Pages

Monday, April 27, 2020

پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ 30 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ،چند روز میں یہ صلاحیت کہاں تک پہنچ جائیگی؟چیئرمین این ڈی ایم اے نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ 30 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، آئندہ چند روز میں یہ صلاحیت 40 ہزار ٹیسٹ تک لے جائیں گے۔پیر کو چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے 18 ٹن طبی امدادی سامان لیکر

اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا جس میں 119وینٹی لیٹرز، 15ایکسرے مشینیں اور 200 تھرمل گنز شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ پاکستان نے یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید سامان آئے گا،جس سے آنے والے دونوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت مزید بڑھے گی۔

The post پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ 30 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ،چند روز میں یہ صلاحیت کہاں تک پہنچ جائیگی؟چیئرمین این ڈی ایم اے نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...