کراچی،اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں یوم عاشور 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر پریڈی تھانہ میں بنام سرکار بذریعہ سب انسپکڑ محمود احمد درج کی گئی ہے،ایف آئی آر نمبر 797/2020 میں تقی جعفر ، سرمد علی اور دیگر عزاداران جلوس کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ایف آئی آرمیں کہاگیاہے کہ سب انسپکٹر محمد احمد پریڈی اسٹریٹ میں ساتھی پولیس اہلکار محمد طارق ، محمد اقبال اورامیر بخش کے ساتھ محرم الحرام میں اسپیشل انتظام پر معمور تھا کہ اس دوران جلوس عزاداری بمقام پریڈی اسٹریٹ جاپان پلازہ تبت سینٹر چوک صدر کراچی پہنچا ۔اس دوران نماز ظہرین کے بعد تقی جعفر نے عربی زبان میں دعا کراتے ہوئے صحابہ کرام ، امیر معاویہ رضی اللہ عنہ، حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کئے جس کی تصدیق اسپیشل برانچ کی انفارمیشن رپورٹ میں بھی کی گئی ہے ۔اس فعل سے سنی مسلک کے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات مجروح ہوئے ہیں اور ان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ ملزم کا یہ فعل تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے ت پ کی حد کو پہنچتا ہے ۔
لہذاملزم تقی جعفر ولد نامعلوم اور پرمٹ ہولڈر سرمد علی و دیگر مزکزی جلوس عزاداران 10 محرم الحرام کے خلاف مقدمہ ہذا زیر دفعہ 295 اے ت ب قطع کی جا کر برائے آئندہ تفتیش ایس آئی او کے سپرد کی جاتی ہے ۔ ایف آئی آر کی نقول حسب قاعدہ تقسیم ہونگی ۔
دریں اثنا ء وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ملک میں عاشورہ کے پرامن اختتام پر قوم کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں ،مجھے اطلاع ملی کہ کچھ عناصر نے فرقہ واریت کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کی ،وزیراعظم نے کہاکہ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔
The post کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں صحابہ کرامکیخلاف گستاخانہ الفاظ کا استعمال ،پورے ملک میں ہنگامہ برپا، وزیر اعظم عمران خان کابھی سخت ایکشن appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment