65 افراد جاں بحق ،تمام کا تعلق تبلیغی جماعت سے نکلا‎‎

رحیم یار خان(سی پی پی)کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 65 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثہ رحیم یار خان میں ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا اور زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے۔آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 65 افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق اور 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے بتایا کہ تیز گام ٹرین کی ایئر کنڈیشنڈ اور بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی ہوئی جن میں 209 مسافر سوار تھے۔ متعدد لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔ حادثے کا شکار اکانومی کلاس کی دو بوگیاں امیرحسین اینڈجماعت کے نام سے بک کی گئی تھیں۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی آپریشن جاری ہے جس میں پاک فوج کے دستے بھی شریک ہیں جبکہ خان پور، لیاقت پور اور ریلوے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔حکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریلوے انتظامیہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں 15لاکھ روپے دے گی، جبکہ زخمی ہونے والوں کو50ہزار روپے سے3لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،صدرمملکت عارف علوی،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت حکومتی و دیگر سیاسی شخصیات نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

The post تیزگام ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی، 65 افراد جاں بحق ،تمام کا تعلق تبلیغی جماعت سے نکلا‎‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھول دیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریکارڈ طلب

سکھر( آن لائن )قومی احتساب بیورو(نیب)نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف نیا کیس کھول دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھولتے ہوئے نئی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نئی تحقیقات پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی ریگولرائزیشن پر شروع ہوئیں، نیب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گریڈ ایک سے

پندرہ تک کے غیرقانونی طریقے سے بھرتی ملازمین کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار پر بھی رائے مانگ لی گئی ہے۔ادارے کی طرف سے اسٹبلشمنٹ کو لکھے گئے میں کہا گیا کہ کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے۔یاد رہے کہ نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا ہوا ہے۔

The post نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھول دیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریکارڈ طلب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت نے ملک بھر کے مدارس سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، تمام امور طے پا گئے

اسلام آباد (این این آئی)وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے مدارس کی رجسٹریشن اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈائریکٹریٹ کے قیام سے متعلق تمام امور کو حتمی شکل دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منصوبے سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن کو فعال کیے جانے کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ جی 8 میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول (بی ای سی ایس) کی بلڈنگ میں ہوگا اور 16 شہروں میں ڈائریکٹریٹ کے ذیلی دفاتر ہوں گے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ وزارت تعلیم کے جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر پروفیسر رفیق طاہر کو ڈائریکٹریٹ کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹریٹ اور ذیلی دفاتر کو فعال کرنے کے لیے (بی ای سی ایس) اور نیشنل کمیشن آف ہیومن ڈیولپمنٹ کے متعدد ملازمین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ جی ہاں ہم نے مدارس کی رجسٹریشن اور انہیں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق تمام امور کو حتمی شکل دے دی اور بہت جلد خصوصی مجاذ کا حامل ڈائریکٹریٹ تمام مدارس کے معاملات دیکھے گا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈائریکٹریٹ وفاقی حکومت کے ماتحت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ مدارس کی رجسٹریشن سمیت ان کے لیے سہولت سینٹر کی طرح کام کریگا۔شفقت محمود نے بتایا کہ مدارس کے طلبا و طالبات کو عصرِ حاضر کی جدید تعلیم بھی دی جائے گی اور وفاقی بورڈ کے تحت ان کے امتحانات ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ اتحاد تنظیم المدارس کے مذہبی اسکالرز پہلے ڈائریکٹریٹ کی حمایت کرچکے ہیں۔وزارت تعلیم کے حکام سے متعدد اجلاس کے بعد اتحاد تنظیم المدارس کے ترجمان نے تمام منسلک مدارس کی رجسٹریشن پر آمادگی کا اظہار کیا تھا ۔

تاہم جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے فریق بننے سے گریز کیا اور کسی اجلاس میں شرکت نہیں دی۔ نیکٹا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع تمام مدارس کی جیوٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے فاٹا کے 85 فیصد، سندھ کے 80 فیصد، خیبرپختونخوا کے 75 فیصد اور بلوچستان کے 60 فیصد مدارس کی جیو ٹیگنگ کی گئی تھی۔

The post حکومت نے ملک بھر کے مدارس سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، تمام امور طے پا گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مولانا اگر آزادی مارچ کے ذریعے حکومت نہ گرا سکے تو حکومت کیلئے کونسا بڑا مسئلہ پیدا کر جائیں گے ؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی سہیل وڑائچ اپنے کالم ’’کچھ نہیں ہوگا؟‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔اِدھر آزادی مارچ ہو رہا ہے اور اُدھر بیمار آصف زرداری سے ریاست کی صلح صفائی کے دروازے کھل چکے ہیں، پیغام رسانی شروع ہو چکی ہے۔ ڈھیل کی بات چل رہی ہے مگر ابھی زرداری مارچ کے نتائج دیکھ کر ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔ میاں نواز شریف بھی آزادی مارچ کے درمیان باہر نہیں جائیں گے، اثرات دیکھنے کے بعد ہی وہ بھی کوئی فیصلہ کریں گے۔ مولانا کچھ حاصل کریں نہ کریں یہ تو منوالیں گے کہ

وہ بہت بڑا پریشر گروپ ہیں، انہیں الیکشن میں دبا کر حکومت چلانا آسان نہیں ہے اور یہ بھی کہ اگر وہ حکومت گرا نہیں پاتے تو اگلے سیٹ اپ میں ان کو نظر انداز کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ مولانا کا آزادی مارچ نون اور پیپلز پارٹی کو ریلیف دلائے گا، تحریک انصاف پر دبائو بڑھائے گا اور ہو سکتا ہے کہ کسی کو بھاگتے چور کی لنگوٹی کی طرح پنجاب کی بڑی وکٹ بھی مل جائے ریاستی ادارے یہی چاہیں گے۔ یاد رہے کہ دبائو میں وہ کام کروانا آسان ہو جاتے ہیں جو عام دنوں میں مشکل سے ہوتے ہیں۔

The post مولانا اگر آزادی مارچ کے ذریعے حکومت نہ گرا سکے تو حکومت کیلئے کونسا بڑا مسئلہ پیدا کر جائیں گے ؟ تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آزادی مارچ۔۔۔!!! پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کر نے کا اعلان , سرکاری سکولوں سے متعلق بھی بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن کے آزادی مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے پیش نظر پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کی وجہ سے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر نجی اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن حکام کے مطابق اسکولز دوبارہ کب کھولے جائیں گے اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کل شام صورتحال دیکھ کر اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اپوزیشن کا آزادی مارچ کراچی اور ملتان سے ہوتا ہوا لاہور پہنچ گیا ہے ۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران صوبے کا کوئی سرکاری اسکول بند نہیں ہوگا۔ مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے ادارے موجود ہیں۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اسکول کھلے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف آزادی مارچ کرنے والوں کو حکومت اجازت دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا۔

The post آزادی مارچ۔۔۔!!! پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کر نے کا اعلان , سرکاری سکولوں سے متعلق بھی بڑا فیصلہ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔۔۔!!! حافظ حمد اللہ فارم میں آگئے،حکومت کو بڑا چیلنج دیدیا

عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی پریشان ہے کہ اتنے لوگ کہاں سے آگئے۔ عالمی میڈیا آزادی مارچ کو لاکھوں میں شمار کررہا ہے اور اس مارچ کو تعداد کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کہہ رہا ہے۔

ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔ہمارا احتجاج اس حکومت کے خلاف ہے جو عوام کے چوری شدہ ووٹوں اور جعلی مینڈیٹ سے لائی گئی ہے۔ اب اس سیلیکٹڈ حکومت کو لانے والے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر بدزبانی کرنے والے کس کی زبان بول رہے ہیں ۔عمران خان ہر وقت این آر او دینے کی باتیں کررہا ہے وہ نہ این آر او لے سکتا ہے نہ ہی وہ کسی کو این آر او دے سکتا ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان ایک جابر اور ظالم حکمران ہے۔ اب اس کو ہٹانا لازم ہوچکا ہے۔ اسکو اقتدار عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ چور دروازے سے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار وزیراعظم بنا ہے ہم تو پہلے دن سے ہی جعلی حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہیں۔ ہم غاصب جابر حکومت کیخلاف آزادی مارچ کررہے ہیں اب اس کو عوامی احتجاج سے ہٹانا جہاد ہے۔ ہم ہر بات پر جھوٹ کی سیاست کو فروغ دینے اور ہر بات پر یوٹرن لینے والے حکمرانوں کو پرامن احتجاج کے ذریعے ہٹارہے ہیں۔ ہم اس سیلیکٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلا کر رہے گے۔ یہ احتجاج اور آزادی مارچ صرف مولانا فضل الرحمن کا نہیں بلکہ اس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری تو ابھی تک روایت ہلال کمیٹی کے خول سے نہیں نکل رہے وہ چاند کا فیصلہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ چاند پر پہنچ سکتے ہیں۔

یہ وہی فضل الرحمن ہے جس کو حکومت یہودی ایجنٹ اور انڈیا کا دوست کہتی تھی اب وہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کی جان کو بھارتی ایجنسی را سے خطرہ ہے ہمیں بتایا جاے کہ کل تک ہم انڈیا کے یار اور یہودی ایجنٹ تھے اور ہمارے آزادی مارچ کا فائدہ انڈیا کو ہونا تھا اب ہماری جانوں کو کیا راء اور انڈیا سے خطرہ ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں سے ہمیں حکومت کی دوغلی پالیسی کی سمجھ نہیں آرہی۔ ہم تو شروع دن خطرات کا سامنا کررہے ہیں پہلے بھی فضل الرحمن اور ہمارے جلسوں پر حملے کیے گئے آج بھی ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مگر ہم ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹیں گے ہم نے تو پہلے دن سے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں ہو سکتی ۔ہم جابر فاسق سیلیکٹڈ اور جعلی مینڈیٹ سے اقتدار حاصل کرنے والے حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے دم لیں گے۔

The post ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔۔۔!!! حافظ حمد اللہ فارم میں آگئے،حکومت کو بڑا چیلنج دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیشنل بینک کا قبل از ٹیکس منافع نو ماہ میں26.2 فیصد اضافے کے ساتھ 29.2 ارب روپے ہوگیا

اسلام آباد (آن لائن)رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کا قبل از ٹیکس منافع بڑھ کر 29.2 ارب روپے ہوگیا۔ این بی پی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطاب 2019 میں جنوری تا ستمبر بینک کی مجموعی آمدن میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا اور آمدن 79.4 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران بینک کی مجموعی آمدنی 66 ارب روپے رہی تھی۔

رواں سال کے نو ماہ کے لئے این بی پی کے قبل از ٹیکس منافع میں 26.2 فیصد اضافہ ہوا اور قبل از ٹیکس منافع 29.2 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ سال 2018 میں جنوری تا ستمبر بینک نے 23.1 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا تھا ۔ اس گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کے قبل از ٹیکس منافع میں 6.1 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔این بی پی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا ستمبر 2019 کے لئے این بی پی کا خالص منافع 16.3ارب روپے رہا ہے جبکہ جنوری تا ستمبر 2018 کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان نے 16.2 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا تھا۔رپورٹ کے مطابق بینک کی خالص آمدن میں کمی کا سبب ٹیکسز میں اضافہ ہے جو 30 فیصد سے 44 فیصد تک بڑھ گئے۔ این بی پی نے اپنے حصہ داروں کے لئے 7.68 روپے فی حصص آمدن کی منظوری دی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے لئے 7.60 روپے فی حصص رہی تھی۔

The post نیشنل بینک کا قبل از ٹیکس منافع نو ماہ میں26.2 فیصد اضافے کے ساتھ 29.2 ارب روپے ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رواں مالی سال کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.78 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے 3 ماہ کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.78 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 میں جولائی تا ستمبر کے دوران 7لاکھ 44 ہزار 619 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی

سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران پام آئل کی درآمدات کم ہو کر 6 لاکھ 71ہزار 774میٹرک ٹن رہ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19 کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران پام آئل کی درآمدات میں72ہزار 845 میٹرک ٹن یعنی 9.78 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

The post رواں مالی سال کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.78 فیصد کمی ریکارڈ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کالے کوٹ والوں کے ہاتھوں انسانیت کی پھرتذلیل وکلاء کا جوان لڑکی پر تشدد، تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بارش کردی لات مار کر دور گرادیا ،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

شکر گڑھ ( آن لائن )وکلا گردی کا ایک اور واقعہ ۔شکر گڑھ کچہری میں خاتون پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔پولیس خاموش تماشائی ، تفصیلات کے مطابق امرت بی بی مقدمے میں پیشی پر کچہری آئی۔بااثر افراد نے خاتون پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا۔خاتون نے صلح کرنے سے انکار کر دیا جس سے جھگڑا ہو گیا۔جب کہ مخالف پارٹی کے وکلاء نے خاتون پر حملہ کر دیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ کچہری میں مجھے مارا پیٹا گیا۔خاتون نے یہ بھی کہا کہ مجھے اتنا مارا گیا کہ میرے کپڑے تک پھاڑ

دئیے گئے۔اس واقعے میں میرے بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔ماہر قانون کرم قریشی نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے وکلا کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔کچھ وکلاء نے قانونی راستہ اپنانے کی بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے جو کہ بہت غلط تاثر دیتا ہے۔وکلاءنے واقعے پر اظہارِ افسوس کی بجائے بار میں ہڑتال کر دی اور مذکورہ خاتون کو پیشہ ور قرار دے دیا۔وکلاءنے الزام لگایا کہ خاتون نے ساتھیوں کے ہمراہ وکیل کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

The post کالے کوٹ والوں کے ہاتھوں انسانیت کی پھرتذلیل وکلاء کا جوان لڑکی پر تشدد، تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بارش کردی لات مار کر دور گرادیا ،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کتنے ملین ڈالرز بیرون ممالک منتقل کئے، سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 349.2 ملین ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 347.6 ملین ڈالر کے منافع جات / ڈیوڈنڈز وغیرہ کی بیرون ملک منتقلی کی گئی تھی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پاکستان میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 1.6 ملین ڈالر یعنی 0.46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ایس بی پی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاریوں کی جانب سے ستمبر 2019 کے دوران منافع جات کی منتقلی میں 76 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 134.5 ملین ڈالر کے منافع جات وغیرہ کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے جبکہ اگست 2019 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 76.5 ملین ڈالر منافع جات کی مد میں بیرون ملک بھیجے تھے۔سٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق تیل و گیس کے شعبہ کی کمپنیوں نے 72.7 ملین ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی ہے جبکہ گزشتہ سال کے پہلے تین ماہ کے دوران شعبہ سے 55.5 ملین ڈالر کی منتقلی ہوئی تھی ۔اسی طرح ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے 10.4 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 35.7 ملین ڈالر جبکہ کیمیکل سیکٹر سے 17.6ملین ڈالر کے مقابلہ میں 48 ملین ڈالر کے منافع جات / ڈیوڈنڈز وغیرہ کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے ۔

The post رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کتنے ملین ڈالرز بیرون ممالک منتقل کئے، سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کھاد کی فروخت میں ستمبرکے دوران کتنے فیصد ہوئی ؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(آن لائن)کھادکی فروخت میں ستمبرکے دوران 9فیصد کمی ہوئی اور اس دوران 6 لاکھ 79 ہزار ٹن کھادیں فروخت کی گئی ہیں۔نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2019 میں یوریا کھاد کی فروخت 16 فیصد کم ہوگئی اور فروخت کا حجم 4 لاکھ 5ہزار ٹن تک کم ہوگیا جبکہ ستمبر 2018 میں یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 4 لاکھ 82 ہزار ٹن رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر

2019 میں ڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں 11ہزار ٹن اضافہ سے فروخت کا حجم 2 لاکھ 10 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جبکہ ستمبر 2018 کے دوران ایک لاکھ 99 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد فروخت کی گئی تھی۔ ٹارس سیکورٹیز کے تجزیہ کار مصطفی زمین نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 20 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث یوریا کھاد کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

The post کھاد کی فروخت میں ستمبرکے دوران کتنے فیصد ہوئی ؟ اعداد و شمار جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حوثی باغیوں کا یمنی وزیر دفاع پر ڈرون حملہ ناکام، جنرل المقدیشی محفوظ رہے

صنعاء(آن لائن)یمن کے وزیر دفاع ، جنرل محمد المقدیشی کو مشرقی یمن کے صوبہ مارب میں وزارت دفاع کے صدر مقام پر حوثی باغیوں کی طرف سے ایک ڈرون سے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔یمن کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کے ذریعے

حوثی باغیوں نے مآرب میں آئینی حکومت کی وفادار فوج کے ایک اجلاس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں وزیر دفاع کے ڈرائیور سمیت دو فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اجلاس میں شریک تمام فوجی افسران خیریت سے ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ابھی تک وزارت دفاع اور یمنی حکومت کی طرف سے اس حملے کے بارے میں کوئی سرکاری رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔یمنی فوج نے ملک کے شمال میں واقع حوثی ملیشیاں کے مرکزی گڑھ صعدہ میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئینی فوج نے کتاف اور اور البقع کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ پرکنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے لبریشن بریگیڈ کے کمانڈر ، بریگیڈیئر جنرل جمال القلعی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قومی فوج نیرشاحہ پہاڑی سلسلے کی اونچی چوٹیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ صعدہ میں البقع کیمقام کے قریب ہے جو صحرا سے شروع ہو کر جشیرہ پہاڑی علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔

The post حوثی باغیوں کا یمنی وزیر دفاع پر ڈرون حملہ ناکام، جنرل المقدیشی محفوظ رہے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

القدس فورس نے سول کارگو طیاروں کے ذریعے شام میں فوجی منتقل کئے

تہران(آن لائن)ایران کی سمندر پار آپریشنل کارروائیوں کے لیے تشکیل دی گئی ‘القدس فورس’ کے ایک کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عوامی نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والے ہوائی جہازوں میں فوجیوں اور جنگجوئوں کو شام لے جاتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ

ایرانی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کے ذریعے شام، یمن، عراق اور خطے کے دیگر تنازعات کا شکار علاقوں میں فوجیوں، ساز وسامان اور میزائلوں کی نقل وحمل کے لیے استعمال کرنے پر امریکا اور یورپی یونین نے پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ایک کمانڈر نصرت اللہ بور حسینی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ‘ماھان’ فضائی کمپنی کے طیارے شام کو فورسز کو منتقل کرنے میں ہماری مدد کر رہے ہیں حالانکہ دمشق ہوائی اڈے پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ہر اس ملک کی مدد کرتا ہے جس کے ساتھ اس کا دوستی کا معاہدہ ہے۔ شام ہمارا دوست اور اتحادی ہے اور ہم اس کی ہر ممکن طریقے سے مدد کر رہے ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی مہان ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مہان ایئرلائن نے غیر ملکی جنگجوں، اسلحہ اور رقم کی نقل وحمل ایرانی پاسداران انقلاب، اس کی ملیشیاں اور علاقائی ایجنٹوں کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔گذشتہ ایک سال کے دوران امریکا نے ایران کے 11 اداروں اور افراد پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان پر مہان ایئر کے ساتھ تعاون یا ڈیل کا الزام ہے۔ ان میں مالیاتی خدمات کے بینک، ہوائی جہاز کے پرزے خریدنے والی کمپنیاں اور عام سیلز ایجنٹ شامل ہیں جو ملائشیا، تھائی لینڈ اور آرمینیا میں اس کمپنی کی مدد کرتے رہے ہیں۔

The post القدس فورس نے سول کارگو طیاروں کے ذریعے شام میں فوجی منتقل کئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شام میں حالات پیچیدہ ہیں امریکی فوج موجود رہے گی ، مارک ایسپر

واشنگٹن(آن لائن)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قتل کے باوجود شام میں سکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن کے تحت شام میں امریکی فوج موجود رہیگی۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسپر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی شام میں تیل کے ذخائر داعش کے

ہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے امریکا ان کی نگرانی جاری رکھے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر ‘داعش’ کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کا مشن جاری رکھے گی۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس طاقت ، عزم اور خواہش ہے کہ جو بھی امریکی عوام کو نقصان پہنچائے کی کوشش کرتا ہے اس کا تعاقب کیا جائے گا’۔مارک ایسپر نے کہا کہ البغدادی اس وقت ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا جب اس نے خود کو دھماکہ خیز بیلٹ اڑا دیا۔

The post ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شام میں حالات پیچیدہ ہیں امریکی فوج موجود رہے گی ، مارک ایسپر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے مستعفی ہونے کے بعد امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ لبنانی عوام حکومت ، معاشی اصلاحات اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ،سیاسی رہنما معاملے کا جائزہ لیں ۔تفصیلات کے مطابق لبنان میں حکومت مخالف مظاہرے اور سعدحریری کے استعفے پر پومپیو کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما ایسی

