Pages

Monday, October 28, 2019

ذاتی مصروفیات کیوجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پارہی : مدیحہ شاہ

لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ مجھے شوبز کی وجہ سے عزت اور مقام ملاہے پھر میں کیسے خود کو اس سے الگ کر سکتی ہوں ،ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پارہی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شاہ نے کہا کہ اس وقت بھی میرے پاس ٹی وی اور فلموں میں کام کرنے کی پیشکش

موجودہے لیکن میں اپنی کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کسی سے ایسی کوئی کمٹمنٹ نہیں کرنا چاہتی جسے میں پورا نہ کر سکوںاس لئے میری شوبز سے دوری عارضی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں پی ٹی وی نے مجھے مدیحہ شاہ بنایا اور میں کیرئیر کے آغاز میں سپورٹ فراہم کرنے والے تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں۔

The post ذاتی مصروفیات کیوجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پارہی : مدیحہ شاہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...