Pages

Friday, November 30, 2018

14ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج دو میچز کھیلے جائینگے

(این این آئی)14 ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ دومیچز کھیلے جائینگے ٗ پہلا میچ ہالینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ایونٹ میں

حصہ لیں گی جن کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 12 دسمبر سے شروع ہوگا، کوارٹر فائنل مرحلے کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کوالیفائی کرینگی۔ عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

The post 14ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج دو میچز کھیلے جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...