Pages

Saturday, August 29, 2020

بارشیں ، تاجکستان اور افغانستان کو ملانے والی واخان پٹی پر  موجود گاؤں بروغل میں فیسٹیول کب ہوگا؟نئی تاریخوں کا اعلان

چترال(این این آئی)حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کو ملانے والی واخان پٹی پر موجود آخری سرحدی گاؤں بروغل میں فیسٹیول کی تاریخ آگے بڑھادی گئی۔تفصیلات کے مطابق بروغل فیسٹیول 5 اور 6 ستمبر کو اَپر چترال کی وادی بروغل میں منعقدہونا تھا

تاہم سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ فیسٹیول 12 اور 13 ستمبر کو وادی بروغل میں منعقد ہوگا۔فیسٹیول میں یاک پولو، کرکٹ، فٹ بال، بْز کشی، میراتھن، دیگر روایتی کھیل اور موسیقی کی محفل منعقد ہوگی، اس فیسٹیول میں چترال کے دور دراز علاقوں سے کھلاڑی تبت کے پہاڑی علاقوں م?ں پائے جانے والے جنگلی بیل ‘یاک’ کے ذریعے بروغل پہنچتے ہیں۔فیسٹیول محکمہ سیاحت خیبر پختون خوا اور ضلعی انتظامیہ اَپر چترال کے تعاون سے منعقد ہوگا، یہ فیسٹیول سطح سمندر سے 13 ہزار 600 فٹ بلندی اور چترال سے 250 کلو میٹر دور منعقد ہوتا ہے۔وادی بروغل میں 30 کے قریب تازہ پانی کی مختلف جھیلیں بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس علاقے کی مخصوص اور منفرد جعرافیائی و علاقائی خدوخال کی وجہ سے بروغل فیسٹیول ایڈونچر ٹور ازم کے شائقین کے لیے انتہائی کشش کا باعث ہے جہاں سیاح دیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ گلیشیئرز، دریاؤں، ندی نالوں، جھیلوں، اونچے اونچے پہاڑی سلسلوں، متنوع جنگلی حیات اور قدرت کے دیگر سحر انگیز مناظر کا انتہائی قریب سے نظارہ کر سکتے ہیں۔

The post بارشیں ، تاجکستان اور افغانستان کو ملانے والی واخان پٹی پر  موجود گاؤں بروغل میں فیسٹیول کب ہوگا؟نئی تاریخوں کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...