Pages

Saturday, May 30, 2020

وزیر مملکت شہریار آفریدی بھی کرونا وائرس کا شکار

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آ گیا۔وزیر مملکت نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

The post وزیر مملکت شہریار آفریدی بھی کرونا وائرس کا شکار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...