Pages

Friday, November 30, 2018

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دیدیا گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کونسااختیار کم کیا جا رہا ہے؟جانئے

کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی سے نکالے جانے سے متعلق انہیں سرکاری طور پر اطلاع نہیں دی گئی، اگر ایسا ہوا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے،اس طرح کی چیزوں سے دوریاں بڑھیں گی اور اعتماد کی بحالی کے اقدمات متاثر ہوں گے۔دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے آخری روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ سے اس حوالے سے رائے طلب کی گئی کہ صوبائی اپیکس کمیٹی میں اس سے قبل گورنر سندھ شامل ہوتا تھا، لیکن اب رپورٹس ہیں

کہ گورنر کو اعزازی رکن کی حیثیت دی جارہی ہے۔جس پر عمران اسماعیل نے جواب دیا کہ ‘مجھے سرکاری طور پر اپیکس کمیٹی سے نکالے جانے کی اطلاع نہیں دی گئی۔اگر مجھے ایپکس کمیٹی سے نکالا گیا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔عمران اسماعیل نے کسی کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ آپ کو گورنر ہا ئو س یا گورنر سے کیا خطرات لاحق ہیں؟ ہم انہیں دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس طرح کی چیزوں سے دوریاں بڑھیں گی اور اعتماد کی بحالی کے اقدمات متاثر ہوں گے۔

The post پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دیدیا گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کونسااختیار کم کیا جا رہا ہے؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...