Pages

Thursday, October 31, 2019

میرے بیٹے نے پاک فوج میں جانے کے لیے بہت محنت کی حافظ حمد اللہ غیر ملکی قرار دیے جانے پر آبدیدہ،کیا کہہ دیا ؟ جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ حمد اللہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ حمداللہ کو آپ بوری میں ڈالیں جہاں چاہیں پھینک دیں لیکن اس ملک کی عزت و ناموس کیساتھ کھلواڑ نہ کریں۔ میرا بیٹا بہت محنت کرکے پاک فوج میں سلیکٹ ہوا ، فوج میں شامل ہونے والے نوجوان کو پتہ ہوتا ہے کہ میں ایسی فورس میں شامل ہو رہا ہوں جس میں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ انہوں نے دشمن سے

اور اپنے ملک کیلئے لڑنا ہے ۔ یہ کہہ کر حافظ حمد اللہ آبدیدہ ہو گئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آدمی کو جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔ میں جانتا ہوں اس سے میری قوم کا نقصان ہوا ، میری پارٹی کو بھی میری وجہ سے نقصان ہوا ہو گا لیکن میں جانتا ہوں میرے ساتھ ایسا کیوں کیا جارہا ہے ۔یہاں جو بولتا ہے دیوار سے لگا دیا جاتا ہے ۔

The post میرے بیٹے نے پاک فوج میں جانے کے لیے بہت محنت کی حافظ حمد اللہ غیر ملکی قرار دیے جانے پر آبدیدہ،کیا کہہ دیا ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...