Pages

Monday, December 31, 2018

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی شہباز شریف نے بھی یوٹرن لے لیا،حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی زیر صدارت پی اے سی کا تیسرا اجلاس، نیواسلام آباد ائیرپورٹ،گرینڈ حیات ہوٹل ، رائل پام گالف کلب میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، نیب حکام سے بریفنگ لینے کا معاملہ مؤخر، نیب کو دبائو میں لانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اراکین کے ذہنوں میں کچھ سوالات تھے

جو انہوں نے پوچھے، شہباز شریف۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ، گرینڈ حیات ہوٹل، رائل پام گالف کلب میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے تعین کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔شہبازشریف نے مختلف مقدمات پر فی الحال نیب سے بریفنگ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کمیٹی ایف آئی اے یا نیب کو پہلے اجلاس میں دبائومیں نہیں لائی، اراکین کمیٹی کے ذہن میں کچھ سوالات تھے جو پوچھے گئے لہٰذا یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے کسی کو بےجا دبایا۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ کمیٹی ارکان اداروں کی پچھلے ادوار سے متعلق کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں۔جلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔شہبازشریف نے مختلف مقدمات پر فی الحال نیب سے بریفنگ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کمیٹی ایف آئی اے یا نیب کو پہلے اجلاس میں دبائومیں نہیں لائی، اراکین کمیٹی کے ذہن میں کچھ سوالات تھے جو پوچھے گئے لہٰذا یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے کسی کو بےجا دبایا۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ کمیٹی ارکان اداروں کی پچھلے ادوار سے متعلق کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے بتایا کہ 6 ذیلی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ایک ذیلی کمیٹی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کے لیے ہوگی۔چیئرمین پی اے سی نے مختلف مقدمات پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے فی الحال بریفنگ نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

The post چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی شہباز شریف نے بھی یوٹرن لے لیا،حیران کن خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خیبرپختونخواہ، 7سالہ مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ بچی کے باپ کا دوست نکلا، جنازے میں بھی شرکت کی کیسے پکڑا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں 7سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار، اعتراف جرم کر لیا، بچی کے باپ کا دوست تھا، پولیس ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں میں 7سالہ بچی مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی مردان نے پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر کو 7 سالہ مناہل کو مدرسے سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا، بچی کی گمشدگی پر گھر والوں نے بچی کو تلاش کیا تاہم وہ نہ ملی جس کے بعد مناہل کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس کے حرکت میں آنے کے اگلے روز ہی مناہل کی لاش مقامی قبرستان میں پڑی ہوئی پائی گئی ، بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں اس کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی جس پر پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے جہاں بچی کے جسم سے حاصل کردہ نمونے اور ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے نمونوں میں سے ایک میچ کر گیا جو کہ ملزم یاسر کا تھا ، پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ 21سالہ یاسر نے اپنے اعتراف جرم میں بتایا کہ اس نے بچی کو کپڑے دلوانے کے بہانے اغواکیا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ 21سالہ یاسر نے اپنے اعتراف جرم میں بتایا کہ اس نے بچی کو کپڑے دلوانے کے بہانے اغواکیا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ ڈی آئی جی مردان نے بتایا کہ ملزم یاسر مناہل کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا اور اس کے باپ کا دوست تھا، ملزم نے مناہل کے نماز جنازہ میں بھی شرکت کی تھی۔

The post خیبرپختونخواہ، 7سالہ مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ بچی کے باپ کا دوست نکلا، جنازے میں بھی شرکت کی کیسے پکڑا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا‘‘ چیف جسٹس کاحکومت کیخلاف عوامی احتجاج کا حصہ بننے کا اعلان مگر کس چیز پر؟حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے زلزلہ متاثرین امداد کیس میں چیئرمین ایرالیفٹیننٹ جنرل عمرحیات کو امدادی رقم منتقلی کی تفصیلات سمیت طلب کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرنے کا حکم د یدیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت بتائے متاثرین کے لئے کتنی امداد آئی اور کہاں گئی، آگاہ کیا جائے حکومت کا متاثرین کی بحالی کے لئے کیا منصوبہ ہے،

ڈیم نہ بنا اور متاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا،لٹے پٹے لوگوں کی امداد پوری دنیا سے کی گئی، دینے والے ہاتھ پل بھرمیں لینے والے بن گئے، متاثرین پرایٹم بم نہیں گرا تھا قدرتی آفت آئی تھی، امدادی رقم حکومت کے پاس امانت تھی لیکن حکومت نے متاثرین کی امانت میں خیانت کی، متاثرہ علاقوں میں اسکول اور اسپتال بھی نہیں،کے پی کے حکومت نے متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا، سرد موسم میں برفباری میں لوگ رہ رہے ہیں، متاثرین کی بحالی کا حکم دینا کیا اختیارسے تجاوز ہے، زمین کا تنازع بھی میرے دورے کے بعد حل ہوا، مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ جوڈیشل ایکٹوسٹ ہوں۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں زلزلہ متاثرین امداد کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لٹے پٹے لوگوں کی امداد پوری دنیا سے کی گئی، دینے والے ہاتھ پل بھرمیں لینے والے بن گئے، متاثرین پرایٹم بم نہیں گرا تھا قدرتی آفت آئی تھی، امدادی رقم حکومت کے پاس امانت تھی لیکن حکومت نے متاثرین کی امانت میں خیانت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں چارگھنٹے کا سفرکرکے جا سکتا ہوں تو وزیر اعظم کیوں نہیں، ٹین کی چھتوں میں آج کی سردی میں رہنا ممکن نہیں، متاثرہ علاقوں میں اسکول اور اسپتال بھی نہیں، وزیراعظم کوسیشن جج کی رپورٹ بھجوائی لیکن کچھ نہ ہوا، وفاقی کابینہ خود بیٹھ کر

اس معاملے کو دیکھے، چاہتے ہیں کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اور ڈیم نہ بنا اور متاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا۔درخواست گزارنے سماعت کے دوران کہا کہ وزیراعظم خود شوگراں گئے لیکن بالاکوٹ متاثرین کے پاس نہیں آئے،وزیراعظم کے دل میں درد ہوتا تووہ متاثرین کے پاس آتے، ہماری بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اورملتان منتقل ہونے والی امدادی

رقم واپس کی جائے۔ڈی جی ایرا نے کہا کہ ایرا نے 10 ہزارمنصوبے مکمل کئے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ کوئی ایک غسل خانہ بھی بنایا ہے تو بتا دیں، کے پی کے حکومت خود پر بہت فخرکرتی ہے لیکن کے پی کے حکومت نے متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا، سرد موسم میں برفباری میں لوگ رہ رہے ہیں، متاثرین کی بحالی کا حکم دینا کیا اختیارسے تجاوز ہے، زمین کا تنازع بھی

میرے دورے کے بعد حل ہوا، مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ جوڈیشل ایکٹوسٹ ہوں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ متاثرین کا پیسہ میٹرواور بی آئی ایس پی پرخرچ ہوا، سڑک بنی نہیں، اسکول اسپتال بنا نہیں، کیا یہ منصوبہ زیر زمین بنائے گئے ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کو معاملہ کا علم ہی نہیں تھا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جس صوبے نے سب سے زیادہ پیار کیا

اسکا ہی وزیراعظم کو پتہ نہیں، ہمیں وزیراعظم کا جواب چاہیے۔عدالت نے چیئرمین ایرالیفٹیننٹ جنرل عمرحیات کو طلب کرتے ہوئے مکمل شدہ منصوبوں کی تفصیلات سمیت بی ایس پی اورمیڑومنصوبوں کیلئے امدادی رقم منتقلی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں جب کہ فنڈز کی فراہمی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت بتائے متاثرین کے لئے کتنی امداد آئی اور کہاں گئی، آگاہ کیا جائے حکومت کا متاثرین کی بحالی کے لئے کیا منصوبہ ہے۔

The post ’’لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا‘‘ چیف جسٹس کاحکومت کیخلاف عوامی احتجاج کا حصہ بننے کا اعلان مگر کس چیز پر؟حیران کن خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’اسحاق ڈار کی واپسی، سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے اثاثے‘‘ نئے سال کے آغاز پرہی پی ٹی آئی حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 2019 میں کام اسی طرح جاری رکھیں گے جتنا 3 ماہ میں کیا ہے، کوشش ہوگی نئے سال میں احتساب کا عمل مضبوط ہو۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ 2019 کے شروع میں ایکسٹراڈیشن برطانیہ کے ساتھ طے ہو جا ئے گی،

ایکسٹراڈیشن کے تحت کسی لیڈر کو نہیں بلکہ ملزمان کو لایا جاتا ہے۔اسحاق ڈار کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں، برطانوی حکومت کو کیس سے متعلق 26 سوالوں کا جواب بھجوا دیا ہے۔بیرسٹر شہزاد نے جے آئی ٹی رپورٹ پر بیان دینے کے حوالے سے کہا کہ یہ رپورٹ بتائی تو جا سکتی ہے مگر اس پر بیان نہیں دے سکتے۔انھوں نے کہا میرے نام کے ساتھ احتساب منسوب کرنے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، ملک میں کھلے عام منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے، ایسے لوگوں کو سامنے لانا ہوگا جو کیسز کو شواہد کی بنیاد پر مضبوط بنائیں۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا اسحاق ڈار کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں، برطانوی حکومت کو کیس سے متعلق 26 سوالوں کا جواب بھجوا دیا ہے، ماضی میں سوئس حکومت کے ساتھ آٹومیشن انفارمیشن پر کام نہیں کیا گیا، اب اس پر کام کرنا ہے تاکہ 2019 کے آخر تک معاملہ طے ہو سکے۔انھوں نے مزید بتایا کہ سوئس حکومت کو لکھا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات ہم سے شیئر کی جائیں، امید ہے 2019 میں تفصیلات آنے سے سامنے آئے گا کہ کس کی کتنی جائیداد ہے وہاں۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ جن لوگوں کے اثاثوں کا پتا چل رہا ہے، انھیں نوٹس بھجوایا جا رہا ہے، ان کے اکاونٹس بھی منجمد کیے جا رہے ہیں، ماضی میں منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے،

ایف اے ٹی ایف چاہتا ہے کہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین ہونے چاہئیں۔انھوں نے کہا ملک میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کی کوشش ہے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ خود مختار ہو، نئے سال میں اسے فعال کرنا حکومت کا ٹارگٹ ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ 2019 میں کیسز مکمل ہوں گے تو اس کے نتیجے میں گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں، نیب کسی کو گرفتارکرتی ہے تو 24 گھنٹے میں عدالت کے سامنے پیش کر دیتی ہے۔

The post ’’اسحاق ڈار کی واپسی، سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے اثاثے‘‘ نئے سال کے آغاز پرہی پی ٹی آئی حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے اب تک کاروبار میں ریکارڈ کمی ، ہزاروں پاکستانی بیروزگار،کئی کو نکالنے کی تیاریاں آنیوالے دنوں میں مزید کیا کچھ ہونیوالا ہے؟کپتان کو خبردار کردیا گیا

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کاروبار میں کمی کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔بزنس میں بہتری اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو ایمنسٹی اسکیم لانے کی تجویزدی گئی ہے۔وفاقی حکومت کے ترجمان برائے مالی مسائل ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں کمی کا تاثر غلط ہے‘رواں برس سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ نجی کاروبار تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

جس سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری پھیل رہی ہےاور ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کی ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کریں تاکہ حکومتی اصلاحات کے تحت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو اپنے آپ کو اور کاروبار کومنظم کرنے کا موقع مل سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو خبردار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ تقریباً بند ہوچکی ہے اور اگر بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال نہیں کیا گیا تو آئندہ چھ ماہ میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خدشہ ہے۔ذرائع کاکہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کے باعث پی ٹی آئی حکومت کو ایسی صورتحال پیدا نہیں کرنی چاہیئے ، جس کی وجہ سے سیاست کے باعث ملک بھر میں کاروبار اور تجارت متاثر ہونا شروع ہوجائے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو موجودہ صورتحال پر بھی تشویش ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کاروبار دوست ماحول بنانے پر اصرار کررہے ہیں، جو کہ روزگار اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ماہر معاشیات جو کہ وزیر اعظم کو بھی مالی امور سے متعلق تجاویز دیتے ہیں ، انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عمران خان ذاتی طور پر ایک ایمنسٹی اسکیم لانا چاہتے ہیں جو کہ آمدنی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے کاروبار اور ملازمت کے لیے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے اور معیشت میں بہتری کا باعث ہو۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہنڈی ، حوالہ ، منی لانڈرنگ، جعلی اکائونٹس اور کرپشن کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات ہمارے نظام کی اہم اصلاحات ہیں لیکن اس سے نجی کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہےاور بڑے پیمانے پر بے روزگاری پھیل رہی ہے۔ذرائع نے تجویز دی کہ نظام میں ان اصلاحات پر سمجھوتہ کیے بغیر حکومت کو چاہیئے کہ وہ کاروبار کرنے والوں اور سرمایہ کاروں کو ایمنسٹی دے کر توازن قائم کرنے کا موقع فراہم کرے۔مختلف پیشوں سے منسلک بڑی تعداد میں لوگ ملازمت کھو رہے ہیں۔

یہاں تک کے حکومت کی اولین ترجیح ہائوسنگ کے کاروبار میں تعمیرات سے رئیل اسٹیٹ تک اور نجی ڈیولپرز ، پی ٹی آئی کی چار ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔پاکستان ایسوسی ایشن برائے آٹو موٹو پارٹس اینڈ ایکسرسریزمینوفیکچررز نے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے جو کہ پیر کے روز شائع ہوا کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران آٹو موٹو صنعت پہلے ہی 1200ملازمتیں کھوچکا ہے۔اس نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو اس صنعت میں جلد ہی 50000ملازمتیں جلد ہی ختم ہوجائیں گی۔

دیگر وجوہات کے علاوہ ایسوسی ایشن کے اشتہار میں غیر یقینی مالیاتی پالیسیاں ، شرح سود میں اضافہ ، کاروبار کی لاگت، خام مال پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق ، نان فائلرز پر نئی گاڑیوں کے خریدنے پر پابندی کے باعث صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔حالاںکہ پی ٹی آئی حکومت خوش قسمت ہے کہ وہ چین ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جیسے دوست ممالک سے معقول مالی معاونت حاسل کرچکی ہے، لیکن اس کے باوجود کاروباری ماحول میں بہتری نہیں آئی ہے بلکہ وہ تنزلی کا شکار ہے۔

عالمی ایکویٹی انڈیکس رینکنگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹاک مارکیٹوں میں بالحاظ امریکی ڈالرز،29دسمبر،2017تا 28دسمبر،2018کے دوران کراچی 100انڈیکس 15ویں نمبر پر رہا۔31دسمبر کےپاکستانی بروکریج ہائوس کے ٹاپ لائن مارکیٹ الرٹ کے مطابق، جو کہ پاکستانی مارکیٹ کی کارکردگی برائے 2018پر روشنی ڈالتا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ 2018کے دوران پاکستانی ایکویٹیز 8فیصد تک گرا (امریکی ڈالرز میں مائنس 27فیصد کے ساتھدہائی کی بری ترین کارکردگی)، جو کہ دنیا کی بری کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

تجارتی قیمت 44فیصد تک کم ہوئی جو کہ چھ سال کی کم ترین 65ملین ڈالرز فی یوم کی سطح پر آیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج 22سال بعد مسلسل دوسرے سال گراوٹ کا شکار رہا ۔اسٹاکس میں خالص غیر ملکی فروخت 530ملین ڈالرز کے ساتھ ریکارڈ پر رہی۔ایک ماہر کے مطابق، مارکیٹ کی اپنی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستانی روپوں میں یہ 8فیصد تک گری ، تاہم عالمی تناظر میں ، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی نے اسے دنیا میں پانچویں بری ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بنادیا۔

یہ وضاحت کی کہ کسی حد تک روپے کی قدر میں توازن اچھی بات ہے لیکن 105سے 139تک یعنی 32فیصد تباہی ہے۔جب کہ ہمیں برآمدات کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، جب کہ برآمدی اشیا کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی کوئی قابلیت نہیں ہے، تو ایسے میں برآمدی اشیا میں تنوع لانا بہتر ہوگا اور روایتی اشیا جیسا کہ کپاس ، چاول وغیرہ میں مزید اشیا کا اضافہ ہوگا ، اس کے ساتھ ساتھ برآمد کنندگان کو ہدف کے مطابق فوائد ہوں گے ، بجائے اس کے کہ اس میں بڑی کمی واقع ہو۔

دیگر دوسری صنعتوں کی طرح پاکستان کی میڈیا صنعت بھی مشکلات سے دوچار ہےکیوں کہ سرکاری اور نجی سیکٹر سے اشتہارات میں کمی آئی ہے۔پاکستان کی میڈیا صنعت میں ہزاروں لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور متعدد میڈیا ادارے جن میں معروف ادارے بھی شامل ہیں اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔یہ کہا جارہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ اور ٹیلی کام سے متعلق اشتہارات میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

جب کہ حکومت نے نہ صرف اشتہارات میں کمی کی ہے بلکہ اشتہارات کی قیمتوں میں بھی بڑے پیمانے پر کمی کی گئی ہے۔جب مالی مسائل سے متعلق وفاقی حکومت کے ترجمان ڈاکٹرفرخ سلیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ تعمیرات کی صنعت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں برس سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے تعمیراتی شعبے میں کمی آنے کا تاثر زائل ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت جو کہ سب سے زیادہ یعنی 5لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

حکومت نے اسے بحال کیا ہے۔پچھلی حکومتوں کے دور میں تقریباً100فیکٹریاں بند ہوگئی تھیں وہ آئندہ تین سے چھ ماہ میں دوبارہ کھل جائیں گی۔ٹیکسٹائل صنعتوں کے نمائندگان ایل این جی کی 6اعشاریہ5ڈالرز فی یونٹ کی سبسڈی والی قیمت پر خوش ہیں اور انہوں نے اپنی فیکٹریاں دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آٹو موٹو صنعت کو عالمی سطح پر گراوٹ کا سامنا ہے، جب کہ پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں رواں برس کاروں کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

The post عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے اب تک کاروبار میں ریکارڈ کمی ، ہزاروں پاکستانی بیروزگار،کئی کو نکالنے کی تیاریاں آنیوالے دنوں میں مزید کیا کچھ ہونیوالا ہے؟کپتان کو خبردار کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تاریخ رقم ہو گئی، عمران خان نے 60دن میںوہ کام کر دکھایا جو 70سالوںمیں پاکستان کا کوئی وزیراعظم نہ کر سکا، عوام کو کیا خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 31 دسمبر 2018 تک صرف 60 دن میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملکی تاریخ میں عوامی شکایات پر تیز ترین

کارروائی کی گئی اور سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا ۔ یہ تعداد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی مقدار میں اتنے کم عرصے میں شکایات حل کی گئیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شکایات پر موثر جواب کے لئے وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کا استعمال کریں ۔

The post تاریخ رقم ہو گئی، عمران خان نے 60دن میںوہ کام کر دکھایا جو 70سالوںمیں پاکستان کا کوئی وزیراعظم نہ کر سکا، عوام کو کیا خوشخبری سنا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2019میں کیا زرداری ، بلاول اور مریم نواز جیل جائیں گے؟ عمران خان کے وزیراعظم بننے اور نواز شریف کے جیل جانے کی بالکل درست پیشگوئی کرنیوالے ماہرین علم نجوم نے اب کیا پیشگوئی کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف ماہر علم نجوم آغاز بہشتی نے کہا ہے کہ مریم نواز مئی 2019 میں جیل جائیں گی ۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف مئی 2019 میں جیل جائیں گی ۔ بلاول بھٹو کو بھی 2019 میں جیل ہو گی

مگر وہ جلد باہر آجائیں گے ۔ ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے کہا کہ مریم نواز جیل جائیں گی لیکن جلد باہر آجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 بلاول بھٹو کے لئے کوئی خاص تبدیلی نہیں لائے گا ۔  اے ایس چوہدری نے کہا کہ 2019 میں بلاول بھٹو زرداری کو بڑے جھٹکے لگیں گے ۔

The post 2019میں کیا زرداری ، بلاول اور مریم نواز جیل جائیں گے؟ عمران خان کے وزیراعظم بننے اور نواز شریف کے جیل جانے کی بالکل درست پیشگوئی کرنیوالے ماہرین علم نجوم نے اب کیا پیشگوئی کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

20؍ سال قبل میں قندھار میں اسامہ بن لادن کےساتھ بیٹھا تھا اور انہوں نے کہا کہ۔۔۔القاعدہ سربراہ نے 20سال پہلے کیا پیشگوئی کی تھی جو آج پوری ہو رہی ہے؟حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حامد میر پاکستان کے معروف اور نہایت معتبر صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں، نائن الیون کے حملے کے بعد انہوں نے امریکی بمباری میں افغانستان کیلئے رخت سفر باندھا، انہوں نے دنیا کے اس وقت خطرناک اور مطلوب ترین شخص اسامہ بن لادن کے انٹرویو کیلئے یہ سفر کیا، اسامہ بن لادن کیساتھ انٹرویوز کے حوالے سے اپنے آج کے کالم میں اپنی یادداشتوں کا

بھی حامد میر نے ذکر کیا، حامد میر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسامہ بن لادن نے اس وقت امریکہ اور طالبان کیساتھ مذاکرات کی پیشگوئی کر دی تھی۔ حامد میر اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ 20؍ سال قبل میں قندھار میں اسامہ بن لادن کےساتھ بیٹھا تھا۔ ان سے امریکیوں کے قتل کا فتویٰ جاری کرنے پر بحث ہورہی تھی یہ فتویٰ 1998 میں ایک عربی روزنامے میں شائع ہوا تھا جس پر اسامہ بن لادن اور کچھ دیگر جہادی رہنمائوں کے دستخط تھے۔ یہ فتویٰ دنیا بھر میں موضوع بحث بن گیا میں نے افغانستان پہنچ کر القاعدہ رہنما کا انٹرویو کیا۔ میں نے ان سے سادہ سا سوال کیا کہ آپ قرآن کی روشنی میں بے گناہ غیر مسلموں کے قتل کا حکم کیسے جاری کرسکتے ہیں؟ وہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کا جواز دینے میں ناکام رہے اور اسرائیلیوں کے لئے امریکی حمایت کی بات کرنا شروع کردی۔ انہوں نے کہا امریکی فلسطینیوں پر ا سر ا ئیلی مظالم کیوں نہیں رکواتے میں نے ان سے کہا فلسطین ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسے سیاسی طور پر ہی حل کیا جاسکتا ہے، آپ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں میں مذاکرات کی حمایت کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے غصے سے میری تجویز مسترد کردی اور کہا کہ انہوں نے مذاکرات کے نام پر عربوں کو ہمیشہ دھوکہ ہی دیا۔ انہوں نے میرے کچھ سخت سوالات کو برداشت کیا لیکن ان کے طویل جوابات دیئے۔ 5؍ گھنٹے بعد میری آڈیو کیسٹس ختم ہوئیں اور انہیں

بتایا کہ پورا انٹرویو (گفتگو) ایک اخباری انٹرویو میں سمویا نہیں جاسکتا لیکن کتابی شکل دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اپنی سوانح پر مبنی کتاب کے لئے مزید مواد دینے کا وعدہ کیا۔ 1998ء میں اسامہ بن لادن دنیا کے مطلوب ترین شخص نہیں تھے اور کئی مغربی ناشر ان کی سوانح کی اشاعت پر آمادہ تھے۔ اس انٹرویو کے کچھ ہی دنوں بعد کینیا اور تنزانیہ کے امریکی سفارتخانوں پر بموں سے حملے ہوئے۔

ہر ایک کا شک القاعدہ پر گیا۔ میرا ان سے رابطہ ٹوٹ گیا اور کتاب میں تاخیر ہوگئی۔ سانحہ 9/11 کے بعد میں اپنی زندگی کا خطرہ مول لیتے ہوئے امریکی فضائی بمباری کے عین درمیان افغانستان گیا۔ اکتوبر 2001ء میں تیسری بار اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا یہ انٹرویو ڈان میں شائع ہوا۔ یہ ان کا کسی صحافی کو دیا گیا آخری انٹرویو تھا۔ اب وہ دنیا کو کیمیائی اور ایٹمی حملوں کی دھمکیاں دینے و الے

انتہائی مطلوب ترین شخص تھے۔ لیکن اس کے باوجود اپنے آخری انٹرویو میں سمجھوتے کا بھی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا میں امریکی عوام سے کہتا ہوں کہ وہ مسلم دشمن پالیسیاں ختم کرنے کے لئے اپنی حکومت پر دبائو ڈالیں۔ جیسا کہ انہوں نے و یت نام جنگ کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا ’’جیو اور جینے دو‘‘ تنازع کے سیاسی حل کے جواب میں انہوں نے اس کے امکان کو کبھی رد نہیں کیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے 1998ء کے انٹرویو میں سیاسی حل کی مخالفت کی تھی ۔ انٹرویو ختم ہونے کے بعد اسامہ نے کتاب کے بارے میں استفسار کیا میں نے انہیں بتایا اس میں مزید وقت لگے گا کیونکہ میری تمام دعوئوں کے بارے میں اپنی ریسرچ اور انوسٹی گیشن جاری ہے۔ اسامہ بن لادن نے ہنسنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا امریکی ہمیں دہشتگرد کہتے ہیں اور تمہاری حکومت دہشت گردی کے

خلاف جنگ کے نام پر ان کی حامی ہے۔ میرے الفاظ یاد رکھو، امریکیوں کو یہاں خفت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہیں شکست ہوگی اور وہ دہشت گردو ں سے مذاکرات پر آمادہ ہوں گے۔ القاعدہ اور طالبان سے مذاکرات کے امکان پر اسامہ بن لادن کے انٹرویو نے مغرب میں بحث چھیڑ دی۔ ہارورڈ سے برکلے تک متعدد امریکی جامعات نے مجھے مدعو کیا اس وقت کے امریکی صدر جارج بش

نے مذاکرات کے امکان کو قطعی مسترد کردیا۔ امریکی جامعات کے اساتذہ اور طلبا کو دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے امکان میں بھی بڑی دلچسپی تھی۔ میں نے ہمیشہ انہیں بتایا جب اسرائیلی ایک دہشتگرد یاسرعرفات سے بات کرسکتے ہیں۔ اگر جنوبی افریقا کی نسل پرست سفید فام حکومت سیاہ فام دہشت گرد نیلسن منڈیلا سے مذاکرات کرسکتی ہے۔ امریکی حکومت بھی کم از کم

افغان طالبان سے ڈائیلاگ کرسکتی ہے جن کا کوئی عالمی جہادی ایجنڈا نہیں ہے۔ 2006ء میں اسامہ بن لادن نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے ذریعہ آڈیو پیغام جاری کیا جس میں پہلی بار واضح طور پر امریکا کو سمجھوتے کی پیشکش کی گئی انہوں نے اپنی اس پیشکش کو عراق سے امریکی فوجی انخلا سے مشروط کیا۔ امریکیوں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا لیکن سیکورٹی ماہرین نے امریکا اور برطانیہ

کو القاعدہ اور طالبان دونوں سے بات چیت کی تجویز دی۔ ایم آئی، فائیو کی سابق سربراہ بیرونیس الیزامیننگھم بلر نے کہا امریکیوں کو القاعدہ سے بات کرنی چاہئے۔ اسرائیل اور یاسر عرفات میں رابطہ کرانے والے ناروے کے سابق اقوام متحدہ میں افسر جان ایجی لینڈ نے بھی مذاکرات عمل کی حمایت کی۔ بالآخر سابق صدر اوباما کے دور میں طالبان کےس اتھ امن مذاکرات کی ابتدا ہوئی۔

انہوں نے 2013ء میں طالبان کو قطر میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت دی۔ آئرش ری پبلک آرمی سے برطانوی مذاکرات کار نے بھی بات چیت کے عمل کی حمایت کی۔ 2018ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کے لئے زلمے خلیل زاد کو نامزد کیا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان سے مذاکرات کا اہتمام کرنے کی پاکستانی حکومت سے درخواست کی ۔خلیل زاد کی

مدد کے لئے پاکستان نے اپنی بہترین کوشش کی جو امریکی حکومت میں پاکستان کے بڑے نقاد ہیں۔ پاکستان نے طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کیا۔ کوئی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا کہ اشرف غنی کی کابل انتظامیہ سے زیادہ افغانستان میں طالبان کا اثر و رسوخ ہے۔ امریکی حکام اور طالبان کے درمیان دسمبر 2018ء کے وسط میں متحدہ عرب امارات میں مذاکرات ہوئے۔ جس میں پاکستانی

اور سعودی حکام بھی موجود رہے۔ بات چیت قطر کے بجائے امارات میں ہوئی کیونکہ امریکا نہیں چاہتا کہ طالبان پر کوئی بالواسطہ ایرانی دبائو پڑے۔ اس وقت افغان طالبان ایران کے بہت قریب ہیں ان کے خیال میں امریکی ان کے مقابلے میں داعش کی سپورٹ کررہے ہیں۔ داعش کے خطرے نے ایران کو طالبان کے قریب کردیا۔ دوسری جانب روس بھی ایران کے ذریعہ طابان کی پرورش کررہا ہے

صدر ٹرمپ نے طالبان سے براہ راست مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔ امارات میں طالبان امریکا مذاکرات میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوئی۔ طالبان نے اشرف غنی انتظامیہ کےساتھ بات چیت سے انکار کر رکھا ہے۔ طالبان کا مطالبہ ہے کہ ان کے رہنمائوں کو بلیک لسٹ سے خارج کیا جائے۔ طالبان یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ حملہ آوروں سے بات کررہے ہیں تاکہ انہیں افغانستان سےنکال باہر کیا جائے۔