حکومت بنائیں جو لوگوں کی ضروریات پوری کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ 13دن کے مظاہروں اور قومی یکجہتی نے واضح پیغام دیا ہے کہ لبنانی عوام کرپشن سے پاک حکومت چاہتے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ لبنانی عوام مثر حکومت، معاشی اصلاحات اور کرپشن کاخاتمہ چاہتے ہیں، سیاسی رہنما معاملے کا جائزہ لیں۔ واضح رہے لبنان میں سعد حریری کے خلاف دو ہفتے سے مظاہرے جاری تھے اور ان میں شدت آتی جارہی تھی، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں، شدید دبا کے بعد سعد حریری نے عہدے سے استعفی دیا۔یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو سعد الحریری نے حکومتی اتحادیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک بھر میں جاری عوامی مظاہروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کے لیے 72 گھنٹے میں کوئی لائحہ عمل پیش کریں۔الحریری نے زور دیا تھا کہ معاشی اصلاحات اور سرکاری کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جبکہ حکومت ٹیکس اہداف بڑھانے کے لیے اصلاحات لارہی ہے۔ خیال رہے کہ لبنانی وزیراعظم کے تمام دعوے اور اعلانات بیسود ثابت ہوئے اور بلآخر انہیں استعفی دینا پڑا۔

The post لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے مستعفی ہونے کے بعد امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ،ڈالر 4ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

کراچی(آن لائن)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہو گئی جبکہ ڈالر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چار ماہ کی کم سطح 155.78 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.90 روپے میں فروخت ہوا جو کہ پیر کے روز 156 روپے میں دستیاب تھا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی 155.85 روپے میں فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ 2019 میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔ جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔ اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔

The post انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ،ڈالر 4ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ،جانتے ہیں خرابی کی وجہ کیابنی؟

اسلام آباد(آن لائن) زیر سمندر انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آئی خرابی کو ٹھیک کیے جانے کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) خرم علی مہران نے کہا ہے کہ زیرسمندر 2 فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ ٹھیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔گزشتہ روز انٹرنیشنل

سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح سے متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خرابی پر پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ سب میرین کا فالٹ جلد دور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور امید ہے خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا جس کے بعد صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

The post پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ،جانتے ہیں خرابی کی وجہ کیابنی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے،ناگالینڈ کے بعد بھارتی ریاست منی پور کے مہاراجہ نے بھارت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں کا بھارت سے آزادی کا اعلان ، منی پور ریاست کونسل کا بھی قیام،نجی ٹی وی کے مطابق مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا کے نمائندوں نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منی پور ریاست کی جلا وطن حکومت کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ منی پور کونسل یامبین بائرن اور وزیرخارجہ و دفاع نارنگبام سمرجیت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے انڈیا میں ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں، مودی کے شدت پسندانہ خیالات کی وجہ سے ان کے ساتھ رہنا ناممکن ہے۔اس موقع پر انہوں نے منی پور کے مہاراجہ کی دستخط شدہ دستاویز بھی دکھائیں جس میں انہیں منی پور کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔مہاراجہ منی پور کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا ہی ہماری نئی اور آزاد ریاست کے حکمران ہوں گے۔منی پور کونسل کے نمائندوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ منی پور کے لوگ بھارت کے جابرانہ قوانین میں رہنے پر مجبور ہیں اور وہاں پر بھارتی فوج کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں جس کے باعث ریاست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات عام ہیں۔بھارتی فوج کی جانب سے منی پور میں گزشتہ 10 سالوں میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد قتل کیے جاچکے ہیں جب کہ 1500 سے زائد افراد غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید ہیں۔منی پور کونسل کے وزراء کا کہنا تھا بھارت نے منی پور پر زبردستی قبضہ کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ملکہ برطانیہ کو بھی قراردار پیش کی جائیگی۔یاد رہے کہ منی پور بھارت کے شمال مغرب میں واقعہ ایک چھوٹی سی ریاست ہے جس نے 1946 میں برطانوی ہند سے آزادی کا اعلان کیا تھا تاہم 1949 میں بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے وہاں شورش کا سلسلہ جاری ہے۔ا س سے پہلے ناگا لینڈ نے بھی بھارت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

The post ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے،ناگالینڈ کے بعد بھارتی ریاست منی پور کے مہاراجہ نے بھارت سے علیحدگی کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Tuesday, October 29, 2019

کرتار پور راہداری کا 9نومبرکو افتتاح ،اس تاریخی موقع پر بھارت سے کون کون سی اہم شخصیات پاکستان آئینگی؟فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرتار پور راہداری کا افتتاح 9نومبر کو ہونے جارہا ہے، اس تاریخی موقع پر 5 سو 75 سکھ یاتری گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر پہلی مرتبہ کرتار پور راہداری سے پاکستان میں دخل ہوں گے۔ان سکھ یاتریوں میں بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی شامل ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان آنے والے اس پہلے گروپ میں یونین وزیر ہردیپ پوری، ہرسمرت کور بادل، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن(ر) امریندر سنگھ اور دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔اس گروپ کی قیادت سابق وزیراعظم نہیں بلکہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر)امریندر سنگھ کریں گے۔

The post کرتار پور راہداری کا 9نومبرکو افتتاح ،اس تاریخی موقع پر بھارت سے کون کون سی اہم شخصیات پاکستان آئینگی؟فہرست سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگر آپ کے بچوں کا قد چھوٹا ہے تو پریشان مت ہوں بس یہ گھریلو ٹوٹکہ استعمال کریں اور پھر کمال دیکھیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل بیشتر والدین اپنے بچوں کے چھوٹے قد سے پریشان رہتے ہیں ، سکولوں میں بھی ایسے بچوں کو مختلف القابات سے پکارا جاتا ہے ، آپ پریشان نہ ہوں ،ہم آپ کو ایسا گھریلو ٹوٹکہ بتاتے ہیں جس سے بچوں کا

قددنوں کے اندر بڑھ جائیگا، 11کھجوریں رات کو پانی میں بھگو کر رکھیں ، صبح گٹھلیاں نکال کر دودھ شامل کر کے ملک شیک بنا لیں اور بچوں کو پلائیں ، کچھ ہی عرصے میں قد بڑھ جائیگا، بہت ہی کمال کا ٹانک ہے ، استعمال ضرور کریں ۔

The post اگر آپ کے بچوں کا قد چھوٹا ہے تو پریشان مت ہوں بس یہ گھریلو ٹوٹکہ استعمال کریں اور پھر کمال دیکھیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان اپنے ہی وزیروں سے ناخوش ،ترجمان وزیر اعظم بھی بول پڑے، اہم انکشاف کرڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وزیراعظم وفاقی وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، بیوروکریسی کمزور ہے اور کارکردگی اچھی نہیں دکھا رہی ،بیوروکریسی ڈری ہوئی ہے،لوگ نیب سے خوفزدہ ہیں۔ ملک میں مہنگائی،معیشت اور دیگرچیلنجز کا سامنا ہے،حکومت معاشی اصلاحات کے

لیے دن رات کام کررہی ہے ،،سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ عوام کے لیے کوششیں کرتے ہیں ،کچھ لوگ مغربی آقاوَں کو خوش کرتے ہیں ،18ویں ترمیم کے بعد اختیارات اور ذمہ داریاں صوبوں کو منتقل ہوئیں،سانحہ ساہیوال پر عدالتی فیصلہ ہوا ،ہمارا نظام تباہی کی طرف جارہا ۔

The post عمران خان اپنے ہی وزیروں سے ناخوش ،ترجمان وزیر اعظم بھی بول پڑے، اہم انکشاف کرڈالا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹی وی اینکرزکا احتجاج رنگ لے آیا، لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا ،حکومت ہاتھ ملتی رہ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا کے میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کے احکامات معطل ، نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ

میں جسٹس شاہد وحید نے کی جس میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا نے28 اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی لگائی تھی۔ اس کے علاوہ مرضی کے مہمان بلانے پر بھی پابندی عائد کی تھی، ساتھ ہی صحافیوں کو ٹی وی شو میں زیر بحث موضوع پر رائے دینےسے بھی روکا گیا۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا آرڈیننس کی دفعہ 27 کے تحت مخصوص حالات میں کسی ٹی وی پروگرام پر پابندی لگا سکتا ہے لیکن یہ ہدایت نامہ آئین کے آرٹیکل 9 سے متصادم ہے۔بعدازاں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا کا ہدایت نامہ معطل کیا جائے اور صحافیوں کے ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی کےاحکامات کالعدم دیئے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد ٹی وی شوز کرنے والے اینکرز کے دوسرے شوز میں بطور مہمان تجزیہ کار شرکت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

The post ٹی وی اینکرزکا احتجاج رنگ لے آیا، لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا ،حکومت ہاتھ ملتی رہ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مہوش حیات کی فلم میں بے نظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی تصدیق

کراچی(این این آئی) تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔مہوش حیات نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سوانح حیات بہت بڑا عنوان اورایک پیچیدہ کردار ہے کیوں کہ یہ کہانی ایک عظیم شخصیت کی ہے، میں بے نظیر بھٹو سے بہت محبت اوران کا احترام کرتی ہوں کیوں کہ وہ میری

آئیڈیل ہیں یہی وجہ ہے کہ میرے لئے ان کی زندگی کی کہانی بہت متاثر کن ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسل کے لئے ضروری ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی قربانی ، جدوجہد اور اْن کی طرز زندگی کو دیکھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم رہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے اس کے پیچھے اْن کی طویل جدو جہد ہے، اْن کے ساتھ زندگی میں کیا کچھ ہوا اسے دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

The post مہوش حیات کی فلم میں بے نظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی تصدیق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شوبزمیں ڈگری سے زیادہ خداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے ،جویریہ سعود

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ جویریہ سعود نے کہاہے کہ اپنی چھت کسی بھی شادی شدہ خاتون کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے ،ہم نے اپنا گھر بڑی محنت سے تیار کیا ہے اور اس کی ایک ایک چیز بڑی محبت سے خریدی اورترتیب دی ہے ،شوبزمیں ڈگری سے زیادہ آپ کوخداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ اپنا ذاتی گھر ہوتو آپ دل و جان سے اسکی خوبصورتی پر

توجہ مرکوزکرتے ہیں۔ گھرتیار کرنا جس قدرمحنت طلب کام ہے یہ گھر بناکرپتہ چلا ہے ۔ سعود نے گھر کی تیاری میں دن رات ایک کیا ہے اورتب جا کر اس کی تکمیل ہوئی اور اس کی تزئین وآرائش اس سے زیادہ مشکل مرحلہ تھا۔ جویریہ سعود نے کہا کہ فن کسی کی میراث نہیں ہوتااور نہ ڈگریوں سے فن پر عبور حاصل ہو سکتا ہے بلکہ یہ کسی بھی انسان میں خداد صلاحیت ہوتی ہے اوروہ مسلسل کام کر کے اس میںنکھار پیدا کرتا ہے ۔

The post شوبزمیں ڈگری سے زیادہ خداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے ،جویریہ سعود appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئی لڑکیاں میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کاسن کر گھبراتی ہیں ، میرا

لاہور(این این آئی )فلمسٹارمیرانے کہا ہے کہ میں شوبز میں نئی آنے والی لڑکوںکی ہر ممکن رہنمائی اورپروموٹ کروں گی، نئی لڑکیاں میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کاسن کر گھبراتی ہیں اوراسی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیتی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میرا ان اداکارائوں کو مشورہ ہے کہ انہیں مجھ سے خوفزدہ

ہونے کی ضرورت نہیں ، میں ا ن کیلئے ایک اچھی رہبر ثابت ہو سکتی ہوں کیونکہ میں نے مشکلات کا دوردیکھا ہے اورمحنت اور جدوجہد کے بعدفلم انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے۔میر انے کہا کہ بعض لڑکیاں کسی فلم میں میرا ٹائٹل رول دیکھ کرفلم نہیں کرتیںجو بذات خود شکست ماننا ہے ، سینئرز کے کساتھ کام کرنے سے آپ کو تجربہ ملتاہے ۔

The post نئی لڑکیاں میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کاسن کر گھبراتی ہیں ، میرا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مجھے ’’ کوڈو‘‘ کانام حاجی البیلامرحوم نے دیاتھا : جاوید کوڈو

لاہور( این این آئی)نامور اداکارجاوید کوڈونے کہا ہے کہ مجھے ’’ کوڈو‘‘ کانام حاجی البیلامرحوم نے دیاتھا اورانہوںنے کہاتھاکہ اسی نام میں برکت پڑے گی ،چھوٹے قدرکی وجہ سے زندگی میں بڑی مشکلات آئیں لیکن میں نے ان کا سامنا کیا اوراللہ تعالیٰ نے مجھے پوری دنیا میں ایک پہچان دی ۔ایک انٹرویو میں جاوید کوڈو نے کہاکہ میں دنیا میں سب سے زیادہ سفر کرنے والا چھوٹے قدکافنکار ہوں اور میرے 7پاسپورٹس کے صفحات ویزوں کی سٹیم پس سے بھر چکے ہیں۔ جاوید کوڈو نے کہاکہ پہلے

لوگ طرح طرح کے جملے کستے تھے لیکن جب مجھے عزت ملی تولوگ مجھے جھک کر ملنے لگے اوریہ سب رب تعالیٰ کی ذات کی مہربانی ہے ۔ جاوید کوڈونے بتایاکہ میری شادی پر اتنے لوگ آئے تھے کہ ایسا لگ رہا تھاکہ ا س روزلاہورمیں صرف میری بارات ہی ہے ،رش زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ مجھے ہاتھوں میں اٹھا کرآگے سے آگے پہنچا رہے تھے اور یہ منظر دیدنی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کی شادیاں کر چکا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے دادا او رناناکا رتبہ بھی عطا کیا ہے ۔

The post مجھے ’’ کوڈو‘‘ کانام حاجی البیلامرحوم نے دیاتھا : جاوید کوڈو appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عدالت کیخلاف خبرچلانےوالے چینلز کا لائسنس معطل کرنے کا حکم

اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیا توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کیخلاف خبرچلانےوالے چینلز کا لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو عدالتی حکم پر مختلف چینلز کے اینکرزپیش ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیمرا کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کانام استعمال کرکے پیمرانے حکم جاری کیا اگر عدالتی حکم پرابہام تھا تو درخواست عدالت میں دیتے.چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ چیئرمین پیمرا کے پاس اختیارات ہیں لیکن آپ نے پیمرا کی کس شق پر عمل درآمد کیا؟چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا کام واضح ہونا چاہئے مگر پیمرا ہر چیز عدالت پر ڈال دیتا ہے اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے توپیمراقانون کے مطابق فیصلہ کرے.جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ میرے خلاف کوئی غلط خبر چلی تو میں ایکشن نہیں لوں گا؟ ایک غلط خبر چلا کر کہا گیا کہ نواز شریف کیس میں پیسہ چلا ہے جوخبرچلائی گئی اس سے زیرالتواکیسز کی شفافیت پرسوال اٹھتا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا کیسے کہہ سکتا ہے کہ ٹی وی چینلزکے مہمان کون ہوں گے ایک معاملہ دوسرے پر ڈال دینے کا ٹرینڈ چل رہا ہے.چیف جسٹس نے چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کیخلاف خبرچلانےوالے چینلزکالائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے .عدالت نے کہا کہ اوپن عدالت میں دونوں ٹاک شو چلائے جائیں گے جبکہ پروگرامز کی ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلی گئی۔

The post عدالت کیخلاف خبرچلانےوالے چینلز کا لائسنس معطل کرنے کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فضل الرحمن ،عمران خان کے استعفیٰ پر بات تو کیا سوچنابھی چھوڑ دیں، حکومت نے آزادی مارچ کے شرکا کیساتھ کیا سلوک کرنیکا اعلان کردیا؟

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے لوگوں کو ویلکم کریں گے۔ اور انہیں فیئر ویل دے کر رخصت بھی کریں گے لیکن وزیر اعظم کے استعفیٰ پر بات تو کیا سوچنابھی چھوڑ دیں۔

جے یو آئی (ف) کے حکومت مخالف مظاہروں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مضبوط ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جے یو آئی (ف) مولانا فضل رحمان کے پرامن احتجاج کا خیرمقدم کریگی کیونکہ پی ٹی آئی ہمیشہ عوام کے جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جمہوری حق ہے کہ وہ احتجاج کریں اور اگر وہ پر امن طریقے سے احتجاج کرتے ہیں تو تحریک انصاف کی حکومت ان کے حقوق غصب نہیں کرسکتی ہے۔وزیر نے کہا کہ حکومت نے حکمت عملی تیار کی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف حزب اختلاف میں تھی اور حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کرتی تھی تو ماضی کی کرپٹ حکومت نے ہماری پارٹی کے ممبروں کو گرفتار کیا اور دھرنا مظاہرین کے لئے رکاوٹیں کھڑی کردیں لیکن اب پی ٹی آئی کی حکومت حزب اختلاف کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی اور انہیں پرامن آزادی مارچ کی اجازت دے گی۔انہوں نے مزید افسوس کا اظہار کیا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نام نہاد آزادی مارچ کا آغاز کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو موزوں انداز میں اجاگر کررہے ہیں جو ملک دشمنوں کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگر مولانہ اسلام آباد میں پر امن آزادی مارچ کریں گے تو پی ٹی آئی کی حکومت ان کے احترام کے ساتھ ان کی مدد کرے گی۔

The post فضل الرحمن ،عمران خان کے استعفیٰ پر بات تو کیا سوچنابھی چھوڑ دیں، حکومت نے آزادی مارچ کے شرکا کیساتھ کیا سلوک کرنیکا اعلان کردیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سیلفی کا اندھا شوق، ایشیائی لڑکی دبئی میں عمارت کی 17 ویں منزل سے گر کرہلاک

دبئی(این این آئی)پْرخطر سیلفی کا شوق اب تک کئی جانیں گنوا چکا ہے۔ آئے روز سیلفی لیتے لوگوں کی اموات کی خبروں کے باوجود اس رحجان میں کمی نہیں آئی۔ ایسی ایک خبر دبئی سے آئی ہے جہاں ایک ایشیائی لڑکی کو سیلفی کی قیمت میں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک 16 سالہ لڑکی دبئی کی کثیر منزلہ عمارت کی 17 ویں منزل پر سیلفی بنانے لگی تو اس کی کرسی پھسل گئی اور وہ زمین پر جا گری۔لڑکی الشیخ زید روڈ پر واقع ایک ٹاورپر سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر والوں

کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی کے کنارے بیٹھ کر سیلفی بنانے لگی تو اس کی کرسی پھسل گئی۔دبئی پولیس نے بتایا کہ لڑکی اپارٹمنٹ کے بالکونی میں واقع رکاوٹ کے کنارے پر ایک کرسی پر کھڑی سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس نے موقع پر موجود لڑکی کی ہمیشرہ نے بتایا کہ اس کہ بہن کرسی پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی جس کے نتیجے میں کرسی الٹ گئی اور وہ کئی فٹ گرتی ہوئی زمین پر جا لگی۔دبئی پولیس میں سیکیورٹی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل فیصل القاسم نے شہریوں پر کثیر منزل عمارتوں میں سیلفی لینے کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

The post سیلفی کا اندھا شوق، ایشیائی لڑکی دبئی میں عمارت کی 17 ویں منزل سے گر کرہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن میں ہماری فوج شام میں موجود رہے گی،امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قتل کے باوجود شام میں سیکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن کے تحت شام میں امریکی فوج موجود رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسپر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی شام میں تیل کے ذخائر داعش کے ہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے امریکا ان کی نگرانی جاری رکھے گا۔انہوں نے

اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر داعش کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کا مشن جاری رکھے گی۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس طاقت ، عزم اور خواہش ہے کہ جو بھی امریکی عوام کو نقصان پہنچائے کی کوشش کرتا ہے اس کا تعاقب کیا جائے گا۔مارک ایسپر نے کہا کہ البغدادی اس وقت ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا جب اس نے خود کو دھماکہ خیز بیلٹ اڑا دیا۔اْنہوں نے اعلان کیا کہ البغدادی کے قتل کی کچھ ویڈیوز چند دن میں جاری کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ داعش کے مقتول لیڈر البغدادی باقیات مناسب طور پر ٹھکانے لگا دی گئی ہیں۔

The post دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن میں ہماری فوج شام میں موجود رہے گی،امریکا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت کی رینجرز بلانے کی تیاریاں ،عمران خان کے مقابلے میں فضل الرحمن اپنے ساتھ کتنے لوگ لا رہے ہیں؟حیرت انگیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی(ف) کا معاہدہ انتظامیہ سے ہوا ہے ، ظاہر ہے وہ انتظامیہ سے ہی ہونا تھا، وزیراعظم نے تو دستخط نہیں کرنا تھے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی(ف) کی جانب سے یہ کہناکہ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بچگانہ بات ہے۔لیکن جے یو آئی کومعاہدے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ رینجرز طلب کی جائے گی کیونکہ ایک دو لاکھ آدمی جب آرہے ہوتے ہیں تو پھر ایسا ہوگا، حکومت بوکھلا ہٹ کا نہیں البتہ دباؤ کا شکار ضرور ہے ۔ ہارون الرشید نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اندر سے تقسیم ہے کیونکہ شہبازشریف نہیں چاہتے کہ اتنا بڑا ہنگامہ ہو، وہ مفاہمت پسند سیاست دان ہیں۔انہوں نے آزادی مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مل کربھی دو لاکھ افراد آجاتے ہیں تو مسئلہ ہوسکتا ہے ، عمران خان اپنے دھر نے میں اتنا لوگ نہیں لا سکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت اچھی نہیں ، اللہ انہیں صحت دے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن والوں میں کرپٹ لوگ ہیں لیکن عمران خان کے آس پاس بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں۔ پیمرا کے حکم نامے کے حوالے سے ہارون الرشید نے کہا اس حکم کی وجہ نا سمجھی ہے ،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ فلاں نہیں جائے گا فلاں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی میڈیا کوکنٹرول کرنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔

The post حکومت کی رینجرز بلانے کی تیاریاں ،عمران خان کے مقابلے میں فضل الرحمن اپنے ساتھ کتنے لوگ لا رہے ہیں؟حیرت انگیز دعویٰ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2 دن باقی اور حکومت مستعفی! فضل الرحمن کے پلان بی اور سی پر عمل درآمد سے پہلے ہی عمران خان کو مستعفی ہونے کا پیغام پہنچادیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عطاالرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی حکومتی وزیروں کے پسینے چھوٹ گئے ہیں اور یہ 31اکتوبر تک مستعفی ہو جائے گی۔ہمیں پلان بی اور سی پر عمل کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی کیونکہ حکومتی ترجمان

کی زبانیں لڑکھڑانا شروع ہو گئی ہیں۔مولاناعطا الرحمن نے کہا کہ حکومتی وزیر اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ 31اکتوبر کا سیلاب اسلام آباد داخل ہوتے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ اسلام آباد کی طرف گامزن ہے اور اس وقت ملتان میں داخل ہو چکا ہے ۔

The post 2 دن باقی اور حکومت مستعفی! فضل الرحمن کے پلان بی اور سی پر عمل درآمد سے پہلے ہی عمران خان کو مستعفی ہونے کا پیغام پہنچادیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات ، ڈیموکریٹس کا باقاعدہ ووٹنگ کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات پر رواں ہفتے پہلی باضابطہ ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی سپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے کہا کہ یہ ووٹنگ صدر

اور ان کے وکیل کے لیے آئندہ ہونے والے عمل کے حقوق کا تعین کرے گی۔نینسی پلوسی اور دیگر ڈیموکریٹ رہنماؤں کی جانب سے آئندہ جمعرات کو پلان کی گئی ووٹنگ صدر کے مواخذے کے لیے نہیں بلکہ مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات کے لیے بنیادی اصول و ضوابط بنانے کے لیے ہے۔نینسی پلوسی کا کہنا تھا ایوان نمائندگان میں پیش ہونے والی قرارداد سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس معاملے میں آگے بڑھنے کا واضح راستہ متعین ہو سکے گا۔وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے اس پر اپنا درِعمل دیتے ہوئے کہاکہ ووٹنگ کے منصوبے نے صدر ٹرمپ کے اس بیانیے کی تصدیق کر دی ہے کہ ‘ڈیموکریٹس غیر مجاز مواخذے کی کارروائی کر رہے ہیں۔پریس سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ نینسی پلوسی کی پارٹی صدر کو مناسب قانونی حق دینے سے انکار کر رہی ہے اور ان کی خفیہ اور بند دروازوں کے پیچھے کارروائی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔گذشتہ ہفتے چند ریپبلیکن رہنماؤں نے اس حوالے سے ہونے والی کارروائی میں یہ کہتے ہوئے خلل ڈالا کہ بند کمروں میں ہونے والی تحقیقات میں شفافیت کا فقدان ہے۔

The post ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات ، ڈیموکریٹس کا باقاعدہ ووٹنگ کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب کی البغدادی کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کی تحسین

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایاہے کہ سعودی حکومت نے دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شکست دینے کی کوششوں کی کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے البغدادی کو اس کے بدترین انجام سے دوچار کرنے کا وعدہ پورا کردکھایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ سعودی حکومت اس خطرناک دہشت گرد تنظیم کے جنگجوئوں کا تعاقب جاری رکھنے کی امریکی انتظامیہ کی عظیم کاوشوں کو

سراہتی ہے۔ اس گروپ نے پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔ اور اسلام کا اصل چہرہ مسخ کیا۔ یہ گروپ سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں بنیادی انسانی اقدار کے منافی مظالم اور جرائم کے ارتکاب کا مرتکب ہوا ہے۔ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی حکومت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، اس کے ذرائع آ مدن بند کرنے اور اس کے خطرناک مجرمانہ نظریہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں خصوصا امریکا کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

The post سعودی عرب کی البغدادی کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کی تحسین appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فرانس : مسجد کے باہر فائرنگ، دوافراد زخمی،حملہ آور گرفتار

پیرس (این این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے بایون کی مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم نے آتش گیر مادہ بھی پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ 84 سالہ شخص کو بایون کی مسجد (پیرنیسیز اٹلانٹک) کے سامنے فائرنگ کے بعد پکڑ لیا گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے

والوں کو  ہسپتال منتقل کردیا۔ملزم نے مبینہ طور پر ایک آگ لگانے والا مادہ بھی پھینکا جس سے مسجد کے احاطے میں آگ لگ گئی، تاہم فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ حملے کے بعد مسجد کے اطراف سیکورٹی لگادی گئی۔فرار ہونے والے ملزم کو اینٹی کرائم اسکواڈ (بی اے سی) نے سینٹ مارٹن ،ا ڈی سیگنانکس (لنڈیز) قصبے سے گرفتار کیا۔ ملزم کے گھر اور اطراف میں آپریشن جاری ہے۔

The post فرانس : مسجد کے باہر فائرنگ، دوافراد زخمی،حملہ آور گرفتار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ابوبکر البغدادی کی لاش سمندر برد کرد گئی ،پینٹا گون

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ شدت پسند گروہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے مفرور رہنما ابوبکر البغدادی کی گرفتاری کے لیے شام میں کیے گئے آپریشن کے دوران دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جائنٹ چیف آف سٹاف چیئرمین جنرل مارک میلی کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ایک محفوظ مقام’ پر منتقل کر دیا گیا ۔جنرل میلی نے میڈیا کو بتایا کہ ابوبکر البغدادی کی باقیات کو ایک محفوظ مقام تک لایا گیا تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ان کی

شناخت کو یقینی بنایا جا سکے۔ شناخت کے بعد ان کی باقیات کو ٹھکانے لگا دیا گیا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال ان کی موت کی فوٹیج کو شیئر کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔جب جنرل میلی سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا جس میں انھوں نے دعوی کیا تھا کہ البغدادی ہلاک ہونے سے قبل روئے تھے تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس کے متعلق نہیں پتا کہ یہ معلومات کہاں سے آئی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ بات شاید یونٹ کے ممبران سے براہ راست بات چیت میں سامنے آئی ہو گی۔

The post ابوبکر البغدادی کی لاش سمندر برد کرد گئی ،پینٹا گون appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے، چین

بیجنگ(این این آئی)چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ریاستوں کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فورم کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں ایشائی امور کے

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاؤ وین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین ایف اے ٹی ایف کو کسی ایک ملک کی جانب سے سیاست کی نظر کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کچھ ممالک پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتے ہیں ان کے کچھ سیاسی مفادات ہیں اور چین ان کے خلاف ہے۔پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کا راستہ روکا، ہم نے بھارت اور امریکا پ واضح کردیا ہے کہ ہم یہ نہیں کرسکتے یہ ایف اے ٹی ایف کے مقصد سے ماورا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا مقصد کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے حمایت فراہم کرنا تھا، پاکستان موثر طریقے سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہا ہے اورچین دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور نظام کو مضبوط بنانے میں اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔چینی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے بجائے ایف اے ٹی ایف اراکین کو چاہیے کہ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔

The post ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے، چین appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈالنے نہیں دینگے،چین نے بھارت اور امریکہ پر واضح کردیا

بیجنگ(این این آئی)چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ریاستوں کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فورم کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سیاست کی نذرنہیں کرنا چاہیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں ایشائی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاؤ وین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین ایف اے ٹی ایف کو کسی ایک ملک کی جانب سے سیاست کی نظر کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کچھ ممالک پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتے ہیں ان کے کچھ سیاسی مفادات ہیں اور چین ان کے خلاف ہے۔پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کا راستہ روکا، ہم نے بھارت اور امریکا پر واضح کردیا ہے کہ ہم یہ نہیں کرسکتے یہ ایف اے ٹی ایف کے مقصد سے ماورا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا مقصد کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے حمایت فراہم کرنا تھا، پاکستان موثر طریقے سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہا ہے اورچین دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور نظام کو مضبوط بنانے میں اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔چینی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے بجائے ایف اے ٹی ایف اراکین کو چاہیے کہ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔

The post پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈالنے نہیں دینگے،چین نے بھارت اور امریکہ پر واضح کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چلتی گاڑی میں جوڑے کی نازیبا حرکات،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی ایک سڑک پر چلتی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر  جوڑا نازیبا حرکات کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پیچھے آنے والی گاڑی میں موجود شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کردی۔ یہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد وائرل ہو گئی جس پر لوگ شدید تنقید کررہے ہیں۔بظاہر یہ ویڈیو ابتدا میں ایک ٹویٹر صارف نے شیئر کی تھی جسے اس نے بعد میں ڈیلیٹ کردیا لیکن اس سے قبل ہی لوگوں نے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے

سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو میں جوڑے کو نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ یہ کلپ دوسری چلتی کار سے فلمایا گیا ہے۔ٹویٹر کے ایک اور صارف نے بھی اس گاڑی کی تصاویر شیئر کیں۔صارف نے کہا کہ یہ کار سڑک پر بہت برے انداز سے جا رہی تھی اور اس کی سپیڈ بھی بہت زیادہ تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹویٹر صارفین نے اسے ہزاروں بار شیئر کیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملاجلا ردِعمل سامنے آیا۔

The post چلتی گاڑی میں جوڑے کی نازیبا حرکات،ویڈیو وائرل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صائمہ اظہر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلیں

لاہور( این این آئی) اداکارہ و ماڈل صائمہ اظہر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلیں ۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں ان کا کوئی بھی میچ دیکھنا نہیں بھولتی ۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں بطور ٹی ٹونٹی کپتان آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی پہلی سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کرے ۔بابراعظم میں ایک بڑے بیٹسمین کی تمام خوبیاں موجود ہیں ۔

The post صائمہ اظہر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رابی پیرزادہ کی حکومت سے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی اپیل

لاہور( این این آئی)گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے حکومت سے لاہور سمیت ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ،اب اعلانات اور دعوئوں سے آگے بڑھ کر عملی کام کرکے بھی دکھایا جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ میرے پڑوسی کے بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا تھا لیکن لاہور جیسے شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتیں نا پید ہیں اوراس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ کتے کی کاٹے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

The post رابی پیرزادہ کی حکومت سے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی اپیل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Monday, October 28, 2019

مولانا فضل الرحمن پر جان لیوا حملے کا خطرہ ’’را‘‘اور ’’این ڈی ایس ‘‘ نے کس سے رابطہ کرلیا؟ محکمہ داخلہ نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری ،نجی ٹی وی کےمطابق پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘ ‘اور افغان ایجنسی ’’این ڈی ایس‘ ‘جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہےکہ ’’را‘‘ اور’ ’این ڈی ایس‘‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے جب کہ سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کردیا۔

The post مولانا فضل الرحمن پر جان لیوا حملے کا خطرہ ’’را‘‘اور ’’این ڈی ایس ‘‘ نے کس سے رابطہ کرلیا؟ محکمہ داخلہ نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اس دفعہ اس لڑکی کا انتخاب خود کروں گا جس سے شادی کرنی ہو

کراچی(این این آئی) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی ہے۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شہریار منور نے رواں سال کی ابتدا میں ہالہ سومرو نامی دوشیزہ سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ منگنی کی تقریب بھی کراچی میں سادگی سے کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔شہریار منور نے حال ہی میں منگنی ٹوٹنے کی تصدیق اپنے انٹرویو

میں کی جب ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں میز بان کی جانب سے شہریار منور سے سوال پوچھا گیا کہ کوئی ایسا جرات مندانہ کام جو آپ نے کیا ہو۔جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ اپنی زندگی میں کیا گیا ایک ہی جرات مندانہ کام یہ ہے جب میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ ایک بار آپ کے کہنے پر منگنی کرلی اور پھر آپ ہی نے یہ منگنی ختم کی لیکن اس بار جس لڑکی سے میں شادی کرنا چاہوں گا اس کا انتخاب میں خود کروں گا۔

The post اس دفعہ اس لڑکی کا انتخاب خود کروں گا جس سے شادی کرنی ہو appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نمرتا قتل کیس میں ڈرامائی پیشرفت،ڈی این رپورٹ سامنے آگئی،جانتے ہیں کپڑوں پر کس کے نشانات ملے؟

لاڑکانہ(این این آئی) بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی ڈی این رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔نمرتا کی ڈی این ای رپورٹ لمس جامشو رو کی فرانزک لیبارٹری سے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نمرتا کے جسم کے نمونوں اور کپڑوں پر ایک مرد کے ڈی این ای سیمپل کے نشانات ملے ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا نمرتا کی ڈی این ای رپورٹ متعلقہ تھانے

کو مل چکی ہے جو عدالت میں پیش کی جائیگی۔لاڑکانہ پولیس نے واقعے کے فوری بعد 17ستمبر کو دو پارسل میں ڈی این ای سیمپل فرانزک لیب کو ارسال کیے تھے جس میں ایک پارسل میں جسم کے اجزا اور دوسرے پارسل میں نمرتا کے کپڑے شامل تھے۔ ڈی این ای رپورٹ کے مطابق نمرتا کے جسم کے نمونوں اور کپڑوں پر ایک مرد کے ڈی این ای سیمپل کے نشانات ملے ہیں۔

The post نمرتا قتل کیس میں ڈرامائی پیشرفت،ڈی این رپورٹ سامنے آگئی،جانتے ہیں کپڑوں پر کس کے نشانات ملے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ذاتی مصروفیات کیوجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پارہی : مدیحہ شاہ

لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ مجھے شوبز کی وجہ سے عزت اور مقام ملاہے پھر میں کیسے خود کو اس سے الگ کر سکتی ہوں ،ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پارہی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شاہ نے کہا کہ اس وقت بھی میرے پاس ٹی وی اور فلموں میں کام کرنے کی پیشکش

موجودہے لیکن میں اپنی کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کسی سے ایسی کوئی کمٹمنٹ نہیں کرنا چاہتی جسے میں پورا نہ کر سکوںاس لئے میری شوبز سے دوری عارضی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں پی ٹی وی نے مجھے مدیحہ شاہ بنایا اور میں کیرئیر کے آغاز میں سپورٹ فراہم کرنے والے تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں۔

The post ذاتی مصروفیات کیوجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پارہی : مدیحہ شاہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...