Pages

Tuesday, April 30, 2019

سری لنکا میں پھرہوٹلوں،گرجاگھروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف، سعودی شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایات

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کے وزیرصحت نے کہاہے کہ انہیں اور سات دیگر عہدیداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ ایسٹر پر ملک میں ہوٹلوں اور گرجا گھروں میں حملے کرنے میں ملوث گروہ ایک بار پھر حملوں کی منصوبہ بندی بنا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرصحت راجیتا سیناراٹنا نے بتایاکہ حکومتی وزراکو ملک میں ہونیوالے خود کش حملوں میں وہ ممکنہ طورپر نشانہ بن سکتے ہیں۔دریں اثنا سری لنکا

میں پائی جانے والی کشیدگی اور غیریقینی صورت حال میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے وہاں پرموجود تمام سعودی شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کی طرف سے سری لنکا میں موجوداپنے شہریوں سے کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد پیدا ہونیوالے حالات میں سعودی باشندے سری لنکا کے قانون کا احترام کریں اورسیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے نئے اقدامات میں سری لنکا کی حکومت کا ساتھ دیں۔

The post سری لنکا میں پھرہوٹلوں،گرجاگھروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف، سعودی شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایک صحابیؓ جو نماز میں چوری چوری حضوراکرمﷺْ کودیکھا کرتے تھےمگر کیوں؟عشق و محبت کی حیران کن داستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نبی کریمﷺ کی ذات اقدس مسلمانوں کیلئے مرکز اور رب تعالیٰ سے تعلق کا وہ ذریعہ ہے جس کے بغیر کوئی شخص آخرت میں کامیابی کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین اور مبلغ اسلام محمد ثاقب رضا مصطفائی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت امام حسینؓ حضور اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھنے کیلئے مسجد نبویؐ میں تشریف لے گئے۔

آپؐ نے امامت شروع کی اورجب آپ سجدے میں گئے تو آپ کا سجدہ طویل ہو گیا، سجدہ کی طوالت اس قدر بڑھ گئی کہ اقتدا میں نماز پڑھنے والے صحابہؓ کو گمان گزرا کہ مبادا اللہ کا امر نہ آگیا ہو ، یعنی آپؐ سجدہ میں وصال نہ فرما گئے ہویا آپ ؐ پر سجدہ کی حالت میں وحی نہ نازل ہو نا شروع ہو گئی ہو۔ حضرت شداد بن حادؓ کہتے ہیں کہ میں بھی حضور اکرمؐ کی اقتدامیں نمازکی حالت میں تھا مگر جب سجدہ نے بہت زیادہ طوالت اختیار کر لی تو میں نے سجدے سے سر اٹھا کر دیکھا تو شہزادہ (حضرت امام حسینؓ)حضورﷺ کی پشت مبارک پر سوار ہیں اور جب نماز ختم ہوئی تو صحابہؓ نے عرض کی کہ یا رسول اللہﷺ ہم تو سمجھے تھے کہ شاید اللہ کا امر آگیا ہے یا وحی کا نزول ہو رہا ہےتو آقا کریمﷺ نے حضرت امام حسینؓ کی جانب اشارہ کر کے ارشاد فرمایا کہ یہ میری پشت پر سوار تھے۔ ثاقب رضا مصطفائی کہتے ہیں کہ حضوراکرمﷺ نے حضرت امام حسینؓ کی دلجوئی کیلئے سجدے کو طول دیا، میں یہاں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ یہ لکھا گیا کتابوں میں کہ نبی ؐ کا خیال آئے نماز کے دوران تو نماز ٹوٹ جاتی ہے، یہ کہنے والوں نے کہا اور لکھنے والوں نے لکھا ، اس پہ عقیدے بنے، میں بات نہیں کرتا کہ کون تھا، کس نے لکھا ، جس نے بھی لکھا اور انہوں نے باتیں کیں کہ نبیؐ کے خیال سے نماز ٹوٹتی ہے، میں ایک ہی بات پوچھتا ہوں کہ میرے رسولﷺ کے خیال میں کون تھا کہ

وہ سجدہ کو طول دے رہے تھے اور مجھے فتویٰ دو کہ رسول اللہﷺ کی نماز ہوئی ہے یا نہیں ہوئی؟صاحب! اگر نبی ؐ کے خیال میں امتی ہو تو نبیؐ کی نماز نہیں ٹوٹتی تو امتی کے خیال میں نبیؐ ہو تو پھر امتی کی نماز کیسے ٹوٹ سکتی ہے۔ باقی رہی بات خیال کی تو آئو حدیث کی کتاب بخاری شریف اٹھائو، حضرت کعب بن مالک ؓ ، یہ وہ صحابی ہیں جن کی بخشش ، جن کی توبہ کا اعلان اللہ تعالیٰ نے

قرآن کریم میں کیا ہے۔ حضرت کعب بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ ’’میں جب حضور اکرمﷺ کی امامت میں نماز کیلئے ان کے قریب ترین کھڑا ہوتا تو میرا مقصدیہ ہوتا تھا کہ میں نماز کے ساتھ حضور اکرمﷺ کی دید بھی کرتا رہوں‘‘۔ثاقب رضا مصفطائی کا کہنا تھا کہ حضور اکرمﷺ نے سجدہ طویل کر دیا اور خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے منبر چھوڑ دیا حضرت امام حسینؓ کیلئے تو پھر حضرت امام حسینؓ نے بھی اس کی لاج نبھائی نا کربلا میں۔

The post ایک صحابیؓ جو نماز میں چوری چوری حضوراکرمﷺْ کودیکھا کرتے تھےمگر کیوں؟عشق و محبت کی حیران کن داستان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

(ن)لیگ کے 3 معطل اراکین کا پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند، تصاویر سکیورٹی عملے کو جاری

لاہور(سی پی پی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند کردیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے عظمیٰ بخاری، اشرف رسول اور عبدالرئوف کی تصاویرسکیورٹی عملے کو جاری کردی ہیں۔

سکیورٹی عملے کو تینوں لیگی اراکین کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پابندی کے بعد تینوں لیگی اراکین رواں سیشن کے دوران اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث عظمیٰ بخاری، اشرف رسول اور عبدالرئوف کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

The post (ن)لیگ کے 3 معطل اراکین کا پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند، تصاویر سکیورٹی عملے کو جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست ،سپریم کورٹ نے سن لی ، بڑا ریلیف فراہم

اسلام آباد(سی پی پی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی نوازشریف نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جسے جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔نوازشریف کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، نظر ثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری

ضمانت میں توسیع کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی۔سپریم کورٹ نوازشریف کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے انہیں طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی جو 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

The post نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست ،سپریم کورٹ نے سن لی ، بڑا ریلیف فراہم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم کمپلینٹ سیل پر شہریوں کو ٹرخایا جانے لگا ، مسائل حل نہ ہونے پر افسران کو آخری وارننگ

پشاور(سی پی پی) خیبر پختونخوا میں وزیر اعظم کمپلینٹ سیل میں شکایات کے اندراج کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے اداروں کو بار بار تنبیہ کے بعد معاملات کو درست کرنے کے لئے آخری وارننگ دے دی گئی ہے۔ کمپلینٹ سیل میں خیبر پختونخوا کے 3 لاکھ کے قریب شہریوں نے رجسٹریشن کرائی، پورٹل پر 64 ہزار 729 شکایات درج کی گئیں، جن میں

سے 40 ہزار سے زائد کو حل کیا گیا جبکہ دیگر تاحال صرف فائلوں تک ہی محدود ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات تو درج کرتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔انتظامیہ کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، رہ جانے والی شکایات کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔ بہت سے افسران غیر سنجید گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکایات کو ماتحت عملے کے سپرد کر دیتے ہیں۔

The post وزیراعظم کمپلینٹ سیل پر شہریوں کو ٹرخایا جانے لگا ، مسائل حل نہ ہونے پر افسران کو آخری وارننگ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وہ مزدور جس کے ہاتھوں کو رسول کریمﷺ نے بوسہ دیا یہ شخص کیا کام کرتا تھا؟سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں مصروف مزدوروں کو حقیر سمجھنے والوں کیلئے دور نبویؐ کا ایمان افروز واقعہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم مئی 1886ء کو امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو پولیس نے اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے والے پرامن جلوس پر فائرنگ کر کے سینکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں کو حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکا دیا،

لیکن یہ تحریک ختم ہونے کے بجائے دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی جو آج بھی جاری ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینار، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،ملک کے مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کو تیز کرنے، مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے، قومی اداروں کی نجکاری کے خاتمے، مزدور دشمن قوانین کی منسوخی، ٹھیکیداری نظام کے خاتمے، تنخواہوں و اجرت میں اضافے سمیت مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں قومی سطح پر یوم مئی منانے کا آغاز 1973 ء میں وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کیلئے انقلابی لیبر پالیسی نافذ کی جس کے مطابق مزدوروں کو روزگار کا تحفظ دیا گیا او ر انہیں روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ان کے دور حکومت سے یکم مئی کو سرکاری تعطیل قرار دیاگیا، اس دن تمام سرکاری و غیر سرکا ری ادارے اور بنک بند رہتے ہیں۔ بے شک محنت کش اللہ تعالیٰ کا دوست ہوتا ہے، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدور کے حقوق پر بہت زور دیا۔ ایک بار ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اسکے ہاتھ کھردرے اور سخت تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے

اس شخص سے پوچھا کہ محنت اور مشقت کرتے ہو اس شخص نے بتایا کہ پہاڑوں کی چٹانیں کاٹ کر روزی کماتا ہوں، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس محنت کش کے ہاتھ چوم لیے۔ یکم مئی کے دن دنیا بھر کا دانشور طبقہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بڑے بڑے جلسے کا انعقاد کرتا ہے، لیکن افسوس کہ ان مزدوروں کو اس کی خبر ہی نہیں ہو تی، اور تقریباً 99 فیصد مزدور اس بات سے بالکل ناواقف رہتے ہیں

کہ سال میں ایک دن ایسا بھی آتاہے جو ان کیلئے خاص ہے، ان کیلئے خوشیاں منانے کا موقع ہے، چھٹیاں کرکے بال بچوں کے ساتھ گزارناہے جسے دنیا بھر میں ’’ مزدوروں کے عالمی دن ‘‘ کے طور پر منایا جاتاہے، لیکن ایک عام مزدور جو صبح چوک پر اپنی مزدوری کا انتظار کرتا ہے، صبح مزدوری کرتا ہے تو رات کو اس کا چولہا جلتا ہے۔ ۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ پاکستان مزدوروں کی خوشحالی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا‘‘۔ حکومت کو چاہئے کہ مزدور وں کے حالات میں بہتری کے لئے اقدامات اور ان کی اجرت و تنخواہوں میں مناسب اضافے کا اعلان کرے۔

The post وہ مزدور جس کے ہاتھوں کو رسول کریمﷺ نے بوسہ دیا یہ شخص کیا کام کرتا تھا؟سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں مصروف مزدوروں کو حقیر سمجھنے والوں کیلئے دور نبویؐ کا ایمان افروز واقعہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Violence in Venezuela: Maduro's Military Fights Guaido Uprising, Drives Over Civilian Protestors

Venezuelan opposition leader Juan Guaido took to the streets with a top activist and some heavily armed soldiers Tuesday, calling for the military to rise up and overthrow socialist leader Nicolás Maduro.

from CBNNews.com http://bit.ly/2GLeuPH

بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک،دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،سٹاک ہوم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ

نئی دہلی(آن لائن) بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے جس کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔اسٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 3.1 فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک ہوگیا ہے۔انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔

بھارت لڑاکا طیاروں، جنگی بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، آلٹریگنز اور بھاری ہتھیاروں پر بڑی رقم خرچ کر رہا ہے۔دوسری جانب سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں کروڑوں افراد 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھا پاتے ہیں لیکن بھارت غربت کے خاتمے کے بجائے مسلسل دفاعی بجٹ میں اضافہ کیے جا رہا ہے۔اسٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے کل دفاعی بجٹ میں بھارت کا حصہ 3.7 فیصد ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔بھارت کے دفاعی بجٹ میں اس اضافے کے باوجود بھارتی فوج نہایت کسمپرسی کی حالت میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔دو سال قبل بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔بعدا زاں بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا جبکہ تیج بہادر نے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

The post بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک،دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،سٹاک ہوم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک، گنے میں پانچویں اور چاول میں 11ویں نمبر پر ہے،حیرت انگیز انکشافات

فیصل آباد(آن لائن) ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)ڈاکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ گنے میں پانچویں اور چاول میں 11ویں نمبر پر ہے۔ ایوب ریسرچ نے شوگر کین کی 95فیصد ورائیٹز تیار کی ہیں اور سائنسدان کاشتکاروں کی سہولت کے لئے ہمہ وقت سر گرم عمل ہیں انہوں نے یہ بات شوگر کین ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں ”کماد کی منافع بخش کاشت“کے موضوع پر منعقدہ فارمرڈے سے خطاب کرتے ہوئے

کہی بطور مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لالہ طاہر رندھاوا‘ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکٹر جنرل(زراعت)پیسٹ وارننگ سید ظفر یاب حیدر،ڈائریکٹر شوگر کین ڈاکٹر نعیم گل،ماہرامراض کماد حافظ محمد ولایت علی خاں،ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول،سی ای او شوگر کین ریسرچ بورڈ ڈاکٹر شاہد افغان،محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور گنے کے کاشتکار بڑی تعداد میں موجود تھے انہو ں نے شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھادوں /بیچوں‘سورج مکھی پر سبسڈی کی بدولت کسانوں کو براہ راست فائدہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف فصلوں وپھلوں کی ریسرچ کے 25۔انسٹیٹیوٹس میں سے 11فیصل آباد جبکہ دیگر مختلف بارانی اضلاع میں قائم ہیں۔۔ڈائریکٹر شوگر کین ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے ملٹی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے گنے کے فصل کی پیداوار میں اضافہ کے اقدامات سے آگاہ کیا اور بعض مسائل کی نشاندہی کی۔انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی،پانی کی کمی،زمین کی ناہمواری گنے کی پیداوار میں کمی کی نمایاں وجوہات ہیں۔ماہر امراض کماد نے کماد کی بیماریاں اور ضرررساں کیڑوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے

بتایا کہ رتا روگ کماد کا کینسر ہے جبکہ کانگیاری سفید پتوں والی بیماری بھی گنے کی فصل پر حملہ کرتی ہے اور صحت مند بیج کی بدولت ہی ان بیماریوں پر قابا پایا جاسکتا ہے جبکہ ضرررساں کیڑوں کا بائیو لوجیکل کنٹرول بھی موجود ہے۔فارمرڈے کے دوران کاشتکاروں نے گنے کی فصل کی اوسط پیداوار،ٹیکنالوجی اور دیگر امور کے بارے میں سوال بھی کئے جن کے ماہرین نے مفصل جوابات دئیے۔

The post پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک، گنے میں پانچویں اور چاول میں 11ویں نمبر پر ہے،حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تعلیمی اداروں میں سالانہ تقاریب کے نام پر فحاشی پھیلائی جانے لگی، نجی کالج میں اساتذہ کا طالبات اور لیڈیز سٹاف کے ہمراہ گانوں پر ڈانس،ویڈیو وائرل ہو گئی

شورکوٹ چھاؤنی(آن لائن)تعلیمی اداروں میں سالانہ تقاریب کے نام پر فحاشی پھیلائی جانے لگی نجی کالج میں اساتذہ کا طالبات اور لیڈیز سٹاف کے ہمراہ گانوں پر ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی کے نجی ہائی کیریئر کالج میں گذشتہ روز سالانہ تقریب کے نام پر ڈانس پارٹی کاا نعقادکیا گیا۔جس میں پرنسپل سمیت مردانہ سٹاف طالبات اور لیڈی ٹیچر کے ساتھ

گانوں پر ڈانس کرتے رہے جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس سے والدین اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی مگر محکمہ تعلیم نے اس پر ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر تعلیم پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی کالجز میں سالانہ تقاریب کے نام پر ایسی ڈانس پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے اور ایسے کالجز کو فی الفور بند کیا جائے۔

The post تعلیمی اداروں میں سالانہ تقاریب کے نام پر فحاشی پھیلائی جانے لگی، نجی کالج میں اساتذہ کا طالبات اور لیڈیز سٹاف کے ہمراہ گانوں پر ڈانس،ویڈیو وائرل ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پریکٹس میچ،محمدحسنین کے باؤنسرز نے بلے بازوں کو چکرا دیا،ہیلمٹ تک ٹوٹ گیا،ریٹائر ہرٹ ہونے پر مجبور

نارتھمپٹن(آن لائن) پاکستان کے تیزگیند بازمحمد حسنین نے نارتھمپٹن شائرکے خلاف گیند بازی کرتے ہوئے طوفانی با?نسرپھینک دیا، جوبلے بازکے ہیلمٹ پرجالگی۔انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہورہے عالمی کپ کیلئے جیسے ہی پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوا تھا جس میں شامل ہونیوالے پیسر محمد حسنین نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، دائیں ہاتھ کے اس تیزگیند بازکو پاکستان کا اگلا سپرسٹارکہا جارہا ہے۔محمد حسنین اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ

کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریزسے قبل پاکستانی ٹیم پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔ نارتھمپٹن شائرکیخلاف پریکٹس میچ میں محمد حسنین نے اپنی رفتارکا جلوہ دکھایا اورایسی باؤنسرپھینکے جنہوں نے مخالف بلے بازوں کے ہوش اڑا دیئے۔محمد حسنین نے نارتھمپٹن شائرکے بلے بازویسکانسلوس کو تیزباؤنسرپھینکا جو ان کے ہیلمٹ پرجالگا، حسنین کا باؤنسر اتنا تیز تھا کہ بلے بازکا ہیلمٹ تک ٹوٹ گیا،گیند بلے بازکے ہیلمٹ پرلگتے ہی امپائرنے فوراً ٹیم فیزیوکومیدان پربلا لیا جس کے بعد بلے بازریٹائرہرٹ ہوگیا،

The post پریکٹس میچ،محمدحسنین کے باؤنسرز نے بلے بازوں کو چکرا دیا،ہیلمٹ تک ٹوٹ گیا،ریٹائر ہرٹ ہونے پر مجبور appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

کراچی(آن لائن)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق سندھ بھر کے اسکول و کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا ا?غاز کل یکم مئی سے ہوگا جو 30 جون تک جاری رہیں گی۔

The post تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے، اصل میں کیا ہوا؟فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کردی

اسلام آباد(آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے اس حوالے سے وزیراعظم آفس سے بھی تردید آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے میں نے اپنے بیان میں اووربلنگ پر بات کی تھی لیکن غلام سرور خان کو ٹارگٹ نہیں کیا تھا خبر میں جو تاثر دیا گیا وہ غلط ہے میر ا موقف لئے بغیر غلط خبر دی گئی اس حوالے سے وزیراعظم آفس سے بھی تردید آ گئی ہے۔‎

The post کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے، اصل میں کیا ہوا؟فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

معروف بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت کو جاپان میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی

نئی دہلی (آن لائن)بھارت کے ارب پتی اور معروف کاروباری شخص 47 سالہ نیس واڈیا کو جاپان کی مقامی عدالت نے 25 گرام منشیات رکھنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنادی۔نیس واڈیا کا شمار بھارت کے امیر افراد میں ہوتا ہے ان کے والد کے اثاثوں کی ملکیت 12 کھرب روپے سے زائد ہے۔ان کا خاندان 283 سال پرانے کاروباری ’واڈیا گروپ‘ کا وارث ہے، جس نے ماضی میں برٹش انڈیا کمپنی کے ساتھ مل کر بھی کام کیا۔نیس واڈیا اپنے آباؤئ و اجداد کے کاروباری گروپ کے متعدد اداروں کے

اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ (ا?ئی پی ایل) کی کرکٹ ٹیم کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک بھی ہیں۔اس کرکٹ ٹیم کی دوسری شریک مالک اداکارہ پریٹی زنٹا ہیں، جنہوں نے نیس واڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔نیس واڈیا اور پریٹی زنٹا بہترین دوست بھی تھے اور دونوں کے کئی سال سے اچھے تعلقات تھے، تاہم بعد ازاں پریٹی زنٹا نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔نیس واڈیا الزامات کو مسترد کرتے رہے تھے اور دونوں کا کیس طویل عرصے تک عدالت میں چلتا رہا، جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک سمجھوتے کے تحت معاملات طے پاگئے اور پریٹی زنٹا نے اپنا کیس واپس لے لیا تھا۔نیس واڈیا ہانگ کانگ کے راستے جاپان گئے تھے اور ان کے پاس 25 گرام منشیات بھی تھی۔رپورٹ کے مطابق نیس واڈیا کو جاپانی ا?ئی لینڈ ہوکیڈو کے ایئرپورٹ پر گزشتہ ماہ مارچ میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ موجود کتوں نے منشیات کی نشاندہی کی تھی۔کتوں کی نشاندہی کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران نیس واڈیا سے منشیات برا?مد کی تھی اور بعد ازاں حراست کے دوران انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے استعمال کے لیے منشیات ساتھ رکھی تھی۔رپورٹ کے مطابق نیس واڈیا کو 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں 25 گرام منشیات رکھنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنادی۔

The post معروف بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت کو جاپان میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سمندر میں تیل و گیس کی تلاش،4810 میٹر کی تک کھدائی مکمل،بڑی خبر سنادی گئی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاری کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ایگزون موبل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ایلکس والکوف چیئرمین ایل این جی ڈویلپمنٹ ایگزون موبل وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ارتضیً سید پریذیڈنٹ ایگزون موبل نے وفاقی وزیر پٹرولیم عمرایوب اورمعاون خصوصی ندیم بابر کو ا?ف شور ڈرلنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ

ای این ا?ئی کی قیادت میں ایگزون موبل نے جنوری میں کام شروع کیا۔ندیم بابر نے کہا کہ سمندر میں کیکڑا ون سے توانائی وسائل کے روشن امکانات ہیں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ اور محفوظ سرمایہ کاری کی مکمل معاونت کریں گے۔اس کے علاوہ عمر ایوب نے کہا کہ ایکسپلوریشن کے بعد اس جگہ پر روزگار کے بہت اچھے مواقع میسر ہوں گے۔ارتضی سید نے مزیدکہا کہ ایگزون موبل، ا?ف شور ایکسپلوریشن بلاکس اور ایل این جی میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔.ایگزون موبل نے ا?ف شور ڈریلنگ کے لیے ماحول دوست پالیسی بنانے کی بھی ترغیب دی جس کو معاون خصوصی نے سراہا۔اس وینچر میں ایگزون موبل،ای این ا?ئی کے علاوہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل بھی شامل ہیں.جو کہ خاموش شراکت دار ہیں.ایگزون موبل نے 5660 میٹر گہرائی کا ہدف بنایا ہے۔13 جنوری 2019 سے اس جوائنٹ وینچر نے کیکرا ون میں ڈرلنگ شروع کی.تقریبا 4810 میٹر کی تک کھدائی مکمل ہوچکی ہے۔ڈریلنگ اس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جہاں تیل/گیس کی موجودگی کے امکانات کا تعین ہو جائے گا۔پاکستان میں ایگزون موبل کی سرمایہ کاری سے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کو اچھا سگنل جائے گا۔ پٹرولیم ڈویڑن پاکستان ا?ف شور (ایکسپلوریشن اور پروڈکشن) رولز 2019 اور ماڈل پروڈکشن شیئرنگ ایگریمنٹ 2019 پر بھی ڈرافٹ تیار کر رہا ہی.جس کی توثیق کیبنٹ کرے گی۔ا?یل اور گیس سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک سے منگوائے جانے والے آلات پر لاگو ٹیکسوں اور ڈیوٹی پر رعایت بھی دی ہے

The post سمندر میں تیل و گیس کی تلاش،4810 میٹر کی تک کھدائی مکمل،بڑی خبر سنادی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گیم آف تھرونز کے کردار ٹیرین لینسٹر کا ہم شکل پاکستانی ویٹر ماڈل بن گیا

راولپنڈی (آن لائن): جیسے پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں اپنی خاص نوعیت اور اسٹوری لائن کی وجہ سے مشہور ہیں ویسے ہی کچھ غیر ملکی ڈرامہ سیریز بھی ایسی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ اس میں سے ایک سیریز ”گیم آف تھرونز” بھی ہے۔ حال ہی میں راولپنڈی میں گیم آف تھرونز کے ایک کردار ٹیرین لینسٹر کا ہم شکل راولپنڈی میں دیکھا گیا۔معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ روزی خان ایک معمولی ویٹر ہے۔ لیکن روزی خان کو کیا معلوم تھا کہ اس کی شکل و صورت اسے

ایک دن ماڈل بنا دے گی۔ ٹیرین لینسٹر سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے روزی خان کو ایک اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا اور وہ ماڈل بن گیا۔ روزی خان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسرہ سے ہے اور وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں ویٹر ہے۔ٹیرین لینسٹر کو ہوٹل پر کام کرتے دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے تھے، کیونکہ ان کی شکل گیم ا?ف تھرونز کی کردار ٹیرین لینسٹر سے ملتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ روزی خان کا قد بھی اتنا ہی ہے جتنا گیم ا?ف تھرونز کے بونے کردار ٹیرن لینسٹر کا ہے۔ بوطر ویٹر کام کرنے والے 25 سالہ روزی خان کا قد 4 فٹ سے کم ہے اور ان کی شکل 49 سالہ امریکی اداکار پیٹر ڈنکلیج سے ملتی ہے۔جس وجہ سے انہیں دنیا بھر میں شہرت ملی، یہی وجہ ہے کہ انہیں ایک ا?ن لائن فوڈ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔ آن لائن فوڈ ڈیلیوری فراہم کرنے والے ادارے ”چیتے” نے روزی خان کے اشتہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اشتہار میں دیکھا گیا کہ ٹیرین لینسٹر کے ہم شکل روزی خان کو ہوٹل پر کھانا کھاتے ہوئے دیکھ کر کئی لوگ ان کے پاس آتے اور ان کے ساتھ سیلفی بنوانے کی فرمائش کرتے ہیں۔

The post گیم آف تھرونز کے کردار ٹیرین لینسٹر کا ہم شکل پاکستانی ویٹر ماڈل بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دبئی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

دبئی (آن لائن)متحدہ عرب امارات کے مرکزی شہر دبئی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 2018 میں ڈیڑھ کروڑ سیاح دبئی آئے۔خلیجی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق مصروف ترین ائیرپورٹس میں بھی دبئی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا ہے۔جہاں نو کروڑ مسافروں نے مختلف مقامات کے سفر کیلئے دبئی ایئرپورٹ کا راستہ اپنایا۔رپورٹ کے مطابق دبئی کی فضائی کمپنی نے اوسطاً ایک ہفتے میں 37 ہزار اْڑانیں بھریں، تقریباً چھ کروڑ مسافروں کو اْن کی منزلوں

