لاہور (آن لائن) ملک بھر میں بے نامی اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد لاہور میں بے نامی کاروبار کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایف بی آر نے ایک عالیشان سٹور کے کاروبار کے عوض سٹور کے نام نہاد مالک ادریس کو 18 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس بھیجا۔
جس پر ادریس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی غریب مزدور ہے۔ اس کا کوئی کاروبار نہیں اسے نہیں علم کہ اس کے نام سے کس نے کاروبار شروع کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ادریس کا تعلق شاہدرہ سے ہے جبکہ بے نامی کاروبار بھی شاہدرہ میں ہے۔
The post ملک بھر میں بے نامی اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد لاہور میں بے نامی کاروبار بھی پکڑاگیا،عالیشان سٹورکا مالک’’غریب مزدور‘‘ نکلا،سنسنی خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment