اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی کی گرفتاری پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔ گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز نے کہا کہ عمران خان آپ نے مجھ پر فتویٰ لگانے والے خادم حسین رضوی
کو گرفتار کر کے بہت اچھا کام کیا ہے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ اپنی پوری زندگی جیل میں ہی گزارے۔واضح رہے کہ گستاخ رسول گیرٹ وائلڈر نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا جس پرپاکستانی حکومت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جس کے بعد گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منسوخ کر دئیے گئے ۔
The post ’’خادم رضوی کو گرفتارکرکے آپ نے بہت اچھا کام کیا‘‘ گستاخ رسولﷺ نے عمران خان کا شکریہ اداکردیا ساتھ ہی وزیر اعظم پاکستان سے بڑا مطالبہ بھی کرڈالا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment