اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی زیر صدارت پی اے سی کا تیسرا اجلاس، نیواسلام آباد ائیرپورٹ،گرینڈ حیات ہوٹل ، رائل پام گالف کلب میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، نیب حکام سے بریفنگ لینے کا معاملہ مؤخر، نیب کو دبائو میں لانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اراکین کے ذہنوں میں کچھ سوالات تھے
جو انہوں نے پوچھے، شہباز شریف۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ، گرینڈ حیات ہوٹل، رائل پام گالف کلب میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے تعین کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔شہبازشریف نے مختلف مقدمات پر فی الحال نیب سے بریفنگ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کمیٹی ایف آئی اے یا نیب کو پہلے اجلاس میں دبائومیں نہیں لائی، اراکین کمیٹی کے ذہن میں کچھ سوالات تھے جو پوچھے گئے لہٰذا یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے کسی کو بےجا دبایا۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ کمیٹی ارکان اداروں کی پچھلے ادوار سے متعلق کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں۔جلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔شہبازشریف نے مختلف مقدمات پر فی الحال نیب سے بریفنگ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کمیٹی ایف آئی اے یا نیب کو پہلے اجلاس میں دبائومیں نہیں لائی، اراکین کمیٹی کے ذہن میں کچھ سوالات تھے جو پوچھے گئے لہٰذا یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے کسی کو بےجا دبایا۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ کمیٹی ارکان اداروں کی پچھلے ادوار سے متعلق کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے بتایا کہ 6 ذیلی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ایک ذیلی کمیٹی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کے لیے ہوگی۔چیئرمین پی اے سی نے مختلف مقدمات پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے فی الحال بریفنگ نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
The post چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی شہباز شریف نے بھی یوٹرن لے لیا،حیران کن خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment