Pages

Tuesday, April 30, 2019

امریکہ کی ایران پر پابندیاں ”سپرپاور کی غنڈہ گردی“ اوربین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں،پاکستان کی شدید تنقید،دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ امریکہ کی ایران پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں،امریکا کی ایران پر پابندی سپرپاور کی غنڈہ گردی ہے، پاکستان،ایران،ترکی چائنہ اور روس کو مل کرپاور کمیونٹی قائم کرنی چاہیے،ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاور کمیونٹی کے قیام سے اکنامک فوائدبھی حاصل ہونگے۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزرای نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ایران پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کی ایران پر

پابندی سپرپاور کی غنڈہ گردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان،ایران،ترکی چائنہ اور روس کو مل کرپاور کمیونٹی قائم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاور کمیونٹی کے قیام سے اکنامک فوائدبھی حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین اکنامک نہیں ایک سیاسی فورم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے دورہ ایران میں کہاکہ ترکی،ایران اور پاکستان سٹرائجیک پاٹنر ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مجبوریوں کے تحت معاشی بلاکس بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے خطے میں امن ضروری ہے۔

The post امریکہ کی ایران پر پابندیاں ”سپرپاور کی غنڈہ گردی“ اوربین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں،پاکستان کی شدید تنقید،دوٹوک اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...