Pages

Monday, August 31, 2020

بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان پھر شدیدجھڑپ

سرینگر(سائوتھ ایشین وائر)بھارت اور چینی فوجیوں کے ما بین پین گونگ جھیل کے قریب جھڑپیں ہو ئی ہیں۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق لائن آف ایکچول کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین تصادم کی اطلاعات ہیں۔ 29 اور 30 اگست کی رات کو پینگونگ جھیل کے جنوب میں اچانک چینی فوج کی

نقل و حرکت بڑھ گئی۔ سائوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج کے ترجمان کرنل امان آنند نے کہا کہ بھارتی فوج نے چینی فوجیوں کے اقدام کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوجیوں نے فوجی اور سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس نے یہاں کی صورتحال کو بدلنے کی ناکام کوشش کی۔

The post بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان پھر شدیدجھڑپ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...