Pages

Saturday, November 10, 2018

پنجاب بینک کے صدر نعیم الدین خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور(این این آئی )بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔نعیم الدین کے عہدے کی مدت ایک ماہ بعد ختم ہورہی تھی ۔نعیم الدین خان نے کہا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا ء پردیا ہے ۔دس سال تک بینک کی بڑی خدمت کی ہے ،اب کسی ینگ بنکر کو سربراہ لگانا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ جب میں

آیا تو اس وقت بینک 17ارب سالانہ خسارے میں تھا ۔آج جاتے ہوئے بینک کو ساڑھے 12ارب روپے سالانہ منافع بخش بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا دباؤنہیں تھا دس سالہ مدت پوری کر لی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 60ارب روپے کے ڈیفالٹرز کیسز نیب اور عدالتوں میں ہیں اوریہ رقم جلد بینک کو مل جائے گی ۔

The post پنجاب بینک کے صدر نعیم الدین خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...