Pages

Monday, April 27, 2020

کرونا وائرس کے 30 سالہ مشتبہ مریض نے ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی،فواد نے مرنے سے پہلے عملے کیساتھ کیا کیا؟ جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی تفصیلات سامنے لے آئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے جناح ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے وارڈ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی 30 سالہ فواد علی کو چند روز قبل آئس نشے کا عادی ہونے کی بناء پر جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایمرجنسی میں طبی معائنے کے دوران فواد علی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں، جس پر اسے فوری طور پر جناح ہسپتال کے

وارڈ 23 میں بھیج دیا گیا جہاں زیادہ تر کورونا وائرس کے مشتبہ مریض داخل ہیں۔ذرائع کے مطابق مشتبہ مریض فواد علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کر لیا گیا تھا اور رپورٹ کا انتظار تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق نشہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہو گئی تھی اور اس نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی کیا جس کے بعد مریض نے آج صبح ہسپتال کی تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے فواد علی کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔

The post کرونا وائرس کے 30 سالہ مشتبہ مریض نے ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی،فواد نے مرنے سے پہلے عملے کیساتھ کیا کیا؟ جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی تفصیلات سامنے لے آئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...