اسلام آباد(آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے اس حوالے سے وزیراعظم آفس سے بھی تردید آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے میں نے اپنے بیان میں اووربلنگ پر بات کی تھی لیکن غلام سرور خان کو ٹارگٹ نہیں کیا تھا خبر میں جو تاثر دیا گیا وہ غلط ہے میر ا موقف لئے بغیر غلط خبر دی گئی اس حوالے سے وزیراعظم آفس سے بھی تردید آ گئی ہے۔
The post کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے، اصل میں کیا ہوا؟فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کردی appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment