Pages

Monday, April 27, 2020

سعودی عرب میں بچوں کیلئے سزائے موت ختم متبادل سزا کا اعلان

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے کوڑوں کی سزا کا خاتمہ کرنے کے بعد ایک اور بڑا اقدام کردیا، سعودی عرب میں بچوں کے لیے سزائے موت ختم کردی گئی۔مغربی میڈیا نے سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق ایسے بالغ افراد پر بھی ہوگا جو جرم کے وقت نابالغ تھے۔سربراہ ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق سزا یافتہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اٹھارہ برس سے کم عمر کے افراد کو کمسن تصور کیا جاتا ہے۔

The post سعودی عرب میں بچوں کیلئے سزائے موت ختم متبادل سزا کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...