پر پہنچایا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اماراتی ایئر لائن کا فلیٹ 274 طیاروں پر مشتمل ہے، جس نے 157 شہروں کے لیے سال میں ایک لاکھ 92 ہزار پروازوں کے ذریعے مسافروں کو اْن کی منزلوں تک پہنچایا۔اس سے قبل گزشتہ سال دبئی ایئرپورٹ کو مسلسل چوتھی بار دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بھی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ دبئی ایئرپورٹ نے 2014 میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔

The post دبئی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت کا،بیرون ملک مقیم تارکین وطن غریب مزدوروں کو فضائی کرایوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ،تفصیلات جاری

اسلام آباد(آن لائن) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر حکومت کا مزدوروں کے لئے تحفہ ، 7 سال سے بیرون ملک مقیم تارکین وطن غریب مزدوروں کو فضائی کرایوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ، غربت مٹاؤ احساس پروگرام کے تحت، مزدور کا احساس پروگرام بھی شروع کیا جائے گا رجسٹریشن سے مزدوروں کو پنشن و دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت نے غربت مٹاؤ پروگرام احساس کے تحت مزدوروں کا احساس کے نام سے نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تارکین وطن غریب مزدوروں کو فضائی کرایوں میں سبسڈی دی جائے گی۔ ایئر ٹکٹ پر سبسڈی ان لوگوں کو دی جائے گی جو گزشتہ سات سال سے بیرون ملک ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں۔ سبسڈی دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ مزدور کا احساس پروگرام کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت آئندہ سال سے مزدوروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جائے گی۔ رجسٹریشن سے مزدوروں کو پنشن و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اصل چیلنج متعلقہ قوانین پر عملدرآمد ہے مزدوروں کے تحفظ کے لئے مرحلہ وار اقدمات اٹھائے جائیں رجسٹریشن کے عمل سے روایتی و غیر روایتی شعبوں سے منسلک تمام مزدوروں کا ریکارڈ میسر آسکے گا۔

The post حکومت کا،بیرون ملک مقیم تارکین وطن غریب مزدوروں کو فضائی کرایوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ،تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اپنے ایڈمنسٹریٹرز بٹھا کر من مرضی سے فنڈز کی بندر بانٹ کی جائیگی،حمزہ شہبازنے نئے بلدیاتی بل کے خلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے نئے بلدیاتی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جلد بازی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،ایوان میں عام آدمی کے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا اور اب اپنے ایڈمنسٹریٹرز بٹھا کر من مرضی سے فنڈز کی بندر بانٹ کی جائے گی،نیازی کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پہلے یوٹرن تھے اور اب سلپ آف ٹنگ ہیں،آج لوگ نیازی کے جھوٹوں وعدوں پر ماتم کررہے ہیں،پاکستان کے دشمن

صف آرا ہو رہے ہیں، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا جائے مگر حکومت کو کوئی پروا نہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا محمد اقبال خان، خواجہ عمران نذیر اور دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ تھے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کروائے اور بھرپور کوشش کی کہ انہیں اختیارا ت دیں،آج ایوان میں بھی ہمارے اراکین نے بلدیاتی بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ آپ کو جلدی کس بات کی ہے۔اگر انہیں اتنی ہی جلدے ہوتی تو پھر فی الفور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کروائے مگر ابھی الیکشن نہیں ہورہے،یعنی اس بل کے قابل عمل ہونے کے بعد ایک سال بعد جا کر کہیں الیکشن کا سوچیں گے۔ کہانی صرف اتنی ہے کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہے،لوکل باڈی میں نو ماہ کے دوران ہر ڈسٹرکٹ کے فنڈز منجمد رکھے،آج انہوں نے عوام کے منتخب نمائندوں کا قتل کر کے اپنے ایڈمنسٹریٹرز بٹھا کر من مرضی سے اپنے لوگوں میں فنڈز کی بندر بانٹ کرنی ہے،آج انہو ں نے مینڈٹ کا قتل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سو دن کی بات آپ کے سامنے ہے اب تو نو ماہ ہو گئے اور اتنے عرصے میں بہت کچھ ہو جاتا ہے مگر انہوں نے جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پہلے یوٹرن تھا اور اب سلپ آف ٹنگ ہے،ایران میں جو کچھ کہا وہ سلپ آف ٹنگ تھا، یعنی اپنی ہی زمین کو کہا کہ وہ دہشت گردی کے لئے استعمال ہوتی ہے چین جاتے ہیں تو پانچ ارب درخت لگانے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن پتہ چلتا ہے کہ وہاں تو درخت لگے ہی نہیں وہ سلپ آف ٹنگ تھا۔ کہتے تھے کہ

جو یوٹرن نہیں لیتا وہ لیڈر نہیں ہوتا ایسے لوگوں سے پاکستانی قوم خیر کی توقع کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کہتے ہیں کہ نیب ہمارے پیچھے ہے کوئی یہ بتائے گا کہ خیبرپختونخواہ کی اپنی حکومت نے کہا ہے کہ میٹرو بس پشاور میں 60ارب کا غبن ہوا ہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اعظم سواتی جس کا سپریم کورٹ کے کہنے پر استعفیٰ لیا گیا جس نے زمینوں پر قبضوں کا اعتراف کیا اس کو نیازی صاحب نے دوبارہ اپنی کابینہ کا حصہ بنایا ہے اسے نیا پاکستان کہتے ہیں،جہانگیر ترین

جسے سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ جھوٹا ہے نیازی صاحب اسے بڑے شوق سے اپنی کابینہ میں بھاشن دینے کے لئے بلاتے ہیں کہ یہ ایگری کلچر کا ایکسپرٹ ہے نیازی صاحب یہ کھیل تماشہ لوگوں نے بہت دیکھ لیا ہے آپ کو میں یوٹرن خان تب مانوں گا جب آپ ہیلی کاپٹر کیس میں حساب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے برملا کہا تھا کہ میں نے مشرف کے دس سالہ دور میں اپنے خاندان کا احتساب بھگتا ہے، ہم احتساب سے نہیں ڈرتے اور اسکے حق میں ہے مگر سب کا ہونا چاہیے،عمران نیازی کا بھی ہونا چاہیے،

یہاں شہباز شریف کو صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں دھر لیتے ہیں، پرویز خٹک نے اربوں کا غبن کیا اسے کوئی پوچھنے والا نہیں،بابر اعوان نے نندی پور پراجیکٹ میں چار کروڑ کا ڈاکہ مارا جو عدالت میں ثابت بھی ہو گیا اس سے عمران نیازی ملاقاتیں کرتا ہے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ آج عام سبزی، پھلوں، دالوں، دودھ کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے اور ابھی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا باقی ہے، رمضان کی آمد آمد ہے لیکن کسی کو

کوئی پرواہ نہیں کہ چیزیں سستی کریں، غریب آدمی آج اپنی تنخواہ سے اپنے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتا، کوئی کوئی بیمار ہو جائے تو علاج کے لئے دوائیاں نہیں خرید سکتا، عمران نیازی نے پاکستانی عوام کی کمر توڑ دی ہے، لوگ آج آپ کے وعدوں پر ماتم کرتے ہیں جو انہیں سبز باغ دکھائے تھے۔میں کوئی سیاسی انا میں نہیں بلکہ سچ کہتا ہوں کہ یہ جھوٹا خان ہے،اس کا کام ہے دن رات جھوٹ بولنا ہے مگر جھوٹ سے 22کروڑ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔آپ نے ناجائز تجاوزات کے نام پر یتیم بچوں کے

سر سے چھت چھین لی، غریب لوگوں کی دکانیں گرا دیں اور روزگار برباد کر دیا، بنی گالہ کے ناجائز تجاوزات اس غریب آدمی کی غربت کا منہ چڑھاتے ہیں یہ ہے نیا پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ روز معیشت کے بیڑہ غرق ہونے کا رونا پیٹتے ہیں، عالمی ادارے بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کی گروتھ ریٹ آنے والے دنوں میں سب سے نچلی سطح پر ہو گی اور اسکی وجہ سے ہمارا ریجن بھی متاثر ہو گا مگر کسی کوپرواہ نہیں ہے،بڑی ذمے داری سے کہتا ہوں عمران نیازی سے چھکے چوکے کھیلتا ہے

مگر کھلاڑی نہیں کھلنڈرا ہے، میں کہتا ہوں کہ جو آنے والا مہنگائی کا طوفان ہے اس سے اللہ غریب عوام کو محفوظ رکھے، مجھے خوف آتا ہے جو مہنگائی کا سونامی آنے والا ہے جس میں عمران خان پاکستانی عوام کو ڈبونے والا ہے۔ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ آج مجھے نیب نے پیشی کے لئے بلایا ہوا تھا اور میں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے خلاف اسمبلی جا رہے ہیں یہ میری صوبائی ذمے داری ہے،اگر ایوان میں ہوتے تو پتہ چلتا کہ انہوں نے قانون کی دھجیاں بکھیریں،

جو بل پاس کرانے کا طور طریقہ ہوتا ہے اسکی بجائے غیر پارلیمانی رویہ اختیار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کا دروازہ کٹھلھائیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے دن ہی میثاق معیشت کی بات کی تھی، فردوس عاشق اعوان پی پی کی ترجمان تھیں یاعمران خان کی ترجمان ہیں،فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی بناکر قوم کو پرحیران کر دیا ہے، پاکستان کے دشمن صف آرا ہو رہے ہیں، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا جائے مگر حکومت کو کوئی پروا نہیں۔

The post اپنے ایڈمنسٹریٹرز بٹھا کر من مرضی سے فنڈز کی بندر بانٹ کی جائیگی،حمزہ شہبازنے نئے بلدیاتی بل کے خلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب کی 3حصوں میں تقسیم، مسلم لیگ (ن) نے تین نئے صوبوں کے نام پیش کردیئے،تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے رمضان المبارک کے بعد صوبہ ہزارہ، بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو صوبے بنانے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی پنجاب، بہاولپوراور ہزارہ کو صوبہ بنانے کے حوالے سے اگر حکومت وعدہ پورا نہیں کرتی تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن سے قبل اور اقتدار میں آنے کے

بعد جو وعدے عوام سے کیے تھے ان کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی موجودہ حکومت جھوٹوں کی حکومت ہے جو ہر روز عوام سے جھوٹا وعدہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد مسلم لیگ اور قائد مسلم لیگ میاں شہباز شریف نے حکومت کو معاشی استحکام کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی اسی طرح جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو صوبہ بنانے کے حوالے سے بھی تعاون کی پیشکش کی تھی، جنوبی محاذ کے لوگوں کو وزارتیں دے کر ان کا منہ بند کر دیا گیالیکن مسلم لیگ ن نے جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ ان کیلئے آج بھی وہیں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت اپنی پالیسیوں پر شرمندہ ہے اور ناکام ہو گئی ہے تو تو وہ عوام کی جان چھوڑے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب، بہاولپوراور ہزارہ کو صوبہ بنانے کے حوالے سے اگر حکومت وعدہ پورا نہیں کرتی تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پوائنٹ سکورنگ کیلئے حکومت فرضی قانون سازی کر رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن نے رمضان المبارک کے بعد صوبہ ہزارہ، بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو صوبے بنانے کے حوالے سے رمضان المبارک کے بعد تحریک چلائیں گے۔

The post پنجاب کی 3حصوں میں تقسیم، مسلم لیگ (ن) نے تین نئے صوبوں کے نام پیش کردیئے،تحریک چلانے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری،حکومتی اراکین کیلئےAYESاورNOدرد سر بن گیا،دلچسپ صورتحال

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری کے موقع پر حکومتی اراکین کیلئے AYESاور NOدرد سر بن گیا۔ اپوزیشن کی ترمیم پر اسپیکر نے ایوان کی رائے لی تو حکومتی اراکین نے غلطی سے بلند آواز میں AYESکہہ کر حق میں ووٹ دیدیا جس پر اپوزیشن اراکین نے زبردست شور کیا اور تالیاں بجائیں اور اس موقع پر حکومتی اراکین کے

چہروں پر سبکی کے آثار نمایاں تھے تاہم اسپیکر نے دوبارہ ایوان کی رائے لی اور حکومتی بنچوں نے NOکے ذریعے مخالفت میں ووٹ دیا۔ دوسری ترمیم کے بعد جب اسپیکر نے دوبارہ ایوان سے رائے لی تو حکومتی اراکین نے پہلے کی طرح یکدم جوش و خروش سے NOنہ کہا اور ایک حکومتی رکن نے اونچی آواز میں کہا کہ NOکہنا ہے اور اس ساری صورتحال پر حکومتی اراکین محظوظ ہوتے رہے۔

The post نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری،حکومتی اراکین کیلئےAYESاورNOدرد سر بن گیا،دلچسپ صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

10لاکھ روپے سے زائد کے بجلی نادہندگان کی لسٹیں شائع، کاروائی کا آغازکردیاگیا

اسلام آباد (این این آئی)پاورڈویژن کے خصوصی احکامات پر تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے 10لاکھ روپے سے زائد کے نادہندگان کی فہرستیں اپنی ویب سائٹس پر شائع کر دیں، ان نا دہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔تمام جاری نادہندگان جن کے ذمے 10لاکھ سے زائد کے بقایا جات ہیں، کے کنکشنز منقطع کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح 10لاکھ روپے

سے زائد کے منقطع شدہ نادہندگان جنہوں نے متبادل نام یا جگہ سے بجلی کے کنکشنز لگائے ہیں انکے بھی بجلی کے کنکشنز کاٹے جارہے ہیں، تمام نادہندگان کی فہرستیں (پی آئی ٹی سی)کی ویب سائٹ پر بھی شائع کردی گئی ہیں، ان فہرستوں تک رسا ئی ویب سائٹ pitc.com.pk/index.php/defaulters-list سے کی جاسکتی ہے

The post 10لاکھ روپے سے زائد کے بجلی نادہندگان کی لسٹیں شائع، کاروائی کا آغازکردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب کے لاڑکانہ کے مختلف گندم گوداموں پر چھاپے، ہزاروں بوریاں غائب،حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے مجاز حکام کی ہدایت پر محکمہ خوراک لاڑکانہ کے مختلف گندم کے گوداموں پر جوڈیشل مجسٹریٹ خالد احمد سومرو کی موجودگی میں قانون کے مطابق چھاپے مارے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں رحمت پور لاڑکانہ میں گندم کے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق گودام میں 42 ہزار 188 بوریاں گندم موجود ہونی چاہئے تھی لیکن گنتی کے

بعد معلوم ہوا کہ وہاں پر 27 ہزار 350 بوری گندم موجود تھی جس سے قومی خزانہ کو 25 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ باڈھہ لاڑکانہ میں بھی گندم کے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق وہاں 2 لاکھ 35 ہزار بوری گندم اور 35 ہزار پٹ سن کی بوریاں موجود ہونا چاہئے تھیں تاہم وہاں گندم کی 40 ہزار بوریاں اور پٹ سن کی 5 ہزار بوریاں موجود تھیں جس سے قومی خزانے کو 55 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

The post نیب کے لاڑکانہ کے مختلف گندم گوداموں پر چھاپے، ہزاروں بوریاں غائب،حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عالمی سطح پر تیل کے حوالے سے دو ملین بیرل یومیہ کی قلت آنے والی ہے،تیل کی قیمت کہاں تک چلی جائے گی؟ وزیر توانائی عمر ایوب نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کے حوالے سے دو ملین بیرل یومیہ کی قلت آنے والی ہے، سعودی عرب اوریو اے ای اپنی پیداوار بڑھائینگے، اس وقت 76 بیرل فی ڈالر ہے،تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل پر چلی جائے بری نہیں،ترقی کیلئے جب تک خزانے میں فنڈز نہیں ہوں گے کیسے ہو گی۔منگل کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کے حوالے سے دو ملین بیرل یومیہ کی قلت آنے والی ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای اپنی پیداوار بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت 76 بیرل فی ڈالر ہے، تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل پر چلی جائے بری نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوگرا کی سمری آئی تھی کہ قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ کابینہ نے اس پر غور کیا اورفیصلہ کیا کہ ای سی سی میں یہ معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔ پاکستان میں ڈیزل 117 روپے‘ چین 130 روپے ہے۔ انہوں نے کہاکہ افریقہ میں 140 روپے فی لیٹر ہے۔ترکی 164‘ پٹرول 98‘ بھارت 143‘ افریقہ 151‘ ترکی 180 روپے فی لیٹر سے زائد ہے۔ یہ تمام ممالک تیل درآمد کرتے ہیں۔ پاکستان میں قیمت سب سے کم ہے۔ گزشتہ حکومت کی وجہ سے خزانہ خالی ملا۔ انہونے کہاکہ سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ انہوں نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 180 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ایک ڈھال مہیا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 150 ارب روپے کا بوجھ ہم نے عوام پر نہیں پڑنے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنا ہر قدم پھونک پھونک کر دیکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کیلئے جب تک خزانے میں فنڈز نہیں ہوں گے کیسے ہو گی۔

The post عالمی سطح پر تیل کے حوالے سے دو ملین بیرل یومیہ کی قلت آنے والی ہے،تیل کی قیمت کہاں تک چلی جائے گی؟ وزیر توانائی عمر ایوب نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف بی آر ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام،10 ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 380 ارب روپے سے تجاوز کرگیا،تشویشناک انکشافات

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام،10 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 380 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی تا اپریل 3000 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دس ماہ کا مقررہ ہدف 3380 ارب روپے تھا۔ذرائع کے مطابق اپریل میں اب تک 300 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو اگلے دو ماہ میں مزید 1400 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر کو 30 جون تک 4398 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔

The post ایف بی آر ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام،10 ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 380 ارب روپے سے تجاوز کرگیا،تشویشناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت کے وزراء حکومت ہی کے رکن کے بل پر آپس میں الجھ پڑے‘ کیا پارٹی کے اندر اتنے اختلافات ہیں؟آنے والے دنوں کے بڑے ایشوز کیا ہونگے؟حکومت۔۔ان ایشوز سے کیسے نبٹے گی؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

خواتین وحضرات۔۔ آج سندھ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایڈز کے پھیلاؤ کا ایک نیا اینگل سامنے آگیا‘ تفتیش سے معلوم ہوا‘رتوڈیرو کا ڈاکٹرمظفر گھانگروخود ایڈز کا مریض تھا‘ یہ انتقاماً معصوم لوگوں کو اپنا خون لگاتا رہا جس سے اب تک ایڈز کے 45 مریض سامنے آ چکے ہیں‘ دنیا میں۔۔اس نوعیت کی درندگی کی کوئی مثال نہیں ملتی‘ معاشرے میں تین پیشے انتہائی (مقدس) ہوتے ہیں‘ طب‘ پولیس اور محکمہ تعلیم‘ مریض موت کے منہ میں پہنچ کر بھی یہ سمجھتا ہے ڈاکٹر۔۔اسے بچا لے گا‘

پولیس شہریوں کو تحفظ کا۔۔احساس دلاتی ہے اور لوگ اپنے بچوں کا مستقبل خود اپنے ہاتھ سے استاد کو سونپ کر آتے ہیں‘ جس معاشرے میں۔۔ان تینوں شعبوں میں سے کوئی ایک آلودہ ہو جائے وہ تباہ ہو جاتا ہے اور آپ اپنی بدقسمتی دیکھئے‘ ہمارے یہ تینوں شعبے اعتبار کھوتے چلے جا رہے ہیں‘ آپ روزانہ ڈاکٹروں کے ہاتھوں مریضوں کی ہلاکت کے واقعات دیکھتے ہیں‘ ڈاکٹرمظفر گھانگرونے تو انتہا کر دی‘۔۔اس نے نسلوں کی نسلیں برباد کر دیں‘ پولیس کا حال یہ ہے یہ معصوم بچوں کے سامنے والدین کو سڑک پر گولی مار دیتی ہے اور آپ اساتذہ کے تشدد‘ نقل اور نالائقی کے درجنوں واقعات بھی سن چکے ہیں چنانچہ ہمارا اللہ ہی حافظ ہے‘ میری حکومت سے درخواست ہے آپ مہربانی فرما کر ڈاکٹروں‘ پولیس اور اساتذہ کا سالانہ میڈیکل اور نفسیاتی ٹیسٹ لازم قرار دے دیں‘ ہو سکتا ہے درندوں کے۔۔اس معاشرے کے چند درندے کم ہو جائیں‘ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں۔بچوں کی جلد شادی کے موضوع پرآج حکومت کے وزراء حکومت ہی کے رکن کے بل پر آپس میں الجھ پڑے‘ کیا پارٹی کے اندر اتنے اختلافات ہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ مہنگائی اور احتساب یہ دونوں آنے والے دنوں کے بڑے ایشوز ہوں گے‘ حکومت۔۔ان ایشوز سے کیسے نبٹے گی‘ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ہمارے ساتھ رہیے گا۔

The post حکومت کے وزراء حکومت ہی کے رکن کے بل پر آپس میں الجھ پڑے‘ کیا پارٹی کے اندر اتنے اختلافات ہیں؟آنے والے دنوں کے بڑے ایشوز کیا ہونگے؟حکومت۔۔ان ایشوز سے کیسے نبٹے گی؟ جاوید چودھری کا تجزیہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عوام گلیکسی ٹائپنگ جاب کی غیر قانونی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی نے انتباہ جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ گلیکسی ٹائپنگ جابز (سنگل ممبر کمپنی) پرائیویٹ لمیٹڈ کی غیر قانونی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں۔ یہ کمپنی عوام کو سرمایہ کاری پر غیرحقیقی منافع کا لالچ دے کر رقوم اکھٹی میں ملوث پائی گئی ہے۔ ایس ای سی پی نے اس کمپنی کے خلاف کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی نے اس کمپنی کے حوالے سے قومی اخبارات میں انتباہ جاری کیا تھا

جبکہ اس کمپنی کے خلاف تحقیقات کے لئے کیس متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مذکورہ کمپنی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے رقوم وصول کر رہی ہے۔ یہ عوام کاانتہائی پر کشش منافع کا لالچ دے کر رقوم وصول کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ غیر قانونی طریقے سے ڈپازٹ اکھٹی کر رہیں ہے اور ایسی سکیموں میں آپ کا سرمایہ ڈوب سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ای سی پی نے اس کمپنی کو سرمایہ کاری کے لئے عوام سے رقوم وصول کرنے کا لائسنس ہر گز جاری نہیں کیا ہے۔ اس کمپنی کی ویب سائٹ http://bit.ly/2W9RUGZ ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی اپنی تشہیر کے لئے اپنے رجسٹرڈ نام کا مخفف جی ٹی جے (GTJ) پرائیویٹ لمیٹڈ کا استعمال کر رہی ہے۔ اس تناظر میں عوام کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ جی ٹی جے (GTJ) پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے کوئی کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ نہیں ہے۔ عوام کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت پاکستان میں ملٹی لیول مارکیٹنگ، منافع کے حصول کی پا نزی یا پیرامڈ سکیموں کی اجازت نہیں او اس طرح کا کوئی بھی کاروبار ممنوع اور خلاف قانون ہے۔ عوام اپنے قیمتی سرمائے کو ان غیر حقیقی سکیموں جن کی تشہیر میڈیا، ویب سائٹ، ای میلز اور موبائل فون کیکے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات سے کی جاتی ہے سے محفوظ رکھیں۔

The post عوام گلیکسی ٹائپنگ جاب کی غیر قانونی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی نے انتباہ جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید17ارب34کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت37.64فیصدکم جبکہ66.25فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی

جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37036پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز اورچین سے آزاد تجارتی معاہدہ کو ایف بی آر کی جانب سے معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیئے جانے جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی، جس نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس36704پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس241.83پوائنٹس کمی سے36784.44پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،216کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 17ارب34کروڑ64لاکھ67ہزار992روپے کی

کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب5 ارب30 کروڑ82لاکھ41ہزار221روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر11کروڑ6لاکھ48ہزار240شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت6کروڑ68لاکھ7ہزار170شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت159.89روپے اضافے سے3498.89روپے اور

نیسلے پاک کے حصص کی قیمت120.00روپے اضافے سے7750.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت38.00روپے کمی سے1431.00روپے اورموری بریوری کے حصص کی قیمت22.00روپے کمی سے775.00روپے ہوگئی۔منگل کویونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ23لاکھ59ہزارشیئرز کے ساتھ

سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے کمی سے13.36روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 93لاکھ36ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سے22.76روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس159.18پوائنٹس کمی سے17405.04پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس817.17پوائنٹس کمی سے59213.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس62.43پوائنٹس کمی سے27014.21پوائنٹس پربندہوا۔

The post پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عیدالفطر، اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

کراچی(این این آئی)بینک دولت پاکستان نے گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی عیدالفطر پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کیلئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے نئے نوٹوں کا اجرا 20 مئی 2019 سے 31 مئی 2019 تک جاری رہے گا، نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے ایک ایس ایم ایس پر چارجز تقریبا 2 روپے

جمع ٹیکس ہوں گے۔ اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔ایس ایم ایس بھیجنے والے فرد کو ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے موثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی، کوڈ زیادہ سے زیادہ دو یوم (ورکنگ ڈیز) کیلئے موثر ہوگا، صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نوٹ ملک بھر کے مختلف بینکوں کی 142 شہروں کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ مرکزی بینک کی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکیں گے۔واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی 3 گڈیاں، 50اور 100روپے کی ایک ایک گڈی ہے، ایک شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے، کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی سی این آئی سی / اسمارٹ کارڈ نمبر، یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور سی این آئی سی / اسمارٹ کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا، بلکہ بھیجنے والے صارف کو ایس ایم ایس کی اضافی لاگت ہی اٹھانی پڑے گی۔عوام کو معلومات / شکایات کی صورت میں مدد دینے کیلئے ایس بی پی بی ایس سی نے ایک ہیلپ ڈیسک 111008877 قائم کی ہے جس سے نیشن وائڈ ڈائلنگ کوڈ کے ذریعے رابطہ اس طرح ممکن ہے، پنجاب کیلئے 042 کوڈ، سندھ اور بلوچستان کیلئے 021 کوڈ اور خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کیلئے 051 کوڈ، ہیلپ ڈیسک کی سہولت صرف دفتری اوقات میں میسر ہوگی۔

The post عیدالفطر، اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال کیاجارہاہے یا نہیں؟عمران خان اورٹرمپ کی ملاقات کا کتنا امکان ہے؟امریکی نائب وزیرخارجہ کے حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (این این آئی) امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء ایلس ویلز نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال کرنے کے شواہد نہیں،ایٹمی طاقتیں تنازعات کا شکار نہیں ہو سکتیں،کسی بھی ملک کو نان سٹیک ایکٹرز کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے، آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان میں ہے،پاکستان میں معاشی استحکام علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے،اگر افغانستان میں امن ہو گا تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا،پاکستانی حکومت کی طرف

سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد خوش آئند ہے،وزیراعظم پاکستان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے، امریکہ پاکستان میں کسی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں۔منگل کو امریکی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال کرنے کے شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کو نان سٹیک ایکٹرز کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ زلمے خلیل زاد کی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستان میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں معاشی استحکام علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر افغانستان میں امن ہو گا تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے نان سٹیٹ ایکٹرز کے خلاف کارروائی کے بیان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی تنازعات نے سارک کے مؤثر کردار کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کا بیان خوش آئند ہے کہ ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایٹمی طاقتیں تنازعات کا شکار نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی طرف سے امن کے لیے کی جانے والی کوششیں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے درمیان بہترین تجارتی تعلقات ہیں،تجارت کا حجم 6۰6 بلین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہاکہ

انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لیے تمام شراکت داروں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف پروگرام کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف جو اقدامات لئے گئے ہیں وہ خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادیِ اظہارِ رائے کسی بھی ملک کی جمہوریت کی خوبی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکستان افغانستان کو باہمی معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے

افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں افغانستان اہم ترین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک بڑا اور ایٹمی ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پر صرف یہ تحفظات ہیں کہ منصوبوں میں شفافیت ہونی چاہیے۔

The post بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال کیاجارہاہے یا نہیں؟عمران خان اورٹرمپ کی ملاقات کا کتنا امکان ہے؟امریکی نائب وزیرخارجہ کے حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پرانے قرضے اتارنے کے لئے چین اور فرانس سے مختلف شرح پر مزید قرضے لئے گئے،وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہرنے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ چین اور فرانس سے مختلف شرح پر قرضے لئے ہیں،جوں جوں قرضے ادا کئے جاتے ہیں،شرح سود میں کمی آتی جاتی ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کی خزانہ کمیٹیوں کو تفیصلات سے آگاہ کیا جائے گا،ورلڈ بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک اور سٹیٹ بینک کی رپورٹس میں مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار مختلف ہیں،رمضان میں رمضان پیکج اور رمضان بازار کے

اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان حماد اظہر نے بتایاکہ چین اور فرانس سے مختلف شرح پر قرضے لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شرح سود کیلئے مختلف عرصہ درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جوں جوں قرضے ادا کئے جاتے ہیں،شرح سود میں کمی آتی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قرضے پہلے سے موجود قرضوں کی ادائیگی کیلئے لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آئی ڈی بی کے قرضوں کی شرح سود زیادہ ہونے کی وجہ ادائیگی کیلئے زیادہ دورانیہ کا ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ اشیاء خورد نوش کی مہنگائی کو کنٹرول کرنیکیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں خصوصی پیکج دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک اور سٹیٹ بینک کی رپورٹس میں مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار مختلف ہیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان میں رمضان پیکج اور رمضان بازار کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ یکم جولائی 2018 سے فروری2019 تک 27376بلین روپے کی اندرونی اور 3395 امریکی ڈالر کے بیرونی ادا کئے جانے والے قرضے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ گلوبل اکنامک سولو ڈاؤن ہے، امریکا اور چین کی معیشت بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔محمد حماد اظہر نے کہاکہ ہم نے اگلے چار سال 37بلین ڈالر قرضے ادا کرنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضے/گرانٹس کی مالیت1,758ملین امریکی ڈالرز ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہاکہ اس میں 1682ملین امریکی ڈالر قرضہ جبکہ 77ملین امریکی ڈالر بطور گرانٹس شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کی خزانہ کمیٹیوں کو تفیصلات سے آگاہ کیا جائیگاحالانکہ اس سے پہلے پاکستان نے 17مرتبہ آئی ایم ایف سے رجوع کیا مگر کسی بھی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کی زحمت نہیں کی۔محمد حماد اظہر نے کہا کہ پچھلی حکومت کے آخری چوبیس ماہ میں

بیرونی زر ذخائر 19بلین ڈالرز سے 9بلین ڈالرز پر پہنچ گئی۔حماد اظہر نے کہا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ اس مرتبہ 20سے 30فیصد تک نیچے آئے گا۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بتایاکہ مغربی روٹ حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ 29مارچ کو300کلومیٹر کا کوئٹہ کچلاک روڈ کاافتتاح کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل سیڑوب تک سڑک دو رویہ کے بغیر سی پیک مغربی روٹ کے مقصد حاصل نہیں ہوں گے۔مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ مغربی روٹ کا معیار موٹروے اور

ہائی وے کا ہی ہو گا۔خسرو بختیار نے کہا کہ کوئٹہ سے گوادر تک تو لنک ہو گئے ہیں آئندہ مالی سال کیلئے کوئٹہ سے کراچی تک ہائی وے کا منصوبہ بھی پی ایس ڈی پی میں رکھا ہے۔مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ ہماری حکومت نے سی پیک کی پہلوؤں کو مزید وسعت دی ہیں۔خسرو بختیارنے کہا کہ انفراسٹرکچرز کے منصوبے رعایتی قرضوں اور گوادر ایئرپورٹ گرانٹس کے تحت بنیں گے۔مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ مغربی اور مشرقی کوریڈور پر سیاسی اتفاق ہے۔خسرو بختیار نے کہاکہ

موجودہ حکومت نے بلوچستان میں 300کلومیٹر کوریڈور پر کام کا آغازکر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ منصوبوں میں تاخیر اس ملک کی بد قسمتی رہی ہے،2017-18میں 343پی ایس ڈی پی سے غیر منظور شدہ منصوبے رکھے گئے۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کومکمل کرنے کیلئے دو ہزار ارب درکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پچاس اہم منصوبوں کے بارے تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے43غیر منظور شدہ منصوبوں کو ختم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ منصوبے

جن سے ایک صوبہ کو فائدہ ہو اس کو ختم کیا گیا۔وزیر مملکت علی محمد خان نے بتایاکہ پانی فراہم کرنے والے چھ برانڈز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔علی محمد خان نے کہاکہ دو کیمیائی اور تین حیاتیاتی طور پر نقصان دہ ثابت ہوئے،وزارت نے ان برانڈز پر پابندی کیلئے متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بوتل کے پانی والے برانڈز کے حوالے سے پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے سیمپلز کے مطابق چیک کرتے ہیں۔علی محمد خان نے کہاکہ مزید بھی بوتل والے برانڈز بھی

غیر محفوظ ثابت ہوں گے۔سلیم مانڈی والا نے کہاکہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے،وزارت کو برانڈز کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔اجلاس کے دور ان کم ترقیاتی علاقوں کی کمیٹی کے دورہ کیلاش،چترال کی رپورٹ ایوان میں زیر غور آئی۔ چیئر مین سینٹ کمیٹی برائے کم ترقیاتی علاقے نے کہا کہ چترال اور کیلاش سیاحت کے اعتبار سے اہم علاقہ ہے۔عثمان کاکڑ نے کہاکہ چترال رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع ہے۔انہوں نے کہاکہ لواری ٹاپ ذوالفقاربھٹو کے دور میں شروع ہوا

مگرابھی تک مکمل نہیں ہو۔انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگوں کا کیڈٹ کالج کا مطالبہ بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی ثقافت بے مثال ہے،لوگوں کو ثقافت کی تبدیلی کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بمبوریت سیلاب سے متاثر ہوا مگر این ڈی ایم اے نے کوئی پیکج نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ گلگت سے چترال اور چترال تا دیر تک روٹ سی پیک میں شامل ہیں مگر اس کی تعمیر ابھی تک شروع نہیں کی گئی۔محمد جاوید عباسی نے کہاکہ چترال کا زمینی راستہ چھ ماہ تک بند رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ

راستے بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہاں کے لوگ اگر اپنی ثقافت سے خوش ہیں تو انہیں تحفظ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مذہبی رواداری کااظہار کیااس طرح کاپیغام چترال کے لوگوں تک بھی پہنچانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ انکی مذہبی آزادی کو یقینی بنائیں جائیں۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ چترال خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا ضلع ہونے کے باوجود پسماندہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کو سی پیک میں چینی ٹرکوں کو دھونے

کے سوا کوئی حصہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ مرکز اورصوبے میں ایک ہی حکومت ہونے کے باوجود این ایف سی نہیں دیا جا رہا۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ چترال سیاستی مقام ہونے کے علاوہ دفاعی اعتبار سے بھی اہم ہیں،اس کی اہمیت کو جانتے ہوئے چترال کوسی پیک میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ شندور-گلگت کوریڈور سی پیک کا باقاعدہ حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی ثقافت کی ترقی،مذپب کا تحفظ آئین پاکستان کے تحت ریاست کی ذمہ داری ہے۔سینیٹرٹ نعمان وزیرنے کہاکہ

چترال میں 110میگاواٹ کا منصوبہ شروع کیا گیا،اس سے 10میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ رشہ کئی فی ایکڑ1کروڑ روپے زمین کی قیمت ہے۔انہوں نے کہاکہ سارا پیسہ زمین خریدنے پر لگائیں گے تو فیکٹری کہاں لگائیں گے۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ چترال اور کیلاش دنیا کا خوبصورت ترین علاقہ ہے۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ ان علاقوں پر توجہ دی جائے تو پاکستان ترقی کریگا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک میں رشہ کئی کے بجائے غیر ترقیاتی علاقے کا انتخاب کیا جائے،ان کو آئین و قانون کے مطابق حق دیا جائے۔سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ بلاشبہ چترال دنیا کا خوبصورت ترین علاقہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کیلاش کا ایم پی اے منتخب ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگوں کو کچھ مذہبی جماعتوں سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس علاقہ کا سب سے بڑا مسئلہ سردیوں میں راستے کا بند ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آغا خان فاؤنڈیشن نے چترال میں بہت کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے کام سے اسماعیلی کمیونٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹی بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ سینیٹر گیان چند نے کہاکہ اگر کیلاش کی ثقافت اور مذہب کو تحفظ دیا جائے تو دنیا میں امیج بہتر ہو گا۔وفاقی وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی نے کم ترقیاتی علاقوں بارے رپورٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار ایوان میں خیال کہاکہ آغا خان فاؤنڈیشن نے پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کررہا ہے،چترال کی صورتحال آئندہ بہتر ہو گی۔انہوں نے کہاکہ تمام اقلیتوں اور ثقافتوں کیلئے وزیر اعظم جلد پروگرام لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاحتی ورثے کو محفوظ کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ پن بجلی نیٹ آئیڈل منافع صوبوں کوضرور ملے گا،چترال کے لوگ خوبصورت لوگ اور ثقافت بھی خوبصورت ہیں،تحفظ دیا جائیگا۔

The post پرانے قرضے اتارنے کے لئے چین اور فرانس سے مختلف شرح پر مزید قرضے لئے گئے،وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہرنے تفصیلات بتادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی فوج کا ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں مافوق الفطرت اور دیومالائی عفریت کے قدموں کے نشان ملنے کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

نئی دہلی (این این آئی)انڈین فوج نے دعوی کیا ہے کہ انھیں ییٹی کے قدموں کے نشان ملے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین حیرت کے اظہار کے ساتھ اس دعوے کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔ییٹی ایک دیو قامت بن مانس کی نسل کی مخلوق ہے جس کا ذکر جنوب مشرقی ایشیا کی لوک داستانوں میں ملتا ہے۔

ییٹی جیسی مخلوق کی موجودگی کے کبھی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیں  لیکن دیومالائی کہانیوں میں اس کا ذکر ملتا ہے اور لوگ اس میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق فوج نے پیر کو اپنے ساٹھ لاکھ ٹوئٹر فالوورز کو ٹویٹ کر کے بتایا کہ انھوں نے ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ماکالو بیس کیمپ کے قریب ایک مافوق الفطرت اور دیومالائی عفریت ییٹی کے قدموں کے نشان دیکھے ہیں۔ برف پر یہ نشانات فوج کو نو اپریل کو ملے تھے لیکن فوج نے ان کو عام کرنے کا فیصلہ یہ سوچ کر کیا کہ ییٹی کے بارے میں جو کہانیاں پہلے سے موجود ہیں یہ نشان ان سے ملتے ہیں۔سوشل میڈیا پر حیرت کا اظہار کرنے والوں سے فوج نے کہا کہ ییٹی کے بارے میں شواہد کی تصاویر لی گئیں اور ماہرین کی رائے حاصل کرنے کے لیے یہ ان کے حوالے کر دی گئیں۔فوج نے مزید کہا کہ انھوں نے یہ مناسب سمجھا کہ ان تصاویر کو عام کردیں تاکہ سائنسدان اور عوام میں اس بارے میں دلچسپی پیدا ہو۔ٹوئٹر استعمال کرنے والوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج اس خیالی مخلوق کے بارے میں کس طرح یہ دعوی کر سکتی ہے۔

The post بھارتی فوج کا ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں مافوق الفطرت اور دیومالائی عفریت کے قدموں کے نشان ملنے کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آئندہ 2 برسوں میں 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی،پاکستان بڑے معاشی بحران میں پھنس گیا،آئی ایم ایف کے انتہائی تشویشناک انکشافات

کراچی(این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردارکیاہے کہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان کے 27ارب ڈالر کی قرضے میچور ہوجائیں، معاشی سست روی اورمہنگائی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا رہے گا۔عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان،افغانستان اورخلیجی ممالک کی معیشت پر اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ جاری کردیا ہے، رپورٹ میں پاکستان اور افغانستان کی

معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ خلیجی ممالک کی معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہے گی، پورے خطے میں افراط زر کی شرح 11فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو پورے خطے کی معاشی ترقی کی شرح پر دباؤ ڈالے گی، اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی دیگر عوامل کے ساتھ خطے میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی۔آئی ایم ایف نے خبردارکیاہے کہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان کے 27ارب ڈالر کے قرضے واجب الادا ہوجائیں گے، جس سے ملک کی معیشت کو بیرونی خدشات اور عدم استحکام کا سامنا رہیگا۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں ٹیکس وصولیاں تاحال کم ہیں، نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے وسائل کا درست استعمال نہیں ہورہا، اداروں کی تنظیم نو اور مالیاتی استحکام کی ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں ٹیکس وصولیاں تاحال کم ہیں، نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے وسائل کا درست استعمال نہیں ہورہا، اداروں کی تنظیم نو اور مالیاتی استحکام کی ضروری ہے

The post آئندہ 2 برسوں میں 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی،پاکستان بڑے معاشی بحران میں پھنس گیا،آئی ایم ایف کے انتہائی تشویشناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بلدیاتی ادارے تحلیل۔۔۔۔نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیاگیا،اپوزیشن کا شدید احتجاج

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے مسودہ قانون کی منظوری دیدی،اپوزیشن نے تمام ترامیم پر بولنے کی اجازت نہ ملنے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں اور ایوان کی کارروائیاں سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا،مسودہ قوانین پر گورنرپنجاب کے دستخطوں اورگزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد موجودہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائیں گے اور انتخابات تک سرکاری ملازمین بطور ایڈ منسٹریٹرز انتظامات چلائیں گے،وزیر قانون کے مطابق

اپوزیشن کی تجویز پر بلدیاتی اداروں کی مدت بڑھا کر چار سال جبکہ تعلیمی قابلیت کی شرط ختم کر دی گئی، اپوزیشن نے نئے بلدیاتی نظام پر جمع کرائی گئی ترامیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بری قانون سازی (بیڈ لیجس لیشن)ہے، حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرانے اور یہ ساری مشق صرف بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کیلئے ہے اور سارے فنڈز حکومت کے ذریعے استعمال کئے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مقررہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ 25منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اسپیکر کی طرف سے سرکاری کارروائی کا آغاز کرنے پر وزیر قانون راجہ بشارت نے نشاندہی کی کہ اپوزیشن نے مقررہ وقت پر اپنی ترامیم جمع نہیں کرائیں اس لئے کارروائی آگے بڑھائی جائے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ قانون سازی ایک پروسیجر ہے جس پر اسپیکر نے کہا کہ اگر آپ کو معلوم تھاکہ بل آرہا ہے لیکن کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ ترامیم جمع کراتے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ جب ایوان میں رپورٹ پیش کی گئی ہمیں قواعدکے مطابق اس کی کاپی فراہم نہیں کی گئی اورآپ کے آفس کو درخواست کرنے پر شام چھ بجے کاپی ملی اور اس وقت تک اراکین کی اکثریت جا چکی تھی اور کاپی وصول کرانے والے عملے کے دستخط بھی کرائے گئے ہیں کہ ہمیں کتنے بجے اسکی کاپی فراہم کی جارہی ہے۔اس حوالے سے آپ کے گھر کے ٹیلیفون پر بھی رابطہ کیا گیالیکن آپ مصروف تھے جبکہ سیکرٹری اسمبلی سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انکی بھی کوئی مصروفیت ہے اور وہ جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز بل ایجنڈے پر نہیں تھا اور

ہمارے ذہن میں تھاکہ منگل کے روز پرائیویٹ ممبر ڈے ہے اور قانون سازی نہیں ہو گی۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ مجھے اپنے اختیارات کا علم ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم تو بل کی صحت سے مکمل انکار ی ہے۔اسپیکر نے کہا کہ فیصلہ کر لیں کیونکہ رولز کے مطابق آپ نے بروقت ترامیم جمع نہیں کرائی اور آپ کی ترامیم لیپس ہو گئی ہیں لیکن دوسری جانب میرے پاس اختیار ہے کہ میں آپ کو اجازت دیدوں کہ آپ بول لیں۔ جس پر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن بنچوں کا نقطہ نظر آنے دیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن کی جتنی بھی ترامیم ہیں وہ ٹائم باٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ جس دن کا بل پیش کیا گیا ہے مختلف باتیں کی جارہی ہیں کہ بل بلڈوز کیا جارہا ہے، اسمبلی اور سٹینڈنگ کمیٹی کا ریکارڈ موجود ہے کہ ہم نے کہیں بھی تجاوز نہیں کیااور قواعد و ضوابط او رپروسیجر کو لے کر چلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 105کو آئیسولیشن میں نہ پڑھا جائے۔ اپوزیشن کی طرف سے کہا گیا کہ ہمیں سٹینڈنگ کمیٹی میں سنا نہیں گیا لیکن آج یہاں نیا رونا رونا

جارہا ہے۔ یہ کہا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں ووٹنگ نہیں ہوئی جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی نے تقریباً 14گھنٹے بحث کی اور اسپیکر صاحب آپ کے پاس اصل بل اور ترامیم کے بعد والا مسودہ قانون بھی موجود ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن کی تجویز کے بعد تین سال کی مدت کو بڑھا کر چار سال کیا گیا، اتفاق رائے کیلئے اپوزیشن کی ہی تجویز پر میئر اور چیئر پرسن کی تعلیمی قابلیت کو ختم کیا گیا وگرنہ ہم کیوں بل میں ترمیم کرتے۔ پروفیشنل، ٹیکنیکل اور دیگر ممبران کی تعداد میں

اپوزیشن کی تجویز پر انہیں برابر کیا، اپوزیشن کے کہنے پر پرونشل فنانس کمیشن ایوارڈ کے لئے اراکین اسمبلی کی تعداد کو دو، دو کیا۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ 173کی اپوزیشن ہے کیا ان کا فرض نہیں بنتا تھاکہ ترامیم لے کر آتے، یہ ان کی قیادت کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے کہ اتنی بڑی اپوزیشن ہے اور وقت پر ترامیم نہیں دی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی گروہ کی ڈکٹیشن نہیں لینی آپ سرکاری کارروائی سروع کر دیں۔ اسپیکر نے کہا کہ یہاں تک کہا گیا کہ سپیکر تھانیدار ہے،

بتایا جائے کیا تھانیداری ہوئی ہے یہ کوئی طریقہ ہے، آپ کا جو دل کرے اسپیکر کے بارے کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ آپ کو اکاموڈیٹ کیا ہے لیکن جس کا جو دل کرتا ہے وہ کہنا شروع کر دیتا ہے۔جس پر اپوزیشن اراکین نے اسپیکر سے کہا کہ یہ کس نے کہا جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے سمیع اللہ خان کا نام لیا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے حوالے سے ان کی تجویز کو تسلیم کیا گیا اور یہ پابند کیا گیا کہ الیکشن ٹربیونل 120روز میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن کی دی گئی تجویز پر بلدیاتی ادارے کے سربراہ کیلئے چیئر پرسن کی اصطلاح استعمال کی گئی، اگر اپوزیشن کا رویہ یہ ہے تو پھر سوچنا چاہیے۔ اس دوران سمیع اللہ خان نے کھڑے ہو کر بات کرنا چاہی تو سپیکر نے کہا کہ میں نے آپ کو بولنے کی اجازت نہیں دی اور ان کے اصرار کے باوجود سپیکر نے انہیں اجازت نہ دی جس پر سمیع اللہ خان نے کہا کہ آپ ایس ایچ او تو نہ بنیں جس پر سپیکر نے کہا کہ دیکھ لیں اگر آپ مزید بولیں گے تو میں آپ کی ممبر شپ معطل کر دوں گا۔

ا سپیکر نے سمیع اللہ خان کے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ جب آپ میری ذات بارے تبصرہ کریں گے تو پھر کیوں نہ بولیں۔ اسپیکر نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی عزت کرتا ہوں۔ اپوزیشن رکن وارث کلو نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اس چیئرمین کا احترام کریں۔ ملک احمد خان نے کہا کہ کوتاہی کے باوجود آپ نے ہمیں موقع دیا جس پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ ملک احمد خان نے بل میں جمع کرائی گئی ترمیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بل پر غور کریں تو

یہ بری قانون سازی (بیڈ لیجس لیشن)ہے۔ آئین کے مطابق تو نظام کو قائم کرنا ہے نہ کہ تحلیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق بلدیاتی اداروں کی ایک مدت ہے اور انہیں دوران مدت تحلیل کر کے خلاف آئین و قانون کی خلاف ورزی کریں گے۔ ہماری تجویز ہے کہ اس پر وکلاء، اسٹیک ہولڈرز کی رائے لے لی جائے اگر اس پر چند دن او رلگ جائیں تو اس میں کیا حرج ہے۔قانون کے مطابق مدت کی ضمانت ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جائے اور رائے لینے کے بعد آگے لے کر جائیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ اپنے دور میں تو آپ آئین کا مذاق اڑارہے تھے۔ یہ بری قانون سازی)بیڈ لیجس لیشن)نہیں بلکہ وہ تھی جسے ہم ختم کرنے جارہے ہیں۔ اس نظام کے خلاف پورے شہر میں سینکڑوں بینرز لگے ہوئے ہیں یہ کس نے لگائے ہیں یہ آپ کے ہی نمائندوں نے لگائے ہیں۔ مجھے رات ساڑھے گیارہ بجے وائس چیئرمینز کا وفد ملنے آیا اور انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری بے اختیار نظام سے جان چھڑا ئی ہے۔

اب اربوں روپے براہ راست پنچائیت اور نیبر ہڈ میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں ایک قانون آتا ہے جسے آپ 2013ء میں ختم کر دیتے ہیں آپ نے 2002ء کے قانون کو 2013ء میں ختم کیوں کیا،آپ جو کام کریں وہ آئین و قانون کے مطابق ہوتا ہے اور اگر کوئی دوسرا وہ کام کرے تو وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہو جاتا ہے۔ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون سازی کر رہے ہیں۔ میں یہ کہنا چاہوں گاکہ اسمبلی کے قانون کے اختیار کو چیلنج کرکے آپ اپنے پاؤں پر

خود کلہاڑی مار رہے ہیں۔ اسپیکر کی جانب سے ترمیم کے حق میں ایوان کی رائے لی گئی تاہم حکومتی بنچوں نے غلطی سے اپوزیشن کی ترمیم کے حق میں ہاں کہہ دی جس پر اپوزیشن بنچوں سے شور بلند ہوا اور تالیاں بجائی گئیں جس پر سپیکر نے دوبارہ رائے لی اور حکومتی بنچوں کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔وارث کلو نے دوسری ترمیم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون سپریم کورٹ کے کہنے پر بنااور بلدیاتی اداروں کو تحفظ حاصل ہے کیونکہ ہم نے سپریم کورٹ کے حکم کے

مطابق قانون بنایا اور دو ماہ تک اس پر سوچ بچار کی گئی، یہ کوئی رگبی کا کھیل نہیں ہے،اس نظام کے ذریعے ضلع کونسل کی اربوں روپے کی پراپرٹیز پر شب خون مارا جارہا ہے۔ ڈاکٹر مظہر اقبال نے کہا کہ یہ کام صرف بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی مشق ہے اور سارے فنڈز حکومت کے ذریعے استعمال کئے جائیں گے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ یہ بلدیاتی اداروں کے حق میں دلائل دے رہے ہیں لیکن انہوں نے خود نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کرائے۔

ان کی بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کی سوچ یہ تھی کہ 2013ء میں اس کا قانون بنا لیکن انتخابات 2015ء میں ہوئے اور بلدیاتی نمائندوں سے حلف 2017ء میں لیا گیا۔ راولپنڈی میں آج بھی بلدیاتی اداروں کا انتخاب مکمل نہیں ہو سکا اور یہ آپ کی اصل سوچ ہے۔ اپوزیشن کی دوسری ترمیم پر بھی ایوان کی رائے لی گئی اور اسے کثرت رائے کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔ اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن کی باقی ترامیم کو لینے کی بجائے بل کی منظوری کا عمل شروع کر دیا گیا

جس پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں اور ایوان سے باہر نکل گئے،اس دوران طارق گل اور توفیق بٹ سمیت دیگر نے کورم کی نشاندہی کی تاہم اسپیکر نے گنتی کرائی تو کورم پورا تھا جس پر حکومتی بنچوں سے بھرپور نعرے بلند کئے گئے۔بعد ازاں ایوان نے مسودہ قانون مقامی حکومت 2019 اور مسودہ قانون ویلج پنچائتیں اور نیبر ہڈ کونسل 2019ء کی منظوری دیدی۔ قبل ازیں ایوان میں صوبائی وزیرسبطین خان نے محکمہ جنگلات اور

وائلڈ لائف سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس جمعرات کی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔وزیر قانون راجہ بشارت نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری اور وزیر اعلیٰ کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میں عوام کی آگاہی کے لئے بتانا چاہتا ہوں کہ یہ دو سطحی نظام ہے جس میں تحصیل کے انتخابات براہ راست جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ پنچائیت اور نیبر ہڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی

بنیادوں پر ہوں گے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اختیارات اور فنڈز براہ راست نچلی سطح پرمنتقل ہوں۔ پراونشل فنانس کمیشن ایوارڈ کے ذریعے تمام بلدیاتی اداروں کو فنڈز ٹرانسفرز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اوور لیپنگ تھی لیکن میٹرو پولٹین میں ایل ڈی اے، ٹیپا،پی ایچ اے اور واسا سمیت تمام ادارے بلدیاتی سربراہ کے ماتحت ہوں گے او روہی اختیارات کا منبع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے دستخطوں کے بعد یہ بل میرے پاس آئے گا جسے میں آگے وزیر اعلیٰ کو بھجوا دوں گا اور

ان کی طرف اسے گورنر پنجاب کو بھجوایاجائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ یہ مرحلہ جلد از جلد مکمل ہو جائے اور اس کے بعد موجودہ بلدیاتی نظام ختم ہو جائے گا اور ایڈ منسٹریٹرز کا تقرر ہوگا اور یہ سرکاری ملازم ہوں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ان کا حق ہے اور جہاں تک حکم امتناعی کی بات ہے تو ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں۔ قانون سازی پنجاب اسمبلی اور اراکین اسمبلی کا بنیاد ی اور اہم فریضہ ہے اور میرے خیال میں عدالت پنجاب اسمبلی کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھے گی۔انہوں نے نئے نظام کے نافذ ہونے کے بعد اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے بارے میں کہا کہ یہ حکومت کا اختیار ہے او رانہیں فنڈز ملیں گے۔

The post بلدیاتی ادارے تحلیل۔۔۔۔نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیاگیا،اپوزیشن کا شدید احتجاج appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہماری رقم اب ہمیں واپس کرو! پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، امریکہ سے اربوں ڈالر ز کے بقایاجات مانگ لئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہماری رقم اب ہمیں واپس کرو! پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، امریکہ سے اربوں ڈالر ز کے بقایاجات مانگ لئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے امریکی معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء ایلس ویلز نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان نے امریکہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئے گئے اخراجات کی مد میں چھ ارب ڈالرز کے بقایاجات فوری اداکرنے کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ

پاکستان نے جو تخمینہ لگایا ہے وہ تقریباً چھ ارب ڈالرز ہے جس کا تقاضا کیاگیا ہے تاہم امریکہ پاکستان کی جانب سے بتائی جانیوالی رقم سے مطمئن نہیں اور اس کے خیال میں اتنے اخراجات نہیں ہوئے،علاوہ ازیں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے انٹرا افغان مذاکرات میں تیزی لانے کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائے گا۔ منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل نے 29 سے 30 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل پر ہونے والی پیش رفت پر پاکستانی قیادت سے بات چیت کی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سیکرٹری خارجہ اور اعلیٰ عسکری و سفارتی حکام سے ملاقاتیں کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل کے حق میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائیگا۔ اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے انٹرا فغان مزاکرات میں تیزی لانے کیلئے حمایت کی درخواست کی۔

The post ہماری رقم اب ہمیں واپس کرو! پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، امریکہ سے اربوں ڈالر ز کے بقایاجات مانگ لئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکہ کی ایران پر پابندیاں ”سپرپاور کی غنڈہ گردی“ اوربین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں،پاکستان کی شدید تنقید،دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ امریکہ کی ایران پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں،امریکا کی ایران پر پابندی سپرپاور کی غنڈہ گردی ہے، پاکستان،ایران،ترکی چائنہ اور روس کو مل کرپاور کمیونٹی قائم کرنی چاہیے،ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاور کمیونٹی کے قیام سے اکنامک فوائدبھی حاصل ہونگے۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزرای نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ایران پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کی ایران پر

پابندی سپرپاور کی غنڈہ گردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان،ایران،ترکی چائنہ اور روس کو مل کرپاور کمیونٹی قائم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاور کمیونٹی کے قیام سے اکنامک فوائدبھی حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین اکنامک نہیں ایک سیاسی فورم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے دورہ ایران میں کہاکہ ترکی،ایران اور پاکستان سٹرائجیک پاٹنر ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مجبوریوں کے تحت معاشی بلاکس بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے خطے میں امن ضروری ہے۔

The post امریکہ کی ایران پر پابندیاں ”سپرپاور کی غنڈہ گردی“ اوربین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں،پاکستان کی شدید تنقید،دوٹوک اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب نے میگا کرپشن کے بڑے مقدمات کو حتمی شکل دے دی،سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت بڑے بڑے نام زد میں آگئے

کراچی(این این آئی)قومی ادارہ احتساب(نیب)نے میگا کرپشن کے بڑے مقدمات کو حتمی شکل دے دی ہے جن میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، قومی ایئر لائن پی آئی اے کرپشن اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کے کیسز شامل ہیں۔مذکورہ کیسز کے ریفرنسز چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیے جائیں گے۔کراچی میں ڈی جی نیب کی زیر صدارت نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب کراچی نے اسپیکر آغا سراج درانی سمیت دیگرکے خلاف سفارشات کی

منظوری دے دی۔سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور پی آئی اے سے متعلق سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق نیب کراچی نے سفارشات نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منظوری کے لیے بھیج دیں ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ائیر لائن کے ایک اور کیس کی باقاعدہ انکوائری کی منظوری مانگی گئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رشتے داروں اور ملازمین کے نام پر1.6ارب کے اثاثے بنائے، کامران مائیکل نے11کروڑ کی خورد برد کی اور کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے نامی افراد کے نام پر پلاٹنگ کی۔اسی طرح پی آئی اے کے 2 بڑے کرپشن کیسز بھی فائنل کرلیے گئے ہیں، ایک کیس انتظامیہ کی جانب سے اے ٹی آر طیارے کو غیر قانونی طور پر گراؤنڈ کرنے کا ہے۔ طیارہ گراؤنڈ ہونے سے پی آئی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا جبکہ طیارے کو مرمت کے ذریعے قابل استعمال بنایا جا سکتا تھا۔دوسرا کیس پی آئی اے کی جانب سے پرائیوٹ لاجسٹک کمپنی سے غیر قانونی معاہدے کا ہے، معاہدے کی وجہ سے پی آئی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ایک اور کیس حنید ایسوسی ایٹس اور رومی ہاؤسنگ پراجیکٹ کا ہے جس میں عوام سے فراڈ کیا گیا، پروجیکٹس میں 104 الاٹیز کو 60 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔ کمپنی 1979 سے اب تک الاٹیز کو قبضہ دینے میں ناکام رہی۔نیب نے ایم ایس حنید ایسوسی ایٹس کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے۔

The post نیب نے میگا کرپشن کے بڑے مقدمات کو حتمی شکل دے دی،سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت بڑے بڑے نام زد میں آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آئین کے تحت قائم ہونے والے بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل کئے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا،حکومت کو جھٹکا، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

لاہور (این این آئی) نئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست احسن باجوہ نے ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کے توسط سے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے تحت قائم ہونے والے بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل کئے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا، بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کرائے گئے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کی مدت پانچ سال ہیم اس ایکٹ کو اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کئے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری کوکالعدم قرار دیا جائے۔

The post آئین کے تحت قائم ہونے والے بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل کئے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا،حکومت کو جھٹکا، بڑا قدم اُٹھالیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایڈز میں مبتلاڈاکٹر کا گھٹیا اقدام، اپنامتاثرہ انجکشن لگاکر 45افرادکو ایڈز میں مبتلا کردیا،افسوسناک واقعہ،گرفتارکرلیاگیا

لاڑکانہ(این این آئی)ایڈز میں مبتلاظالم ڈاکٹر نے اپنا متاثرہ انجکشن لگاکر25بچوں سمیت45 افرادکو ایڈز میں مبتلا کردیا، سندھ ہیلتھ کمیشن نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاہے جبکہ ڈاکٹر کے ذہنی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ملزم کو عدالت نے 3روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایڈز پھیلنے کی وجہ سے متعلق ہولناک انکشافات نے کھلبلی مچادی ہے، ایڈز میں مبتلاظالم ڈاکٹر مظفرگھانگروبچوں سمیت

معاشرے سے انتقام لینے لگا اور اپنامتاثرہ انجکشن لگا کر 25 بچوں سمیت45 افراد کو ایڈز میں مبتلاکردیا۔ متاثرہ بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مظفر گھانگرو خود ایڈز کا شکار ہے۔ڈپٹی کمشنر نے شک کی بنیاد پر ڈاکٹر مظفر کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کروایا تو اس میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر عبدالسمیع کی مدعیت میں مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف رتو ڈیرو تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دفعہ 324 ارادہ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ملزم ڈاکٹرکو منگل کے روزجوڈیشنل مجسٹریٹ سول جج کی عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نعمان صدیقی کے مطابق ڈاکٹر نے انتقامی طور پر اپنا انجکشن آنے والے مریضوں کو لگایا، کلینک کا ڈاکٹر کا ذہنی توازن بھی ٹھیک محسوس نہیں ہو رہا، ڈاکٹر کے ذہنی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنراورمحکمہ صحت نے رتوڈیرو میں بچوں سمیت45سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور کلینک کوسیل کردیاگیا ہے۔ڈی سی لاڑکانہ نے کہاکہ رتوڈیرومیں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے پرانتظامیہ اورمحکمہ صحت نے نوٹس لیا۔ متاثرمریضوں کا علاج حکومت کرائیگی، علاج کیلئے رتوڈیرو میں نیاسینٹررواں ہفتے سے کام شروع کردے گا۔

ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ نعمان صدیقی نے کہاکہ علاقے سے بچوں کے ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعدادآرہی تھی، تحقیقات کی گئیں توایک ہی ڈاکٹر کا بار بار نام آرہا تھا، ایک ٹیم بناکر ڈاکٹر کیخلاف تحقیقات کی گئیں، تحقیقات میں ڈاکٹر کو ملوث پایاگیا اور کارروائی کی گئی، ڈاکٹر کو حراست میں لیاگیا ہے اور مزیدتحقیقات جاری ہیں، متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈائریکٹرہیلتھ کیئرکمیشن ڈاکٹرایاز نے بتایاکہ گرفتار ڈاکٹر سندھ

ہیلتھ کیئرکمیشن سے بھی رجسٹرڈ نہیں، ڈاکٹر کوالیفائیڈ ہیں لیکن لائسنس ری نیو نہیں کرایا، گرفتار ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کی درخواست کرتے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا موذی مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایک ماہ میں 15 بچوں کے سیمپل ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن بچوں میں ایڈز کا وائرس مثبت آیا ہے ان کی عمریں 8 ماہ سے 8 سال تک کی ہیں۔

The post ایڈز میں مبتلاڈاکٹر کا گھٹیا اقدام، اپنامتاثرہ انجکشن لگاکر 45افرادکو ایڈز میں مبتلا کردیا،افسوسناک واقعہ،گرفتارکرلیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

78منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ،6معروف کمپنیوں کا پانی غیر معیاری قرار دے دیاگیا، فہرست جاری

اسلام آباد (این این آئی)78منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ،6معروف کمپنیوں کا پانی غیر معیاری قرار دے دیاگیا، فہرست جاری،وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے غیر معیاری منرل واٹر سے متعلق سینیٹ میں رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایاگیاہے کہ قراقرم فلو،کرسٹل مایا،الفا،ایکوا آئیولام،پیراڈائز،

حبا کا پانی غیر معیاری نکلا۔ منگل کو وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی جس میں کہاگیاکہ 78 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کے نمونہ لئے گئے۔چھ کمپنیوں کے پانی کو غیر معیاری قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ قراقرم فلو،کرسٹل مایا،الفا،ایکوا آئیولام،پیراڈائز، حبا کا پانی غیر معیاری نکلا۔

The post 78منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ،6معروف کمپنیوں کا پانی غیر معیاری قرار دے دیاگیا، فہرست جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہمارے لئے یہ کام بھی کردیں، امریکہ نے پاکستان سے ایک اور ”درخواست“ کردی،امریکی سفارتخانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری

اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے انٹرا افغان مذاکرات میں تیزی لانے کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائے گا۔ منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل نے 29 سے 30 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل پر ہونے والی پیش رفت

پر پاکستانی قیادت سے بات چیت کی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سیکرٹری خارجہ اور اعلیٰ عسکری و سفارتی حکام سے ملاقاتیں کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل کے حق میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائیگا۔ اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے انٹرا فغان مزاکرات میں تیزی لانے کیلئے حمایت کی درخواست کی۔

The post ہمارے لئے یہ کام بھی کردیں، امریکہ نے پاکستان سے ایک اور ”درخواست“ کردی،امریکی سفارتخانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی شدیدتنقید ’ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں‘ کے نام سے ٹرینڈ بنالیا۔۔بلاول پر الزامات کی بارش

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی شدیدتنقید ’ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں‘ کے نام سے ٹرینڈ بنالیا۔۔بلاول پر الزامات کی بارش، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سلیم صافی کے راؤ انوار سے متعلق سوال کے جواب میں پاک فوج کے

ترجمان نے ایک اہم سیاسی جماعت کی جانب اشارہ کیاتھا کہ وہ پی ٹی ایم کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ راؤ انواربھی ان ہی کا بچہ ہے، بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ذریعے سیاسی بیانیہ نہیں دلوانا چاہئے، انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”خان صاحب“ اس طرح سیاسی بیانیہ دینے سے ادارے متنازعہ ہوجاتے ہیں تعلیم، ایجوکیشن پالیسی،انتہاپسندی اور دہشت گردی پر بات وزیرداخلہ کو کرنی چاہئے اور خارجہ پالیسی پر وزیرخارجہ کو، بلاول زرداری کے پاک فوج کے ترجمان کے ریمارکس پر تبصرے کے بعد سوشل میڈیاپر شدید ردعمل سامنے آیا ہے سوشل میڈیا صارفین نے بلاول کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے کے بجائے اپنے والد سے جعلی اکاؤنٹس، راؤ انوار اور عذیر بلوچ جیسے لوگوں کے بارے میں پوچھیں، سوشل میڈیا صارفین نے بلاول زرداری کے ردعمل کو ”کرپشن چھپانے“ کے لئے پروپیگنڈہ قرار دے دیا،بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور کمنٹس کئے کہ ”ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں“

The post بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی شدیدتنقید ’ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں‘ کے نام سے ٹرینڈ بنالیا۔۔بلاول پر الزامات کی بارش appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت نے صرف9ماہ کے دوران ہی 32کھرب 60ارب روپے قرض لے کر ریکارڈ قائم کردیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کو بتایاگیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے پانچ ماہ میں 1681ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ حاصل کیا۔ منگل کو وقفہ سوالات کے دور ان وزارت خزانہ کی جانب سے بتایاگیاکہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلے پانچ ماہ 1681 ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ حاصل کیا۔وزارت خزانہ نے کہاکہ پانچ ممالک 741 ملین ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ نے کہاکہ چین سے 700 ملین ڈالر،فرانس سے 15 ملین ڈالر قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق جاپان سے 26 ملین ڈالر قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 2 غیر ملکی کمرشل

