Pages

Sunday, May 31, 2020

نان بائیوں کا روٹی مہنگی کرنے کا اعلان

لاہور( آن لائن ) فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور کے نان بائیوں نے روٹی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نان بائیوں کا کہنا ہے کہ فلور ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی ہے اور ہم پرانی قیمت پر نان اور روٹی فروخت نہیں کر سکتے حکومت ریلیف فراہم کرے۔

نان روٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریلیف فراہم نہ کیا تو پانچ جون کو قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لائے گی تو ہم نان روٹی کا ریٹ نہیں بڑھائیں گے۔ ہمارے اخراجات بڑھ رہے ہیں، قیمتوں میں اضافہ اب ناگزیر ہوگیا ہے۔ فلو ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم بہت مہنگی ہوچکی ہے جس کیباعث پرانے نرخوں پر آٹے کی فروخت ممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1600 روپے فی من ہے۔گندم کی قیمت بڑھنے کے سبب 20 کلوگرام کے تھیلے کی نئی قیمت ایکس مل نرخ 900 روپے اور ریٹیل قیمت 925 روپے ہو گی تاہم جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم کی قیمت 1550 اور 1525 روپے فی من ہے ان شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے فی تھیلا مہنگا ہوا ہے۔

The post نان بائیوں کا روٹی مہنگی کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جاں بحق،حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا

پشاور ( آن لائن )صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 2 ڈاکٹرز کی موت کی تصدیق کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں مزید دو ڈاکٹرز کو کھو دیا، میرا کچھ بھی کہنا

ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے اہلخانہ کے دکھ کو کم نہیں کر سکتا لیکن میں ان کے لیے دعاگو ہوں اور میری آپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔صوبائی وزیر صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ سے نبردآزما محکمہ صحت کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک محکمہ صحت کے عملے کی قربانیوں اور جرات کو فراموش نہیں کرے گا۔

The post مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جاں بحق،حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ پہنچا دیئے بھارت اور چینی فوج کے درمیان پھر جھڑپیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی برقرار ،چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ میں بھارتی سرحد کے قریب پہنچا دیئے۔ذرائع کے مطابق چینی اور بھارتی فوج میں ایک بار پھر دوبدو جھڑپ ہوئی، چین کےہاتھوں مار کھانے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر سامنے آ گئیں، سویڈن میں جنگی امور کے ماہر اشوک سوین

نے اپنی ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا، بھارتی پروفیسر نے بھی زخمی بھارتی فوجیوں کی تصویریں شیئر کر دیں اور کہا کہ بھارتی فوجیوں کی پٹائی پر مودی خاموش کیوں ہیں۔اشوک سوین نے تیکھے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اب سرجیکل اسٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہا، موہن بھگت کی آر آر ایس آرمی کہاں ہے؟

The post چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ پہنچا دیئے بھارت اور چینی فوج کے درمیان پھر جھڑپیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں محبت کی نشانی تاج محل طوفان کا نشانہ بن گیا

نئی دہلی (اے ایف پی )دنیا میں محبت کی نشانی سمجھے جانے والے تاج محل کو انڈیا میں جمعے کی رات آنے والے طوفان سے نقصان پہنچا ہے اور اتوار کی صبح سے سوشل میڈیا پر تاج محل ٹرینڈ کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کی رات آنے والے طوفان میں جہاں

تاج محل کے سنگ مرمر کی ریلنگ کو نقصان پہنچا ہے وہیں تین افراد ہلاک بھی ہو گئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ آثار قدیمہ کے ایک افسر وسنت کمار سورنکر نے بتایا کہ تاج محل کے احاطے میں بہت سے درخت اکھڑ گئے اور عمارت میں سنگ مرمر کی ریلنگ کو نقصان پہنچا ہے۔

The post بھارت میں محبت کی نشانی تاج محل طوفان کا نشانہ بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آج کن کن شہروں میں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان جبکہ بعض مقامات پرموسلادھاربارش اورژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔تاہم ژوب ،بارکھان، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ ملتان،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، بہاولپور اور خانیوال میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔سندھ میں سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران میرپور خاص،عمر کوٹ،تھر پارکر اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ،بونیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ ، مردان، صوابی ، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

The post آج کن کن شہروں میں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عرفان خان ، رشی کپور کے بعد بالی ووڈ کو ایک بڑا نقصان جانی پہچانی شخصیت انتقال کر گئی،بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان ممبئی میں انتقال کر گئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے،واجد خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے کہا کہ واجد کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔سلیم مرچنٹ نے مزید کہا کہ واجد خان کی

حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے 4 دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔یاد رہے کہ واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جب کہ واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور ہے۔میوزک کمپوزر واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے 2 گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جب کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘دبنگ، ‘ایک تھا ٹائیگر اور ‘وانٹڈ میں بھی کام کیا تھا۔

The post عرفان خان ، رشی کپور کے بعد بالی ووڈ کو ایک بڑا نقصان جانی پہچانی شخصیت انتقال کر گئی،بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مسجد نبوی ؐکھول دی گئی،نماز کی ادائیگی کی فوٹیج دیکھ کر ہر مسلمان کی زبان پر شکر اللہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈائون میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد مساجد کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں ہیں ۔ مسجد نبوی کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد باجماعت نماز ادا کر رہی ہے ۔ آج نماز فجر میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مسجد نبوی کو کھولا گیا۔کرونا کے باعث نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے

توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں جاری ہے۔حرم نبوی کے نئے حصے کے علاوہ بیرونی صحن سے قالین ہٹالیے گئے ہیں، نماز فرش پر ادا کی جارہی ہے۔ لوگ اپنی جاءنمازیں استعمال کررہے ہیں۔حرم نبوی کی گنجائش کے حساب سے صرف 40 فیصد نمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے،دیگر افراد بیرونی صحنوں میں سماجی فاصلہ رکھ کر نماز ادا کررہے ہیں۔جبکہ حرم نبوی کا پرانا حصہ اور روضہ شریف زائرین کے لیے بند رہے گا۔قبل ازیں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے بعد مسجد نبوی کو کھول دیا گیا ، مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولاگیا ہے ، حفاظتی انتظامات کے تحت محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت دیدی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اتوار کو جاری ایک بیا ن میں کہاکہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔ادھر پاکستان میں سعودی سفارت خانے کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ مسجد نبوی کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا

The post لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مسجد نبوی ؐکھول دی گئی،نماز کی ادائیگی کی فوٹیج دیکھ کر ہر مسلمان کی زبان پر شکر اللہ جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کتنے ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت والے افراد فضائی سفر نہیں کر سکیں گے؟سعودی حکام نے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ جس مسافر کا بھی جسمانی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ س زیادہ ہو گا اسے مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ اقدام متعلقہ طبی حکام کی جانب سے تیار کردہ صحت کے حفاظتی پروٹوکول کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل اتھارٹی نے ان اقدامات کا اعلان کر دیا جن پر مسافروں کی جانب سے فضائی سفر کے موقع پر عمل کرنا لازم ہو گا۔ ان کا مقصد صحت کے نقطہ نظر سے پرواز کو محفوظ بنانا ہے۔اتھارٹی کے مطابق مسافروں کو ویب سائٹ کے ذریعے ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ ہوائی اڈے پر ان کے درجہ حرارت کی جانچ ہو گی اور 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ والے افراد کو کسی صورت بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جہاز کی اڑان کے وقت سے دو گھنٹہ قبل ہوائی اڈے پہنچنا ہو گا۔ ہوائی اڈے میں صرف مسافروں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ عمر رسیدہ یا معذور افراد کے ساتھ ایک شخص کو آنے کی اجازت ہو گی۔ چہرے پر ماسک پہننا لازم ہو گا اور بغیر ماسک لگائے مسافر کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہال میں داخلے کے وقت ہاتھوں کی سینی ٹائزر سے اچھی طرح صفائی کرنا ہو گی۔ پورے سفر کے دوران اور جہاز سے اترتے ہوئے بھی ماسک لگا کر رکھنا ہو گا۔علاوزہ ازیں مسافروں کو آپس میں سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہو گا۔ مسافروں کے جمع ہونے کے مقامات پر 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا۔ بیٹھنے یا انتظار کرنے کی صورت میں ہر مسافر کے درمیان ایک نشست کو خالی چھوڑا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے مطابق مسافروں پر لازم ہو گا کہ وہ بکنگ کے مرحلے کے دوران اپنی طبی تفصیلات کے بارے میں بتائیں اور کرونا وائرس کی کسی بھی علامت کی موجودگی میں اس سے آگاہ کریں۔ جہاز کے کیبن میں ہر مسافر کو صرف ایک ذاتی بیگ لے جانے کی اجازت ہو گی۔ بسوں کے ذریعے جہاز تک جاتے ہوئے اور جہاز پر سوار ہوتے ہوئے مسافروں کو ایک دوسرے کے نزدیک رہنے سے اجتناب کرنا ہو گا۔سعودی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے مسافروں کے لیے طبی لحاظ سے محفوظ پرواز یقینی بنانے کے لیے تمام تر مطلوبہ اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے تمام کارکنان اور فضائی عملے کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ چہروں پر ماسک لگائیں اور اپنے طبی معائنوں اور جانچ کو پابندی سے کرائیں۔

The post کتنے ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت والے افراد فضائی سفر نہیں کر سکیں گے؟سعودی حکام نے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلام آباد میں سختیاں بڑھادی گئیں ماسک نہ پہننے پر کتنا جرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے؟جانئے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا،منہ ڈھانپنا اب لازم قراردیدیاگیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس،عوامی مقامات مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔

مجسٹریٹ تین ہزار تک جرمانے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ڈی سی حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان گائیڈ لائینز پر مکمل عمل درآمد کروایا جائیگا۔ حمزہ شفقات نے کہاکہ جو لوگ ماسک نہیں پہن سکتے وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈھانپیں۔حمزہ شفقات نے کہاکہ منہ کور کیے بغیر دیکھے گئے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا،پہلے کوشش کریں گے سخت کارروائی کی بجائے عوامی آگاہی کی طرف جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ماسک کی دستیابی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں،مزید بھی منگوائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اب سب کے لئے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوامی رش کی جگہوں پر، مساجد ، بازار، شاپنگ مالز میں ماسک پہننا لازمی ہے ، معاون خصوصی نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ، ریل گاڑی اور ہوائی سفر میں بھی ماسک لازمی ہے ،ہم نے گائیڈلائنز کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے۔

The post اسلام آباد میں سختیاں بڑھادی گئیں ماسک نہ پہننے پر کتنا جرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں ٹوسیلی زومیب نامی دوا کا تجربہ کامیاب، کورونا کے تشویشناک مریض اپنے پائوں پراٹھ کر کھڑے ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی کرونا کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہےکہ پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے مختلف ادویات پر کلینکل ٹیسٹ کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے منظوری کے بعد ایکسٹیمبرا کے نام سے بننے والے انجکشن کے استعمال کی منظوری دی گئی

جس کا کیمیائی نام ٹوسیلی زومیب (tocilizumab)ہے۔یہ واضح رہے کہ اس دوا کے اس سے قبل چین اور امریکہ میں کرونا کے مریضوں پر تجربات کیے جا چکے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اب اسے دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ موثر علاج دریافت کیا جا سکے۔دوسر ی جانب پنجاب میں آرتھرائٹس (جوڑوں کے درد) میں استعمال کیے جانے والے انجیکشن کا کورونا مریضوں پر تجربہ کیا گیا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں پر انجکشن کے استعمال کے مثبت نتائج آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے شدید حملے پر یہ انجیکشن 24 گھنٹوں میں دو بار لگایا جاتا ہے اور اس انجیکشن کے استعمال سے کورونا سے شدید بیمار 10 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دو انجیکشنز کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب بنتی ہے جبکہ اسپتالوں میں انجیکشن دستیاب ہیں جو مریض کو حکومت کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ متعدد مریضوں کو انجیکشن دیکر وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں اس انجیکشن کا ٹرائل جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں ہی کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا بھی استعمال کی گئی تھی جس سے متعدد مریض صحتیاب ہوئے تھے۔

The post پاکستان میں ٹوسیلی زومیب نامی دوا کا تجربہ کامیاب، کورونا کے تشویشناک مریض اپنے پائوں پراٹھ کر کھڑے ہو گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی کا شوہر سے بھیانک انتقام طیش میں آکر ایسا خطرناک قدم اٹھا لیا کہ آپکے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائینگے

مظفرگڑھ(این این آئی)پنجاب میں تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر پر گرم پانی پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر سے بھیانک انتقام لیا، گرم پانی پھینکنے سے ڈاکٹر عبدالرشید نامی شخص کا جسم 45 فیصد

جھلس گیا۔شاہ جمال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعبدالرشید نے تیسری شادی کی تھی جس پر بیوی طیش میں آگئی اور بدلہ لینے کے لیے خطرناک اقدام اٹھایا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج ہے۔

The post تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی کا شوہر سے بھیانک انتقام طیش میں آکر ایسا خطرناک قدم اٹھا لیا کہ آپکے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا وائرس نے انسانوں سے کچھ عرصے پہلے کس چیز کو متاثر کیا ، مہلک وائرس کی تین نسلیں ہمیشہ کس پر پہلے حملہ آور ہوئیں ؟محققین نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) محققین نے گزشتہ روز بتایا کہ کورونا وائرس کے جینیات کی عمیق تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانوں کو متاثر کرنے سے کچھ عرصے پہلے چمگادڑ اور پینگولن کو متاثر کیا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ قبل از وقت ہوگا کہ پینگولین کو وبائی مرض مورد الزام ٹھہرایا جائے اور یہ کہنا کہ جانوروں کی ایک تیسری نوع نے وائرس کے میزبان کا کردار ادا کیا ہے۔ قومی موقر نامے کی

رپورٹ کے مطابق ڈیوک یونیورسٹی ، لاس الاموس نیشنل لیبارٹری اور دیگر جگہوں کے محققین کی ایک ٹیم نے سائنس ایڈوانس نامی جریدے میں رپورٹ کی ہے کہ یہ واضح ہے کہ کورونا وائرس نے بار بار جین تبدیل کرتے ہوئے ایک ہی نسل کی چمگادڑ،پینگولن اور تیسری اسپشیز کو متاثر کیا۔یہ بات بھی واضح ہے کہ لوگوں کو جنگلی جانوروں سے رابطے کو کم کرنے کی ضرورت ہے جو نئے انفیکشن منتقل کرسکتے ہیں۔ٹیم نے کورونا وائرس کی تین نسلوں سے حاصل 43 مکمل جینوموں کا تجزیہ کیا جنہوں نے چمگادڑ اور پینگولن کو متاثر کیا اور یہ نئے کووڈ19 سے مماثل ہیں۔لاس الاموس نیشنل لیبارٹری کی اسٹاف سائنسدان ایلینا جیورگی نے کہا کہ ہمارے مطالعے میں ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ SARS-CoV-2 کی ایک بھرپور ارتقائی تاریخ ہے جس میں انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت ہونے سے پہلے چمگادڑ اور پینگولن کورونا وائرس کے مابین جینیاتی مادے میں ردوبدل شامل ہے۔

The post کورونا وائرس نے انسانوں سے کچھ عرصے پہلے کس چیز کو متاثر کیا ، مہلک وائرس کی تین نسلیں ہمیشہ کس پر پہلے حملہ آور ہوئیں ؟محققین نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ابرار الحق میں کرونا کی علامات ظاہر،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے پرخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کے بعد ابرار الحق نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا ہے اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹر نے ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطا ًخود کو

گھر میں قرنطینہ کرلیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔مجھے امید ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی اور میں وائرس سے متاثر نہیں ہوں گا۔ ابرار الحق نے اپیل کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دنوں ان سے ملے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

The post ابرار الحق میں کرونا کی علامات ظاہر،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہیوں میں تیزی،24گھنٹوں میں 88 افرادکی جان چلی گئی،3ہزار سے زائد نئے کیسز

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہیوں میں تیزی آگئی،چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 88 زندگیاں نگل گیاجبکہ چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 3039 کیسز ریکارڈ سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری کر دی جس کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز

کی تعداد 27360 ہوگئی، پنجاب میں 25056، خیبر پختونخواہ میں 9540 کیسز رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں 2418، اسلام آباد گلگت میں 678 کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں 2418 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 251 ہوگئی،چوبیس گھنٹوں میں 14972 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کورونا وائرس کے 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،

The post پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہیوں میں تیزی،24گھنٹوں میں 88 افرادکی جان چلی گئی،3ہزار سے زائد نئے کیسز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

5ارب ہرجانہ اور غیر مشروط معافی! ملک ریاض نے عظمیٰ خان کیس میں اپنے وکیل کے ذریعے حسان نیازی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عظمیٰ خان  کیس میں ملک ریاض نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کردی ، ملک ریاض نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے حسان نیازی کو لیگل نوٹس بھی بھیج دیا۔

جس میں عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا ، حسان نیازی کو غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے 7 یوم میں تحریری طور پر کسی بھی قسم کا الزام عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کی ہدایت کی گئی ہے ،ملک ریاض کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کی رقم کی آفر نہیں کی ، ان پر تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، حسان نیازی ملک ریاض پر الزامات عائد کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ من گھڑت الزامات کی فی الفور تردید کریں اورملک ریاض کی ہتک عزت پر اپنا بیان واپس لیں، حسان نیازی ملک ریاض کی عزت کو نقصان پہنچانے پر 5 ارب روپے ادا کریں، ملک ریاض کی تمام ہدایات مانتے ہوئے عملدرآمد کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

The post 5ارب ہرجانہ اور غیر مشروط معافی! ملک ریاض نے عظمیٰ خان کیس میں اپنے وکیل کے ذریعے حسان نیازی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امام و خطیب بیت المقدس کو اسرائیل نے گرفتار کر لیا

امام و خطیب مسجد اقصی ڈاکٹر عکرمہ سعید صبری کو صہیونی فوج نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق امام و خطیب کے بیٹے نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ انہیں شدید بخار ہے،صہیونی فورسز نے گزشتہ رات مسجد اقصٰی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا۔مسجد اقصی کو کھولنے سے متعلق سختی سے منع کرتے ہوئے سنگین دھمکیاں دیں اور میرے والد محترم کو

گرفتار کر کے ساتھ لےگئے ہیں ۔ خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے خطیب کی اہلیہ کا کہنا تھا کہاچانک اسرائیلی سی آئی ڈی کےپولیس اہلکار ہمارے گھر داخل ہو گئے ، انہوں نے شیخ عکرمہ کی حیثیت اور عمر کا لحاظ کیے بغیرانہیں گرفتار کرنے کے لیے عام لباس پہننے کا حکم دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خطیب مسجد اقصیٰ کی گرفتاری مسجد کھولنے کی وجہ سے کی گئی ہے ۔

The post امام و خطیب بیت المقدس کو اسرائیل نے گرفتار کر لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جنہیں ایٹم بم کی اسپیلنگ نہیں آتی وہ دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں،ضیا ء الحق کے بیٹے بھی میدان میں آگئے ، کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ضیا ء کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ایٹم بم کے اسپیلنگ تک نہیں آتی وہ 28 مئی کے دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی ذمہ دار کابینہ میں موجود ایک وزیر جو 28 مئی 1998 کو دھماکوں سے خوفزدہ ہوکر پاکستان سے بھاگ گئے تھے۔

حیرت ہے کہ وہ اب ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت کی بنیادوں کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ اپنی ویڈیو دیکھ لیں تو یاداشت واپس آ جائے گی۔اعجاز الحق نے کہا کہ پاکستان کا ایٹم بم ایک معجزہ ہے، دنیا کی طاقتیں ہر سال پاکستان کو یورینیم کی افزدوگی میں اضافے سے استثنیٰ دینے پر مجبور ہوچکی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایٹم بم ضیاء الحق کے دور میں مکمل ہوا اور نوازشریف دور میں دھماکے کیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 1998 میں نواز شریف اور پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی، ایٹمی دھماکے راجا ظفر الحق، ایوب خان اور میں نے کیے تھے تاہم دھماکوں کے عین وقت مجھے قومی ذمہ داری کے طور پر ملک سے باہر جانا پڑ گیا تھا۔شیخ رشید کے دعوے کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید دھماکوں کے وقت ملک سے بھاگ گئے تھے۔

The post جنہیں ایٹم بم کی اسپیلنگ نہیں آتی وہ دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں،ضیا ء الحق کے بیٹے بھی میدان میں آگئے ، کھل کر بول پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی پاکستان پہنچ گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کے ذاتی معالج اور مریم نواز کی بیٹی لندن سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا، لندن سے

روانہ ہوتے وقت ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عارضی طور پر پاکستان جا رہے ہیں، جلد واپس آئیں گے۔ڈاکٹر عدنان نے میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عدنان تقریباً 6 ماہ لندن قیام کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں، ان کے ہم راہ مریم نواز کی صاحب زادی بھی پاکستان آئیں۔

The post نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی پاکستان پہنچ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ویکسین آنے کے بعد کرونا وائرس کیسی شکل اختیار کر لے گا؟ماہر متعدی امراض نے نئی بحث چھیڑ دی

واشنگٹن (این این آئی) ماہرین تقریباً اس پر متفق ہیں کہ جب تک کوئی موثر ویکسین نہ آ جائے۔ یہ وائرس زندگی بھر ہی ساتھ رہ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ایدن برگ کے متعدی امراض کے ماہر مارک وول ہاؤس نے بتایا کہ ویکسین اور سماجی فاصلے پر عمل کئے بغیر اس کی دوسری لہر ایک حقیقی خطرہ ہے۔

امریکہ میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر سہیل چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے اس خیال سے اتفاق کیا اور کہا کہ یہ وائرس یقیناً اس وقت تک ساتھ رہے گا جب تک کہ ویکسین نہیں آ جاتی اور اس کے مارکیٹ ہونے کے بعد ہر شخص اسے لگوانے پر آمادہ نہیں ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے امراض میں انسان کی قوت مدافعت 60 سے 66 فیصد ہونی چاہئیے اور جب تک یہ قوت مدافعت 66 فیصد پر نہ آ جائے گی، یہ خطرہ ختم نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح چیچک سے 30 ملین اموات ہوئیں اور ویکسین آنے کے بعد وہ مرض ختم ہو گیا، اسی طرح اس وائرس کے ساتھ بھی ہو گا اور ویکسین آنے کے بعد یہ ایک طرح سے عام نوعیت کا فلْو وائرس بن کر رہ جائے گا۔لاک ڈاؤن میں نرمی سے اس مرض کے پھیلاؤ پر اثرات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہرئے انہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن کو محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں مرحلہ وار ختم کیا جائے، جیسا امریکہ میں ہو رہا ہے تو پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔

The post ویکسین آنے کے بعد کرونا وائرس کیسی شکل اختیار کر لے گا؟ماہر متعدی امراض نے نئی بحث چھیڑ دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ،بھارت نے دوٹو ک اعلان کردیا،معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے میں بھارت کے فخر کو ٹھیس نہیں پہنچنے دی جائے گی۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کو بھی مسترد کر دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ لداخ اور تبت کی سرحد پر سینکڑوں بھارتی اور چینی فوجی آمنے سامنے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان 3500 کلومیٹر طویل سرحد پر کئی مقامات پر جغرافیائی تنازعات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 1962 میں جنگ بھی ہوئی تھی، تاہم سن 1970 سے اب تک دونوں ممالک کے فوجوں کے درمیان کبھی فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ حالیہ کچھ دونوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان غیرمسلح لڑائی میں درجنوں فوجی زخمی ہوئے ۔

The post چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ،بھارت نے دوٹو ک اعلان کردیا،معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

9 ماہ میں قرضوں کی ادائیگی اور دفاع پر 2700 ارب خرچ جانتے ہیں سب سے زیادہ حصہ کس صوبے کو ملا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں قرضے اتارنے اور دفاعی اخراجات کی مد میں 27 کھرب روپے خرچ ہو گئے ۔ جولائی تا مارچ صوبوں کو وفاقی مالیات سے 19 کھرب 32 ارب روپے منتقل کئے گئے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کو سب سے بڑا حصہ 922 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ ، سندھ کو 476 ارب سے زائد ، خیبر پختون خوا کو 312 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ اور بلوچستان کو 220 ارب 42 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے۔ حکومت نجکاری کے عمل سے مطلوبہ مالی ہدف حاصل کر نے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے اندرونی اور بیرونی قرضے اتارنے کی مد میں 18 کھرب 79 ارب روپے خرچ کئے جو شرح نمو کا 4.3 فیصد ہے ۔ دفاعی اخراجات 802 ارب43 کروڑ 60 لاکھ روپے رہے جو شرح نمو کو 1.8 فیصد ہے ۔ تاہم رواں مالی سال کے اول 9 ماہ میں مجموعی اخراجات کا حجم 63 کھرب 93 ارب ہے جس میں سے 781 ارب 40 کروڑ روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں ہیں۔وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری بجٹ سے متعلق سمری کے مطابق ملک کا مجموعی ریونیو 35 کھرب 59 ارب 40 کروڑ کی ٹیکس وصولیوں کے ساتھ 47 کھرب روپے رہا۔اس طرح اولین 9 ماہ میں بجٹ خسارہ 16 کھرب 86 ارب روپے رہا جسے پورا کر نے کے لئے قرضے لینے پڑے ۔ تاہم حکومت نے خدمات اور مصنوعات پر ٹیکسوں کی مد میں 14 کھرب 31 ارب روپے حاصل کئے ، سیلز ٹیکس کی مد میں 12 کھرب 42 ارب روپے حاصل کئے گئے۔ واضح رہے کہ 18ویں ترمیم کے مخالفین کہتے رہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم کے بعد وسائل میں سے وفاق کو بہت کم حصہ ملتا ہے اور یہ محدود وسائل قرض کی ادائیگیوں اور دفاع میں خرچ ہوتے ہیں۔

The post 9 ماہ میں قرضوں کی ادائیگی اور دفاع پر 2700 ارب خرچ جانتے ہیں سب سے زیادہ حصہ کس صوبے کو ملا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیر اعظم عمران خان کے چہیتے افراد ”ارطغرل غازی ”ڈرامے کے نام پرسرکاری ٹی وی کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(ساوتھ ایشین وائر)گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔ایک رپورٹ کے مطابق ارطغرل اردو بین الاقوامی طور پر رینکنگ میں 33 ویں نمبر پر آ گیا ہے، ایک ہفتے میں جس میں عید بھی گزری، ناظرین نے اسی ہفتے میں یوٹیوب پر اس ڈرامے کو دیکھا، اور اسی ڈرامے ارطغرل نے یوٹیوب پر ایک ہفتے میں دھوم مچا دی، پی ٹی وی نے اس کی قسطیں اردو میں چلانا شروع کر رکھی ہیں،یوٹیوب پر پہلی قسط کو اپ لوڈ ہونے کے ساتھ ہی 40 ملین ویوز ملے ۔ایک ہفتے میں پی ٹی وی چینل کے ناظرین کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں یہ ڈرامہ عالمی رینکنگ میں 49 سے 33 نمبر تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے باوجود پی ٹی وی ابھی تک پہلے سے زیادہ خسارے میں چلا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی ڈرامہ جس کی ڈبنگ بھی پرائیویٹ کمپنی سے کروائی جا رہی ہے۔صرف پی ٹی وی کا نام لے کر پی ٹی وی پر چلایا جا رہا ہے۔ جس کا پی ٹی وی کو ایک پیسے کا فائدہ بھی نہیں ہو رہا ہے۔سب لوگ ڈرامہ یوٹیوب پر دیکھ رہے ہیں۔

جس یوٹیوب چینل پر یہ ڈرامہ اپ لوڈ کیا جارہا ہے وہ پی ٹی وی کا ہے نہیں ۔بلکہ ہیڈ آف کانٹینٹ پی ٹی وی خاور اظہر کی پرائیویٹ کمپنی کا ہے۔ ڈرامہ اگر پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوتا تو پی ٹی وی کی آمدن کروڑوں میں ہوتی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پی ٹی وی کی شازیہ سکندر نے یہ پراجیکٹ شروع کیا تھا۔ چند قسطوں کے بعد وہ ریٹائر ہو گئیں۔ اس دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ارشد خان کو پی ٹی وی کا چئیرمین لگایا گیا۔

ارشد خان اپنے دست راست خاور اظہر کو ہیڈ آف کانٹینٹ بنادیا جو کہ ایک نیا ڈیپارٹمنٹ ہے۔ خاور اظہر کا اپنا پروڈکشن ہاوس ہے۔ جنہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی شور مچایا کہ پی ٹی وی کا سٹاف نالائق ہے اور ہمیں ڈرامہ پرائیویٹ کمپنی سے ڈب کروانا چاہئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان کے دوست خرم جمشید کو اسی ہزار روپے فی قسط کے حساب سے ٹھیکہ دلوایا گیا۔ چنانچہ ایک نئے یوٹیوب چینل پر ڈرامہ نشر کرکے یوٹیوب سے حاصل کردہ تمام آمدنی پرائیویٹ اداروں کو جارہی ہے۔

پی ٹی وی فنانس سے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ یوٹیوب چینل بھی پی ٹی وی کا نہیں اور نہ ہی اس چینل پر ملینز سبسکرائبر پی ٹی وی کو ملے۔ ملین ڈالر آمدن کے یوٹیوب چینل کا پیسہ بھی پی ٹی وی کے پاس نہیں آرہا ہے۔ چنانچہ یوٹیوب چینل جہاں پر ارطغرل دیکھا جارہا ہے، یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی ہے۔ یہ بھی غیرقانونی فعل ہے کہ یوٹیوب پر پرائیویٹ کمپنی کا چینل اس ڈرامے پر کروڑوں کما رہا ہے جو کہ پی ٹی وی کا پیسہ ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعظم کے دوست اور ساتھیوں نے مل کر جو پراجیکٹ شروع کیا تواتنے ہٹ ڈرامے کے بعد کیا پی ٹی وی کی آمدن میں آضافہ ہوا؟کیا پی ٹی وی کی ریٹنگ بہتر ہوئی؟کیا پی ٹی وی کے نقصانات کم ہوئے ؟وزیر اعظم کے قریبی فیصل جاوید خان اسے ہر پرائیویٹ چینل پر پروموٹ کر رہا ہے۔ ورلڈ ریکارڈ بنوانے اور ایسے یوٹیوب چینل کی سوشل میڈیا کمپین چلوائی جارہی ہیں۔جس پر اردو ڈرامہ ارطغرل اپلوڈ توہوتا ہے مگر پی ٹی وی کو ایک روپیہ نہیں ملتا ۔ اسکے علاوہ ارشد خان ، خاور اظہر اور درجنوں لوگ جو عمران خان سے دوستی کی وجہ سے ماہانہ پی ٹی وی سے پندرہ سے پچیس لاکھ تنخواہ کے علاوہ یوٹیوب سے کروڑوں روپے حاصل کر رہے ہیں ۔یہ صرف ایک سکینڈل ہے۔ پی ٹی وی فنانس کا کہنا ہے کہ جو ماہانہ بجلی کے بل میں سو روپے اضافے کے بعد پی ٹی وی کو ایک روپیہ نہیں مل رہا۔

The post وزیر اعظم عمران خان کے چہیتے افراد ”ارطغرل غازی ”ڈرامے کے نام پرسرکاری ٹی وی کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کا انوکھا واقعہ تفصیلات پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے

راولپنڈی(ساوتھ ایشین وائر)راولپنڈی میں ریڈیو پاکستان کے دو سینیئر ممبران کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔جن میں براڈکاسٹر ڈاکٹر ہما ظفر بھی شامل تھیں۔وہ گذشتہ دو دہائیوں سے ریڈیو پاکستان کے شعبہ نیوز اینڈ کرنٹ افیئرزکے ساتھ منسلک تھیں۔ گذشتہ دنوں ان کی والدہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

بدھ کی شب ڈاکٹر ہما ظفر کی والدہ جب کہ جمعرات کی صبح وہ خود انتقال کر گئیں۔جب کہ اگلے دن ان کی بہن بھی لاہور میں کورونا کے باعث وفات پاگئیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انھوں نے حال ہی میں برطانیہ سے سائیکالوجی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا تھا اور وہ راولپنڈی کے وقارالنسا گرلز کالج میں بطور پروفیسراپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ہما ظفر نے یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے شعبہ نفسیات میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی فیلوشپ کی۔ وہ نفسیات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں اور محکمہ تعلیم ، ہائر ایجوکیشن ونگ میں محکمہ تعلیم پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کی سربراہ رہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے اپلائیڈ سائیکالوجی میں ماسٹر کی ڈگری شاندار تعلیمی کارکردگی کے ساتھ حاصل کی۔ 2005 میں ، انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد سے خصوصی تعلیم میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ 2007 میں اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد ، انہوں نے نفسیات میں ایم پی ایل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکولوجی ، سنٹر آف ایکسی لینس ، قائداعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد ، 2009 میں ، اور 2014 میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد میں نفسیات میں پی ایچ ڈی کی۔ ان کے ڈاکٹریٹ مقالے کا عنوان تھا: نوعمروں میں غیر فعال علیحدگی اور انفرادیت اور خود مختاری: نفسیاتی دباو کا اظہار اور ان کا نظم۔ انہوں نے نفسیات کے شعبے میں کتابیں بھی تصنیف کیں اور ان کے کریڈٹ پرکئی قومی اور بین الاقوامی اشاعتیں ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وہ قومی اور بین الاقوامی جرائد کی ایڈیٹر اورپاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں ایم ایس سی اور ایم فل طالب علموں کے لئے بیرونی معائنہ کار بھی تھیں۔ڈاکٹر ہما ظفر کی رفقا پروفیسرز کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی عظیم خاتون تھیں جس کی مثال ملنا ناممکن تھیں۔ انہوں نے صرف اس لئے شادی نہیں کی تھی کہ ان کی والدہ سے انہیں شدید محبت تھی اور انہیں یہ گوارا نہیں تھا کہ وہ والدہ سے ایک لمحہ بھی جدا رہیں۔چنانچہ انہوں نے جب اپنی والدہ کی وفات کی خبرسنی تو اسی وقت انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

The post کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کا انوکھا واقعہ تفصیلات پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Saturday, May 30, 2020

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے بعد مسجد نبوی کو کھول دیا گیا نمازوں کی ادائیگی کہاں ہو سکے گی؟انتظامیہ نے بتا دیا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے بعد مسجد نبوی کو کھول دیا گیا ، مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولاگیا ہے ، حفاظتی انتظامات کے تحت محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت دیدی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اتوار کو جاری ایک بیا ن میں کہاکہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔ادھر پاکستان میں سعودی سفارت خانے کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ مسجد نبوی کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جارہاہے۔

The post سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے بعد مسجد نبوی کو کھول دیا گیا نمازوں کی ادائیگی کہاں ہو سکے گی؟انتظامیہ نے بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلورمل مالکان کا آٹے کی نئی قیمتوں کے تعین کے فارمولے کا اعلان حکومت بھی میدان میں آگئی ، دو ٹوک موقف سے آگاہ کردیا

لاہور (اے این این) فلورمل مالکان نے گزشتہ روزسے پنجاب میں آٹے کی نئی قیمتوں کے تعین کے فارمولہ کا اعلان کردیا ہے۔فلورملزایسوسی ایشن کے صدرعبدالروف مختارکی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی درخواست پر رمضان المبارک کے دوران ہم نے آٹا قیمت نہیں بڑھائی لیکن اب اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1600 سے 1700 روپے من ہو چکی ہے۔