صدر ٹرمپ 2019ء میں طالبان سے سمجھوتے کے لئے بے تاب ہیں لیکن ان کے فوجی مشیروں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے مکمل امریکی انخلا نئے بحران کوجنم دے گا۔ اب امریکی حکام اور طالبان نمائندوں کی آئندہ ملاقات جنوری میں سعودی عرب میں ہوگی۔ درحقیقت امریکی افغانستان میں امن چاہتے ہیں تاکہ خطے میں ایرانی اثر و نفوذ کو روکا جاسکے۔ مذاکرات میں القاعدہ کی شمولیت

سعودی عرب کی ضرورت ہے لیکن یہ کام وہ خاموشی سے کرنا چاہتے ہیں۔ چین بھی امریکا طالبان مذاکرات میں مدد دے رہا ہے۔ اسے یو غور مسلمانوں میں عدم اطمینان پر تشویش ہے جو عرصہ ہوا القاعدہ سے رابطوں میں ہیں۔ افغانستان سے امریکی انخلا روس کے لئے خاموش انتقام ہوگا۔ 30؍ سال قبل افغانستان سے روسی انخلا پاکستانی امریکی اور افغان مزاحمتی قوتوں کی فتح تصور کی گئی تھی۔

اب روسی طالبان کو استعمال کرتے ہوئے امریکیوں کی شکست کے خواہاں ہیں۔ تمام علاقائی طاقتوں کو سمجھنا ہوگا کہ افغانستان میں امن سب کی کامیابی ہوگی جس کے نتیجے میں دہلی سے پشاور، وہاں سے کابل اور کابل سے ماسکو تک ریل کے ذریعہ رابطہ ہوجائے گا۔ اس سے جنوبی اور وسط ایشیا استفادہ کرے گا۔ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل کی کوششوں کو جلا ملے گی۔ اس سے ایک نئے اسامہ بن لادن کے جنم کو بھی روکا جاسکتا ہے یہاں امن سمجھوتہ پوری دنیا کے لئے رول ماڈل ہوگا۔

The post 20؍ سال قبل میں قندھار میں اسامہ بن لادن کےساتھ بیٹھا تھا اور انہوں نے کہا کہ۔۔۔القاعدہ سربراہ نے 20سال پہلے کیا پیشگوئی کی تھی جو آج پوری ہو رہی ہے؟حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان انگلیوں کے سہارے چلنے والے ہیں ، آنیوالے دنوں میں ان کو انگلی کاسہارا بھی نہیں ملے گا،وزیر اعظم کو خبر دار کردیا گیا

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ عمران خان انگلیوں کے سہارے چلنے والے ہیں ، آنیوالے دنوں میں ان کو انگلی کاسہارا بھی نہیں ملے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے وزرائے اطلاعات اپنی وزارت کی کیا کارکردگی بتاتے ہیں؟ یہ اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کی بجائے اپوزیشن کوبرا بھلا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی این آر او نہیں مانگ رہا،خان صاحب یہا ں کونسی

شخصیت ہے جس کو آپ این آراودیناچاہتے ہیں، بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ان کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا ، ان کے لئے سارے راستے بند ہونگے ، عمران خان انگلیوں کے سہارے چلنے والے ہیں ، آنیوالے دنوں میں ان کو انگلی کاسہارا بھی نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھاکہ چائنہ کے ساتھ تعلقات ذوالفقار علی بھٹوکا کارنامہ ہے ، آصف زرداری نے چائنہ کے دورے کئے توپھر سی پیک آیا ، تحریک انصاف نے سوائے گالیاں دینے اور الزامات لگانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔

The post عمران خان انگلیوں کے سہارے چلنے والے ہیں ، آنیوالے دنوں میں ان کو انگلی کاسہارا بھی نہیں ملے گا،وزیر اعظم کو خبر دار کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مداحوں کیلئے افسوسناک خبر معروف بالی ووڈ اداکار قادرخان انتقال کر گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کےلیجنڈ کامیڈین قادر خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان طویل عرصہ بیمار تھے، گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔قادرخان کوسانس لینےمیں دشواری کاسامنا تھا،گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کے بعدڈاکٹرزنےان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا ۔قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو کابل میں پیدا ہوئے، انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں مختلف

حیثیت سے کردارادا کیا۔ان کی مشہورفلموں میں مقصد،نیا قدم،آنکھیں،جڑواں،میں کھلاڑی تو اناڑی شامل ہیں۔ گزشتہ روز قادر خان کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد بعض بھارتی ویب سائٹس پر ان کی موت کی خبر پھیل گئی، بعد ازاں ان خبروں کی تردید ان کے بیٹے سرفراز خان نے کی تھی تاہم اب قادرخان کی موت کی تصدیق کر تے ہوئے ان کے صاحبزادے سرفراز خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائیں گی کیونکہ ان کا تمام خاندان کینیڈا میں مقیم ہے۔

The post مداحوں کیلئے افسوسناک خبر معروف بالی ووڈ اداکار قادرخان انتقال کر گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ‘‘ یہ دعویٰ کرنیوالا کون ہے اور اس نے خواب میں کیا کچھ دیکھا؟

اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ میرایہ خواب تھا کہ عمران خان وزیر اعظم کاحلف اٹھائیں اور میرا یہ خواب 2018میں پورا ہوا ، عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میرایہ خواب تھا کہ عمران خان وزیر اعظم کاحلف اٹھائیں اور میرا یہ

خواب 2018میں پورا ہواہے . عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ، اصغر خان کیس میں تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے ،اصغر خان کیس پر جوبھی فیصلہ آئے گا ،حکومت اس پرعمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نیوٹرل امپائر کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئے تھے ،یہ بات سب جانتے ہیں، دنیاادھر سے ادھر ہوجائے لیکن عمران خان کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

The post ’’عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ‘‘ یہ دعویٰ کرنیوالا کون ہے اور اس نے خواب میں کیا کچھ دیکھا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے4ووٹوں کی ضرورت ،لیکن ہماری جیب میں کتنے ووٹ پڑے ہیں؟پیپلز پارٹی کے دعوے نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبو ل نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے جس طر ح حکومت کی کلاس لی ہے ،میں دعا کرتا ہوں کہ یہ چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ عمران خان اچھے انسان ہیں لیکن ان کے ارد گرد جولوگ ہیں وہ ان کو غلط مشورے دیتے ہیں جس پر وہ فیصلہ کردیتے ہیں اوربعد میں ان کو پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے، اب سپریم کورٹ کی ہدایات پر وزیر اعظم کو ای سی ایل پرنام ڈالنے کے حوالے

سے کابینہ کا اجلاس بلا کر ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کوگرانے کیلئے چارووٹوں کی ضرورت ہے اور دس ووٹ توہماری جیب میں پڑے ہوئے ہیں لیکن ہم حکومت کوگرانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹتاہے ، اس کو سزا ملنا چاہئے لیکن یہ جے آئی ٹی کے کاغذوں کا کام نہیں ہے یہ عدالت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جس طر ح حکومت کی کلاس لی ہے ،میں دعا کرتا ہوں کہ یہ چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی۔

The post عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے4ووٹوں کی ضرورت ،لیکن ہماری جیب میں کتنے ووٹ پڑے ہیں؟پیپلز پارٹی کے دعوے نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

309ارب کی کامیاب بولی، مہمند ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ڈیسکو اور چینی کمپنی نے حاصل کرلیا،کتنا پانی ذخیرہ اور کتنے میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ،خیبر پختونخوا کے کون کون سے شہر سیلاب سے بچائے جا سکیں گے؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی جوائنٹ وینچر ڈیسکو اور چینی کمپنی ’’چائنا گھیزوبا ‘‘کمپنی نے  309 ارب روپے کی بولی دے کر مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ۔ مہمندڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی زخیرہ کرنے کے علاوہ 800میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔یہ بنیادی طور پر سیلاب پر کنٹرول کرنے لئے تعمیر کیا جارہا ہے جس سے چار سدہ ،پشاور اور نوشہرہ کو سیلاب سے بچائے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق دو ہزار تین میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہوگئی ہے

جس کی وجہ مشرف دور میں اس کی تعمیر میں تاخیر تھی۔اگر یہ ڈیم وقت مقررہ پر تعمیر ہوجاتا تو 2010کے سیلاب میں دس ارب ڈالر کا نقصان ہونے سے بچایا جاسکتا تھا۔ ڈیم ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا (AMZO)جس نے آٹھ سال تک تاخیر کی جس کا خمیازہ ملک کو 152ارب روپئے کے نقصان سے بھگتنا پڑا۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ ذمے داری امریکی کمپنی سے واپس لے کر واپڈا کے سپرد کی جس کے بعد جاپان اور آسٹریلیا کی کمپنیوں نے تفصیلی انجیرنگ کا کام کرکے منصوبہ 2014میں واپڈا کے حوالے کیا۔

The post 309ارب کی کامیاب بولی، مہمند ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ڈیسکو اور چینی کمپنی نے حاصل کرلیا،کتنا پانی ذخیرہ اور کتنے میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ،خیبر پختونخوا کے کون کون سے شہر سیلاب سے بچائے جا سکیں گے؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Kim Jong Un Says He's Ready for More Talks with Trump, But Sends Stern Warning

North Korean leader Kim Jong Un says he hopes to extend his high-stakes nuclear summitry with President Donald Trump into 2019, but also warns Washington not to test North Koreans' patience with sanctions and pressure.

from CBNNews.com http://bit.ly/2CISX9t

ملک کو منصوبوں کا قبرستان نہ بنائیں

آپ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کی مثال بھی لے لیجئے‘ پاکستان میں چالیس فیصد بیماریاں گردوں‘ جگر‘ مثانے‘ پتے اور پراسٹیٹ سے متعلق ہیں‘ ملک کے ایک کروڑ سے زائد لوگ ہیپا ٹائٹس سی اور 50 لاکھ ہیپا ٹائٹس بی کے مریض ہیں گویا ملک کا ہر بارہواںفرد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے‘ہیپاٹائٹس کے ہاتھوں لوگ مر رہے تھے‘ لوگ مر رہے ہیں اور لوگ شاید اسی طرح مرتے رہیں گے‘ کیوں؟ کیونکہ ملک میں گردے اور جگر کے سرکاری ہسپتال موجود نہیں ہیں‘

بیس کروڑ لوگوں کے اس ملک میں لیور ٹرانسپلانٹ کا ایک بھی ہسپتال نہیں‘ ملک میں پراسٹیٹ‘ مثانے‘ پتے اور پنکریاکے کینسر کی سرجری بھی ممکن نہیں‘ ملک کے چند فائیو سٹار پرائیویٹ ہسپتال یہ سہولت فراہم کرتے ہیں لیکن اس کےلئے ڈاکٹر اور طبی عملہ باہر سے آتا ہے‘ یہ دس پندرہ آپریشن کرتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں چنانچہ یہ علاج انتہائی مہنگا ثابت ہوتا ہے‘ جس مریض کی جیب میں پچاس ساٹھ ستر لاکھ روپے ہوں صرف وہ شخص ان ہسپتالوں میں جا سکتا ہے جبکہ باقی مریضوں کے پاس موت یا پھر سسک سسک کر زندہ رہنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچتا‘ پاکستان سے ہر سال سینکڑوں مریض لیور ٹرانسپلانٹ کےلئے بھارت اور چین بھی جاتے ہیں‘ چین میں لیور ٹرانسپلانٹ پر 70 لاکھ جبکہ بھارت میں 60 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں‘ صوبائی حکومتیں ہر سال غریب مریضوں کو علاج کےلئے چین اور بھارت بھجواتی ہیں ‘ ان پرسالانہ کروڑوں اور بعض اوقات اربوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں‘ پنجاب حکومت نے ان حالات کو دیکھتے ہوئے 2016ءمیں ملک کا پہلا کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا‘ اس ہسپتال کے تین مقاصد تھے‘ غریب مریضوں کا مفت علاج‘ ڈاکٹروں‘ سرجنوں اور طبی ماہرین کی ٹریننگ اور گردے‘ جگر اور مثانے کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی۔ یہ ساڑھے انیس ارب روپے کا منصوبہ تھا‘ تیرہ لاکھ سکوائر فٹ کی گیارہ منزلہ عمارت بننی تھی‘ جدید ترین آلات خریدے جانے تھے‘

یورپ اور امریکا سے سرجن اور طبی عملہ آنا تھا اور پاکستان میں چالیس فیصد امراض کا علاج شروع ہو جانا تھا‘ نومبر 2016ءمیں عمارت کی تعمیر شروع ہوئی‘ نومبر 2018ءمیں یہ منصوبہ مکمل ہو جانا تھا لیکن پھر وہی ہوا‘ ساڑھے پندرہ ارب روپے خرچ ہو گئے‘ نوے فیصد کام ہو گیااور نیب نے فروری 2018ءمیں احد چیمہ کو گرفتار کر لیا جس کے بعد بیورو کریسی نے کام کرنا بند کر دیا‘ سپریم کورٹ میںبھی سماعتیں شروع ہو گئیں‘ میاں شہباز شریف ابھی وزیراعلیٰ تھے‘

انہوں نے زور لگایا اور جیسے تیسے گردوں کے دو آپریشن تھیٹر مکمل ہو گئے جبکہ لیور ٹرانسپلانٹ کے تھیٹر اور آلات تاحال زیر تعمیر ہیں‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بہت کوشش کر رہے ہیں لیکن کام کی سپیڈ بہت سست ہے‘کیوں؟ کیونکہ یہ ادارہ نئی حکومت اور بیورو کریسی کی ترجیحات کی فہرست میں شامل نہیں چنانچہ یہ منصوبہ بھی اب کالاباغ ڈیم بنتا جا رہا ہے‘ سرکار کے اب تک سولہ ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں‘ لیور ٹرانسپلانٹ کے آلات امریکا میں پڑے ہیں‘ کوئی افسرا نہیں لانے اور لگانے کا رسک لینے کےلئے تیار نہیں‘

بیوروکریسی کا خیال ہے ہم میں سے جو شخص یہ آلات لائے گا یا لگائے گا اس کی فائل بھی کھل جائے گی‘ وہ بھی نیب کے کیس بھگتے گا‘ سرجن بھی لیورٹرانسپلانٹ کےلئے تیار نہیں ہیں‘ یہ کہتے ہیں پی کے ایل آئی لائم لائیٹ میں آ چکا ہے‘ اب اگر کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہوتا تو ہم پھنس جائیں گے چنانچہ ملک میں موجود کوئی سرجن لیور ٹرانسپلانٹ کےلئے تیار نہیں‘ ڈاکٹر سعید اختر کا حشر پوری دنیا نے دیکھ لیالہٰذا باہر سے بھی کوئی ڈاکٹر اور سرجن نہیں آ رہا‘

