Pages

Wednesday, June 26, 2019

ہمارے مفادات پرحملہ کیا تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیںگے، ٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے ہمارے مفادات کو نقصان پہنچایا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ ایرانی لیڈر قوم کا پیسہ دہشت گردی کے فروغ پر صرف کر رہے ہیں اور یہ صرف طاقت کی زبان جانتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں صدرٹرمپ نے کہا کہ خطے میں ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانا ایران کو مہنگا پڑے گا۔

اور تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔قبل ازیں تہران نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باعث سفارتی مساعی ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاوس کے طرز عمل کو احمقانہ قراردیا۔اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی لیڈروں کے بیانات شدید جہالت اور توہین پرمبنی ہیں۔ ان کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ حقائق سے واقف نہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے مفادات پرحملہ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

The post ہمارے مفادات پرحملہ کیا تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیںگے، ٹرمپ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...