Pages

Tuesday, April 30, 2019

پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماانتقال کرگئیں بلاول کاان کی وفات پر اظہارافسوس

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما و سابق رکن سندھ اسمبلی آپا شمشاد جوکھیو شکارپور میں وفات پاگئیں،بلاول بھٹو زرداری نے ان کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما و سابق رکنِ سندھ اسمبلی آپا شمشاد جوکھیو گزشتہ روز شکارپور میں وفات پاگئیں، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

پارٹی کی سینیئر خاتون رہنما آپا شمشاد جوکھیو کی وفات پر گہریدکھ و افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مرحومہ شمشاد جوکھیو کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مرحومہ آپا شمشاد کی پارٹی کے لیئے خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،دعا ہے اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

The post پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماانتقال کرگئیں بلاول کاان کی وفات پر اظہارافسوس appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...