غیر ملکی ڈاکٹرز اب اپنے مریضوں کو دوبئی‘ شارجہ یا استنبول بلوا تے ہیں‘ یہ ای سی ایل کے خوف سے ملک میں قدم نہیں رکھتے چنانچہ ہم نے اس احتساب سے کیا حاصل کر لیا؟ پی کے ایل آئی ملک کا سب سے بڑا ہسپتال اور میڈیکل انسٹی ٹیوٹ تھا‘ وہ رک گیا‘ قوم کے سولہ ارب روپے ضائع ہو گئے‘ بیورو کریسی نے فیصلے کرنا بند کر دیئے اور ایک کروڑ سے زائد مریضوں کی امید ٹوٹ گئی‘ ہم نے آخر کیا حاصل کیا؟ہم اگر آج اس منصوبے کو دوبارہ مکمل کرنا چاہیں تو ہمیں کم از کم ایک سال اور مزید پانچ ارب روپے چاہئیں‘ اس دوران دو چار ہزارمریض مزید مر جائیں گے لہٰذا کیا فائدہ ہوا؟۔

آپ اورنج لائین ٹرین منصوبے کو بھی لے لیجئے‘ لاہور کی آبادی اس وقت ایک کروڑ 11 لاکھ ہے‘ ان میں سے آدھے لوگ (پچپن لاکھ) روز کام‘ تعلیم اور خریداری کےلئے گھروں سے باہر نکلتے ہیں‘ لاہور آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا شہر تھا جس کے شہری پبلک ٹرانسپورٹ کے بغیر زندگی گزار رہے تھے‘ 2013ءمیں میٹرو لاہور مکمل ہوئی لیکن اس کے باوجود شہر کو ٹرانسپورٹ کی مزید ضرورت تھی چنانچہ 164 ارب روپے سے اکتوبر 2015ءمیں اورنج لائین منصوبہ شروع ہوا اور یہ 31 دسمبر 2017ءکو مکمل ہونا تھا‘

یہ پاکستان کی پہلی انٹر سٹی ٹرین تھی‘ آپ کو یہ ٹرینیں دوبئی سمیت دنیا کے بے شمار بڑے شہروں میں ملتی ہیں لیکن پھر یہ ایشو عدالتوں میں دھکے کھانے لگا‘ اس کے دو نتائج نکلے‘ منصوبے کی لاگت 164 ارب روپے سے 240 ارب روپے ہو گئی اور یہ 18 ماہ تاخیر کا شکار بھی ہو گیا‘ یہ منصوبہ بھی اس وقت کالاباغ ڈیم بن چکا ہے‘ یہ اس وقت پنجاب حکومت اور بیورو کریسی دونوں کی ترجیح نہیں‘ ٹرینیں کھڑی کھڑی خراب ہو رہی ہیں‘ ٹھیکیداروں کو پے منٹس نہیں ہو رہیںاور چین کی کمپنیاں اور حکومت بھی کنفیوژ ہے‘

عثمان بزدار یہ منصوبہ مکمل نہیں کرنا چاہتے‘یہ سمجھتے ہیں یہ کریڈٹ میاں شہباز شریف کو چلا جائے گا‘ سرکاری افسر بھی ہاتھ نہیں ڈال رہے اور ٹھیکیدار بھی مزید سرمایہ خرچ کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں چنانچہ یہ منصوبہ بھی کھوہ کھاتے جا رہا ہے‘ مجھے یقین ہے ہمیں سال ڈیڑھ سال بعد اورنج لائین مکمل کرنے یا پھر اس کا دائرہ کار بڑھانے کا جوش اٹھے گا لیکن اس وقت تک یہ منصوبہ چار سو ارب روپے تک بھی پہنچ چکا ہو گا اور ٹرینوں کے تمام آلات بھی گل سڑ چکے ہوں گے‘

یہ صرف دو مثالیں ہیں‘ آپ اگر تحقیق کریں گے تو آپ کو ایسی درجنوں مثالیں مل جائیں گی‘ ہم نے ایوب خان کے دور میں کراچی میں زیر زمین ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا‘ کھدائیاں تک ہو چکی تھیں‘ ہم نے اس ٹرین کے چکر میں انگریزوں کی ٹرام سروس تک بند کر دی تھی لیکن پھر ذوالفقار علی بھٹو کا دور آیا اور زیر زمین ٹرین کو فضول خرچی قرار دے کر بند کر دیا گیا‘ ٹرین کےلئے کھودے گئے نالوں میں پانی بھرا اور یہ گجر نالے بن گئے‘ مشینری کباڑ میں فروخت ہوئی اور اس کے ساتھ کروڑوں روپے ہوا ہو گئے اور یوں کراچی ماس ٹرانسپورٹ کے بغیر دنیا کا واحد میٹرو پولیٹن شہر بن گیا‘

ہم نے کالاباغ ڈیم 1960ءکی دہائی میں شروع کیا‘ یہ پہلے 1970ءکی دہائی میں گیا اور پھر 1980ءکی دہائی میں چلا گیا‘ یہ آج تک نہیں بن سکا‘ آپ کسی روز کالاباغ جا کر دیکھیں‘ آپ کو ڈیم کی سائٹ مشینری کا قبرستان دکھائی دے گی‘ حکومت 50 سال میں یہ ڈیم نہیں بنا سکی‘ یہ ایک نقصان ہے‘ دوسرا نقصان ہم ہر سال کرتے ہیں‘ ہم ہر سال سائٹ اور مشینری کی حفاظت پر کروڑوں روپے خرچ کر تے ہیں‘ آپ ایک اورمثا ل لیجئے‘پاکستان بجلی کی ٹرین چلانے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک تھا‘

صدر ایوب خان کے دور میں خانیوال سے لاہور تک بجلی کی تاریں بھی بچھائی گئیں تھیں اور ٹرین بھی چلائی گئی تھی‘ یہ ٹرین 25 سال چلتی رہی لیکن پھر وہ ٹرین بھی بند ہوگئی اور اس کی تاریں اور جنریٹر بھی چوری ہو گئے‘ ہم اگر اب وہ تاریں دوبارہ بچھانا چاہیں یا بجلی کی ٹرین چلانا چاہیں تو ہمیں کم از کم ہزار ارب روپے چاہئیں لہٰذاہم مانیں یانہ مانیں ہم منصوبوں کا قبرستان ہیں‘ آپ کراچی کے بیچ ایریاز سے لے کر مالم جبہ کے سکی ریزارٹ تک پورے ملک کا دورہ کر لیں‘ آپ کو ہر دوسرے شہر میں سرکاری منصوبوں کے قبرستان ملیں گے‘

یہ منصوبے شروع ہوئے‘ ادارے کا سربراہ تبدیل ہوا یا پھر حکومت بدل گئی اور پھر اربوں روپے کا منصوبہ اپنی لاگت سمیت زمین میں دفن ہو گیا‘ آپ کو موٹر وے کی کہانی بھی یاد ہو گی‘ میاں نواز شریف نے 1992ءمیں موٹروے شروع کی‘ 1993ءمیں محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت آئی‘ نئی حکومت نے راولپنڈی لاہور کے علاوہ موٹرویز کے باقی تمام منصوبے بند کر دیئے ‘ زیر تعمیر لینزبھی تین سے دو کر دی گئیں‘ کیا نتیجہ نکلا؟تیس چالیس ارب روپے کا منصوبہ دو چار سو ارب روپے تک پہنچ گیا ‘ ہم آج 26برس بعد بھی پورے ملک کو موٹرویز سے نہیں جوڑ سکے‘ نقصان کس کا ہوا؟قوم کا۔

میری سپریم کورٹ اور ملک کے مقتدر اداروں سے درخواست ہے ہمیں اب ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں کوئی نہ کوئی نیشنل پالیسی بنا لینی چاہیے‘ ہم ایک نیشنل بورڈ کیوں نہیںبنا لیتے؟ اس بورڈ میں صدر بھی ہو‘ وزیراعظم بھی‘ وزرائے اعلیٰ بھی‘ آرمی چیف بھی‘ چیف جسٹس بھی اور ملک کی پانچ بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ بھی‘ ملک کے تمام بڑے منصوبے اس بورڈ میں پیش ہوں اور بورڈان کی منظوری دے‘ منظوری کے بعد خواہ حکومتیں یا سارے عہدیدار تبدیل ہو جائیں لیکن یہ منصوبے ہر صورت اپنی تاریخ پر مکمل ہوں ‘

میری یہ بھی درخواست ہے ملک میں جب تک کوئی منصوبہ مکمل نہ ہو جائے اس وقت تک اس کا کوئی آڈٹ نہیں ہونا چاہیے‘ نیب ہو‘ ایف آئی اے ہو یا پھر اینٹی کرپشن کے ادارے ہوں ملک کے کسی ادارے میں دوران تکمیل ان منصوبوں کی کوئی فائل نہیں کھلنی چاہیے‘ یہ منصوبے اگر ایک بار مکمل ہو جائیں تو آپ خواہ تمام لوگوں کو پھانسی دے دیں‘ کوئی شخص اعتراض نہیں کرے گا لیکن آپ ملک کو منصوبوں کا قبرستان نہ بنائیں‘ یہ ملک‘ لوگوں اور اداروں کے ساتھ زیادتی ہے اور ہمیں کم از کم احتساب کے نام پر یہ زیادتی نہیں کرنی چاہیے چنانچہ نیشنل بورڈ بنا دیں تاکہ ایک قدم آگے اور دس قدم پیچھے کی یہ روش ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ختم ہو جائے‘پاکستان ترقی کرے۔

The post ملک کو منصوبوں کا قبرستان نہ بنائیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سیاسی شطرنج پر ایک بار پھر بازی پلٹ گئی، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ چودھر ی نثار کے انجام سے سبق حاصل کیا جائے ، سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی۔ایک انٹرویومیں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چودھر ی نثار پر بات کا آغاز کرنے سے بہتری ہے کہ ان کے انجام سے سبق حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں

پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی ، وفاقی جماعتوں کا مینڈیٹ چرانے سے وفاق کمزور ہوگا ، اگر سیاسی جماعتوں کو کمزور کردیا جائے گا ، آئین سے ماوراء اقدامات کئے جائیں گے تو پھر قومی جماعتیں کدھر جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ساڑھے پانچ سے سال سے حکومت میں ہے لیکن جو کرپشن کے پی میں ہوئی ہے ، اس کاذمہ دار کون ہے ؟

The post سیاسی شطرنج پر ایک بار پھر بازی پلٹ گئی، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مسلم لیگ (ن) کا عدم تعاون ، سرد مہری ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف پیپلز پارٹی کی عدم اعتماد تحریک کا کیا نتیجہ نکلے گا؟حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے خلاف پیپلزپارٹی کی عدم اعتماد کی تحریک اکثریت کے باوجود گیدڑ بھبھکی ثابت ہو گی جسکی بڑی وجہ مسلم لیگ ن کی اس حوالے سے عدم تعاون اور سرد مہری ہے۔ سیاسی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ

یہ حقیقت ہے کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر کچھ بھی تبدیلی لا سکتی ہیں اور حکمران پارٹی پی ٹی آئی اس حوالے سے مقابلہ کرنے کیلئے اپنے کچھ الائنز کا سہارا لے کر بھی ان دونوں جماعتوں میں بعض دیگر چھوٹی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن مسلم لیگ ن سخت مشکلات میں ہونے کے باوجود ایسی مہم جوئی سے اجتناب کر رہی ہے اور اس لیے کرے گی جس کی وجہ سے اس کی باقی ماندہ لیڈر شپ کسی مزید مشکل کا شکار نہ ہو۔ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین نے بھی اپنے خلاف چلنے والی سیاسی ہوا کو محسوس کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی کے مطابق کچھ سینیٹرز کو اپنے حق میں رام کر لیا ہے، سینیٹ کے چیئرمین جسکے پاس بیرون ملک دوروں کی فہرست مرتب کرنے سمیت کئی اختیارات ہوتے ہیں ان سے بھی کام لیا ہے لیکن چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں سب سے زیادہ رکاوٹ اپوزیشن جماعتوں کا ایک بنچ پر نہ ہونا ہے اور کسی ایک سیاسی جماعت کی خواہش پر سینیٹ میں کوئی تحریک لانا فی الحال خارج ازامکان ہے۔  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے خلاف پیپلزپارٹی کی عدم اعتماد کی تحریک اکثریت کے باوجود گیدڑ بھبھکی ثابت ہو گی جسکی بڑی وجہ مسلم لیگ ن کی اس حوالے سے عدم تعاون اور سرد مہری ہے۔ سیاسی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر کچھ بھی تبدیلی لا سکتی ہیں

The post مسلم لیگ (ن) کا عدم تعاون ، سرد مہری ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف پیپلز پارٹی کی عدم اعتماد تحریک کا کیا نتیجہ نکلے گا؟حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں فضائی آلودگی کوروکنے کے لئے الیکٹرک کاریں متعارف کروانے کا فیصلہ،زبردست اعلان کردیاگیا

لاہور(آئی این پی) مشیر وزیراعظم برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہاہے کہ ملک میں بہت جلد فضائی آلودگی کوروکنے کے لئے جلد الیکٹرک کاریں چلیں گی‘موجودہ حکومت ملک میں 10ہزار بھٹوں کو 2020کے آخر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردے گی‘صوبہ پنجاب کے چند اضلاع اور بالخصوص لاہور میں 85سے90فیصد فضائی آلودگی ہندوستان میں فصلوں کی جلانے سے ہوتی ہے‘

دنیا میں فضائی آلودگی کے باعث 2018کے دوران 70لاکھ اموات رپورٹ ہوئیں جن میں60فیصد اموات براعظم ایشیا میں ہوئیں،فضائی آلودگی کا ہاٹ سپاٹ جنوبی ایشیا ہے جس میں آنے والی نسلیں متاثر ہورہی ہیں،فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے عالمی اور علاقائی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں،موجودہ حکومت وزارت پٹرولیم کی مشاورت سے لو کوالٹی فیول کو بہتر کوالٹی کا فیول متعارف کرا رہی ہے۔لاہور میں پر یس کانفر نس کے دوران مشیروزیر اعظم ملک امین اسلم نے کہا کہ پانچ سالوں میں بالخصوص لاہور شہراورملک بھر میں درخت اکھاڑے گئے جس کی وجہ سے آلودگی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیاتحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے فضائی آلودگی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور ایک کمیٹی قائم کردی جس نے میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم اقدامات تجویز کئے ہیں۔گزشتہ سالوں میں کوئی فعال مانیٹرنگ سٹیشن موجود تھا نہ فضائی آلودگی اور ایئرکوالٹی انڈکس کا کوئی ڈیٹا موجود تھا۔موجودہ حکومت نے برسراقتدارآتے ہی مشینری کو آپریشنل کیا اور لاہور میں خصوصی طور پر 2پوائنٹ مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے ۔ایک واہگہ اور دوسرا جیل روڈ پر قائم کیا گیاجو 5کلومیٹر کے اطراف میں ایئرکوالٹی انڈکس کی ریڈنگ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔موجودہ حکومت نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے چندذرائع کی نشاندہی کی ہے۔ بھٹوں کا پرانی ٹیکنالوجی پرچلنا ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور انڈیا میں کسانوں کا دھان کی فصلوں کو جلانا شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت نے بھٹہ مالکان سے مل کرریڈ زون قائم کیا جس کے تحت 2ماہ بھٹے بند رہے ۔بھٹوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی ، 4ہزار بھٹوں کا چالان کیا گیا اور350بھٹے بند کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایک بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا جو کہ شیخوپورہ کے نزدیک فنکشنل ہے۔موجودہ حکومت ملک میں 10ہزار بھٹوں کو 2020کے آخر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردے گی۔

صوبہ پنجاب کے چند اضلاع اور بالخصوص لاہور میں 85سے90فیصد فضائی آلودگی ہندوستان میں فصلوں کی جلانے سے ہوتی ہے ۔گزشتہ 100دنوں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لے کر 18ہزار کا چالان کیا گیا جس کے تحت 85لاکھ کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت وزارت پٹرولیم کی مشاورت سے لو کوالٹی فیول کو بہتر کوالٹی کا فیول متعارف کرا رہی ہے۔ملک میں بہت جلد فضائی آلودگی کوروکنے کے لئے جلد الیکٹرک کاریں چلیں گی۔

The post پاکستان میں فضائی آلودگی کوروکنے کے لئے الیکٹرک کاریں متعارف کروانے کا فیصلہ،زبردست اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو رینجرز اہلکاروں نے روک لیا اور پھر ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حیرت انگیز صورتحال

کراچی (آئی این پی ) شہر قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کو رینجرز نے روک لیا،مراد علی شاہ سی ویو کے دورے کے بعد بغیر پروٹوکول کے نجی گاڑی میں واپس جا رہے تھے۔پیرکوترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مراد علی شاہ سی ویو کے دورے کے بعد بغیر پروٹوکول کے نجی گاڑی میں واپس جا رہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں

روک لیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو دیکھتے ہی رینجرز اہلکاروں نے انہیں سیلوٹ کیا جب کہ گاڑی روکے جانے پر وزیراعلی سندھ نے رینجرز اہلکاروں کو شاباش دی۔خیال رہے کہ مراد علی شاہ نے پیر کو مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب اور پی پی رہنما مکیش چاولہ کے ہمراہ سی ویو کا دورہ کیا تھا جس کی تصویر مرتضی وہاب نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔

The post کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو رینجرز اہلکاروں نے روک لیا اور پھر ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حیرت انگیز صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک عدم اعتماد،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا نمبر بھی آگیا،اپوزیشن جماعتوں کا دھماکہ خیز اقدام، کھلبلی مچ گئی 

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ کے چےئر مین کی ’’تبدیلی ‘‘کیلئے رابطوں کا آغاز کردیا ‘10جنوری کو اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کااہم اجلاس 10جنوری کو اسلام آباد میں

منعقد ہوگا ، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ زیر غور آئے گااجلاس میں (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ف) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔

The post تحریک عدم اعتماد،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا نمبر بھی آگیا،اپوزیشن جماعتوں کا دھماکہ خیز اقدام، کھلبلی مچ گئی  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری،پرائیویٹ سکول ڈٹ گئے، انکارکردیا،تاریخ کا اعلان‎

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیاگیا، شدید سردی اور دھند کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں مزید تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا ہے،محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ اب پنجاب کے سرکاری سکولوں کی تعطیلات 6 جنوری تک جاری رہیں گی، دوسری جانب

صدر آل پاکستان پرائیویٹ مینجمنٹ سکول ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب کا کہنا ہے کہ سکول یکم جنوری سے ہی کھولیں گے۔موسم اتنا شدید نہیں کہ سکول نہ کھولے جا سکیں ، نجی سکول ایسوسی ایشن نے فیصلہ مسترد کر دیا۔

The post شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری،پرائیویٹ سکول ڈٹ گئے، انکارکردیا،تاریخ کا اعلان‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کردیا، پارٹی کا نیاڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرتے ہوئے ریجنز کو ختم کرکے ڈویژنزکوبحال کر دیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویڑنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین اوروزیر اعظم عمران خان نے تمام سطحوں پر تنظیمی ڈھانچے بلاتاخیر مکمل کرنے،

تنظیم سازی کیساتھ پارٹی آئین سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اورپنجاب اور پختونخوا میں ریجنز کو ختم کرکے نئے نظام کے تحت ریجنز کی جگہ ڈویڑنز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا ۔مقامی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کا تقرر مقامی حکومتوں کے نظام سے مطابقت میں کیا جائے گا ۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل کو تمام سطحوں پر تنظیمی ڈھانچے بلاتاخیر مکمل کرنے ،تنظیم سازی کیساتھ پارٹی آئین سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں نئے تنظیمی ڈھانچے کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے جاری کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرتے ہوئے ریجنز کو ختم کرکے ڈویژنزکوبحال کر دیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویڑنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا۔

The post تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کردیا، پارٹی کا نیاڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پارٹی چھوڑنے کی خبریں، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رندنے بڑا اعلان کردیا

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رندنے سوشل میڈیا پرانکے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔یہاں جاری ہونے والے ایک

بیان میں سرداریارمحمد رند نے کہا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے میرے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں چند سازشی عناصر اس طرح کی سازشیں کررہے ہیں جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

The post پارٹی چھوڑنے کی خبریں، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رندنے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف ممکنہ کارروائی کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ استعمال کرنے کا فیصلہ ،منظوری دیدی گئی

پنگریو (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف ممکنہ کاروائی کے ردعمل میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کارڈاستعمال کرنے کوکانٹرکرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سندھ کے قوم پرستوں کو آگے لانے اوران کے ذریعے سندھ کے عوام کے ساتھ پیپلزپارٹی کے دورمیں ہونے والی ناانصافیوں.صوبے کے تباہ حال انفرااسٹرکچراورسرکاری وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے

اس مہم کے انچارج وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا دورہ سندھ اسی سلسلے کی کڑی ہے وہ اس دورہ سندھ کے موقع پربدین سکھر اوردیگراضلاع میں بھی جائیں گے اس دورے کے دوران وفاقی وزیراطلاعات کا فوکس سندھ میں ان ہاس تبدیلی لانے اوردوسرے نمبرپر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ممکنہ سندھ کارڈ کے استعمال کے اثرات کم کرنے اورپیپلزپارٹی کی جانب سے صوبے کے عوام کو سڑکوں آنے کی کال کی صورت میں عوام کو اس احتجاج میں شامل نہ ہونے کے لیے ذہنی طورپرتیارکرنا ہے ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے پی ٹی آئی اورسندھ کے کچھ سرگرم قوم پرست رہنماں کے درمیان اتفاق ہوچکا ہے وفاقی وزیراطلاعات اپنے دورے کے دوران ایازلطیف پلیجو اور دیگرقوم پرست رہنماں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اوران ملاقاتوں میں مرکزی ایجنڈا پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کارڈ کے استعمال کی صورت میں اسیکانٹرکرنے کی حکمت عملی طے کرنا ہوگا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اوراحتساب کے اداروں کو یقین ہے کہ ممکنہ کاروائی پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کارڈ ضروراستعمال کرے گی اور اس کا اندازہ پارٹی کے چئیرمین اورشریک چئیرمین کی حالیہ تقاریر اور باڈی لینگویج سے بخوبی طورپرہورہا ہے ماضی میں سندھ کارڈ کے استعمال سے ادارے دبا میں آتے رہے ہیں جس کا پی ٹی آئی قیادت کوادراک ہے اوراس لیے ہی پی ٹی آئی نے سندھ کارڈ کے مضرات کم کرنے کے لیے سندھ کے قوم پرستوں کو آگے لانے اورانہیں پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن. خراب طرزحکمرانی اور دیگرعوامل سندھ کے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف ممکنہ کارروائی کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ استعمال کرنے کا فیصلہ ،منظوری دیدی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئے سال کا شاندار آغاز، ملاوٹ زدہ مرچ مصالحہ جات سے نجات کا جامع منصوبہ تیار،یکم جنوری 2019 سے بڑی پابندی عائد کردی گئی

لاہور(این این آئی) نئے سال کا شاندار آغازکرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ زدہ مرچ مصالحہ جات سے نجات کا جامع منصوبہ تیار کر لیاہے۔یکم جنوری 2019 کھلے مصالحوں کی فروخت کا آخری دن ہے ۔ 18 ماہ کے طویل بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم کے بعد بغیرپیکنگ مصالحوں کی فروخت پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نئے قانون کے مطابق پیکنگ پر اجزاء، وزن، تاریخ اجراء ، مدت استعمال، مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ لکھنا لازمی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مصالحوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آپریشن ٹیموں کو یکم جنوری 2019 سے کھلے مصالحوں کی فروخت کے خلاف کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔نئے قانون کے مطابق پیکنگ پراستعمال ہو نیوالے اجزاء، وزن، تاریخ اجراء ، مدتِ استعمال، مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ درج کرنا لازمی ہوگا۔یاد رہے کھلے مصالحوں کی فروخت کے خلاف پابندی کا قانون جون 2017 میں لایا گیا تھا۔بعد ازاں سپائسز انڈسڑی کو 18 ماہ کاطویل بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دیا گیاجس کے مطابق 31دسمبر کھلے مصالحوں کی فروخت کا آخری دن تھا۔اس حوالے سے صوبہ بھر میں نئے قانون کے نفاذ سے پہلے مصالحہ انڈسڑی اور تاجروں کو تربیت بھی دی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کھلے مصالحوں میں مضر صحت اجزاء کی باآسانی ملاوٹ کی جاسکتی ہے۔کھانے میں ایسے مصالحوں کا استعمال متعددبیماریوں کاباعث بنتا ہے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مرچ مصالحوں کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان بھی تیار کرلیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ کھلے مصالحوں پر پابندی کا مقصد ملاوٹ مافیا کی چالاکیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔اس حوالے سے آپریشنزٹیموں کو مکمل عملدرآمد کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس کینسل کرکے مال ضبط کر لیا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن0800-80500یا فیس بک پیچ Punjab Food Authority پر آگاہ کریں۔

The post نئے سال کا شاندار آغاز، ملاوٹ زدہ مرچ مصالحہ جات سے نجات کا جامع منصوبہ تیار،یکم جنوری 2019 سے بڑی پابندی عائد کردی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شدید سردی کی لہر ،تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے، تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 6 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری

کو کھلنے تھے لیکن شدید سردی کے باعث خیبرپختونخوا میں چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اب خیبرپختون خوا میں تعلیمی ادارے 7 جنوری 2019ء کو کھلیں گے۔

The post شدید سردی کی لہر ،تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت آصف علی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد جذباتی ہو گئی تھی اور ۔۔آج رات سندھ میں کیا ہونیوالاتھا؟بازی اچانک کیسے پلٹی اورحکومت بیک فٹ پر چلی گئی؟کیا مراد علی شاہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے‘ اگر ہاں تو پھر صرف ۔۔ان کا استعفیٰ کیوں؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

آج سال کا آخری دن ہے‘ تقریباً دو گھنٹے بعد 2019ء شروع ہو جائے گا‘ نیوزی لینڈ‘ آسٹریلیا اور جاپان سمیت ساؤتھ پیسفک کے ممالک میں نیا سال شروع ہو چکا ہے‘ وقت آہستہ آہستہ مشرق سے مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے‘ پوری دنیا اس وقت خوش ہے‘ یہ دنیا ڈھول ڈھمکوں‘ برقی قمقموں اور آتش بازی کے ساتھ ناچ گا کر نئے سال کا استقبال کر رہی ہے لیکن ہم آج بھی گرا دیں گے‘ توڑ دیں گے‘ تباہ کر دیں گے‘

اس قسم کے نعروں کے ساتھ پچھلے سال کو رخصت کر رہے ہیں اور اگلے سال کا استقبال کر رہے ہیں‘ کم از کم آج کے دن تو یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، حکومت آصف علی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد جذباتی ہو گئی تھی اور اس نے نہ صرف جے آئی ٹی میں آنے والے 172 لوگوں کا نام ای اسی ایل پر ڈال دیا بلکہ اس نے سندھ میں گورنر راج لگانے اور پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کیلئے بھی کمر کس لی‘ آج کی رات سندھ میں بہت کچھ ہو جانا تھا لیکن چیف جسٹس نے بازی پلٹ دی‘ چیف جسٹس نے آج حکومت کو وارننگ دے دی، اگر سندھ میں گورنر راج لگا تو ہم ایک منٹ میں اڑا دیں گے، ہم صرف جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کسی کو سندھ حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘ چیف جسٹس نے 172 لوگوں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے پر داخلہ کے سٹیٹ منسٹر شہریار آفریدی کو عدالت میں طلب کرکے جھاڑ بھی پلائی‘ چیف جسٹس کے ان ریمارکس نے بازی پلٹ دی‘حکومت بیک فٹ پر چلی گئی جس کے ساتھ ہی گورنر راج اور فارورڈ بلاک کا خطرہ ٹل گیا تاہم وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ اپنی جگہ موجود ہے، کیا مراد علی شاہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے‘ اگر ہاں تو پھر صرف ان کا استعفیٰ کیوں؟ نیب کے شکنجے میں آنے والے باقی لوگ استعفیٰ کیوں نہ دیں؟ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا اور کیا فارورڈ بلاک کا خطرہ واقعی ٹل گیا ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

The post حکومت آصف علی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد جذباتی ہو گئی تھی اور ۔۔آج رات سندھ میں کیا ہونیوالاتھا؟بازی اچانک کیسے پلٹی اورحکومت بیک فٹ پر چلی گئی؟کیا مراد علی شاہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے‘ اگر ہاں تو پھر صرف ۔۔ان کا استعفیٰ کیوں؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلام آباد کے صرف زون 2 اور 5 میں لگ بھگ 44 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے داؤ پر لگ گئے،نام جاری

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے صرف زون 2 اور 5 میں لگ بھگ 44 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں موجود ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے پلاننگ ونگ نے زون 2 ، 4 اور 5 میں کئی سوسائٹیوں کا پتہ لگایا ہے جو کہ غیر قانونی ہے جو رجسٹریشن اور این او سی متعلقہ حکام سے نئی لے چکی ہیں ۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فرانزک آڈٹ میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ زون 2 اور 5 میں کم از کم 44 غیر قانونی سوسائٹیاں کام کر رہی ہیں ۔