بنکوں سے 429 ملین ڈالر قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 6 غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 511 ملین ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ادائیگیوں کے توازن میں مدد کیلئے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر یو اے ای سے 1 ارب ڈالر لیا گیا۔وقفہ سوالات کے دور ان یکم جولائی 2018 سے فروری 2019 تک ادا شدہ قرضوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں۔ وزار ت خزانہ نے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت نے فروری 2019 تک 27ہزار 376 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 3395 ملین امریکی ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔

The post حکومت نے صرف9ماہ کے دوران ہی 32کھرب 60ارب روپے قرض لے کر ریکارڈ قائم کردیا‎‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یکم رمضان المبارک، پہلا روزہ کس دن اور کس تاریخ کو ہوگا؟، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے بڑی پیش گوئی کردی

کراچی(این این آئی)رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا اگر29 شعبان المعظم اتوار کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی ہوں گی۔اس ضمن میں رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل مفتی خالد اعجازنے بتایاکہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40منٹ ہوجائے، اس کے علاوہ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا

سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایاکہ رمضان المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہوگا، اتوار 5 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان بھر میں کہیں بھی 29 منٹ سے زائد نہیں ہوگا لہذا 29 شعبان المعظم اتوار کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی اور سائنسی لحاظ سے ناقابلِ یقین ہوں گی۔

The post یکم رمضان المبارک، پہلا روزہ کس دن اور کس تاریخ کو ہوگا؟، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے بڑی پیش گوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سکولوں میں بچوں سے مار پیٹ کرنے والے اساتذہ کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ،حکومت نے بڑے اقدام کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک مقرر کیے ہیں۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار صبح 10سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں۔حکومت نے ’زینب الرٹ بل‘ کے نام سے بچوں کیساتھ زیادتی روکنے اور خاتون کو وراثت میں حق دینے سے متعلق انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ کے

نام سے بل لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کابینہ میں قانونی اصلاحات سے متعلق5 بل پیش کیے گئے جس میں لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کا قیام شامل ہے،قانونی رہنمائی اور امداد نہ ہونے کی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا کرنے والے سائلین کو حکومتی سطح پر تحفظ فراہم کریگی،کوڈ آف سول پروسیجر میں اصلاحات کی جارہی ہیں، جس کے تحت دیوانی مقدمات ڈیڑھ سے 2 سال میں مکمل کیے جانے کا ترمیمی بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا، وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن کے نام سے بل میں سرکاری اداروں اور حکومتی محکموں سے میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز کے خاتمے میں کردار ادا کرنے والے شخص کو تحفظ اور برآمد کی جانے والی رقم کا 20فیصد حصہ دیا جائیگا،چین سے ہونے والے معاہدوں کے مثبت اثرات عوام کی زندگی میں بہتری لانے کا باعث بنیں گے،اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کو دورہ چین، ایران پر اعتماد میں لیا۔کابینہ کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،کابینہ نے وزیراعظم کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ دورہ چین میں باہمی تجارت کا فروغ اور دیگر اہم امور زیرغور آئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر کمیٹی کی جانب سے لیے جانے والے ابتدائی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔معاون خصوصی نے کہا کہ زراعت، پانی، نیشنل ٹورزم رپورٹ، احساس پروگرام کی لانچنگ اور سوشل سروس میں کلین گرین پاکستان کے تحت شجرکاری کی مہم پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں خیبرپختوانخوا کے ماڈل پر پنجاب میں بلدیاتی نظام لانے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے کہاکہ

چین کے ساتھ ایم ایل ون، زراعت اور غربت کے خاتمے سے متعلق معاہدے کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار بھی زیرغور آئے۔معاون خصوصی نے بتایاکہ رمضان المبارک میں دفتری اوقات صبح 10سے شام 4بجے تک ہونگے۔معاون خصوصی نے کہاکہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی حکام کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے نئے نظام پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ

کابینہ اجلاس میں لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام اور ملک کی 52 فیصد پر مشتمل خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق بل لانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل میں سب سے بڑا چیلنج خاتون کو وراثت میں حق دینا ہے، اسی کو محسوس کرتے ہوئے کابینہ نے پاکستان کی آبادی کے 52 فیصد حصے کے حقوق کے تحفظ کے لیے انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ کا بل لایا جارہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اس میں وراثت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور

اسے تحصیل کی سطح تک نافذ کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی محکمے ہر سطح پر اس بل کے دائرہ کار کو پھیلا کر اس سلسلے میں معاونت کریں گے اور اس کی سرپرستی بھی کریں گے۔ معاون خصوصی نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے آئینی ترامیم کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔ انہوں نے کہاکہ مختلف مقدمات نمٹانے کیلئے دورانیے کا وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات روکنے کیلئے بل لایا

جارہا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بل کا نام ”زینب الرٹ بل“رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کو زینب کے نام سے اس لیے منسوب کیا گیا ہے کہ وہ معصوم بچی معاشرتی وحشت کا نشانہ بنی، ان انسانیت سوز جرائم کی مذمت اور ان کے خلاف سزا دینے کیلئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے خاتمے کے لیے یہ قانون لایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سکولوں میں مارپیٹ کا کلچر روکنے سے متعلق بھی خصوصی بل لایا جارہا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ رمضان المبارک میں

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مختلف عوامل کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،اوگرا نے پٹرول کی قیمت 14روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ ای سی سی کو بھیج دیا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے سے متعلق سمری کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 13سوارب کے گردشی قرضوں کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے حالیہ زرعی نقصانات کے ازالے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ سیاحت کا فروغ ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردارادا کرسکتا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس پر کابینہ میں غور ہوا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے معاملے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادیا اور اس پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے سے متعلق دوبارہ معاملہ دیکھا جائے اور اس طرح کا میکنزم بنایا جائے کہ عوام یہ بوجھ آسانی سے اٹھاسکیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سابق حکومت سرکلرڈیٹ چھوڑ کر گئی۔ اگلی کابینہ میٹنگ میں سرکلرڈیٹ بارے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ 1300 ارب کے سرکلرڈیٹ کا آڈٹ ہوگا۔ موجودہ حکومت نے اب تک 100 ارب کی بچت کی ہے۔پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا ہر نوجوان پی ٹی ایم نہیں ہے، پی ٹی ایم میں ایسے عناصر گھس گئے ہیں جنہوں نے بیرونی آقاؤں کی آشیرباد سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔

The post سکولوں میں بچوں سے مار پیٹ کرنے والے اساتذہ کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ،حکومت نے بڑے اقدام کی منظوری دے دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شام اورعراق کے بعدداعش نے افغانستان کو اپنا مسکن بنا لیا،امریکہ نے سنگین الزامات عائد کردیئے،بڑے اقدامات کا اعلان

کابل(این این آئی) ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نے کہاہے کہ شام اور عراق میں خونریز حملے کرنے والے داعش کے عسکریت پسند وہاں قائم کی گئی خلافت کے خاتمے کے بعد افغانستان پہنچ رہے ہیں تاکہ اس ملک میں قدم جماتے ہوئے اپنے جہادی حملوں کو جاری رکھ سکیں،شدت پسند تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں کی افغانستان آمد سے متعلق اطلاعات ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے

فرانسیسی نیوز ایجنسی کو فراہم کی ہیں، کابل میں امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم آگاہ ہیں کہ داعش کے کچھ اراکان پہلے ہی یہاں پہنچ چکے ہیں، اپنا تجربہ اور مہارت یہاں کے عسکریت پسندوں کو فراہم کر رہے ہیں، اس امریکی عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھاکہ اگر ہم نے اس (داعش) پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری نہ رکھا تو یہ ہمارے ملک میں حملہ کریں گے، ایک بہت بڑا حملہ، شاید ایک سال کے اندر اندر،کابل میں امریکی عہدیدار نے یہ تو نہیں بتایا کہ داعش کے کتنے عسکریت پسند افغانستان پہنچ چکے ہیں لیکن ان کا یہ ضرور کہنا تھا کہ ہر ایک عسکریت پسند اہمیت رکھتا ہے۔ افغانستان میں موجود داعش میں یورپی عسکریت پسند بھی شامل ہو چکے ہیں، جن میں کئی برطانوی اور فرانسیسی شہری بھی ہیں۔ان غیرملکی عسکریت پسندوں کی افغانستان میں موجودگی طالبان کے ساتھ امن معاہدے کو بھی متاثر کر سکتی ہے، جنہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے زیر اثر سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

The post شام اورعراق کے بعدداعش نے افغانستان کو اپنا مسکن بنا لیا،امریکہ نے سنگین الزامات عائد کردیئے،بڑے اقدامات کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کیا ہوں گے؟ وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک مقرر کیے ہیں۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار صبح 10سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں۔حکومت نے ’زینب الرٹ بل‘ کے نام سے بچوں کیساتھ زیادتی روکنے اور خاتون کو وراثت میں حق دینے سے متعلق انفورسمنٹ آف وومن

پراپرٹی رائٹ کے نام سے بل لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کابینہ میں قانونی اصلاحات سے متعلق5 بل پیش کیے گئے جس میں لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کا قیام شامل ہے،قانونی رہنمائی اور امداد نہ ہونے کی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا کرنے والے سائلین کو حکومتی سطح پر تحفظ فراہم کریگی،کوڈ آف سول پروسیجر میں اصلاحات کی جارہی ہیں، جس کے تحت دیوانی مقدمات ڈیڑھ سے 2 سال میں مکمل کیے جانے کا ترمیمی بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا، وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن کے نام سے بل میں سرکاری اداروں اور حکومتی محکموں سے میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز کے خاتمے میں کردار ادا کرنے والے شخص کو تحفظ اور برآمد کی جانے والی رقم کا 20فیصد حصہ دیا جائیگا،چین سے ہونے والے معاہدوں کے مثبت اثرات عوام کی زندگی میں بہتری لانے کا باعث بنیں گے،اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کو دورہ چین، ایران پر اعتماد میں لیا۔کابینہ کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،کابینہ نے وزیراعظم کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ دورہ چین میں باہمی تجارت کا فروغ اور دیگر اہم امور زیرغور آئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر کمیٹی کی جانب سے لیے جانے والے ابتدائی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔معاون خصوصی نے کہا کہ زراعت، پانی، نیشنل ٹورزم رپورٹ، احساس پروگرام کی لانچنگ اور سوشل سروس میں کلین گرین پاکستان کے تحت شجرکاری کی مہم پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں خیبرپختوانخوا کے ماڈل پر پنجاب میں بلدیاتی نظام لانے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے کہاکہ

چین کے ساتھ ایم ایل ون، زراعت اور غربت کے خاتمے سے متعلق معاہدے کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار بھی زیرغور آئے۔معاون خصوصی نے بتایاکہ رمضان المبارک میں دفتری اوقات صبح 10سے شام 4بجے تک ہونگے۔معاون خصوصی نے کہاکہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی حکام کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے نئے نظام پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام اور ملک کی 52 فیصد پر مشتمل خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق بل لانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل میں سب سے بڑا چیلنج خاتون کو وراثت میں حق دینا ہے، اسی کو محسوس کرتے ہوئے کابینہ نے پاکستان کی آبادی کے 52 فیصد حصے کے حقوق کے تحفظ کے لیے انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ کا بل لایا جارہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اس میں وراثت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور

اسے تحصیل کی سطح تک نافذ کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی محکمے ہر سطح پر اس بل کے دائرہ کار کو پھیلا کر اس سلسلے میں معاونت کریں گے اور اس کی سرپرستی بھی کریں گے۔ معاون خصوصی نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے آئینی ترامیم کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔ انہوں نے کہاکہ مختلف مقدمات نمٹانے کیلئے دورانیے کا وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات روکنے کیلئے

بل لایا جارہا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بل کا نام ”زینب الرٹ بل“رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کو زینب کے نام سے اس لیے منسوب کیا گیا ہے کہ وہ معصوم بچی معاشرتی وحشت کا نشانہ بنی، ان انسانیت سوز جرائم کی مذمت اور ان کے خلاف سزا دینے کیلئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے خاتمے کے لیے یہ قانون لایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سکولوں میں مارپیٹ کا کلچر روکنے سے متعلق بھی خصوصی بل لایا جارہا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ

رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مختلف عوامل کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،اوگرا نے پٹرول کی قیمت 14روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ ای سی سی کو بھیج دیا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے سے متعلق سمری کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 13سوارب کے گردشی قرضوں کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے حالیہ زرعی نقصانات کے ازالے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ سیاحت کا فروغ ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردارادا کرسکتا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس پر کابینہ میں غور ہوا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے معاملے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادیا اور اس پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے سے متعلق دوبارہ معاملہ دیکھا جائے اور اس طرح کا میکنزم بنایا جائے کہ عوام یہ بوجھ آسانی سے اٹھاسکیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سابق حکومت سرکلرڈیٹ چھوڑ کر گئی۔ اگلی کابینہ میٹنگ میں سرکلرڈیٹ بارے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ 1300 ارب کے سرکلرڈیٹ کا آڈٹ ہوگا۔ موجودہ حکومت نے اب تک 100 ارب کی بچت کی ہے۔پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا ہر نوجوان پی ٹی ایم نہیں ہے، پی ٹی ایم میں ایسے عناصر گھس گئے ہیں جنہوں نے بیرونی آقاؤں کی آشیرباد سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔

The post رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کیا ہوں گے؟ وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ سنادیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...