Pages

Monday, August 31, 2020

سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پاکستان کا شدید ردعمل ، کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے ،عالمی امن و خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری

نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کو بد نام کرنے کیلئے اس طرح کے واقعات میں اضافہ کسی بھی مذہب کی روح کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مذہبی منافرت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور عالمی امن و خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

The post سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پاکستان کا شدید ردعمل ، کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...