Pages

Thursday, April 30, 2020

بلاول بھٹو کو قائل کروں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں کیونکہ۔۔۔ اعتزاز احسن کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اٹھارہوں ترمیم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو قائل کرلوں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے اپوزیشن سے ہی سوال پوچھ لیا کہ بتایا جائے اٹھارہویں ترمیم کو کس سے خطرہ ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان

کو کوئی پوچھ نہیں رہا تھا اس لیے انہوں نے 18 ویں ایشو کھڑا کردیا،بلاول بھٹو کو منا لوں گا اٹھارہویں ترمیم پر بات نہ کریں۔قومی حکومت اور وزارت عظمی کی تبدیلی پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی قومی حکومت نہیں بن رہی ان حالات میں وزیر اعظم کیا کوئی وزیراعلی بھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یا وزیراعلی تبدیل ہو بھی گیا تو پھر سے حکومت نہیں بن پائیگی۔

The post بلاول بھٹو کو قائل کروں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں کیونکہ۔۔۔ اعتزاز احسن کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...