لہذا ہم نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہرضلع میں گندم کی قیمت میں 100 روپے گرائنڈنگ چارجز جو کہ حکومت کے منظور شدہ ہیں شامل کر کے ایکس مل قیمت مقرر ہو گی اور یوں ہر ضلع کی آٹا قیمت مختلف ہوگی۔ جیسے جیسے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم ہوگی اسی تناسب سے آٹا قیمت میں کمی آئے گی۔علاوہ ازیں سیکرٹری فوڈ اور فلورملز مالکان کے درمیان آج 12 بجے مذاکرات ہوں گے۔ حکومت چونکہ اس وقت سرکاری گندم فروخت نہیں کر رہی اس لئے اوپن مارکیٹ کی گندم قیمتوں کی اوسط قیمت کے مطابق ہی آٹا قیمت مقرر کرنے پر اتفاق کرنا ہوگا۔حکومت کی بلا جواز ہٹ دھرمی اور دباو آٹا قلت کو بڑھا سکتی ہے۔زرائع کے مطابق حکومت کو بھی علم ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم بلند قیمت پر فروخت ہو رہی ہے اور فلورملز کیلئے مالی خسارہ کے ساتھ آٹا سپلائی جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ زخیرہ اندوزوں اور بیوپاریوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کر کے گندم قیمت کو کم کروایا جائے۔سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی قیمتوں میں فرق ہوتا ہے، جہاں گندم سستی ہوگی وہاں آٹے کے نرخ بھی کم ہوں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ آٹا قیمت وہی ہو گی جو حکومت سے مشاورت کے بعد طے ہو گی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مل اونرز عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے تعاون کریں گے لیکن اگر فلور ملز ایسوسی ایشن نے تعاون نہ کیا تو حکومت اپنا طریقہ کار خودطے کرے گی۔

The post فلورمل مالکان کا آٹے کی نئی قیمتوں کے تعین کے فارمولے کا اعلان حکومت بھی میدان میں آگئی ، دو ٹوک موقف سے آگاہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا ویکسین اس سال کے کس مہینے تک تیار ہو جائیگی؟ امریکی دوا ساز کمپنی نے بڑا دعویٰ کردیا

واشنگٹن(اے این این )امریکی دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اس سال اکتوبر کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھیک رہے اور ویکسین کی افادیت ثابت ہوئی تو اکتوبر کے آخر تک ویکسین سامنے لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

فائزر ایک جرمن کمپنی کے اشتراک سے یورپ اور امریکا میں ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق کر رہی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیق کرنے والی ایک کمپنی نے بھی سال کے آخر تک ویکسین تیار ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویکسین بنانے کے بعد بڑی تعداد میں ڈوز تیار کرنا بھی چیلنج ہو گا۔

The post کورونا ویکسین اس سال کے کس مہینے تک تیار ہو جائیگی؟ امریکی دوا ساز کمپنی نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو کس بڑے عہدے پر تعینات کردیا ؟جان کر آپ کو بھی وزیر اعظم کے فیصلے پر یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد(اے این این ) آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیپرا)تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پیپرا تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی آئندہ برس ریٹائر ہو رہے ہیں اور انہیں آج ریٹائرمنٹ سے قبل ہی 3 سال کے لیے ایم ڈی پیپرا لگانیکی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے کہ 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں دیگر تبدیلیوں کے ساتھ وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزارت اقتصادی امور دے دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کوذمہ دار قرار دے کرفوری ہٹانے کی سفارش کی تھی۔وزیراعظم نے رپورٹ کے بعد ہاشم پوپلزی کو بھی سیکرٹری فوڈکے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور عمر حمید کو ان کی جگہ تعینات کیا تھا۔

The post یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو کس بڑے عہدے پر تعینات کردیا ؟جان کر آپ کو بھی وزیر اعظم کے فیصلے پر یقین نہیں آئیگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس کب تک ختم نہیں ہوگا؟ نجومیوں کی پیش گوئی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے متعدد نجومیوں نے اس سال کم سے کم ستمبر کے آخر تک کورونا وائرس سے کسی بھی ریلیف نہ ملنے کی پیش گوئی کی ہے اگرچہ وہ اس معاملے کی تعداد کے لحاظ سے قطعی رفتار پر متفق نہیں ہیں۔ٹورنٹو سے ایک معروف نجومی دیویا بھوجاک کا کہنا

ہے کہ اگرچہ کووڈ 19 کا اثر اگست 2020 کے آخری ہفتے تک کم ہونا شروع ہوجائے گا۔اس وبائی بیماری کو مکمل طور پر ختم ہونے میں وقت لگے گا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں ، امریکہ متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے ۔

The post کرونا وائرس کب تک ختم نہیں ہوگا؟ نجومیوں کی پیش گوئی سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹڈیوں میں اضافہ عالمی طاعون میں بدل سکتا ہے، خبر دار کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے ٹڈیوں کی پیشن گوئی کے سینئر افسر کیتھ کریسمین کا کہنا ہے کہ صحرا ئی ٹڈیوں کے حملوں میں حالیہ اضافہ اس سال کے اختتام تک پوری طرح سے عالمی طاعون میں بدل سکتا ہے اگر یہ مغربی افریقا میں پھیل جاتا ہے

اور کیڑے وہاں افزائش شروع کردیتے ہیں۔تاہم جے پور اور پنا ٹائیگر ریزرو میں ٹڈیوں کی ڈرامائی تصاویر اور جہاں تک دہلی کا تعلق ہے حملوں کے خدشات کے باوجود کریسمین کا کہنا ہے کہ وسطی ہندوستانی ریاستوں یا بڑے شہری مراکز میں ٹڈیوں کا ہجوم ممکنہ طور پر دیر تک نہیں رہے گا ۔

The post ٹڈیوں میں اضافہ عالمی طاعون میں بدل سکتا ہے، خبر دار کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سونا مزید مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں تک جا پہنچی؟ شادی کرنے والوں کو دن میں تارے نظر آگئے

لاہور،کراچی (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں مزید 600 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 97600 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 89191 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے عید کی تعطیلات کے باعث 2 روز پر مشتمل ہفتے

کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کاروبار ہوا، 2 دنوں میں 100 انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے کے 2 دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں 17 ارب مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب سے بڑھ کر 6 ہزار 848 ارب روپے ہوگئی۔

The post سونا مزید مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں تک جا پہنچی؟ شادی کرنے والوں کو دن میں تارے نظر آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ماضی میں اسمگلنگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا لیا گیا حنیف خان کے سنسنی خیز انکشافات ،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

کراچی(این این آئی) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین حنیف خان نے انکشاف کیا ہے کہ 1983میں اسمگلنگ کے لیے قومی ٹیم کا سہارا لیا گیا۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان حنیف خان نے الزام عائد کیا کہ 1983میں ٹیم کا کپتان تھا اور پاکستان ٹیم ہانگ کانگ سے وطن واپس آرہی تھی اور سامان میں گاڑیوں کے پارٹس، چشموں کے فریم اور وی سی آر شامل تھے۔سابق اولمپین نے بتایا کہ ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر.

ہی اسمگلنگ کا سامان پاکستان ہاکی ٹیم کے سامان کے ساتھ روانہ کیا گیا اور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے پاکستان ہاکی ٹیم کو اسمگلنگ کے سامان سے آگاہ کیا۔حنیف خان نے کہا کہ اس وقت اسمگلنگ کے سامان کی لاگت تقریباً ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے تھی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے بتایا کہ جب تحقیقات ہوئیں تو اس میں ٹیم کے کچھ آفیشلز ملوث پائے گئے لیکن پاکستان کا نام مزید بدنام ہونے سے بچانے کے لیے کیس کو دبا دیا گیا۔

The post ماضی میں اسمگلنگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا لیا گیا حنیف خان کے سنسنی خیز انکشافات ،نیا پنڈوراباکس کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ن لیگ کے ایک اور معروف رکن اسمبلی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت کورونا وائرس کا شکار

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عارف اقبال انکی اہلیہ اور چار بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔رانا عارف اقبال سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن ) کے رکن اسمبلی ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رانا عارف اقبال کی اہلیہ اور 4 بچے بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

عارف اقبال نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیاہے ۔یاد رہے کہ اس قبل بھی متعدد ارکان پنجاب اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں کورونا وائرس کا شکار سب سے زیادہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی ہو رہے ہیں۔حکمران جماعت کی خاتون رکن اسمبلی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکی ہیں۔

The post ن لیگ کے ایک اور معروف رکن اسمبلی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت کورونا وائرس کا شکار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایک سال گزرگیا،اسلامیات کی کتاب سے ختم نبوت ۖ کے مضمون ہذف کرنے کی انکوائری مکمل نہ ہو سکی ،متعلقہ حکام کی غفلت سامنے آگئی

پشاور(آن لائن) اسلامیات کی کتاب سے ختم نبوت ۖ کے مضمون ہذف کرنے کی انکوائری ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے 2019-20میں کلاس فور اسلامیات کی کتاب میں ختم نبوت کے مضمون کو ہذف کرنے کا معاملہ پر خاموشی اختیارکر لی ہے ۔

گزشتہ سال مئی میں کتاب کو منسوخ کرکے واپس ٹیکسٹ بک بورڈ میں جمع کروانے اور اس کے لئے انکوائر ی کی کمیٹی قائم کی گئی تھی مگر ایک سال گزرنے کے باوجود انکوائری مکمل نہ ہو سکی جبکہ انکوائری کمیٹی بھی ختم کی گئی ہے جبکہ ملو ث افراد کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی نہیں جا سکی سوشل میڈیا پر گزشتہ دونوں کے دوران وائر ل ہونے والی ویڈیو میں دعوی کیا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کی 2017-18کی کتاب میں ختم نبوت کامضمون موجود تھا تاہم سال 2019-20کتاب میں یہ مضمون مکمل طور پر غائب کردیا جس پر محکمہ تعلیم نے موقف اختیار کیا کہ 2019میں اس کتاب کو منسوخ کیا گیا ہے اور اسلامیات کی کتاب کے گریڈ 4سے متعلق تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات بھی کی ہے کہ وہ کتابیں فوری طور پر ٹیکسٹ بک بورڈ میں جمع کرائیں ۔

The post ایک سال گزرگیا،اسلامیات کی کتاب سے ختم نبوت ۖ کے مضمون ہذف کرنے کی انکوائری مکمل نہ ہو سکی ،متعلقہ حکام کی غفلت سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں سے محبت کا اظہار ایک اور پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (این این آئی)مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترکش سیریز’ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا اور فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ ترکی اور پاکستان میں رہنے والے میرے

دوستوں اور فینز کیلئے ایک خوبصورت ملک کی طرف سے خوبصورت پیغام۔اسراء بلجیک نے فرنٹ لائن کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ہم سب مل کر فرنٹ لائن کارکنوں کا ساتھ دیں اور اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ اسراء نے اپنا پیغام گورنمنٹ آف پاکستان کو بھی ٹیگ کیا۔

The post حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں سے محبت کا اظہار ایک اور پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جہانگیر ترین سے دوستی تعلق اپنی جگہ لیکن اگر غلط کیا ہے تو ان سے حساب لینا چاہیے،قریبی ساتھی اور وفاقی وزیرغلام سرور بھی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت جن جن کے نام شوگر کمیشن رپورٹ میں سامنے آئے ہیں سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین سے دوستی تعلق اپنی جگہ لیکن اگر جہانگیر ترین نے غلط کیا ہے تو ان سے حساب لینا چاہیے،کمیشن کو سب کا احتساب کرنا چاہیے۔

The post جہانگیر ترین سے دوستی تعلق اپنی جگہ لیکن اگر غلط کیا ہے تو ان سے حساب لینا چاہیے،قریبی ساتھی اور وفاقی وزیرغلام سرور بھی کھل کر بول پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تھر میں کوئلے کے بجلی گھروں کی آلودگی سے 29 ہزار اموات کا خدشہ ، تحقیق میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

کراچی(این این آئی)آزادانہ تحقیقات کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے کے پاور پلانٹ کی 30سالہ آپریشنل مدت کے دوران 29 ہزار افراد آلودہ ہوا سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر(سی آر ای اے) کی جانب سے آن لائن جاری کردہ پریزینٹیشن میں میں ادارے کو موجودہ رجحانات، صحت پر پڑنے والے اثرات کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی پر آزادانہ تحقیقات کرنے والا ادارہ کہا گیا۔

