Pages

Thursday, October 31, 2019

ریل گاڑی میں سلنڈر کہاں سے آئے؟ خوفناک حادثے کا ملبہ مسافروں پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سانحہ تیز گام ایکسپریس کی ذمہ داری مسافروں پر عائد کر دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈر جلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔دوسری جانب سینئر صحافی امین حفیظ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ

کوئی شیخ رشید یا ریلوے کے کسی دوسرے حکام سے یہ پوچھے کہ ریلوے کی جتنی ڈائننگ کاریں ہوتی ہیں جوکہ دوران سفر مسافروں کو چائے اور کھانا بنا کر دیتی ہیں ان کا چولہا کس پر چلتا ہے ؟ ان کا چولہا سلنڈر پر چلتا ہے اور ایک سلنڈر نہیں بلکہ اس میں چھ تک سلنڈر ہوتے ہیں ، چلتی ہوئی ٹرین پر سلنڈر کا استعمال نہایت ہی خطرناک ہے ۔ دوسری جانب اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 70ہوگئی ۔

The post ریل گاڑی میں سلنڈر کہاں سے آئے؟ خوفناک حادثے کا ملبہ مسافروں پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...