Pages

Friday, November 30, 2018

ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعدپاکستان میں سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،خریدار ششدر

کراچی(این این آئی)ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعدپاکستان میں سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،خریدار ششدر،پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے سے سونے کی قیمت میں فی تولہ ایک ہزار روپے تاریخ کا بلند ترین اضافہ ہواہے۔ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ ملک میں

سونے کی فی تولہ قیمت 64 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 55 ہزار 298 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونیکی قدر 3 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 122 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 138.50 روپے پر بند ہوا۔

The post ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعدپاکستان میں سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،خریدار ششدر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...