Pages

Tuesday, October 29, 2019

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن میں ہماری فوج شام میں موجود رہے گی،امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قتل کے باوجود شام میں سیکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن کے تحت شام میں امریکی فوج موجود رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسپر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی شام میں تیل کے ذخائر داعش کے ہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے امریکا ان کی نگرانی جاری رکھے گا۔انہوں نے

اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر داعش کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کا مشن جاری رکھے گی۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس طاقت ، عزم اور خواہش ہے کہ جو بھی امریکی عوام کو نقصان پہنچائے کی کوشش کرتا ہے اس کا تعاقب کیا جائے گا۔مارک ایسپر نے کہا کہ البغدادی اس وقت ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا جب اس نے خود کو دھماکہ خیز بیلٹ اڑا دیا۔اْنہوں نے اعلان کیا کہ البغدادی کے قتل کی کچھ ویڈیوز چند دن میں جاری کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ داعش کے مقتول لیڈر البغدادی باقیات مناسب طور پر ٹھکانے لگا دی گئی ہیں۔

The post دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن میں ہماری فوج شام میں موجود رہے گی،امریکا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...