رپورٹ کا عنوان ہے پاکستان کے تھر میں مجوزہ کوئلے کی کان کنی اور پاور پلانٹس کے فضائی معیار، صحت پر زہریلے اثرات۔خیال رہے کہ 6 ہزار میگا واٹ سے زائد کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر ملک میں ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں جس میں سے 3 ہزار 700 میگا واٹ کے پلانٹ صحرائے تھر میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق 660 میگا واٹ کی صلاحیت والا ایک پلانٹ فعال ہوسکتا ہے اور مجوزہ پلانٹس جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مرکری (پارے) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج والے مقامات بن جائیں گے۔ہوا میں سلفر ڈائی آکسائیڈ (SO2) کی خطرناک مقدار سے نہ صرف ایک لاکھ افراد متاثر اور آلودگی کے باعث 29 ہزار اموات کے علاوہ یہ پاور پلانٹس صحت سے متعلق پیچیدگیوں کا موجب بنیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحت پر پڑنے والے دیگر اثرات میں دمے کے باعث 40 ہزار مرتبہ ہنگامی طبی امداد کے لیے جانا، بچوں میں دمے کے 19 ہزار 900 کیسز، 32 ہزار قبل از وقت ولادتیں، 2 کروڑ دن کام سے غیر حاضری (بیماری کی چھٹی) اور 57 ہزار سال تک پھیپھڑوں اور سانس کی تکالیف، ذیابیطس اور دماغ کی رگ پھٹ جانے جیسے مسائل کے ساتھ زندگی گزارنا شامل ہے،اس کے علاوہ یہ پاور پلانٹس سالانہ 1400 کلو گرام پارے کا اخراج کریں گے جس کا پانچواں حصہ خطے کے زمینی ماحول میں جمع ہوجائیگا۔

اس میں زیادہ تر ذخیرہ زمینی فصلوں میں ہوگی اور غذائی سلسلوں میں پارے کی مقدار میں اضافہ ہوجائے گا۔محقق نے فضائی معیار کو سنجیدہ لینے کے حوالے سے صوبہ سندھ کے پہلے سے ناقص ریکارڈ کی بھی نشاندہی کی کہ جہاں بڑی تعداد میں کوئلے سے چلنے والی صلاحیتوں کا بڑا حصہ قائم ہونے والا ہے۔

The post تھر میں کوئلے کے بجلی گھروں کی آلودگی سے 29 ہزار اموات کا خدشہ ، تحقیق میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

راتوں رات کرونا سے اموات میں بڑا اضافہ درجنوں مریضوں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1395 ہو گئی ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 66457 تک پہنچ گئی ہے،24131 مریض صحتیاب ہوگئے ۔ نیشنل کماینڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1398 کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1140 کیسز 29 اموات، بلوچستان 159 کیسز، اسلام آباد 92 کیسز اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب سے کورونا کے مزید 1140 کیسز اور 29 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24104 اور ہلاکتیں 439 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6507 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا کے مزید 159 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 4087 ہوگئی ہے ، اب تک 46 اموات ہوچکی ہیں اس کے علاوہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1400ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 60 بتائی گئی تھی جسے بعد میں کم کرکے 46 کردیا گیا۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 92 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2192 ہوگئی ہے ، اموات 23 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 161 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 7 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 234 ہوگئی ہے ، علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 105 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post راتوں رات کرونا سے اموات میں بڑا اضافہ درجنوں مریضوں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ، اب اگر فالس فلیگ آپریشن کیا تو۔۔۔پاکستان نے بھارت کو پیغام پہنچا دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اْس نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے اور جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 700 میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آیا جسے مار گرایا گیا، بھارت مسلسل ہزیمت اٹھا رہا ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی، اندرونی معاملات سے بچنے کیلئے بھارت یہ سب کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بھارت کو پیغام دیا کہ کوئی بھی حماقت نہ کی جائے، لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے، بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ انڈین نیشنل سیکیورٹی ایڈاوائزر کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے، جو راستہ بھارتی حکومت اپنا رہی ہے وہ غلط ہے۔

The post بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ، اب اگر فالس فلیگ آپریشن کیا تو۔۔۔پاکستان نے بھارت کو پیغام پہنچا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مسجد نبویۖ کل سے کھل جائیگی لیکن نمازیوں کو کن ہدایات پر عمل کرنا ہوگا؟حکومتی احکامات سامنے آگئے

مدینہ منورہ ( ْ آن لائن ) سعودی حکام کا مسجد نبوی کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان۔شاہی منظوری پر اتوار 31 مئی 8 شوال سے مسجد نبوی نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی. تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسجد نبوی کو اتوار کے روز مؤرخہ 31 مئی 8 شوال کو نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کو اتوار31 مئی سے شاہی منظوری پر کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی حفاظتی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار کھول دی جائے گی. اس سے قبل سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں، یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کر رہے ہیں۔

The post مسجد نبویۖ کل سے کھل جائیگی لیکن نمازیوں کو کن ہدایات پر عمل کرنا ہوگا؟حکومتی احکامات سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آنے والے دنوں میں پاکستان بھر میں کورونا کیسز کس حد تک بڑھ سکتے ہیں؟قوم کوخبردار کردیا گیا

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے آئندہ دنوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں لوگوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا ،10 سے 12 روز میں ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوسکتی ہے۔ ایک انٹرویومیں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں لوگوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا جس وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد آنے والے دنوں میں خطرناک حدتک بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ 10 سے 12 روز میں ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوسکتی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صورتحال بہت لمحہ فکریہ ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، ہلاکتیں بتارہی ہیں کہ صورتحال کتنی خطرناک ہے، لوگوں کی ترجیح نجی ہسپتال ہے تاہم وہاں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے مگر سرکاری ہسپتال میں کچھ گنجائش ہے اور وزیراعلیٰ گنجائش مزید بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نیپا کراچی میں 200 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بنارہے ہیں، کراچی یونیورسٹی کے پاس بھی جگہ دیکھی ہے جہاں 50 بستر لگائیں گے اس کے علاوہ لیاری اور جنرل ہسپتال میں بھی بستروں کی تعداد بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے نمبرز بڑھ رہے ہیں صورتحال خطرناک ہے اور مزید آنے والے دنوں میں ہوسکتی ہے، جس طرح پچھلے 10 روز میں کیسز آئے سب کے سامنے ہیں، آج سے 10 روز پہلے 16 سے 17 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے جو اب 40 سے 50 ہوگئے ہیں، آئی سی یو میں بھی مریضوں کی تعداد 40 سے 80 تک جا پہنچی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک بھرمیں 14روزکاسخت لاک ڈاؤ ن ہوجائے تو کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں لیکن لگتا نہیں کہ وفاقی حکومت سخت لاک ڈاؤن کی طرف جائیگی البتہ این سی سی اجلاس میں تمام حقائق وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

The post آنے والے دنوں میں پاکستان بھر میں کورونا کیسز کس حد تک بڑھ سکتے ہیں؟قوم کوخبردار کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومتی رہنمائوں کا یہ حال ہے تو باقی عوام سے کیا شکوہ؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی عید ملن پارٹی ،سماجی فاصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی فاصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔پی ٹی آئی ایم پی اے کی جانب سے دو روز قبل بلدیہ ٹاؤن میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بلدیہ ٹاؤن کے کارکنان، پارٹی رہنماؤں اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے عید ملن پارٹی میں سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں ،پارٹی میں شریک زیادہ تر کارکنان اور رہنماؤں نے ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا تھا۔ عید ملن پارٹی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی جانب سے دی گئی تھی جس میں اراکین اسمبلی حلیم عادل شیخ، عطاء اللہ ایڈووکیٹ، سعید آفریدی اور رابستان خان سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔

The post حکومتی رہنمائوں کا یہ حال ہے تو باقی عوام سے کیا شکوہ؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی عید ملن پارٹی ،سماجی فاصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اپوزیشن نے وزیر صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کردیا حکومتی ناکامیاں ایک ایک کر کے بتا دیں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم عمران صاحب کے پاس شعبہ صحت کا ” لْک آفٹر چارج” ہے ،وزارِت صحت ٹھیکہ پہ چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹھیکے پہ چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پہ دے دیا ہے ۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پمز، پولی کلینک، فیڈرل گورنمنٹ ہاسپٹل عارضی چارج پہ چل رہے ہیں ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری۔ہیب لیٹیشن میڈیسن اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ عارضی چارج پر چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پہ ہے ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) بھی عارضی چارج پر چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نالائق ، نااہل ، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے ،پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انّا کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پہ فعال نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہاکہ نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سات سال میں خیبر پختونخوا کے صحت کا نظام تباہ کرنے کے بعد پورے پاکستان کا نظام مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،کورونا متاثرین اور اموات کی بڑھتی تعداد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فی الفور مستقل تعیناتیاں کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے جان بچانے والی دوائیوں کی درآمد کی آڑ میں اربوں کا ڈاکہ ڈالنے کے کئے نظام عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے ،عارضی چارج پر اس لئے چلایا جارہا ہے تاکہ دوائیوں کی 500 فیصد قیمتیں بڑھا کر ڈاکہ ڈالا جاسکے جس پر آج تک کسی کو پوچھا تک نہیں گیا ،کورونا مریضوں اور ہسپتالوں کا برا حال ہے لیکن نتھیا گلی میں سیر کرتے وزیراعظم لاپتہ ہیں۔

The post اپوزیشن نے وزیر صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کردیا حکومتی ناکامیاں ایک ایک کر کے بتا دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مختلف شہروں میں ہونیوالی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی بلوچستان میں ہولناک مناظر،دادا پوتا بھی سیلابی ریلے کی نذر

اسلام آباد /ڈیرہ بگٹی(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،پنجاب، بلوچستان کے مختلف شہروں سمیت گلگت بلتستان میں بارش اور تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کچھ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی اور راولپنڈی سمیت نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، بلوچستان میں سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ نکال لیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور پوتا بھی شامل ہیں،اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختون خوا سمیت سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، حیدر آباد، دادو اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیاادھر ہنزہ میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی شیسپر گلیشیر پگھلنے سے حسن آباد نالے میں پانی کی سطح اور بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ڈ ی ایم اے گلگت بلتستان کے مطابق گزشتہ 2 سالوں سے شیسپر گلیشیر کے سرکنے کا عمل جاری ہے اور گلیشیر کے اندر چھوٹی چھوٹی جھیلیں بھی بن گئی ہیں۔ڈ ی ایم اے گلگت بلتستان نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ سے شاہراہ قراقرم کا تقریباً 50 میٹر کا حصہ اور زیر تعمیر بجلی گھر بھی بہہ گیا ہے، حسن آباد گاؤں کے 9 گھرانوں کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ۔ بلوچستان میں بھی ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں سوار 7 افرد بہہ گئے۔

لیویز حکام کے مطابق سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ نکال لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور پوتا بھی شامل ہیں۔پنجاب میں فیصل آباد،گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، ملتان جب کہ سندھ میں پڈعین میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ب کہ آندھی اور تیز بارشوں کے باعث ملتان، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان اور دیگرعلاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے کل اتوار کو بھی سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، حیدر آباد، دادو اور جیک آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

The post مختلف شہروں میں ہونیوالی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی بلوچستان میں ہولناک مناظر،دادا پوتا بھی سیلابی ریلے کی نذر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیر مملکت شہریار آفریدی بھی کرونا وائرس کا شکار

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آ گیا۔وزیر مملکت نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

The post وزیر مملکت شہریار آفریدی بھی کرونا وائرس کا شکار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹرمپ کے چین پر الزامات،ڈبلیو ایچ او کیساتھ رابطے ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن (این این آئی) صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کیساتھ امریکا کے روابط توڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا عالمی ادارہ صحت درخواست کے باوجود ضروری اصلاحات کرنے میں ناکام ہے، آج سے ہم اس ادارے کیساتھ تمام روابط ختم کر دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی عالمی وبا کیلیے چین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے چین کے دباؤ میں آکر کورونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ روکنے کیلیے بروقت ہنگامی اقدامات سے گریز کیا۔

The post ٹرمپ کے چین پر الزامات،ڈبلیو ایچ او کیساتھ رابطے ختم کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چاند اور سورج دونوں کو گرہن پاکستان میں ایسا نظارے کب دیکھنے کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آ باد (آئی این پی)رواں سال جون میں دو گرہن لگیں گے، ایک گرہن چاند کو اور دوسرا سورج کو لگے گا۔5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں نوے فیصد تک

رِنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے۔سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جائے اور جب چاند سورج کو پوری طرح ڈھک لیتا ہے تو اس سے چاند کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالا بن جاتا ہے اور اسی مناسبت سے اسے رنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔کراچی میں سورج گرہن صبح پونے 9 بجے شروع ہوگا جو کہ دوپہر اڑھائی بجے تک نظر آئے گا۔

