Pages

Thursday, August 30, 2018

حکومت کا تحریک لبیک کے مارچ کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، مارچ کو کس شہر سے آگے نہیں جانے دیا جائے؟ کنٹینر کھڑے کر دیے گئے، بڑا حکم جاری

گجرات (نیوز ڈیسک) حکومت نے تحریک لبیک کے مارچ کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے مارچ کو جہلم پل سے پہلے ہی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جی ٹی روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری بھی کھاریاں اور سرائے عالمگیر پہنچ گئی ہے، اس حوالے سے تحریک لبیک کے رہنما مہر محمد افضل قادری نے کہا

کہ عمران خان اگر اسلام آباد میں 126دن کا دھرنا دیں اور اس دھرنے میں عریانی اور فحاشی کو فروغ دیں تو وہ جائز ہے، تحریک لبیک اگر ناموس رسالت کے لیے دھرنا دے تو وہ ناجائز ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مارچ پر امن ہے اور آئین میں پر امن احتجاج کی گنجائش ہے۔ محمد افضل قادری نے کہا کہ ہمارا مارچ جو بھی روکے گا وہ یہود ہنود کا ساتھی ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم دو گھنٹے کے اندر اندر پورا ملک جام کر دیں گے۔

The post حکومت کا تحریک لبیک کے مارچ کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، مارچ کو کس شہر سے آگے نہیں جانے دیا جائے؟ کنٹینر کھڑے کر دیے گئے، بڑا حکم جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...