Pages

Friday, August 31, 2018

جب صحافی نے آصف علی زرداری سے کہا آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے تو سابق صدر نے ایسا کیا جواب دیا جس نے وہاں کھڑے ہر شخص کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹر میں واپس آتا ہوں ۔جمعہ کو بینکنگ کورٹ آمد کے موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹر میں واپس آتا ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ صدر پاکستان کون بنے گا جس پر

انہوں نے کہا کہ اعتراز احسن صدر پاکستان بنیں گے، ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ کو یقین ہے کہ اعتراز احسن صدر پاکستان بنیں گے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اعتزاز احسن صدر بنیں۔صحافی کے سوال پر کہ زرداری صاحب کافی عرصہ بعد کورٹ میں ملاقات ہورہی ہے، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ بلائیں تو میں روز آجایا کروں گا۔

The post جب صحافی نے آصف علی زرداری سے کہا آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے تو سابق صدر نے ایسا کیا جواب دیا جس نے وہاں کھڑے ہر شخص کو ہنسنے پر مجبور کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...