The post چاند اور سورج دونوں کو گرہن پاکستان میں ایسا نظارے کب دیکھنے کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Friday, May 29, 2020

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد پاکستان کے خلاف مکروہ منصوبہ بے نقاب، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

منصوبے کے مطابق مقبوضہ وادی کے ایک ویران مقام پر دھماکہ خیز مواد اور کثیر رقم سے لدی ایک گاڑی کو پکڑا گیا ہے، تاہم کشمیری مجاہدین کا یہ طریقہ کار نہیں کہ وہ پلوامہ جیسا حملہ کریں اور اس کا کوئی بیک اپ پلان نہ ہو۔نئے بھارتی منصوبے کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کا ڈرائیور پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کا نہ پیچھا کیا گیا اورنہ ہی اسے گرفتار کیا گیا، بھارتی منصوبے کے مطابق بھارتی حکام نے گاڑی کو پکڑنے کے بعد پورا ایک دن اپنی تحویل رکھ کر اگلے دن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔بھارتی ڈرامے کا سب سے ناپختہ حصہ پکڑی ہوئی گاڑی ہے،جس کا ڈرائیور بھاگ نکلا، گاڑی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حکام کی تحویل میں رہی اور اسے میڈیا کے سامنے کسی ریموٹ کنٹرول سے نہ اڑایا گیا، کیونکہ بھارت میڈیا کو اپنا دھماکہ خیز مواد دکھانا نہیں چاہتا تھا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی 26 مئی کی رپورٹ میں بتایا جا چکا ہے کہ گزشتہ سال کے پلوامہ حملے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد بھارت سے ہی حاصل کیا گیا تھا، فالس فلیگ آپریشن کے لیے بھارت کا نیا ڈرامہ اندرونی خلفشار، انتقامی کاروائیاں اور کورونا وبا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام مودی سرکار کے پاگل پن کا عکاس ہے۔

The post مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب،تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فردوس عاشق اعوان مشیر اطلاعات کے عہدے سے چھٹی کے بعداچانک کس چیز میں دلچسپی لینے لگیں؟دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات کے عہدے سے فراعت کے بعد فردوس عاشق
اعوان امور خانہ داری میں دلچسپی لینے لگی ہیں،ایک تقریب کے بعد انہوں نے وہاں موجود باورچی خانے میں جاکر خود کھانا بنایا۔دریں اثنااپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں

پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں۔وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مجھ پر جھوٹے لزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نیکہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔

The post فردوس عاشق اعوان مشیر اطلاعات کے عہدے سے چھٹی کے بعداچانک کس چیز میں دلچسپی لینے لگیں؟دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایسا ہے تو پھر ایسے ہی سہی! جہانگیر ترین کن 2سیاسی جماعتوں کو قریب لانے کیلئے خفیہ رابطے کرنے لگے؟تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے چوہدری برادران سے رابطے،سیاسی صورت حال کے علاوہ شوگر کمیشن رپورٹ اور اس کی روشنی میں حکومتی اداروں کی ممکنہ کارروائیوں اور اس حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا،روزنامہ جنگ کے مطابق جہانگیر ترین کے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے قریبی دوست ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اور ان کے با اثر رفقا مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو قریب لانے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کر رہے ہیں، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں سیاسی جوڑتوڑ سے پی ٹی آئی کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے،شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد جہانگیر خان ترین کے مسلم لیگ ن اور ق کی اعلیٰ قیادت سے بالواسطہ اور براہ راست رابطوں میں تیزی بڑی اہمیت کے حامل ہو سکتی ہے۔

The post ایسا ہے تو پھر ایسے ہی سہی! جہانگیر ترین کن 2سیاسی جماعتوں کو قریب لانے کیلئے خفیہ رابطے کرنے لگے؟تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شام میں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ،عمارت تباہ کردی دہشتگرد جسد خاکی بھی نکال کر ساتھ لے گئے،مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں دہشتگرد گروپوںکا خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ ،عمارت کوتباہ کردیا، دہشتگرد عمر بن عبدالعزیز کے مزار میں دفن ان کا اور دیگر افراد کے جسد خاکی کو بھی نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اس حوالے سے شامی حکومت کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ معر النعمان شہر کے قریب واقع دیر شرقی کے علاقے میں واقع عمر بن عبدالعزیز

کے مزار سے ان کا جسد خاکی نکال رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں مزار میں واقع قبر مبارک کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دہشتگردوں نے جسد خاکی کو کہاں منتقل کیا ؟ فروری میں بھی شامی افواج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مزار کے علاقے کو آگ لگادی تھی جس سے اسے نقصان پہنچا تھا۔واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

The post شام میں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ،عمارت تباہ کردی دہشتگرد جسد خاکی بھی نکال کر ساتھ لے گئے،مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مودی حکومت کی پالیسیاں ناکام اجیت ڈوول ہم سب کو مروادیگا، بھارتی فوجی قیادت پھٹ پڑی،اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں بھارت کو مروانے لگیں، بھارتی ملٹری قیادت اور ڈوول گروپ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے جس نے مودی حکومت کو پریشان کر ڈالا، مشیر قومی سلامتی کی غلط پالیسیوں نے بھارت کو بند گلی میں لا کھڑا کیا۔نیپال نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہے اور اپنی سرزمین پر بھارتی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت قرار دیا ہے۔

چین سے متعلق پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، بھارت اقوامِ عالم میں تنہا ہو گیا، پہلے پلوامہ ڈرامے میں اپنے 40 سپاہی مروائے۔بالاکوٹ میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔ بھارتی ائیر فورس کی ناکامی سے بھارتی خواب چکنا چور ہو گئے۔بھارتی ملٹری قیادت نے موقف اپنایا گیا ہے کہ مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول ہم سب کو مروا دے گا، اس کی سب کی سب پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

The post مودی حکومت کی پالیسیاں ناکام اجیت ڈوول ہم سب کو مروادیگا، بھارتی فوجی قیادت پھٹ پڑی،اختلافات کھل کر سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Attacks on Churches, House of Worship Increase Across the Globe: 'These Are Turning into Houses of Horror'

Christians go to church to worship, grow their faith, and feel safe - but religious freedom monitors say some churches and other houses of worship around the world are being turned into sites of bloodshed.

from CBNNews.com https://ift.tt/36P0Nfd

غریب ممالک کو 22 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جا چکا،اب قرضے کی مد میں جلد ہی کتنے ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے ؟ آئی ایم ایف نے تفصیلات جاری کر دیں 

نیویارک (این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی۔مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی مگر اگلے سال کے

دوران عالمی معیشت میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔ایم ڈی آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مہینوں میں عالمی معیشت میں 9 ٹریلین ڈالرز لگانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ کورونا کی وجہ سے سرمایہ کاروں نیایمرجنگ مارکیٹ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ نکال لیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپریل اور مئی میں ایمرجنگ مارکیٹ نے 77 ارب ڈالر کا قرض لیا ہے لہذا مستقبل میں ایسے ممالک جن پر قرض زیادہ ہے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایم ڈی آئی ایم ایف کے مطابق ابھی تک غریب ممالک کو 22 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جا چکا ہے اور جلد قرض کی مد میں مجموعی طور  پر 27 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جائے گا۔

The post غریب ممالک کو 22 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جا چکا،اب قرضے کی مد میں جلد ہی کتنے ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے ؟ آئی ایم ایف نے تفصیلات جاری کر دیں  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جمعہ سے اتوار تک لاک ڈاؤن کا اعلان، صرف کونسی دکانیں کھلی رہیں گی ، احکامات جاری

پشاور(این این آئی)کورونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں جمعہ سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ کے پی کے تمام شہروں میں آج سے اتوار تک لاک ڈاون رہے گا، صرف پیر سے جمعرات تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ،صرف جنرل اسٹور،

سبزی، پھل اورگوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ حجام اور سیلون ہفتے میں 3 دن یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کھلے رہیں گے۔اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔واضح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جارہی ہے، اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے 8 ہزار سے زائد کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں اور صوبے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

The post جمعہ سے اتوار تک لاک ڈاؤن کا اعلان، صرف کونسی دکانیں کھلی رہیں گی ، احکامات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک انصاف کے ایک اور معروف رکن قومی اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک کرامت کھوکھر بھی کورونا کا شکار ہو گئے، ملک کرامت کھوکھر نے مقامی ہسپتال سے

کورونا کے دو ٹیسٹ کرائے،دوسری رپورٹ مثبت آنے کے بعد رکن اسمبلی گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے نوشہرہ سے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔میاں جمشید الدین کے ایک بیٹے اور گارڈ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

The post تحریک انصاف کے ایک اور معروف رکن قومی اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’کرونا مریض کی مرنے سے چند گھنٹے قبل اپنی منگیتر سے شادی ‘‘ 15سال سے شادی کیوں نہ ہو سکی تھی ، نرس نے ہسپتال میں شادی کروا دی ،لڑکے نے جب قبول ہے کہنے کیلئے بولناچاہا تو سانسیں اکھڑ گئی ، لڑکی آنسو ئوں پر قابو نہ رکھ سکی ، جذباتی کر دینے والے مناظر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس نے جہاں ایک جانب دنیا کو پریشان کر رکھا ہے تو وہیں یہ وائرس لوگوں کو ملانے کا سبب بھی بن رہا ہے، کرونا سے متاثرہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بریڈ فور سے تعلق رکھنے والی نرس صوفی کیساتھ پیش آیا جو ہسپتال میں کام کرتی تھی ، گزشتہ ماہ وہ نائٹ شفٹ کی ڈیوٹی کیلئے ہسپتال پہنچی تو اسے ایک نوجوان جو کرونا وائرس سمیت کئی

بیماریوں میں مبتلا تھا جس کی ایک رات زندہ رہنے کی امید باقی نہیں تھی ۔ کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوان نے نرس صوفی کو بتایا کہ اس منگنی 15سال قبل ہوئی تھی لیکن وقت اور پیسے کی کمی کی وجہ سے شادی ابھی تک نہیں ہو سکی ، مریض کی داستان سننے کے بعد نرس صوفی نے دونوں کی شادی کا اسپتال میں انتظام کیا ، تمام حفاظتی تدابیر کے تحت انتظامات مکمل کیے گئے ، جبکہ فوٹو شوٹ بھی ہوا۔ دلہا دلہن نے کیک کاٹا ، تقریب کی ادائیگی کے وقت نوجوان کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں دونوں کو قبول ہے کہنے میں مشکل درپیش تھی کہ کیونکہ لڑکی کی رونے کی وجہ سے آواز نہیں نکل رہی تھی جبکہ لڑکے کی طبیعت سخت خراب ہونے کی وجہ سے قبول ہے کہ آواز نہیں نکل رہی تھی ۔ شادی کی تقریب میں شریک لوگوں کو جذباتی کر دیا ۔ دوسر جانب ایسے ہی مصر کے ہسپتال میں داخل ایک مریض کو علاج کرنے والی ڈاکٹر سے محبت ہو گئی، مریض دو ماہ تک زیر علاج رہا اور ان دو ماہ میں خاتون ڈاکٹر اس کا علاج کرتی رہی، اس دوران ان دونوں کو ایک دوسرے محبت ہو گئی، جیسے ہی مریض صحت یاب ہوا، ڈاکٹر اور مریض نے ہسپتال میں ہی منگنی کر لی، اسی طرح لندن میں رواں سال اگست میں طے پائی جانے والی شادی وبائی بیماری کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر کے ڈاکٹر اور نرس نے اسپتال ہی میں شادی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں 34 سالہ نرس جین ٹپنگ اور 30 ڈاکٹر انالان نواراتنم کی شادی ہوئی، جہاں اْن کے مہمانوں اور گواہان نے لائیو اسٹریم کے ذریعے

آن لائن شادی میں شرکت کی۔شادی شدہ جوڑے کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی جب سب صحت مند اور حالات بہتر تھے، ٹپنگ اور انالان نے اپنی شادی اگست میں کرنے کا سوچا تھا، مگراْنہیں شادی کی منصوبہ بندی منسوخ کرنی پڑی کیوں کہ دونوں کے خاندان کے لیے اس وبا کی صورتحال میں بحافاظت شمالی ائر لینڈ اور سری لنکا سے آنا ممکن نہیں تھا۔لندن کے اسپتال میں بطور نرس

