Pages

Tuesday, April 30, 2019

گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر وکلاء کی جانب سے ایڈووکیٹ لکھنے ، بار کونسلز اور عدلیہ کا لوگو لگانے پر پابندی عائد،عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیلئے سخت سزا کا اعلان

پشاور ( آن لائن) گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر وکلاء کی جانب سے ایڈووکیٹ لکھنے ، بار کونسلز اور عدلیہ کا لوگولگانے پر پابندی عائد کر دی ہیں ۔پشاور سمیت صوبے بھر میں وکلاء کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا ہے پاکستان بار کونسل نے خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبائی بار کونسل کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے وکلاء کی جانب سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایڈووکیٹ لکھنے ، بار کونسلز اورعدالت کا لوگو لگانے کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

پاکستان بار کونسل نے فوری طور پر وکلاء کو گا ڑیوں پر ایڈووکیٹ لکھنے سے روک دیا ۔ مراسلے میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ کے مطابق وکلاء فوری طور پر اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے عدلیہ اور بار کونسلز کے لوگو کو ہٹائیں اور نمبر پلیٹس سے ایڈووکیٹ کا نام بھی ختم کریں۔ پاکستان بار کونسل نے کہاکہ مراسلے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بار کونسلز کاروائی کریگی ۔

The post گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر وکلاء کی جانب سے ایڈووکیٹ لکھنے ، بار کونسلز اور عدلیہ کا لوگو لگانے پر پابندی عائد،عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیلئے سخت سزا کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...