Pages

Tuesday, April 30, 2019

یہ ہے عمران خان کا وہ نیا پاکستان ؟ تحریک انصاف کے نوجوان رہنما کا اپنے بوڑھے ڈرائیور پرلوہے کے راڈوں سےبدترین تشدد، جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما نے اپنے بزرگ ڈرائیور کو گاڑی خراب کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 24نیوز کے مطابق میر پورماتھیلو میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر میر افتخار نے مبینہ طور پرگاڑی خراب کرنے کے الزام میں اپنے ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈرائیور اللہ رکھیو پر لوہے کے راڈ سے شدید تشدد کیا گیا۔ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میر پور ماتھیلو کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمی ڈرائیور کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔میر افتخار  سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

The post یہ ہے عمران خان کا وہ نیا پاکستان ؟ تحریک انصاف کے نوجوان رہنما کا اپنے بوڑھے ڈرائیور پرلوہے کے راڈوں سےبدترین تشدد، جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...