خدمات انجام دینے والی ٹپنگ کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے تھے کہ سب ہماری شادی پر خوشیاں منائیں چاہے ہمارے پیاروں کو ہمیں اسکرین پر دیکھنا پڑے۔‘30 سالہ ڈاکٹر انالان نواراتنم کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہم دونوں اس رشتے میں بندھ گئے ہیں۔‘نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے رشتے داروں کے لیے باقاعدہ

ان لائن تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے ڈانس بھی کیا۔اسپتال میں اس تقریب کے انتظامات کرنے والی خاتون ملا ہلبرن کا کہنا تھا کہ ’اس شادی کی تقریب کا حصہ بن کر اچھا لگا۔‘اس شادی کی خبر سن کا لندن کے ہیلتھ منسٹر میٹ انوک کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’یہ ایک شاندار خبر ہے۔‘

The post ’’کرونا مریض کی مرنے سے چند گھنٹے قبل اپنی منگیتر سے شادی ‘‘ 15سال سے شادی کیوں نہ ہو سکی تھی ، نرس نے ہسپتال میں شادی کروا دی ،لڑکے نے جب قبول ہے کہنے کیلئے بولناچاہا تو سانسیں اکھڑ گئی ، لڑکی آنسو ئوں پر قابو نہ رکھ سکی ، جذباتی کر دینے والے مناظر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، بجٹ تجاویز کی تیاریاں میں تیزی آگئی آئندہ مالی سال کتنے ہزار ارب کا وفاقی بجٹ پیش کیا جانے کا امکان ہے؟ بجٹ میںعوام کو کونسی سہولت ملنے والی ہے ؟ زبردست تفصیلات سامنے آگئیں 

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، بجٹ تجاویز کی تیاریاں میں تیزی آگئی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ تجاویز 2 جون کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان نے 12 جون سے قبل باقاعدگی کے ساتھ بجٹ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں ساڑھے سات ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ بجٹ محصولات کا ہدف ساڑھے 4100 سے 4500 ارب مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے تک مختص کئے جانے کا امکان ہے ،ترقیاتی منصوبوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کئے جانے کا امکان ہے ،رواں سال وفاقی بجٹ میں تین ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے ،کورونا سے نمٹنے ،کاروباری طبقے کے ریلیف کے لئے 1 ہزار ارب سے مختص ہونے کا امکان ہے ،تعمیراتی صنعت کو وفاقی بجٹ میں خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ،آئندہ بجٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کی شرح مزید کم ہوگی، ادویات سے متعلق اشیاء پر بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے ،وفاقی حکومت نے ہیلتھ بجٹ صوبوں سے مشاورت کے ساتھ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ،وفاقی اور صوبائی صحت بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے ، ملکی سلامتی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ،آئندہ بجٹ میں بڑے گھروِ اور فارمز ہاوسز پر لگڑری ٹیکس لگانے کا امکان ہے ،2 سے 4 کنال کے بڑے پر ایک لاکھ تا دو لاکھ لگڑری ٹیکس لگنے کا امکان ہے ،4 کنال سے بڑے فارم ہاوس پر لگادیں ٹیکس، اور انتقال فیس میں اضافہ کا امکان ہے ،بڑی گاڑیوں، قیمتی ٹائلز سمیت ایمپورٹڈ لگڑری آئٹمز پر ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے ،آئندہ بجٹ میں پر تعیش اشیاء پر ٹیکس میں اضافے کا بھی امکان ہے ،160 ایمپورٹ آٹٹنز پر دو فیصد ڈیوٹی لگانے کا بھی امکان ہے ۔

The post وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، بجٹ تجاویز کی تیاریاں میں تیزی آگئی آئندہ مالی سال کتنے ہزار ارب کا وفاقی بجٹ پیش کیا جانے کا امکان ہے؟ بجٹ میںعوام کو کونسی سہولت ملنے والی ہے ؟ زبردست تفصیلات سامنے آگئیں  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کروناوائرس !نرس اور ڈاکٹر نے ہسپتال میں ہی شادی کرلی

لندن (این این آئی)رواں سال اگست میں طے پائی جانے والی شادی  وبائی بیماری کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر کے  ڈاکٹر اور نرس نے اسپتال ہی میں شادی کر لی۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جہاں دنیا بھر میں شادی و دیگر تقریبات منسوخ ہو گئیں وہیں چند افراد اس وبا کو خاطر میں لائے بغیر اپنی زندگی کی اہم یادیں اکٹھی کرنے اور ان دِنوں کو یادگار بنانے میں مصروف ہیں ،

اسی سلسلے میں لندن کے اسپتال ’ لنڈنز اسٹریٹ تھومس ہوسپٹل‘میں ڈاکٹر اور نرس کی شادی کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا جہاں اْنہیں شادی کے لیے خصوصی اجاز ت دی گئی تھی۔ لندن میں 34 سالہ نرس جین ٹپنگ اور 30 ڈاکٹر انالان نواراتنم  کی شادی ہوئی، جہاں اْن کے مہمانوں اور گواہان نے لائیو اسٹریم کے ذریعے آن لائن شادی میں شرکت کی۔شادی شدہ جوڑے کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی  جب سب صحت مند اور حالات بہتر تھے، ٹپنگ اور انالان نے اپنی شادی اگست میں کرنے کا سوچا تھا، مگراْنہیں شادی کی منصوبہ بندی منسوخ کرنی پڑی کیوں کہ دونوں کے خاندان کے لیے اس وبا کی صورتحال میں بحافاظت شمالی آئر لینڈ اور سری لنکا سے آنا ممکن نہیں تھا۔

The post کروناوائرس !نرس اور ڈاکٹر نے ہسپتال میں ہی شادی کرلی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب کا وہ شہر جو کرونا وائرس کا سب سے بڑا گڑھ بن گیا ، 66فیصد کے قریب کور نا کیسز رپورٹ

اسلام آباد(این این آئی)پنجاب کا دارالحکومت لاہور کورونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ،لاہور میں 66 فیصد کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق دوسرے نمبر پر راولپنڈی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح سات اعشاریہ پچاسی فیصد رپورٹ ہوئی جبکہ گجرانوالہ میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق

چوتھے نمبر پر سرگودھا میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈہوئے ،سرگودھا میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 49 فیصد ریکارڈکی گئی ،پانچویں نمبر پر لودھراں میں کورونا وائرس کیسز کی 2 اعشاریہ 91 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ،کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے فیصل آباد کا چھٹا نمبر رہا ،فیصل آباد میں شرح 2 اعشاریہ اکیانوے فیصد ریکارڈ کی گئی ،ساتویں نمبر پر پشاور، آٹھویں نمبر پر ملتان اور نوویں نمبر پر گجرات میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ،کراچی پہلے نمبر سے دسویں نمبر پر چلا گیا ، کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح انتہائی کم 1 اعشاریہ 45 فیصد ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان میں مئی کے دوران کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ،یکم مئی تک ملک بھر میں 18092 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ،29 مئی تک ان میں 45 ہزار 571 مریضوں کا اضافہ ہوا ،ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64028 تک پہنچ گئی ہے ،15مئی تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 37218 تھی ،صرف 14 دنوں میں ملک بھر میں کرونا کے 26 ہزار 645 مریضوں کا اضافہ ہوا،یکم مئی تک ملک بھر میں کرونا سے ہونیوالی ہلاکتوں کی کل تعداد 417 تھی،15مئی تک 386 ہلاکتوں کے اضافہ کے ساتھ تعدادبڑھ کر 803ہوگئی ،صرف 14 دنوں میں 29 مئی تک ان میں 514 ہلاکتوں کا اضافہ ہوا ،اس وقت ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1317 تک پہنچ گئی ہے۔

The post پنجاب کا وہ شہر جو کرونا وائرس کا سب سے بڑا گڑھ بن گیا ، 66فیصد کے قریب کور نا کیسز رپورٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مہنگائی کے چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے خوشخبری پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد( آن لائن) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں سمری ارسال کردی جس میں پٹرول کی قیمت میں سات روپے چھ پیسے کمی کی سفارش کی گئی ۔ اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہونے کا امکان ہے ۔ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پسے کمی کی سفارش کی گئی ،پیٹرولی کی نئی

قیمت 74 روپے 52 پیسہ ہونے کا امکان ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کا امکان ہے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہونے کا امکان ہے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کا امکان ہے ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے ہونے کا امکان ہے ۔قبل ازیں مہنگائی کے چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 سے 12 روپے فی لیٹر سستی ہوسکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں پانچ سے دس روپے کمی متوقع ہے ، ڈیزل کی قیمت میں 5روپے تک کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے تجاویز کے ساتھ سمری تیار کر لی گئی ہے جو وزارت خزانہ ارسال کی جائے گی تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم خود کریں گے ۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

The post مہنگائی کے چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے خوشخبری پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رواں سال جون میں دو گرہن ، ایک گرہن چاند کو اور دوسرا سورج کو لگے گارنگ آف فائر کب دیکھا جا سکے گا ؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال جون میں دو گرہن لگیں گے، ایک گرہن چاند کو اور دوسرا سورج کو لگے گا۔5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور  پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں نوے فیصد تک رِنگ آف فائر

نظر آنے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جائے  اور جب چاند سورج کو پوری طرح ڈھک لیتا ہے تو اس سے چاند کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالا بن جاتا ہے اور اسی مناسبت سے اسے ‘رنگ آف فائر’ کہا جاتا ہے۔کراچی میں سورج گرہن صبح  پونے 9 بجے شروع ہوگا جو کہ دوپہر ڈھائی بجے تک نظر آئے گا۔

The post رواں سال جون میں دو گرہن ، ایک گرہن چاند کو اور دوسرا سورج کو لگے گارنگ آف فائر کب دیکھا جا سکے گا ؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طیارہ حادثہ،جہاز کے ملبے سے کتنے کروڑ روپے سےزائد رقم مل گئی غیر ملکی کرنسی ملنے کا انکشاف کر دیا گیا،ملنے والی رقم پی آئی اے کے حوالے

کراچی(این این آئی)رینجرز حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ملبے سے ملنے والی مزید رقم پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے حوالے کر دی۔22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈز کے فاصلے پر آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

رینجرز حکام نے دو روز قبل تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے قیمتی سامان  برآمد کیا تھا جس کو پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا جبکہ تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے تاہم گزشتہ روز رینجرز حکام کو ملبے سے مزید 93ہزار روپیکے جلے ہوئے نوٹ بٹوے سے ملے تھے جو پی آئی اے حکام کیحوالیکر دیے گئے ہیں۔

The post طیارہ حادثہ،جہاز کے ملبے سے کتنے کروڑ روپے سےزائد رقم مل گئی غیر ملکی کرنسی ملنے کا انکشاف کر دیا گیا،ملنے والی رقم پی آئی اے کے حوالے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صدارتی ریفرنس ،جسٹس قاضی فائز نے شہزاد اکبر سے متعلق 15 سوالات اٹھادئیے شہزاد اکبر کی ملازمت کی شرائط اور ضوابط کیا ہیں ؟ کیا شہزاد اکبر پاکستانی ہیں؟ شہزاد اکبر نے اپنی بیوی اور بچوں کے نام کیوں ظاہر نہیں کیے؟ ان کی بیوی اور بچے کس ملک کی شہریت رکھتے ہیں؟

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر سے متعلق 15 سوالات اٹھادئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ایک اور جواب جمع کرایا جس میں سوال کیا گیا کہ شہزاد اکبر کو کس نے ملازمت پر رکھا؟ کیا ایسٹ ریکوری یونٹ کے

چیئرمین کے عہدے کا اشتہار دیا گیا ؟ کیا اثاثہ ریکوری کے چیئرمین کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں، کیا شہزاد اکبر کا انتخاب فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوا؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال اٹھایا کہ ان تین چار سوالات کے جواب منفی میں ہیں توکیسے ملازمت پر رکھا گیا؟ شہزاد اکبر کی ملازمت کی شرائط اور ضوابط کیا ہیں ؟ کیا شہزاد اکبر پاکستانی ہیں؟ غیر ملکی ہیں یا دوہری شہریت رکھتے ہیں؟ اثاثہ ریکوری یونٹ قانونی نہ ہونے پر خرچ کی جانے والی رقم عوام کے پیسے کی چوری ہے؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ شہزاد اکبر نے سپریم کورٹ کے جج اور اہل خانہ کے بارے میں معلومات غیر قانونی طور پر اکٹھا کیں، شہزاد اکبر نے اپنے اور اپنے خاندان کے بارے میں کچھ ظاہر کیوں نہیں کیا؟ ان کا اِنکم ٹیکس اور ویلتھ اسٹیٹس کیا ہے؟ شہزاد اکبر نے کب اپنے اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانا شروع کیے؟ انہوں نے اپنی جائیداد، اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال اٹھائے کہ شہزاد اکبر نے اپنی بیوی اور بچوں کے نام کیوں ظاہر نہیں کیے؟ ان کی بیوی اور بچے کس ملک کی شہریت رکھتے ہیں؟ کیا شہزاد اکبر کی بیوی اور بچوں کی جائیدادیں پاکستان میں ہیں یا بیرون ملک؟ کیا انہوں نے اپنی بیوی اور بچوں کی جائیدادیں اپنے گوشواروں میں ظاہر کیں؟ عدالتی توہین کے پیچھے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان ، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مرزا کی تکون ہے۔

The post صدارتی ریفرنس ،جسٹس قاضی فائز نے شہزاد اکبر سے متعلق 15 سوالات اٹھادئیے شہزاد اکبر کی ملازمت کی شرائط اور ضوابط کیا ہیں ؟ کیا شہزاد اکبر پاکستانی ہیں؟ شہزاد اکبر نے اپنی بیوی اور بچوں کے نام کیوں ظاہر نہیں کیے؟ ان کی بیوی اور بچے کس ملک کی شہریت رکھتے ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری ‘‘ 28ممالک میں دو لاکھ سے زائد فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشن میں حصہ ۔۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اہم اعلان کر دیا

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ،عالمی امن کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کی خدمات کا آغاز 1960 میں کانگو سے ہوا، پاکستان اب تک دنیا کے تقریبا 28ممالک میں دو لاکھ سے زائد فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشن میں حصہ لے چکا ہے

جبکہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستان یو این امن مشنز میں مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور مؤثر ملک رہا ہے۔ اس وقت پاکستانی فوجی دستے کانگو، سنٹرل افریقن ریبلک، جنوبی سوڈان، دارفور، صومالیہ، مغربی صحارا، مالیا اور قبرص میں تعینات ہیں جب کہ پاکستان یو این امن مشنز میں خواتین پیس کیپرز کو بھیجنے والا واحد ملک ہے۔ اس وقت اقوامِ متحدہ کی چھتری تلے 86 پاکستانی خواتین پیس کیپرز کانگو اور سنٹرل ایفریقن ریبلکن میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، جن کی تعریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رواں سال دورہ پاکستان کے دوران بھی کی۔مختلف خطوں میں امن کے لیے اب تک 24 افسران سمیت 157 پاکستانی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرچکے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کے قربانی کے جذبے کو یاد کرتا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔

The post ’’پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری ‘‘ 28ممالک میں دو لاکھ سے زائد فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشن میں حصہ ۔۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اہم اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جب سرد خانے میتیں پہچاننے گیا تو بیوی کی میت فرش پر پڑی تھی جبکہ بیٹی کی میت کہاں پڑی تھی ؟ طیارہ حادثے میں بیوی بچوں کو کھو دینے والے عارف فاروقی کا افسوسناک انکشاف‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹی کی میت سلیب پر جبکہ اہلیہ کی میت فرش پر پڑی تھی ، مناظر دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے متاثرہ عارف فاروقی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں جب میت پہچانے کیلئے ایدھی کے سرد خانے پہنچا تو وہاں پر کوئی ڈیسک نہیں یا کوئی گائیڈ کرنے والا نہیں تھا ،

مجھے وہاں سے سرد خانے میں لے جایا گیا جب میں اندر میت کی پہچان کرنے کیلئے میت سرد خانے داخل ہوا تو میری اہلیہ کی میت فرش پر پڑی تھی جبکہ بیٹی کی میت سلیب پر تھی یہ منظر دیکھنے کے بعد میں اندر سے مکمل ٹوٹ گیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ایک ٹیم پنجاب سے جبکہ دوسری سندھ سے آئی ، مجھے سمجھ نہیں آیاکہ کس پر اعتماد کروں اور کس پر نہیں کیونکہ ڈی این اے سے لاشوں کی شناخت میں کوئی خاص مدد نہیں مل رہی تھی ۔ اپنی بیوی اور بیٹی کو ان کے کپڑوں سے پہچانا لیا تھا جبکہ ہاتھ میں پہنے ہوئے بینڈ کی وجہ سے شناخت میں مدد ملی ان کامزید کہنا تھا کہ بدقسمت طیار میںسوار ہونیوالوں میں میری بیوی اور اہلیہ بھی شامل تھیں جو حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

The post جب سرد خانے میتیں پہچاننے گیا تو بیوی کی میت فرش پر پڑی تھی جبکہ بیٹی کی میت کہاں پڑی تھی ؟ طیارہ حادثے میں بیوی بچوں کو کھو دینے والے عارف فاروقی کا افسوسناک انکشاف‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب میں اتوار کے روز 90 ہزار سے زائد مساجد کو کھولنے کا اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے 90ہزار مساجد کھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق یکم جون سے سعودی عرب کی 90ہزار مساجد بروز اتوار کو کھول دی جائیں گی ۔ تمام مساجد کو سینٹائز کرنے کے بعد باجماعت نماز ادئیگی کی اجازت دی جائے گی ، سعودی حکومت نے مساجد میں نماز کیلئے نیا میکانزم تیار کیا جائے گا جس کے مطابق تمام مساجدکو اذان اور نماز کیلئے 15کھولا جائے

اور پھر انہیں بند کیا جائے گا ۔ دوسری جانب کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر70 روز قبل سعودی عرب کی سینیر علماء کونسل نے ملک بھرکی 98 ہزار مساجد میں با جماعت عبادت اور نمازوں کی ادائی پر پابندی عاید کردی تھی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں انتہائی محدود نمازیوں اورانتظامیہ کے ارکان کو حفاظتی اصولوں کے مطابق نماز کی ادائی کی اجازت تھی جب کہ دیگر مساجد میں صرف اذان کی اجازت دی گئی تھی۔سعودی عرب کی حکومت نے 8 شوال بہ روز اتوار کو28 شوال جمعہ تک مکہ مکرمہ می مساجد کے سوا دیگر مملکت کی مساجد میں فرض نمازوں اور جمعہ کی نماز کی اجازت دے دی گئی ہے۔ماہ صیام آخر میں حکومت نے عید الفطر پر مساجد سے عید کی تکبیرات بلند کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔حرمین شریفین کی جنرل پریزی ڈنسی کے صدر ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی منظوری سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں محدود نمازیوں کی موجودگی میں عید کی نماز کی اجازت دی گئی تھی۔ سعودی عرب میں کرونا کی وجہ سے مساجد میں نمازوں کی ادائی پر پابندی کے 70 روز بعد 8 شوال سے 28 شوال کےدرمیان مساجد میں با جماعت اور جمعہ کی نمازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ مساجد میں نماز کی ادائی کی اجازت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سخت حفاظتی اقدامات کی تاکید کی گئی ہے۔

The post سعودی عرب میں اتوار کے روز 90 ہزار سے زائد مساجد کو کھولنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’لداخ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا،چین کا واپسی سے انکار‘‘ فوجی کیمپ قائم،چین نےلداخ کبھی پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لداخ کا متنازع علاقہ بھارت کے ہاتھوں نکلنے لگا ، چین نے واپسی سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر8کلو میٹر کے اندر تک چین نے اپنا فوجی کیمپ تعمیر کر دیا ہے جبکہ واپس نہ جانے کے فیصلے کے بعد دوٹوک فیصلہ سناتے ہوئے کہا یہ بھارت کی جگہ نہیں ہے ۔ قبل ازیں بھارت کی فوج کے دو ٹینکر پہلے ہی سرحد پر پہنچ گئے ہیں لیکن وہ چینی فوجیوں کے

خوف سے قریب جانے کی کوشش نہیں کررہے ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان کیشدہ حالات کے باعث طے شدہ دوروں کے منسوخ ہونے کا بھی امکان روشن ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلیگ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا تاہم چین نے پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے بھارت مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔آج 12 دن ہونے کے بعد دنیا کی بڑی فوج کا دعویدار بھارت کی لداخ کے مقام پر پٹائی جاری ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو بھارت اب تک چڑھائی کر چکا ہوتا، دنیا ایل او سی پر بھارت اور چین کے درمیان تنازع کو دیکھ رہی ہے۔ بھارت 2022 تک متنازع علاقے میں فضائی اڈٖے قائم کرنا چاہتا ہے۔ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو بھارت بہت پہلے چڑھائی کر چکا ہوتا اس حوالے سے بھارت کے خطے میں عزائم واضح ہیں ، بھارت کی تمام پالیسیاں واضح ہوتی جا رہی ہیں ان پالیسیوں سے پورے خطے کا امن و استحکام متاثر ہو رہا ہے پہلے پاکستان شکایت کرتا تھا جبکہ اب چین کے ساتھ بھی سرحدی تنازعہ کھڑا ہو چکا ہے۔ بھارت متنازع علاقے میں سڑکوں کا جال بچھانے کا منصوبہ رکھتا ہے جسے وہ فضائی اڈوں کی تعمیر سے عملی جامعہ پہنانا چاہتا ہے۔ یہ صورتحال چین کو قبول نہیں اس لئے انہوں نے رد عمل کا اظہا کیا ہے بھارت اور چین سرحد پھر تنازعے کا ذمہ دار بھارت ہی ہے۔ امریکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو پیش کش کر چکا ہے جس سے بھارت نے انکار کیا تھا۔ اور تیسرے فریق کی مداخلت کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ اب امریکہ نے بھارت کو دبائو میںدیکھ کر چین کو بھی ثالثی کی پیش کش کی ہے لیکن دیکھنا ہو گا کہ دونوں ممالک اس آفر کو قبول کرتے ہیں یا نہیں، اگر بھارت قبول کر بھی لے تو یہ دوہرا معیار ہو گا کہ وہ چین کے ساتھ تصفیہ طلب مسائل پر تو ثالثی قبول کرے لیکن پاکستان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی سے راہ فرار اختیار کرتا ہے۔

The post ’’لداخ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا،چین کا واپسی سے انکار‘‘ فوجی کیمپ قائم،چین نےلداخ کبھی پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہو گئی۔سابق صدر آصف زرداری اور 2 سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔آصف زرداری، نواز شریف

اور یوسف رضا گیلانی پر تحائف میں ملنے والی گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے اور احتساب عدالت نے 15 مئی کو ابتدائی سماعت پر ملزمان کے سمن جاری کیے تھے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو آج عدالت طلب کیا تھا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔دوران سماعت نیب نے عدالت میں یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا کی جب کہ نیب پراسیکیوٹر مظفر علی نے آصف زرداری اور نواز شریف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو سمن ان کی رہائش گاہوں پر وصول کروائے جب کہ انور مجید اسپتال میں زیر علاج ہیں لہذا وہاں سمن وصول نہیں کیے گئے۔وکلاء صفائی نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید پیش ہوئے ہیں، ملزم انور مجید اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم پیش ہوں تو ان کی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی جاتی ہے، چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے تو نیب پراسیکوٹر کیسے گرفتاری کا کہہ سکتے ہیں؟جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ آصف علی زرداری کے سمن کی تعمیل چوکیدار سے کروائی گئی جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق ملزم کے ملازم کو سمن کی تعمیل کروا سکتے ہیں، آصف علی زرداری کا طلبی کا سمن وصول کیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو ملزمان آج پیش ہوئے ان کی تو صرف حاضری لگے گی۔نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں جس پر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔آصف علی زرداری کے وکیل نے آج حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔جج احتساب عدالت کا کہنا تھا آصف علی زرداری کو صرف آج کی حاضری سے استثنا دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر آصف علی زرداری ہر صورت عدالت پیش ہوں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ میاں نواز شریف کی طرف سے کون پیش ہوا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ میاں نواز شریف کی طرف سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔احتساب عدالت نے سمن کے باوجود عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ آصف علی زرداری کو 11 جون کو طلب کرلیا۔عدالت نے نیب کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام ملزمان کو 11 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

The post نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...