Pages

Saturday, May 30, 2020

حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں سے محبت کا اظہار ایک اور پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (این این آئی)مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترکش سیریز’ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا اور فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ ترکی اور پاکستان میں رہنے والے میرے

دوستوں اور فینز کیلئے ایک خوبصورت ملک کی طرف سے خوبصورت پیغام۔اسراء بلجیک نے فرنٹ لائن کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ہم سب مل کر فرنٹ لائن کارکنوں کا ساتھ دیں اور اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ اسراء نے اپنا پیغام گورنمنٹ آف پاکستان کو بھی ٹیگ کیا۔

The post حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں سے محبت کا اظہار ایک اور پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...