بہت سے کیسسز میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے رجسٹریشن کے لئے درخواست نہیں دی اور این او سی حاصل نہیں کیا ۔ زون 2 اور سیکٹر ای الیون میں ان سکیموں میں اسلام آباد کواپریٹو فارمنگ سکیم سیکٹر ڈی 17 ، پرائیڈائز سٹی ، سپریم کورٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ، جی 17 ، گلشن رحمان ، سیکرٹر ای 17 ، پاکستان اوورسیز ہاؤسنگ سکیم ، جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی ، سروسز ہاؤسنگ سکیم ، پاکستان ٹاؤن فیز ٹو ، فیڈریشن آف ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ، نیو اسلام آباد گارڈن اور آر پی کارپوریشن شامل ہیں ۔ صرف ای الیون میں واقعہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو این او سی جاری کیا گیا ہے ۔ زون 5 میں واقعہ ان سکیموں میں جنہوں نے رجسٹریشن کے لئے اپلائی نہیں کیا ان میں گلشن رابعہ ، گلشن رحمان ، مورگاہ سٹی ، پارلیمنٹیرین انکلیو ، نیشنل کوآپریٹو ، اسلام آباد ہائی وے کے میڈیا ٹاؤن ، جاپان روڈپر ٹیلی ٹاؤن ، پی ڈبلیو ڈی پر واقعہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ، آدم ٹاؤن ، دنیال ٹاؤن ، پاکستان ٹاؤن فیز ٹو ، غوری ٹاؤن ، زون 5 جاپان روڈ کا عسکری ٹاؤن ، جوڈیشل ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ، بنکرز سٹی ، رشید ٹاؤن ، کہوٹہ روڈ پر واقعہ بنکر ٹاؤن ، ریور ویو ، فاطمہ ویلاز ، ٹیلی ویژن میڈیا ٹاؤن ، جی ٹی روڈ پر واقعہ گلشن دانش ، فضا ٹاؤن ، عالیہ ٹاؤن ، لوہی بھیر ، ساہو زی ٹاؤن ، نیو ماڈل ٹاؤن ، روشن انکلیو ، جناح گارڈن ٹو موضع جبی ، کہوٹہ روڈ کا چک کمدار اور دروالا روڈ پر واقعہ اسمبلی سکیم موضع چوچا شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے 1992 کی زونگ قواعد و ضوابط کے مطابق یہ علاقہ 5 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

The post اسلام آباد کے صرف زون 2 اور 5 میں لگ بھگ 44 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے داؤ پر لگ گئے،نام جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلیگ شپ ریفرنس ٗ نواز شریف کا بینیفشل اونر ہونا خارج از امکان نہیں،کس وجہ سے بری کیا گیا،حسن اور حسین نواز کے ساتھ کیا ہوگا؟فیصلے کی حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں ناکافی ثبوت پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا گیا۔عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ دستیاب شواہد کی بنا پر نواز شریف کا بینیفشل اونر ہونا خارج از امکان نہیں۔

جج نے کہا کہ دستیاب ثبوت کی بنیاد پرمسلم لیگ(ن) کے قائد کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں حسن اور حسین نواز کے ناقابل ضمات وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنوں اشتہاری ہی رہیں گے اور وطن واپسی پر ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔تفصیلی فیصلے میں 2015 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسی شخص کے قصور وار ہونے کا مکمل یقین ہونے تک سزا نہیں دی جاسکتی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گلف اسٹیل مل کی فروخت سے کمپنیاں بنانے کا دعویٰ بوگس ثابت ہوا جبکہ نواز شریف کے قوم سے خطاب کے مندرجات بھی قابل قبول نہیں۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ کمپنیوں کے قیام کے وقت کم عمر حسن نواز کا کوئی آزاد ذریعہ معاش نہیں تھا جبکہ یہ بھی خارج از امکان ہے کہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ میں 7 لاکھ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری نواز شریف کی ہو۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ نوازشریف نے 7 لاکھ پاؤنڈ اپنی خفیہ رقم سے دیے ہوں۔فیصلے کے مطابق عدالت اس بات پر مطمئن ہے کہ نواز شریف، شریف خاندان کے بااثر فرد ہیں اور اپنے والد میاں شریف کی وفات کے بعد سابق وزیر اعظم عملی طور پر خاندان کے سربراہ تھے۔احتساب عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای میں نواز شریف کی تنخواہ کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

The post فلیگ شپ ریفرنس ٗ نواز شریف کا بینیفشل اونر ہونا خارج از امکان نہیں،کس وجہ سے بری کیا گیا،حسن اور حسین نواز کے ساتھ کیا ہوگا؟فیصلے کی حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب اور امارات کے بعد ایک اور دوست ملک سے کریڈٹ پر تیل کی فراہمی کا معاہدہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ اسد عمر نے آذربائیجان سے کریڈٹ پر تیل کی فراہمی کے معاہدے کی منظوری اور یوریا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کیلئے  منگل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پبلک سیکٹر کے گندم اسٹاک کی برآمد پر رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا ٗ

پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے فنڈز کے انتظام اور آدھی گیس فیلڈ میں گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ فراہم کرنے پر غور کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجان نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان ری پبلک (ایس او سی اے آر) کے ذریعے طویل المدتی معاہدے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔دونوں ممالک نے فروری 2017 کو تیل اور گیس کی مصنوعات کی فراہمی کیلئے بین الحکومتی معاہدے کا فیصلہ کیا تھا جس میں فرنس آئل،پیٹرول، ڈیزل اور لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) شامل ہیں جس کے بعد اب پاکستان اسٹیٹ آئل اور اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان ری پبلک 4 سے 6 مہینے میں 10 سے 15 کروڑ ڈالر کی کریڈٹ سہولت پر موٹر گیسولین (پیٹرول) کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک لاکھ ٹن کی درآمد کے باوجود یوریا کی بڑھتی ہوئی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے فنڈز کے انتظام اور آدھی گیس فیلڈ میں گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ فراہم کرنے پر غور کیا جائیگا۔  وزیر خزانہ اسد عمر نے آذربائیجان سے کریڈٹ پر تیل کی فراہمی کے معاہدے کی منظوری اور یوریا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کیلئے  منگل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

The post سعودی عرب اور امارات کے بعد ایک اور دوست ملک سے کریڈٹ پر تیل کی فراہمی کا معاہدہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا ،سپیکر سندھ اسمبلی نے بڑا فیصلہ سنادیا

کراچی ( آن لائن)اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی ائی کی تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے تحریک التواء4 کو رول اٹھاسی سے متصادم اور ناقابل بحث قرار دیا ہے۔تحریک التواء4 تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کرائی تھی۔تحریک التواء4 میں خرم شیرزمان نے کہا تھا کہ

وزیراعلیٰ سندھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد دیے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا۔جبکہ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران خرم شیرزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر تحریک التواء4 کو منظور نہ کیاگیا تو سندھ اسمبلی میں ایوان کی کاروائی کو نہیں۔چلنے دیں گے۔

The post وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا ،سپیکر سندھ اسمبلی نے بڑا فیصلہ سنادیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فواد چوہدری نے اپنے ہی وزیرکادعویٰ مسترد کردیا،صحافی ششدر،چوہدری نثار اور ایان علی کے بارے میں بھی بول پڑے

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے اپنے ایک وزیر کا دعویٰ مسترد کردیا ۔ انہوں نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کے پاس بہت پیسہ ہے اور حکومت کو ڈالرز کی بہت ضرورت ہے ویسے انہیں دو ارب ڈالرز دے دینے چاہیں۔ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔جس پر وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ابھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فیصل ڈار نے ایک ٹی وی شو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے این آر او کے لئے دو ارب ڈالرز دینے کی پیشکش کی ہے لیکن حکومت نے انکار کردیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت نظرثانی کرنے کو تیار ہیں مگر کرپشن جائز کردیں گے تو نواز شریف اور زرداری کی حکومت آجائیگی ، تھر کے غریب بچوں کا پیسہ دوبئی اور لندن کے اکاؤنٹ میں منتقلکیا گیا،سندھ حکومت کو پرائیویٹ کمپنی کے طور پر چلایا جارہا تھا،مراد علی شاہ پر سنگین الزامات ہیں وہ استعفیٰ دیں اور کوئی وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے آجائیگا، ای سی ایل میں شامل افراد کے اوپر مقدمات 2015سے ہیں 2016میں چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ ایان علی کے بل اور بلاول ہاؤس کے بل ایک ہی اکاؤنٹ سے ادا کیے گئے تو اب تک تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے بتایا ہے کہ تھر کے بچوں کا پیسہ غریبوں ، کسانوں اور ہسپتالوں کا پیسہ گھوم ۔۔ زرداری کے کاؤنٹ میں منتقل ہوجاتاتھا اور لندن دبئی کے اکاؤنٹ بھرتے تھے جبکہ تھر کے غریب بچے مرتے تھے۔ انہوں نے آپس میں کیا ہوا تھا کہ ہماری چوری آپ نے دبائی ہے اور آپکی چوری ہم دبائیں گے۔ پہلی حکومتیں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر چل رہی تھیں اب اگر کرپشن کو جائز کردیا جائے تو زرداری او ر نواز شریف کی حکومت واپس آسکتی ہے ورنہ انکی حکومت ختم ہوچکی ہے ۔ ہم گورنر راج نہیں لارہے۔

میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے ان کے اوپر سنگین الزامات ہیں۔ انہوں نے سندھ حکومت کو پرائیوٹ کمپنی کے طور پر چلایا ہے۔ چوہدی نثار علی خان نے 2016میں پریس کانفرنس کرکے کہا کہ ایان علی کے بل اور بلاول ہاؤس کے بل ایک ہی اکاؤنٹ سے ادا کیے گئے ۔ چوہدری نثار علی خان اس وقت وزیر داخلہ تھے تو کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔ ہماری پالیسی ہے ادارں کی سفارشات پر ای سی ایل میں نام ڈالتے ہیں۔ 172بندوں کا نام ای سی ایل میں جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کے کہنے پر ڈالا۔ سپریم کورٹ نے نظر ثانی کا کہا ہے تو ہم نظرثانی کا کہا ہے تو ہم نظرثانی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ میں ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کروادی ہے کہ اس مقدمہ کو بند کیا جائے پچیس سال پرانے مقدمے میں اور کوئی ثبوت نہ بینک دے رہا ہے نہ کسی اور کے پاس جبکہ اس مقدمے میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف خود ملوث رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو مکمل تفصیلات بتانے کیلئے بلایا ہے۔ سندھ میں ممکنہ دورہ منسوخ کردیا ۔ آئندہ کا لائحہ عمل حالات دیکھ کر کریں گے۔ سندھ میں بہت سے رہنماؤں سے ملاقات تھی ۔ جسمیں پیر پگاڑا ، ایم کیوایم ، ذوالفقارمرزا اور بھی بہت سے ۔ مگر حالات کی وجہ سے ابھی دورہ منسوخ کردیا ۔ سندھ اسمبلی کے ایم پے ایز نے فون پر رابطہ کیا ہے کہ سندھ آئیں تو ملاقات کاوقت دیں۔ سندھ اسمبلی کے لوگ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔ مراد علی شاہ خود استعفیٰ دیں یا پھر اسمبلی انہیں نکال دے گی ۔

The post فواد چوہدری نے اپنے ہی وزیرکادعویٰ مسترد کردیا،صحافی ششدر،چوہدری نثار اور ایان علی کے بارے میں بھی بول پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امیگریشن قوائد کی آڑ میں وزارت داخلہ نے اسرائیل کے شہریوں کو پا کستان آنے کی مشروط اجازت دیدی ،ایف آئی اے کا شدید ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد( آن لائن ) امیگریشن قوائد کی آڑ میں وزارت داخلہ نے اسرائیل کے شہریوں کو پا کستان آنے سے مشروط اجازت دیدی ، ایف آئی اے نے امیگریشن قوائد بھی تبدیل کرکے اسرائیل سے متعلق پھر اسٹیٹ پالیسی جاری کردی ، اسرائیلی شہری پاکستان نہیں آسکتے ، ایف آئی اے کی وضاحت ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر 7 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے کی مشروط اجازت کے قوائد و ضوابط جاری کئے گئے تھے،

نئی امیگریشن قوائد کی فہرست میں اسرائیل سمیت بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، نائجیریا، فلسطین اور صومالیہ کا نام شامل کیا گیا تھا۔ویب سائٹ پر ایف نے اسرائیلی شہریوں کے لئے بھی امیگریشن قوائد وضح کئے تھے، جن کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی پاکستان آمد پر پولیس رجسٹریشن کرانالازمی ہو گی، اسرائیلی شہری متعلقہ ڈی پی او سے قیام پر مٹ لینے کے پابند ہوں گے اور روانگی سے قبل پرمٹ واپس کرنا ہوں گے، اور پھر انہیں ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا، تاہم ٹریول پرمٹ کے حصول کے لئے انہیں قیام پرمٹ لازمی واپس کرنا ہوگا۔قوائد کے مطابق ورک ویزہ اور سارک ویزہ رکھنے والوں کو پولیس رجسٹریشن سے استثنی حاصل ہوگا، اور نئے امیگریشن رولز میں اسرائیلی شہری کو استثنی حاصل ہے تاہم بھارتی شہری اس سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ڈائریکٹرامیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے فہرست میں اسرائیل کے نام کا نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ فہرست وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری کی گئی تھی اور جاری کیے گئے قوائد میں اسرائیل کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا، تاہم نشاندہی پر اسرائیل کا نام فہرست سے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن قوائد میں اسرائیل کانام شامل نہیں، اسرائیل سے متعلق اسٹیٹ کی پالیسی بلکل واضح ہے۔ امیگریشن قوائد کی آڑ میں وزارت داخلہ نے اسرائیل کے شہریوں کو پا کستان آنے سے مشروط اجازت دیدی

The post امیگریشن قوائد کی آڑ میں وزارت داخلہ نے اسرائیل کے شہریوں کو پا کستان آنے کی مشروط اجازت دیدی ،ایف آئی اے کا شدید ردعمل سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پٹرول، ڈیزل ، لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی،حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی) پٹرول، ڈیزل ، لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی،حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی،نوٹیفکیشن جاری، وفاقی حکومت نے پٹرول4.86 پیسے، ڈیزل 4.26 پیسے ، مٹی کا تیل52 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.16 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیاہے، نئی قیمتوں کا اطلاق (آج) رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔دوسری جانب شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو توقع کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے،

