Pages

Monday, August 31, 2020

یوم عاشور پر فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لوں گا،وزیراعظم عمران خان کا اعلان

اسلام آباد  (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یومِ عاشور کے موقع پر ملک میں امن و احترام ملحوظِ خاطر رکھنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر

ملک میں امن و احترام ملحوظ رکھنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں تاہم بدقسمتی سے اس دوران ایسے فتنہ گر عناصر کی شرانگیزیاں میرے علم میں لائی گئی ہیں جنہوں نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شرپسندوں کے اس گروہ سے حکومت نہایت سختی سے نمٹے گی۔

The post یوم عاشور پر فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لوں گا،وزیراعظم عمران خان کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...