اسلام آباد(نیوزڈیسک)جیسی کرنی ویسی بھرنی۔۔۔! تحریک انصاف کی حکومت نے بارہ دن بعد ہی اسلام آباد سیل کردیا،ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، شہری ششدر، تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کا مارچ گستاخانہ خاکوں سے متعلق احتجاج کے سلسلے میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جس کے باعث نئی حکومت نے اپنے قیام کے صرف بارہ دن بعد ہی اسلام آباد کو سیل کردیا،
جگہ جگہ کنٹینر لگاکر راستے بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ تحریک انصاف خود بھی دھرنوں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہے اور گزشتہ دور حکومت میں طویل ترین دھرنوں کا ریکارڈ بھی قائم کرچکی ہے ۔دریں اثناء حکومت نے تحریک لبیک کے مارچ کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے مارچ کو جہلم پل سے پہلے ہی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جی ٹی روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری بھی کھاریاں اور سرائے عالمگیر پہنچ گئی ہے، اس حوالے سے تحریک لبیک کے رہنما مہر محمد افضل قادری نے کہا کہعمران خان اگر اسلام آباد میں 126دن کا دھرنا دیں اور اس دھرنے میںعریانی اور فحاشی کو فروغ دیں تو وہ جائز ہے، تحریک لبیک اگر ناموس رسالت کے لیے دھرنا دے تو وہ ناجائز ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مارچ پر امن ہے اور آئین میں پر امن احتجاج کی گنجائش ہے۔ محمد افضل قادری نے کہا کہ ہمارا مارچ جو بھی روکے گا وہ یہود ہنود کا ساتھی ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم دو گھنٹے کے اندر اندر پورا ملک جام کر دیں گے۔ تحریک لبیک کا مارچ گستاخانہ خاکوں سے متعلق احتجاج کے سلسلے میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جس کے باعث نئی حکومت نے اپنے قیام کے صرف بارہ دن بعد ہی اسلام آباد کو سیل کردیا، جگہ جگہ کنٹینر لگاکر راستے بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے
The post جیسی کرنی ویسی بھرنی۔۔۔! تحریک انصاف کی حکومت نے بارہ دن بعد ہی اسلام آباد سیل کردیا،ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، شہری ششدر appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment