Pages

Monday, December 31, 2018

خیبرپختونخواہ، 7سالہ مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ بچی کے باپ کا دوست نکلا، جنازے میں بھی شرکت کی کیسے پکڑا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں 7سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار، اعتراف جرم کر لیا، بچی کے باپ کا دوست تھا، پولیس ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں میں 7سالہ بچی مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی مردان نے پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر کو 7 سالہ مناہل کو مدرسے سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا، بچی کی گمشدگی پر گھر والوں نے بچی کو تلاش کیا تاہم وہ نہ ملی جس کے بعد مناہل کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس کے حرکت میں آنے کے اگلے روز ہی مناہل کی لاش مقامی قبرستان میں پڑی ہوئی پائی گئی ، بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں اس کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی جس پر پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے جہاں بچی کے جسم سے حاصل کردہ نمونے اور ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے نمونوں میں سے ایک میچ کر گیا جو کہ ملزم یاسر کا تھا ، پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ 21سالہ یاسر نے اپنے اعتراف جرم میں بتایا کہ اس نے بچی کو کپڑے دلوانے کے بہانے اغواکیا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ 21سالہ یاسر نے اپنے اعتراف جرم میں بتایا کہ اس نے بچی کو کپڑے دلوانے کے بہانے اغواکیا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ ڈی آئی جی مردان نے بتایا کہ ملزم یاسر مناہل کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا اور اس کے باپ کا دوست تھا، ملزم نے مناہل کے نماز جنازہ میں بھی شرکت کی تھی۔

The post خیبرپختونخواہ، 7سالہ مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ بچی کے باپ کا دوست نکلا، جنازے میں بھی شرکت کی کیسے پکڑا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...