Pages

Sunday, May 31, 2020

ابرار الحق میں کرونا کی علامات ظاہر،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے پرخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کے بعد ابرار الحق نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا ہے اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹر نے ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطا ًخود کو

گھر میں قرنطینہ کرلیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔مجھے امید ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی اور میں وائرس سے متاثر نہیں ہوں گا۔ ابرار الحق نے اپیل کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دنوں ان سے ملے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

The post ابرار الحق میں کرونا کی علامات ظاہر،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...