عالمی منڈی میں جس طرح تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اتنا ہی ریلیف ہماری عوام کو بھی ملنا چاہئے، تاہم کچھ شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا ہے اور کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی مہنگائی کی پسی عوام کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی اور شہریوں کو یقیناًاس کا فرق محسوس ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں4.86 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 4.26 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 52پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.16 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4.86 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹرہوگئی جبکہ اس سے پہلے پٹرول کی قیمت 95.83 پیسے فی لیٹر تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 4.26پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 106.68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اس سے پہلے ڈیزل کی قیمت 110.94 پیسے فی لیٹر تھی۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں صرف 52 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 82.98 پیسے فی لیٹر ہوگی ، اس سے قبل مٹی کا تیل 83.50 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.16 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 75.28 پیسے فی لیٹر ہوگی ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2019ء ہوگیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو توقع کے برعکس قرار دیتے ہوئے محمد وقاص نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں تقریبا ساڑھے چار روپے کی کمی عوام سے زیادتی کے مترادف ہے ، عالمی منڈی میں جس طرح تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اتنا ہی ریلیف ہماری عوام کو بھی ملنا چاہئے۔ محمد عظیم نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں صرف 4.86 پیسے کمی سے سے کیا فرق پڑے گا؟ ، روپے کی کوئی قدر ہی نہیں رہی ،مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ غریب آدمی کے بس سے سب کچھ باہر ہے۔ایک شہری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا، ٹرانسپورٹرز تو کرائے کم کرتے نہیں جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوچاہئے کہ ٹرانسپورٹرز سے کرائے کم کرائے تاکہ اس کا ریلیف صحیح معنوں میں عوام کو مل سکے۔ایک اور شہری نے کہا کہ پاکستانی معیشت پہلے ہی کافی مشکلات میں گھری ہوئی ہے،زیادہ شرح سود کا بڑھنا اوردیگر ایسے دوسرے عناصر ہیں جنہوں نے مل کر عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل ترین کر دی ہے۔تاہم سمیع اللہ ساقی نے کہا کہ یہ معمولی کمی بھی مہنگائی کی پسی عوام کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی ، شہریوں کو یقیناًاس کا فرق محسوس ہوگا۔

The post پٹرول، ڈیزل ، لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی،حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی،نوٹیفکیشن جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Trump Orders 'Slowdown' in Syria Troop Pullout, but Christians Still Alarmed by Deadly Dangers

President Donald Trump has ordered a slowdown to the withdrawal of US forces in Syria. Nevertheless, for some Syrian Christians, the pending US pullout is hard to accept.

from CBNNews.com http://bit.ly/2R0EX3U

سال2018ء: پاکستان کے بیرون ممالک کیساتھ سفارتی تعلقات میں نشیب و فراز،کمزور خارجہ پالیسی کے باعث شاہد خاقان کی سعودی عرب نے درخواست مسترد کی

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کے بیرونی ممالک کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے سال 2018ء نشیب وفراز کا سال رہا۔ امریکہ ، چین ، سعودی عرب، ایران اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں اس سال اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ سال 2018ء کے اوائل میں ملک میں سیاسی عدم استحکام ، کمزور سفارتی تعلقات اور کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ سعودی عرب کے دوران مالی امداد کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

جبکہ جولائی میں ہونے والے نئے الیکشن کے بعد قائم ہونے والی حکومتی وفد کو بھی سعودی قیادت نے امداد دینے سے انکار کردیا تاہم سال 2018ء کے اختتام پر سعودی عرب نے پاکستان تقریبا 6ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا اور پاکستان کو یمن اور سعودی عرب کے مابین مفاہمتی عمل میں اپناکردار اد ا کرنے کی بھی درخواست کی۔سال 2018ء کے شروع میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کو بیوقوفوں کی طرح گزشتہ پندرہ سال کے دوران 33ارب ڈالر دے چکا ہے، اور پاکستان نے امریکی راہنماؤں کو بیوقوف بناتے ہوئے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا اور امریکہ کو افغانستان سے دہشتگردوں کو بھگاتا رہا جبکہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتا رہا ۔سال 2018ء کے دوران پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات میں اتارچڑھاؤ جاری رہا جبکہ دوسری جانب مصالحتی عمل بھی جاری رہا ۔ تاہم سال کے آخری مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتر ی آئی اور امریکہ صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے جانے والے خط میں افغانستان میں مصالحتی عمل میں تعاون کی بھی درخواست کی اور کہا کہ ا مریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کروانے میں پاکستان امریکہ کی مدد کرے۔ پاکستان اور امریکہ دونوں نے جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے اور اتحاد کو مضبوط کرنے کے مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔2018ء کے آخر میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری آئی۔

وزیراعظم پاکستان نے کئی سالوں بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے شیخ بھی جنوری 2019 میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بہترین خارجہ پالیسی اور سفارتی تعلقات کو سمجھداری سے آگے بڑھانے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس نے پاکستان کی ڈگمگاتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔اگر پاکستان اور ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات کریں تو 2018 شاندار اور بہترین سال تھا۔

2018 میں پاکستان نے بھارت کے لیے کرتارپور بارڈر کھولنے کا اعلان کیا جسے پوری دنیا میں سراہا گیا۔ اس فیصلے نے دونوں ممالک کے مابین بات چیت کے جمود کو توڑا۔اگرچہ بھارت نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ ملاقات کی حامی بھرنے کے باوجود بھی ملاقات سے انکارکردیا تاہم کرتارپور راہداری کھلنے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ۔ کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران بھارتی صحافیوں کی پاکستان آمد ہوئی

اور وزیراعظم پاکستان سے پاک بھارت تعلقات پر کھل کر سوال و جواب ہوئے۔ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کئی روز تک پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر گفتگو کرتا رہا۔ اگرچہ بھارت کے شدت پسند ذہنوں نے اس پر بھی تنقید کی، لیکن امریکہ سمیت پوری دنیا یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ پاکستان کا کرتار پور بارڈر کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات 2018 کے شروع میں بھی مضبوط تھے اور آخر میں بھی بہترین ہیں۔ پاکستان میں عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت پاکستان کے سی پیک پر غیر ذمہ درانہ بیانات کی وجہ سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے،تاہم جلد ہی پاکستان اور چین کے مابین بحال ہوگئے۔

یہ تعلقات اب بہتری کی جانب رواں دواں ہیں۔اس سال کے دوران پاکستان نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے اپنا کردار ادا کیا،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے افغانستان کے دوسرکاری دوروں کے دوران اعلی افغان قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور خطے میں پائیدار امن کیلئے بات چیت کی۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے سال کے آخر میں چین، ایران ، افغانستان اور قطر کے ہنگامی دورے کیے۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ چین ، سعودی عرب اور ملائشیاکا سرکاری دورہ بھی کیا۔اس کے علاوہ یورپی یونین نے بھی پاکستا ن کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عندیہ دیاہے۔ دوسری جانب پاکستان میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں نے پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں پر پابندیوں کے حوالے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہا ربھی کیا اور اس سلسلے میں حکومت کو باقاعدہ طور پر خط لکھا گیا۔

The post سال2018ء: پاکستان کے بیرون ممالک کیساتھ سفارتی تعلقات میں نشیب و فراز،کمزور خارجہ پالیسی کے باعث شاہد خاقان کی سعودی عرب نے درخواست مسترد کی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی نوجوان منان علی میرانی نومبر سے بھارت کے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ،علاج کیلئے پیسے بھی ختم ہوگئے

حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد کا 17 سالہ نوجوان منان علی میرانی نومبر سے بھارت کے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا اور علاج کے اخراجات نے منان کے والدین کی مفلسی میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے باعث ان کی آنکھیں بسترِ مرگ پر لیٹے اپنے جواں سال کے علاج کیلئے کسی مسیحا یا حکومتی امداد کی منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ مطابق حیدرآباد کے رہائشی مدد علی میرانی محکمہ تعلیم میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں،

2016 میں مدد علی کے گھر اس وقت مصیبتوں نے بسیرا کرلیا جب ڈاکٹروں نے انہیں ان کے 17 سالہ بیٹے منان علی کی بیماری کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک دل کی نہایت پیچیدہ اور جان لیوا بیماری کا شکار ہے۔ ڈاکٹروں نے منان کے فوری آپریشن کا مشورہ دیا لیکن نوجوان کے دل کا آپریشن صرف پڑوسی ملک بھارت میں ہی ممکن تھا۔مدد علی نے اپنے لختِ جگر کے علاج کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے 55 کلومیٹر دور واقع جے پی ہسپتال سے رابطہ کیا اور معلومات حاصل کیں، بے بس باپ نے منان کے علاج کیلئے رقم ہسپتال میں جمع کرائی اور بیٹے کی زندگی بچانے کی آس لیے بھارت جا پہنچا۔منان علی میران کا پہلا آپریشن تو کامیاب ہوا تاہم جے پی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے اگلے برس یعنی 2017 میں دوسرے آپریشن کیلئے دوبارہ ہسپتال آنے کا کہا۔ہسپتال انتظامیہ نے منان کے دوسرے آپریشن پر 12 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا خرچ بتایا تو باپ کے ہاتھوں میں سوائے لکیروں اور آنکھوں میں آنسوؤں کے کچھ نہ تھا۔کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے مدد علی نے اپنی آنکھوں کی روشنی اپنی اولاد کو بچانے کیلئے اپنی اہلیہ یعنی منان کی ماں کے زیور اور قیمتی اشیا کو قربان چڑھایا اور اپنی جمع پونجی لگا کر بیٹے کے علاج کے لیے 12 لاکھ بھارتی روپے ہسپتال میں جمع کرائے تاہم ان تمام کوششوں کے باوجود ان کی آنکھوں میں سجے خواب پڑمردہ ہی رہے اور ان کے بیٹے کی بیماری مزید خطرناک صورت اختیار کرگئی۔

نومبر 2018 کو مدد علی اور ان کی اہلیہ فرزانہ میرانی اپنے جگر گوشے کو لیکر جے پی ہسپتال پہنچے جہاں 15 تاریخ کو نوجوان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی۔کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے بعد بھی ڈاکٹروں نے لاچار ماں باپ کو کوئی مڑدہ نہ سنایا۔ڈاکٹروں کے مطابق منان کے پھیپھڑوں میں خون کا رساؤ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے اسے بقیدِ حیات رکھنے کیلئے مصنوعی تنفس فراہم کرنے والی مشین پر منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے مصیبتوں میں گھرے والدین کو ایک بار پھر 15 سے 20 لاکھ روپے جمع کرانے کا کہا جس سے ان کے حوصلے معدوم ہوگئے اور وہ اپنے جواں سال بیٹے کی زندگی کا دیا روشن رکھنے کے لیے مسیحا یا حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

The post پاکستانی نوجوان منان علی میرانی نومبر سے بھارت کے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ،علاج کیلئے پیسے بھی ختم ہوگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی میں بینکوں کے ملازمین کاگروہ ملوث نکلا،نیویارک میں کیا کچھ ہوتارہا؟ تحقیقاتی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی میں بینکوں کے ملازمین کے ایک گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں حالیہ دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے چار صفحات پر مشتمل سوالات اور ابتدائی تحقیقات جاری کردیں۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستانی روپے

کی قیمتیں گرانے میں بینکوں کے ملازمین کے ایک منظم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈالرز کو نیویارک ایجنٹ کے ذریعے روک کر مصنوعی بحران پیدا کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کا عملہ بھی ملوث ہے۔قائمہ کمیٹی کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے علاوہ نجی اور کمرشل بینکوں کے ملازمین کا منظم گروہ مارکیٹ میں ڈالر کی مصنوعی کمی پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔ کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات بھی پیش کیں۔

The post ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی میں بینکوں کے ملازمین کاگروہ ملوث نکلا،نیویارک میں کیا کچھ ہوتارہا؟ تحقیقاتی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز (ن )لیگ کی قیادت کریں گی،بڑا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ مریم نواز وقت آنے پر (ن)لیگ کی قیادت کرینگی ٗ مکافات عمل صرف سیاستدانوں تک محدود ہے، دائیں بائیں اس کی آنکھیں بند رہتی ہیں، مریم نواز والد کو جیل میں چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، وہ تو نواز شریف کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہیں ٗ گور نرراج ناکام تجربہ ہے ٗ سندھ میں نہیں دہراناچاہیے ٗہارس ٹریڈنگ منفی عمل ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماء پرویز رشید نے نے کہاکہ مکافات عمل صرف سیاستدانوں تک محدود رہتا ہے، دائیں بائیں اس کی آنکھیں بند رہتی ہیں، ہم نے اپنی صفائی عدالتوں میں دی ہے ٗیہی راستہ اب دوسرے لوگوں کو بھی اختیار کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی جب بھی محسوس کریگی کہ اسے مریم نواز سے کام لینا ہے تو انہیں آواز دی جائے گی اور یقیناًمریم اس پر لبیک کہیں گی، مریم نواز اپنے والد کو جیل میں چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، وہ تو والد کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔کرپشن سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام یہ تھا کہ ہم نے پاکستان کو قرضوں میں ڈبو دیا، دیکھنا چاہئے کہ جتنے قرضے لئے گئے اتنے اثاثے ملک میں پاکستان میں موجود ہیں یا نہیں، پاکستان میں 1300 میگاواٹ نئی بجلی پیدا ہورہی ہے جو پہلے سسٹم کا حصہ نہیں تھی۔پی ٹی آئی پالیسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آج کے حکمران بھیک مانگ رہے ہیں، قرض آپ کو ایسی جگہ لگانا ہوتا ہے جس سے اثاثے بنیں اور منافع حاصل ہو، جس کے ذریعے آپ قرض واپس کریں، بھیک میں مانگی گئی رقم پاکستانی قوم پر بوجھ ہے ٗیہ رقم بینک میں پڑی ہوگی اور اس پر سود ادا کیا جائیگا۔ کیا مستقبل میں عمران خان کو آپ کی ضرور پڑ سکتی ہے؟ جس پر ن لیگی رہنمانے کہا کہ عمران خان ابھی 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہے ہیں ٗبرے موسم اور کالے بادل کا سامنا کرنا پڑیگا اور طیارہ ڈگمگائے گا تو خان صاحب کو رویے کے مطابق اپنا فیصلہ کریں گے،

دوسروں کے رویے اور سلوک کے قطع نظر اگر نظام کو کوئی خطرات درپیش ہوئے تو ن لیگ نظام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔سندھ میں گورنر راج کی خبروں سے متعلق سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ گورنر راج کو کیوں سپورٹ کیا جائے؟ کراچی یا سندھ میں ایسی کون سی صورتحال ہے کہ وہاں گورنر راج لگایا جائے، چاہئے ن لیگ ہو یا کوئی اور ماضی میں بھی ایسی حرکتیں ہوئیں مگر کیا ہم وہاں جنت کا ماحول بنانے میں کامیاب ہوگئے کہ آج اس ناکام تجربے کو دوبارہ دہرایا جائے، ایسا کہنے والے کیا ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں؟ ہارس ٹریڈنگ تو ایک منفی عمل ہے۔

The post مریم نواز (ن )لیگ کی قیادت کریں گی،بڑا اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2019انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کانئے سال کے موقع پر اہم پیغام جاری کردیا

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج نے نئے سال کے موقع پر یکجہتی کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحمتیں جاری رکھے (آمین)۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور

نے نئے سال کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں یکجہتی کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان، 2019انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحمتیں جاری رکھے (آمین)،پر عزم پاکستانیوں اور شہداء کو سلام۔

The post 2019انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کانئے سال کے موقع پر اہم پیغام جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیمرا قوانین اور کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پرنجی ٹی وی کے پروگرام پر 30دن کی پابندی عائدکردی گئی

