Pages

Tuesday, April 30, 2019

سعودی بچیوں کی کامیابی، والدہ کاتحفے میں پاکستان اور انڈیا میں چیز قائم کر کے دیا ، قابل تقلید مثال قائم کر دی

ریاض(این این آئی) ایک سعودی خاتون نے اپنے بچوں کی امتحان میں کامیابی پر ان کو انوکھا تحفہ دیکر ایک قابل تقلید مثال قائم کردی ،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القصیم یونیورسٹی کی خاتون اہلکار فوزیہ القضیبی نے اپنی بیٹیوں منار اور ریماس کو پرائمری اور مڈل سکولوں میں شاندار کامیابی کا تحفہ پاکستان اورانڈیا میں ان کے نام سے ہینڈ پمپ قائم کرکے دیا۔فوزیہ نے

کہا کہ میں نے دیکھا کہ ہمارے ہاں سالانہ امتحانات میں کامیابی پر اہل خانہ بچوں کو تحائف سے نوازتے ہیں، اس سلسلے میں غیر معمولی تکلفات اور نمود و نمائش کا رواج بڑھتا چلا جارہا ہے۔فوزیہ نے کہا کہ والدین اور عزیزواقارب بچوں کو ایسے تحائف پیش کررہے ہیں جن سے انہیں نہ تو دنیا میں کوئی فائدہ ملتا ہے اور نہ ہی آخرت کے حوالے سے انکی کوئی تربیت ہوتی ہے۔

The post سعودی بچیوں کی کامیابی، والدہ کاتحفے میں پاکستان اور انڈیا میں چیز قائم کر کے دیا ، قابل تقلید مثال قائم کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...