Pages

Wednesday, April 1, 2020

پلازما عطیہ کرنے سے کسی کو کوئی نقصان ہوگایا نہیں؟ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتا دیا

لاہور( این این آئی )بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ چین نے کورونا کے صحتیاب مریضوں کاپلازما نکال کربیمار مریضوں کو لگا یا اور چین نے اس تجربے سے فائدہ اٹھایا اورمریضوں کی تعداد کم کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خسرہ جیسی بیماریوں کا علاج بھی اسی طریقے سے کیاجاتا تھا جبکہ ایبولا اور سوائن فلو جیسی بیماریوں کا علاج بھی پلازما کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے صحتیاب مریض ہیں جن کا پلازما رکھ لینا چاہیے، کورونا کے80 فیصدصحتیاب مریضوں کا پلازما علاج کیلئے بہترین ہوگا، پلازما عطیہ کرنے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، چین نے200 ایم ایل پلازما دو سے تین مرتبہ متاثرہ مریضوں کو لگایا جبکہ 600ایم ایل پلازما ایک بار ہی متاثرہ لوگوں کو لگایا اور وہ ٹھیک ہوئے، ہماری کوشش ہوگی ہم بھی ایک ہی مرتبہ600ایم ایل پلازما لگائیں۔

The post پلازما عطیہ کرنے سے کسی کو کوئی نقصان ہوگایا نہیں؟ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...