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے” نیو ٹی وی” پر نشر ہونے والے اوریا مقبول جان کے پروگرام “حرفِ راز”پر پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 اور 2018کی سیکشن 20، پیمرا رولز2009کی شق15(1)، پیمرا الیکٹرانک میڈیا(پروگرام و اشتہارات)

ضابطہ اخلاق 2015 ؁ء ، دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 5، انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997کی سیکشن 11-W اور بلوچستان ہائیکورٹ رٹ پٹیشن نمبر 227/2013مؤرخہ 2فروری 2013 ؁ء کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 30دن کیلئے پابندی عائدکر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق یکم جنوری تا 30جنوری 2019 ؁ء تک ہو گا۔یہ پابندی نیو ٹی وی کے مؤرخہ 4دسمبر2018 ؁ء کو رات گیارہ بج کر 5منٹ پر نشر ہونے والے پروگرام “حرفِ راز” میں میزبان اوریامقبول جان اور جمیل فاروقی کے لائیو کال پر تحریکِ طالبان افغانستان کے ترجمان کے گورنمنٹ آف پاکستان کی فارن پالیسی اور نیشنل سکیورٹی معاملات کے حوالے سے لئے گئے انٹرویو پر مؤرخہ 7دسمبر2018 ؁ء کو بھیجے گئے اظہارِ وجوہ کے نوٹس اور مذکورہ پروگرام مؤرخہ 11اور 12دسمبر 2018 ؁ء میں اوریا مقبول جان کی طرف سے “پشتون” قوم کے خلاف توہین آمیز ریمارکس نشر کرنے پر 12دسمبر 2018 ؁ء کو بھیجے گئے کے اظہارِوجوہ کے نوٹس کی روشنی میں عائد کی گئی ہے ۔ اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جس کے تحت چینل کا لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

The post پیمرا قوانین اور کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پرنجی ٹی وی کے پروگرام پر 30دن کی پابندی عائدکردی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2018ء کے آخری دن بھی ڈالر کا پاکستانی روپے پر کاری وار،قیمت میں مزید اضافہ،یورواور برطانوی پاؤنڈ نے بھی رنگ دکھادیئے

کراچی (این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 30پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،سعودی ریال، یواے ای درہم کی قدر میں کمی ،یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.60روپے سے بڑھ کر138.90روپے اورقیمت فروخت 138.70روپے سے بڑھ کر139.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے سے گھٹ کر138.50روپے اورقیمت فروخت139.20روپے سے گھٹ کر139.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں50روپے اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں بھی50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.00روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے بڑھ کر159.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید175.00روپے سے بڑھ کر175.50روپے اورقیمت فروخت175.80روپے سے بڑھ کر177.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے سے گھٹ کر36.70روپے اورقیمت فروخت37.20روپے سے گھٹ کر37.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.15روپے سے گھٹ کر38.10روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

The post 2018ء کے آخری دن بھی ڈالر کا پاکستانی روپے پر کاری وار،قیمت میں مزید اضافہ،یورواور برطانوی پاؤنڈ نے بھی رنگ دکھادیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افغانستان کا 50 فیصد حصہ طالبان کے کنٹرول میں ،ایران نے افغان طالبان کے دورہ تہران اور دوطرفہ مذاکرات کی تصدیق کردی،دھماکہ خیز پیش رفت

تہران (این این آئی) اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان طالبان کے وفد کے دورہ ایران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کیساتھ ملاقات کے دوران تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر بتایا کہ افغان طالبان کے ایک وفد نے گزشتہ روز تہران کا دورہ کیا

اور وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد سے تفصیلی مذاکرات کئے۔ترجمان نے کہا کہ اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی کے دورہ افغانستان کے بعد افغان طالبان کا ایک وفد گزشتہ روز تہران آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 50 فیصد حصہ طالبان کے کنٹرول میں ہے جبکہ وہاں بدامنی اور عدم استحکام کے پیش نظر طالبان ایران سے مذاکرات کے خواہاں تھے جبکہ یہ مذاکرات افغان حکومت کی پیشگی اطلاع سے طے پائے۔ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اصل مقصد افغان فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی پیشرفت کیلئے مدد فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے افغانستان میں قیام امن و استحکام میں بہتری آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے، دونوں ممالک ثقافتی اور تاریخی مشترکات بھی رکھتے ہیں اسی لئی ایران نے افغان حکومت کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے بعد امن عمل میں بھی تعمیری کردار ادا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تا کہ ہم بھی افغانستان میں قیام استحکام سے متعلق اپنے حصہ کا کردار ادا کرسکیں۔  اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان طالبان کے وفد کے دورہ ایران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کیساتھ ملاقات کے دوران تفصیلی بات چیت کی ہے۔

The post افغانستان کا 50 فیصد حصہ طالبان کے کنٹرول میں ،ایران نے افغان طالبان کے دورہ تہران اور دوطرفہ مذاکرات کی تصدیق کردی،دھماکہ خیز پیش رفت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں جانتا ہوں عمران خان چیخیں سن کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن سندھ کی چیخوں اور مراد سعید کی چیخوں میں فرق کیا ہے؟ رانا ثناء اللہ نے حدیں پار کر دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ تمام اخلاقی حدیں ہی پار کر گئے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان چیخیں سن کر بڑے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن سندھ کی چیخوں اور مراد سعید کی چیخوں میں بڑا فرق ہے، گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سندھ کی چیخیں سننا چاہتے ہیں تو خدا کا خوف کریں، یہ سندھ کی چیخیں آگے جاکر پاکستان کی چیخیں نہ بن جائیں اور پھر کہیں وہ بات درست ثابت نہ ہو جائے کہ یہ یہودی ٹولہ ملک کے اوپر مسلط ہے،

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں انہیں چیخیں نکلوانے اور چیخیں سننے کا بڑا شوق ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کو پنڈی کا شیطان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید تو وضو کرکے بھی شہباز شریف کا نام نہیں لے سکتا، سا بق صوبا ئی وزیر قا نون ایم این اے را نا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیا سی جد جہد ووٹ کی طا قت سے بنا ووٹ میں طاقت نہ ہو تی تو پا کستان معرض وجود میں نہ آتا پاکستان کو ووٹ کی طا قت چلا یا جاتا تو پاکستان دنیا میں سب سے آ گے ہو تاملک کو بوٹوں کی طا قت سے چلا نے کی کوشش کی گئی سلیکٹڈوزیر اعظم نے 5مہینوں میں ملک کا بیٹرا غرق کر دیا پاکستان آج اپنے مستقبل کی تلاش میں ہے نواز شریف کوملک ایٹمی قوت بنانے اندھیرے دور کر نے ملک سے دہشت گردی دور کر نے کی سزا دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کسی بھی ٹھیکے کسی منصو بے میں ایک رو پے کی کرپشن ثا بت نہیں ہو ئی آج وہ جس مقدمے کی سزا جیل مین کاٹ رہے ہیں وہ 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی قوت بنا نا تھا ملک سے اندھیروں کا خا تمہ تھا ملک سے دہشت گردی کا خا تمہ تھا متعدد عپر پاورز کی نارضگی لیکرملک میں سی پیک بنانا تھاملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر نا تھا آج میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک اور عوام کی خد مت کر نے سلہ دیا جا رہا نواز شریف کے خلاف کرپشن تو ثا بت نہ ہو سکی عوام کی خدمت ثا بت ہو گئی

ا نہوں نے کہ میاں نوا شریف کی عمر69سال ہے ان سے 82سا ل کا حساب ما نگا جا ریا ہے احتساب سب کا ہو نا چا ہیے انتقا می کاروا ئیاں نہیں ہو نی چا ہیے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے عوام جا نتے ہیں کہ میاں نوازشریف کا دور اچھا تھا آج تجدید عہد کا دن کہ ہم میاں نواز شریف کو چو تھی بار ملک کا وزیراعظم بنا کر ایک مرتبہ پھر عوام کی خدمت کرنے کا سلسلہ یہں سے شروع کر یں یہاں یہ سلسلہ ختم کیا گیا تقریب سے سابق وفاقی وزیر اخرم انصاری ،سا بق ایم ایز میاں مناں سا بق ایم پی ایز شیخ اعجاز،ایم پی ایز مہر حا مد شید ،خا لدہ منصور نے بھی خظاب کیا انہوں نے میاں نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں سزا دیکر جیل بھجوا یا ہم اس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں ۔

The post میں جانتا ہوں عمران خان چیخیں سن کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن سندھ کی چیخوں اور مراد سعید کی چیخوں میں فرق کیا ہے؟ رانا ثناء اللہ نے حدیں پار کر دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، معروف تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، یہ بات معروف تجزیہ کار حبیب اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کی حمایت کرے تو تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت تین منٹ میں گر جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال مرکز میں بھی درپیش ہو سکتی ہے،

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عمران خان کے پاس صرف خیبرپختونخوا میں حکومت رہ جائے گی اور تحریک انصاف کو وہاں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ مولانا فضل الرحمان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائیں گے۔ حبیب اکرم نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو گرانا تحریک انصاف کے لیے اتنا آسان نہیں ہو گا، اس لیے حکومت کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے جو وہ نہیں دے رہی۔

The post اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، معروف تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی فوج کانیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر حملہ،بات بڑھ گئی،درجنوں مکانات ،سرکار ی دفاتر ،گاڑیاں تباہ ،متعدد افرادجاں بحق و زخمی ہوگئے

آٹھ مقام (آئی این پی ) بھارتی فوج کی نیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر بلا اشتعال گولہ باری2خواتین جاں بحق 09افراد زخمی ،درجنوں مکانات ،سرکار ی دفاترز ،گاڑیاں تباہ ، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔سرکاری دفاترز ،تعلیمی ادارے ،کاروباری مرکز بند،بجلی، ٹیلی مواصلات کا نظام بھی در ہم بر ہم چلہانہ ، اور لوات ،لالہ سے شاہرائے نیلم کو عارضی طور پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا تھا،

بعد ازاں بحال کردیا گیا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز علی الصبح 10;30 پر لائن ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام پر بھارتی فوج نے اچانک بھاری توپ خانے اور مارٹر گنوں سے بلا اشتعال گولہ باری شروع کردی اس دوران 100کے قریب مارٹر گولوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور گردو نواح کے علاقہ جات بگنہ،بن چھتر، راوٹہ، لالہ ، آٹھمقام ،چک مقام ،پالڑی ،شاہ کوٹ کے علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بنا یا ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر میں محکمہ جنگلات، برقیات ،پولیس کے دفاترز کو نقصان پہنچا جبکہ آٹھمقام سویلین آبادی میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں دوران گولہ باری آٹھمقام کی رہائشی 2خواتین آسیہ بی بی زوجہ ہارون میر ، حسن جان زوجہ محمد زمان گولہ کا شیل لگنے سے موقع پر شہید ہوگی ہیں جبکہ خواجہ محمد عامر ولد خواجہ ظفر،صدف دختر ضیاء الدین ،عنصر بی بی زوجہ خواجہ ظفر،کلثوم دختر بابو شفقت، ملک سجاد پولیس کانسٹیبل،زوالقر نین پولیس کانسٹیبل، مصباح جمیل دختر جمیل ،لیاقت ولد کالا خان شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد ایم ڈی ایس جھمبر اور سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔2003ء کے سیز فائر کے بعدبھارتی فوج نے پہلی بار آٹھمقام کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس سے بھاری نقصان ہوا آٹھمقام کے شہریوں کے رہائشی مکانات ،سرکاری دفاترز، تعلیمی ادارے بھارتی گولہ باری کا نشانہ بنے ہیں علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے آٹھمقام کے شہریوں نے محفوظ مقام پر منتقلی شروع کردی،دفاترز اور تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں ۔آٹھمقام اور جھمبر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ پولیس اور انتظامیہ متحرک ہوگئے ایمبو لینس،پولیس گاڑیاں متحرک رہیں مقامی نوجوانوں نے ریسکیو کرکے زخمیوں کو گھروں سے نکال کر ہسپتال میں منتقل کیا ہے حالات بدستور کشیدہ خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

The post بھارتی فوج کانیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر حملہ،بات بڑھ گئی،درجنوں مکانات ،سرکار ی دفاتر ،گاڑیاں تباہ ،متعدد افرادجاں بحق و زخمی ہوگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’قوانین سب کیلئے یکساں ہوتے ہیں‘‘حکومت نے سرکاری اداروں کی گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا،فوری عملدرآمد کی ہدایات

لاہور (آئی این پی) حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں کو اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں سمیت صوبائی انتظامی سیکرٹرز، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے ۔سرکاری اداروں گاڑیوں کے ٹوکن

ٹیکس ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قوانین سب کیلئے یکساں ہوتے ہیں، جن پر عملدرآمد کی ذمہ داری شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کی 56گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کئے جائیں جبکہ تاخیر کا سبب کیا ہوا، اس بارے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

The post ’’قوانین سب کیلئے یکساں ہوتے ہیں‘‘حکومت نے سرکاری اداروں کی گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا،فوری عملدرآمد کی ہدایات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2018ء میں مجموعی طور پر 74ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ،کتنے ملزمان گرفتار ہوئے؟‘نیب لاہور کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2018ء میں کرپٹ عناصر سے 4 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق 2018ء کے دوران نیب لاہور کو ریکارڈ 10098 شکایات موصول ہوئیں، 9207شکایات کو نمٹایا جا چکا ہے،312 شکایات کی ویریفکیشن جاری کی گئیں جن میں سے 253 کو نمٹا دیا گیا ہے۔2018ء کے دوران 207 انکوائریاں شروع کی گئیں

جبکہ 107 انکوائریوں کو نمٹایاجا چکاہے،36 انکوائریوں کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا، تاہم بیک لاگ کو عبور کرتے ہوئے 44 انویسٹی گیشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔ترجمان کے مطابق 2018ء میں کرپٹ عناصر سے 4 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی،2ارب 22کروڑ فیروز پور سوسائٹی کیس جبکہ ماڈل ہاؤسنگ کیس میں 63کروڑ کی ریکوری ہوئی ۔نیب لاہور کی جانب سے سال 2018ء میں 3000 متاثرین میں 1ارب 28کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور نے مجموعی طور پر 74 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے،ایون فیلڈ ریفرنس، آشیانہ اقبال ریفرنس ،اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ،صاف پانی کمپنی، لاہور پارکنگ کمپنی، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ریفرنسز اور سابق چیئرمین ای ٹی پی بی آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس بھی شامل ہیں ۔ کرپشن کیسز میں 215 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سابق ایم پی اے حافظ نعمان ،سابق سینیٹر ملزم عمار گلزار، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد، ملزم احد چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز شامل ہیں ۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم ہیں،تمام کیسز میں صرف اور صرف ’’فیس نہیں کیس‘‘کو دیکھا جاتا ہے۔

The post 2018ء میں مجموعی طور پر 74ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ،کتنے ملزمان گرفتار ہوئے؟‘نیب لاہور کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...